Site icon Prime Urdu Novels

Mehnga insaf article by Unsa Abbasi

articles

مہنگا انصاف⚖️ازقلم اُنسىٰ عباسی?

جب انسان کی لالچ بڑھ جاۓ تو اسے کسی چیز کی تمیز نہیں رہتی یہ لالچ اسےکچھ بھی کرنے پر قائل کرسکتی ہے پھر انسان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے چاہے وہ کراچی کی گلیوں کا معمولی غنڈا ہو یا سپریم کورٹ کے نام نھاد معزز ججز…!
بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ملک میں رمضان کی افطاری کا سامان ہو یا ملک کے مظلوم کے لیۓ اانصاف کی بات ہو سب میں منہگائی کا عنصر نماياں ہے؛ غرض ہر چیز کی خرید و فرخت ہوتی ہے چاہے وه ضمير فروشی ئی کیوں نہ ہو۔۔! یہاں ہر طبقےکے افراد اپنی حیثیت کے مطابق اپنے فائدے ديکھتے ہیں اور اس کی تکمیل کے لیئے اپنی ضمیر فروشی کا ثبوت بھی دیتے ہیں یہاں سڑک چھاپ گنڈوں کے ضمير ہزاروں میں، سرکاری افسران کےضمير لاکهوں میں بکتے ہیں اور سیاستدان اپنی شہرت کو مد نظر رکھ کر اپنے ضمير کے ساتھ ساتھ عوام کے ووٹوں کی بولی کروڑوں میں لگاتے ہیں اور ان سب سے آگے اعلی عہدیدار ججز آئين کے نام پر اربوں روپے میں ضمير فروشی کے بعد پسند کا انصاف فراھم کرتے ہیں یعنی کے اس ملک کی سب سے مہنگی چیز انصاف ہے۔ جس کو خریدنا ایک غریب اور ایماندار آدمی کے بس کی بات نہیں اس ايمانداری کے بدلے انھیں انصاف تو نہیں مگر تارخيں ضرور ملتی ہیں اور یہ تاریخوں کا سلسلہ سالوں تک چل کر خود بہ خود رک جاتا ہے یا بیزاری، تنگدستی اور اضافی اخراجات کے باعث کیس ئی بند کروا دیاجاتا ہے کیوں کہ جلد انصاف کے لیئے اربوں روپے لازمی ہیں۔۔۔! اس ليئے مظلوموں کو صرف اللہ کے انصاف پر بھروسہ ہے بھلے یہاں انصاف بکتاہو مگر سچے انسان کو حق بات کرنے سے بلکل نہیں کترانا چاہیئے، ارشاد باری تعالیٰ ہے؛-

وَ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَۃَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ مِیۡثَاقَہُ الَّذِیۡ وَاثَقَکُمۡ بِہٖۤ ۙ اِذۡ قُلۡتُمۡ سَمِعۡنَا وَ اَطَعۡنَا ۫ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۷﴾

تم پر اللہ تعالٰی کی جو نعمتیں نازل ہوئی ہیں انہیں یاد رکھو اور اس کے اس عہد کو بھی جس کا تم سے معاہدہ ہوا ہے جبکہ تم نے کہا ہم نے سنا اور مانا اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ، یقیناً اللہ تعالٰی دلوں کی باتوں کا جاننے والا ہے ۔✨
{ سورة المائدة}

اللہ سے دعا ہے کہ ایمان اور انصاف فرشوں کو ھدایت دے اور ہماری قوم کو حق و سچ کا ساتھ دینے والوں میں شامل کرے آمین…??

.

*************

Exit mobile version