Be positive article by Aqsa Falak

articles

Be positive

ہر انسان اچھا ہوتا ھے ، ہم نے انسانوں کے بارے میں کیسے کیسے امیج بنائے ہوتے ہیں لیکن درحقیقت وہ ویسے نہیں ہوتے جیسا ہم ان کے بارے سوچتے ہیں ۔۔دراصل ہر انسان دوسرے انسان سے مختلف ہوتا ھے ، یہ اختلاف اسکو ہماری نظر میں برا بنا دیتا ھے ، مزاج مختلف ہونے کا مطلب یہ تھوڑی نہ ھے کہ وہ انسان برا ھے؟ نہیں بلکہ ہر ایک کا اپنا پوائنٹ آف ویو ہوتا ھے ، ہر انسان چیزوں کو مختلف اینگلز سے سوچنے کا عادی ہوتا ھے ۔۔۔ میں نے کچھ لوگوں کی باتوں میں مایوسی دیکھی ھے وہ مایوس اس لیے ہوتے ہیں کہ لوگ بدل گئے ہیں ، دوستیں بدل گئ ہیں ان کا مزاج بدل گیا ھے ۔۔۔۔لیکن میں اس معاملے میں بلکل بھی آپ سے اکتفا نہیں کروں گئ ، کیوں کیونکہ آپکے وہ رشتہ دار یا آپکے وہ دوست جو اب پہلے جیسے دوست نہیں اسکی وجہ یہ ھے وہ خود کو میچور کررھے ہیں ، وہ اپنے آپ پر کام کر رہے ہیں ، وہ اچھے اور برے کی پہچان کررہے ہیں ۔۔۔آپ لوگ کہیں گے کہ ایسا تو بلکل نہیں ھے دیکھیے آپ خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر سوچیں ، ہو سکتا ھے کہ انکو آپکے اندر ہی کوئی بری چیز نظر آئی ہو جس کی وجہ سے اب انکا رویہ آپ سے بدل گیا ھے ۔۔ ہو سکتا ھے کہ ابھی وہ کسی مسائل کا شکار ہوں ، کوئی ٹیشن یا پریشانی ہو جسکی وجہ سے انکا رویہ آپکے ساتھ اکھڑ ا اکھڑا سا ہو گیا ہو ۔۔۔ ہمم؟ کیا معلوم کے جانے انجانے میں آپکی ہی کسی بات سے انکا دل دکھ گیا ہو اور آپکو پتہ ہی نہ چلا ۔۔ دراصل ہوتا یہ ھے کہ ہم کچھ لوگوں کو اپنا قریبی اور بہت عزیز سمجھ کر ان کے ساتھ بہت بے تکلف ہو جاتے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں انکو برا نہیں لگے گا کیونکہ یہ تو دوست ہیں، اکثر تو ایسا ہوتا ھے کہ ہم انکے حق میں ہی حق تلفی کر جاتے ہیں ۔۔ جن کے ساتھ بے تکلفی بہت زیادہ بڑھ جائے پھر انہی کے حق میں جانے انجانے کمی کردیتے ہیں ۔ ہم سوچتے ہیں کہ یہ بہت اچھے ہیں برا نہیں منائیں گے لیکن وہ برا مناتے ہیں ظاہر ھے کہ وہ بھی انسان ہیں، جیسے آپکو کوئی بات بری لگ سکتی ھے بلکل اسی طرح انہیں بھی بری لگ سکتی ہیں ۔۔۔
چلیں یہ بات تو کلیر ہوئی اب بات کرتے ہیں کے ماحول اچھا نہیں ھے لوگ برے ہیں جیسا کہ میں آپ سے شیر کروں کچھ لڑکیاں اکیلے رہتئ ہیں انکی کوئی دوست نہیں ہوتی کیونکہ وہ کسی سے بات چیت نہیں کرتی اور وہ کسی سے بات چیت اس لئے نہیں کرتی کیونکہ انکو ایسا محسوس ہوتا ھے کہ یہاں سب لوگ برے ہیں ۔۔ ایسا بلکل نہیں ھے ، اگر آپ لوگوں سے بات چیت کرکے دیکھیں ، کچھ وقت مختلف مزاج کے لوگوں کے ساتھ گزار کے دیکھیں آپکو اپنی غلط فہمی کا احساس ہوگا ، لوگ آپ سے اپنا پوائنٹ آف ویو شیر کریں گے جبکہ آپ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنی رائے کا اظہار کرنا اسطرح آپکو اپنے اندر ایک کونفی ڈینس فیل ہوگا، جبکہ لوگ برے ہیں یہ غلط فہمی بھی دور ہو جاے گی ۔ صرف مزاج مختلف ہوتا ھے اور دوسری بات یہ کہ آپ چھوٹی سے چھوٹی چیزوں پر بھی خود کو دوسرے کی جگہ پر رکھ کر سوچیں کہ کہیں میری کسی بات سے دوسرے بندے کو کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی ۔۔۔
اور دوستوں ایک بات تو سب سے اہم جو میں آج آپ سے شیر کرنا چاہتی ہوں وہ یہ کہ ہم مکناطیس کی مانند ہیں اگر ہم اچھے ہیں تو ہمیں اپنے آس پاس سب اچھے لوگ میسر ہوں گے اور اگر ہمارے اندر ہی کوئی بری چیز چھپی ہوئی ہوگی تو لوگوں کا رویہ بھی ہمارے ساتھ برا ہوجائے گا ۔۔یہ اللہ کا نظام ھے تاکہ ہم اپنے اندر چھپی برائی کو خود سے دور کریں ۔ تو آج کے بعد کبھی کوئی آپ کا دل دکھاے تو یہ بات ذہن میں رکھنا کہ ضرور میرے اندر کوئی بری چیز آئی ھے جسکی وجہ سے اللہ نے اسکے دل میں میرے لیے نفرت ڈال دی ۔۔ اپنی غلطی کو تلاش کرکے اسکی اصلاح کریں پھر دیکھیں کیسے انہی لوگوں کا رویہ آپکے ساتھ بہترین ہوجائیگا جن کا رویہ آپکے ساتھ برا تھا ۔۔ انشااللہ

از قلم
اقصی فلک

.

*************

5 thoughts on “Be positive article by Aqsa Falak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *