Islam mein aurat ka muqam article Sunbal Boota

articles

اسلام میں عورت کامقام

سنبل بوٹا

عورت جسکو اسلام نے مقام و مرتبہ دیا جس کو اسلام نے قیمتی قرار دیا بیٹی ہو تو رحمت جب بیوی ہو تو سکون اور ماں ہو تو جنت کیا کچھ نہیں دیا اسلام نے عورت کو ہر طرح سے بہترین مقام عطا کیے عورت کو اتنا مقام اتنا رتبہ اتنا امتیاز دیا اور عورت کو محفوظ رکھنے کیلیے پردے کا حکم دے دیا
اور آج کے دور میں برا بھی اسی چیز کو سمجھا جاتا ہے اور کبھی آپ دوسرے مذاہب کو دیکھ لیں یا پڑھ لیں تو آپکو پتا چل جاۓ وہاں عورت کا مقام و مرتبہ،
اور آج عورتیں خود کو اعلی کہتی ہیں سمجھتی ہیں چاہے کسی بھی مذہب میں صرف اور صرف اسلام کی بدولت کیوں کہ عورتوں کو سب سے زیادہ عزت اسلام نے دی اور کسی مذہب نے نہیں اور میری مسلم ماٸیں اور بہنیں جو سمجھتی ہیں کہ مغرب آزاد ہے تو کیا انکی آزادی انکو نفع دیتی ہے ہرگز نہیں تو آپ کیوں وہ آزادی چاہتی ہیں انکا طرز زندگی اپنا کے آپ سمجھتی ہیں آپ کو سوسائٹی میں اٹھنے بیٹھنے کہ آداب ہیں.
مگر آپ شاید بھول رہیں ہیں جن آنکھوں میں آپکے لیے پسندیدگی ہے کیا وہاں آپکے لیے عزت ہے یا کچھ اور حسن کی نمائش کرکےخود کو نمایاں کرکے آپ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں
اور ماٸیں ایسی ہیں کہ ہماری بیٹی کسی سے کم کیوں لگے بس پیاری لگنی چاہیے چاہے پردے میں ہے یا نہیں
اپنی بیٹیوں کو حضرت فاطمہؓ کے نقشِ قدم پہ چلنے کے آداب سکھاٸیں پھر جب بچے اس آزادی کا ناجائز فاٸدہ اٹھاتے ہیں تو سب سے زیادہ جو روتے ہیں وہ ماں باپ ہی ہیں آپ کیسے اپنی بیٹیوں کو سجا کے کہیں پہ بھیج سکتے ہیں دین اسلام نہ تو سخت ہے نہ ہی روک ٹوک کرتا بلکہ ہماری حفاظت کیلیے ہی ہمیں پردے کا حکم دیا گیا
سورہ الاحزاب آیت نمبر (59) اے نبی! اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں ۔ اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہو جایا کرے گی پھر نہ ستائی جائیں گی اور اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔
اور اگر اس آیت میں جو اللہ پاک کہ رہے ہیں اسکو سمجھ لیا جاۓ تو اس بات کی بھی سمجھ آجاۓ گی کہ پردہ ہمیں ہماری ہی بھلاٸی کیلیے کہا گیا ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہر اسلام کی بیٹی کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور جو بہنیں پردہ کرتی ہیں انہیں استقامت عطا کرے آمین ثم آمین

.

*************

Leave a Comment

Exit mobile version