Site icon Prime Urdu Novels

Allah behtreen sathi article by Summiya Nisar

articles

(اللہ بہترین ساتھی)


کبھی کبھی ہمیں ایسا لگ رہا ہوتا ہے ہم بہت اچھی روٹین کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں بظاہر سب ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے لیکن پھر بھی دل کو ایک بے چینی سی محسوس ہوتی رہتی ہے اطمینان نہیں ہوتا اور میرے خیال میں ایسا تب ہوتا ہے جب ہماری روح بھوک محسوس کرتی ہے جی روح بھی بھوک محسوس کرتی ہے جب ہم اسے اللہ سے دور کر دیتے ہیں۔زندگی کی بھاگ دوڑ میں خود کو اتنا گم کر لیتے ہیں کہ اس مالک و معبود کے لیے وقت نہیں نکال پاتے جس نے یہ زندگی کی نعمت بخشی ہے۔جیسے کھانا کھانے سے جسمانی بھوک مٹتی ہے اِسی طرح اللہ کے زکر سے عبادت سے اور اس کے آگے سربسجود ہونے سے روح کی بھوک مٹتی ہے بس خود کو اس الودود مہربان رحیم رب کے آگے ڈھیر کر دیں جھکا دیں پھر رب جانے اور روح جانے۔جب ہم اپنی پریشانیاں بے چینی اور غم اس مالکِ کائنات کے سامنے رکھتے ہیں نہ تو وہ ہمیں اپنی آغوش میں سمیٹ لیتا ہے اور ہمیں تسلی بھری تھپکیاں دیتا ہے تو پھر اطمینان و سکون الہام کی صورت ہمارے دلوں میں اترتا ہے۔اللہ کے ساتھ اور تسلی سے بڑھ کر ہم ناداروں کےلیے کیا ہو سکتا ہے۔
(اَلحیاةَ معَ اللّہِ أجَملَ)
{اللّہ کے ساتھ زندگی زیادہ خوبصورت ہے}❤️
[از قلم سمیعہ نثار]

.

*************

Exit mobile version