Ek thi heer by Aiman Akmal Complete novel

Ek thi heer by Aiman Akmal download pdf

Ek thi heer by Aiman Akmal Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which She pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life. It is very famous, social, romantic Urdu novel that is publishing on group of Prime Urdu Novels. Prime Urdu Novels promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We gives a platform to new writers to write and show the power of their words.

Aiman Akmal is an emerging new writer and it’s her new novel that is being written for our platform. She has written many famous novels for her readers including

Pyar mera nafrat bhara by Aiman Akmal Complete novel

Ek thi heer by Aiman Akmal Complete novel

are some of his most popular novels. These novels will surely grab your attention. Readers like to read her novels because of her unique writing style.

Ek thi heer by Aiman Akmal is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.

If you like to read other novels of the writer plz click the link below.

Aiman Akmal All Novels Link

Start Of Novel:

ہاۓ اللہ جی ایسا بھی میں نے کیا کر دیا جو اس ریسٹورنٹ کے سارے ویٹرز اور باہر کھڑے اتنے سارے گارڈز میرے پیچھے ہی پڑ گئے۔ وہ پھولتے سانس کے ساتھ ایک جگہ رکی اور پیچھے دیکھا۔ ابھی تو اسے کوئی بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔ وہ ہاتھ میں نیلے رنگ کی فائل پکڑے سادہ سے جوڑے میں ملبوس سر پر سٹالر سے حجاب بناۓ ہوۓ تھی۔

اس نے سامنے دیکھا۔ اسے دہی بھلوں کا ٹھیلا نظر آیا۔ جلدی سے آگے بڑھتی وہ اس ٹھیلے سے کمر ٹکا کر بیٹھ گئی اور اپنی پھولتی سانسوں کی روانی کو درست کرنے لگی۔

اچانک ہی کوئی تیزی سے بھاگتے ہوۓ وہاں سے گزرا تھا۔ اس نے جلدی سے اپنے دوپٹے سے منہ ڈھانپا۔ ایسے ہی کتنے لوگ وہاں سے گزرے تھے۔ اور صد شکر کے ان میں سے کسی نے اسکو نہیں دیکھا تھا۔

اس نے وہ فائل اسی ٹھیلے پر رکھی اور کھڑی ہوئی۔ پتہ نہیں کیوں بھگا رہے ہیں مجھے۔۔۔؟ وہ اداسی سے بولی۔ اس ٹھیلے والے نے اسے دیکھا اور مؤدب انداز میں بولا۔ باجی خیریت ہے۔۔؟

کہاں بھیا۔۔۔؟ آج کل کے لوگ خیریت سے رہنے کہاں دیتے ہیں۔۔۔؟ وہ منہ بسورتے ہوئے بولی۔ ایک پلیٹ دہی بھلے۔۔۔ ساتھ ہی دہی بھلوں کا آڈر دیتے ادھر اُدھر دیکھنے لگی کہ کہیں اب بھی کوئی اس کے پیچھے نا ہو۔

آپ کو پتہ ہے پورے پچیس منٹ سے بھاگ رہی ہوں میں۔۔۔ اور تو اور میں نے تو صبح ناشتہ بھی نہیں کیا تھا۔ اب ایسا لگ رہا ہے جیسے ابھی زمین بوس ہو جاؤں گی۔ اور پتہ نہیں ان لوگوں کو کیا مسئلہ ہو گیا میرے ساتھ۔ مجھے چور بول رہے ہیں۔ اس دکاندار نے پلیٹ اسے پکڑائی تو وہ دہی بھلے کھانے لگی۔

ارررےےے۔۔۔۔ وہ دکاندار بولا۔

ایسے لوگوں کا نا جہنم میں الگ ہی بحریہ ٹاؤن ہو گا۔۔ مرچی زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ سوں سوں کرتے بول رہی تھی اور دہی بھلے بھی کھا رہی تھی۔

بالکل سہی۔۔۔ وہ اس کی تائید میں بولا۔

اب آپ ہی بتائیں یہ اتنی کیوٹ سی پیاری سی بھولی بھالی سی لڑکی کہیں سے چور لگتی ہے۔۔۔

ہاں۔۔۔ وہ پلیٹیں دھوتا ہوا بے دھیانی میں بولا۔

ہاں۔۔۔؟ اس لڑکی کا منہ میں چمچ لے جاتا ہوا ہاتھ رکا۔ اور وہ خونخوار نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے تیکھے لہجے میں بولی۔

وہ میرا مطلب ہے ہاں۔۔۔ ناں۔۔ ہاں۔۔۔ مگر۔۔۔ وہ۔۔۔ وہ گڑبڑا گیا۔

وہ رہی۔۔۔۔ پکڑو اسے۔۔۔۔ اس کے کانوں میں مردانہ آواز گونجی اور ہاتھ میں پکڑا چمچ پلیٹ میں گرا۔

مر گئی۔۔۔۔ بھاگ ہیر۔۔۔۔ بھاگ لے۔۔۔۔ پلیٹ اس آدمی کو پکڑاتے وہ بغیر فائل لیے ہی وہاں سے بھاگی۔

ارے مگر میرے پیسے۔۔۔۔؟ اس آدمی نے پیچھے سے آواز لگائی۔

بعد میں دے دوں گی۔۔۔۔ وہ چلائی تھی اور رفتار میں سستی نا لائی۔

ہے لڑکی رکو۔۔۔۔ پکڑو اسے۔۔۔۔ اسے اپنے پیچھے سے بہت سی آوازیں سنائی دے رہی تھیں مگر وہ رک نہیں سکتی تھی۔

اتنی تیز بھاگتے ہوۓ جب اچانک ہی وہ رکی تو بمشکل گرنے سے سنبھلی تھی۔ اس نے سامنے دیکھا جہاں سے اسے اپنی طرف دو لوگ آتے ہوۓ دکھائی دیے۔

پھر جلدی سے وہ پلٹی تاکہ بھاگ سکے۔ مگر اس کے پیچھے بھی دو لوگ تھے۔ اس نے رونی صورت بنائی۔ اللہ جی جیسا کرو گے ویسا بھرو گے یہ تو سنا تھا مگر یہ جو بغیر کیے بھرنا پڑ رہا ہے نا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ وہ آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے رونی شکل بناتے دہائی دینے لگی۔

دیکھو میرے پاس نہیں آنا تم لوگ ورنہ۔۔۔۔ اس نے دونوں جانب گھوم گھوم کر دونوں اطراف میں کھڑے لوگوں کو انگلی اٹھا کر تنبیہ کی۔

ورنہ۔۔۔۔ سامنے سے ایک آدمی غصے سے بولا تھا۔ اس کا غصہ بنتا بھی تھا کب سے یہ لڑکی انہیں بھگا رہی تھی۔ مگر یہ سمجھنا مشکل ہو رہا تھا کہ کون کس کو بھگا رہا تھا۔

ورنہ میرے فارس کو اگر پتہ چلا نا کہ تم ایک معصوم سی بن باپ کی بچی کو اتنا پریشان کر رہے ہو تو بنا آواز کے بندہ مارنا اس کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ وہ مصنوعی ناراضگی سے بولی۔

ابے یہ کون ہے۔۔۔؟ اس آدمی نے الجھی نظروں سے دوسرے آدمی کو دیکھا۔

پتہ نہیں۔۔۔۔ شاید شوہر ہو اسکا۔۔۔۔ وہ اپنی طرف سے اندازہ لگانے لگا۔

تو بی بی۔۔۔۔ وہ آدمی پھر سے بولا جب ہیر نے اسکی بات کاٹی۔

شوہر۔۔۔۔؟ وہ بےیقینی کے عالم میں چلائی۔

تو بھائی ہو گا۔۔۔۔؟ تیسرے آدمی نے اندازہ لگایا۔

بھائی۔۔۔۔؟ ہیر نے خونخوار نظروں سے اسے دیکھا اور پہاڑ کی طرح برس کر بولی۔

تمہاری ہمت کیسے ہوئی یہ کہنے کی۔۔۔؟ ہیر کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ اس کا منہ نوچ لے۔

پھر بواۓ فرینڈ ہو گا۔۔۔؟ دوسرے آدمی نے کہا۔

بواۓ فرینڈ۔۔۔؟ وہ پھر سے بےیقینی کے عالم میں چلائی۔ اب کے اس کا غصہ آپے سے باہر ہو رہا ہے۔

میں نے تم لوگوں کی ایسی درگت بنانی ہے کہ ساری زندگی یاد رکھو گے۔ وہ طیش و اشتعال سے بولی۔

 اچھی لڑکیاں بواۓ فرینڈ نہیں بناتی۔ تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی اسے میرا بواۓ فرینڈ بنانے کی۔۔۔۔؟

پھر بی بی تم خود ہی بتا دو کے کون ہے یہ؟ پہلا آدمی بےبس سا بولا تھا۔

چھوڑو اسے ہم جو کام کرنے آۓ ہیں وہ کرو۔۔۔ چوتھا آدمی بولا۔

وہ فائل کہاں ہے۔۔۔۔؟ اس آدمی نے غصے سے پوچھا تو جھماکے سے کچھ یاد آیا تھا۔ ہاۓ میں مر گئی۔ وہ فائل۔۔۔ اس کی آنکھوں میں مایوسی اتری۔ وہ فائل تو وہ  اسی ٹھیلے پر چھوڑ آئی تھی۔ اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ زمین پر بیٹھ کر دھاڑیں مار کر رونا شروع کر دے۔

اے لڑکی۔۔۔۔ ان میں سے ایک آدمی بولا۔

مجھ سے تمیز سے پیش آؤ ورنہ اگر میرے جہان کو پتہ لگ گیا نا کہ تم مجھے کب سے بھگا رہے ہو تو استنبول کے کتوں کو کھانے کے لیے تمہاری لاش بھی نہیں ملے گی۔ وہ انگلی اٹھا کر دھمکی آمیز لہجے میں بولی۔

لیکن ہم تو پاکستان میں ہیں۔۔۔۔ دوسرا آدمی الجھ کر بولا۔

How To Download

All novels on the website are available in pdf that can be downloaded in few easy steps mention below.

  1. You will see 3 download links in every post. Click it any of them.
  2. You will see an advertisement and a popup notification of allow or block.
  3. Click on block and wait for 5 second. A count down will appear on top from 5 to 0. Meanwhile ignore any kind of advertisement or warning you will see on your screen.
  4. After 5 second you will see skip add and click on this skip add button.
  5. You will see mediafire download page and here click on download button. Your file will start to download and will be saved in your device download folder.
  6. Open your pdf file from your device and enjoy reading it off line.

If you have any difficulty about downloding or reading this novel plz let us know on our social media accounts. You can also comment below to send us your your sugestions and ideas. We will be happy to hear you and reply you as soon as possible.

Click the link below to download this novel in pdf.

Download Link 1

Download Link 2

Download Link 3

Ek thi heer by Aiman Akmal Online Reading

If you still have any problem in downloading plz let us know here.

WhatsApp : 03335586927

Email : aatish2kx@gmail.com

Leave a Comment

Exit mobile version