Site icon Prime Urdu Novels

Daira, maqsam aur hadayat article by Qurrat Ul Ain Khan

articles

عنوان__دائرہ، مقصد اور ہدایت

رائیٹر__ قراۃالعین خان

: دائرہ بڑی اہم شے ہے، یہ آپکو ایک ہی مقصد پر بضد رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، انسان نے پتھر کے دور سے روبوٹ کی زندگی تک بے انتہا کارنامے سر انجام دیئے ہیں مگر قانون قدرت کے آگے آج بھی بے بس ہے… مائیکل جیکسن جیسا شخص جسے 150 سال زندہ رہنے کی چاہ تھی، جس نے اپنے لیے فالتو اعضاء تک کا انتظام کر رکھا تھا، حقیقت کو ہرانا چاہتا تھا بالآخر 50 سال کی عمر میں محض 30 منٹ میں اس دنیا کو چھوڑ گیا اور ثابت کر گیا کہ موت لکھنے والے کے سامنے ہم بے بس ہیں، ہم اُس ذات کے محتاج ہیں، عزت، مرتبہ، شہرت، حُسن سب اُسکی عطا کردہ نعمتیں ہیں جن کا حق انسان کبھی ادا نہیں کر سکتا…. ایسا انسان جس کا کوئی راہنما نہ ہو وہ کامیابی کی طرف گامزن نہیں ہو سکتا…. راہنما کا ہونا بڑا اہم ہوتا ہے، اللہ کی ذات کی یہ صفت ہے کہ
وہ جسے ہدایت دینا چاہے اُس کی زندگی میں کسی کو مقرر کر دیتا ہے… بلاشبہ سب کا مالک وہ خود ہے مگر وہ وسیلہ بنا دیتا ہے، کسی انسان کو…. ایسا نہ ہوتا تو کبھی وہ انبیاء کرام علیہم السلام کو مقرر نہ فرماتا، پیغمبر نہ ہوتے، اولیاء اللہ نہ ہوتے، ان سب کا فریضہ دین کی تبلیغ تھا، انسانیت کو تعلیمات دینے کا ذریعہ تھے ایسے ہی وہ کسی انسان کو اس مقصد کے لیے چُن لیتا ہے اور اُسے اتنا معتبر اور پَر اثر کر دیتا ہے کہ دوسرے کی زندگی بدل دیتا ہے اور وہ جسے چاہے ہدایت دے…. سو اپنے رب کے احکامات کے دائرے میں گھومیں گمراہی سے بچے رہیں گے ، اُس کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں یقیناً وہ اپنے بندے کے انتظار میں رہتا ہے، وہ کبھی دیر سے آنے پر سوال نہیں کرے گا بس اُسے کچھ چاہیے تو ہمارے ندامت کے چند آنسو
[ اور گناہوں پر پشیمانی… وہ مان جاتا ہے، بیشک انسان خسارے میں ہے، آیتیں، روشن دلیلیں، واعظ، سب کچھ ہے مگر ہم بھٹک جاتے ہیں کیونکہ ہم کمزور ہیں، ہم اُس کی مخلوق ہیں اور وہ خالق، وہ رب دو جہاں ہے، شہ رگ سے بھی قریب، ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرنے والا رب، کُن فیکون کا مالک، موسی علیہ السلام کو فرعون کے گھر پالنے، یونس عیلہ السلام کو مچھلی کے پیٹ میں رکھنے، کوہ طور پہ کلام کرنے،یوسف عیلہ السلام کو شاہ مصر بنانے والا رب جو سب کرنے پہ قادر ہے وہ ایک بندے کے پلٹ آنے کا انتظار کرتا ہے تمھارے رب کا تم ہر اس سے بڑھ کر کیا احسان ہوگا کہ وہ تمھاری تمام تر نافرمانیوں کے باوجود تمھیں تنہا نہیں چھوڑتا، اور تمھارا رب بڑی بزرگی والا ہے.. اُس سے جڑے رہیں وہ کبھی نا اُمید نہیں کرے گا، وہ سب سے بہترین سہارا ہے.

.

*************

Exit mobile version