Mohabbat se khuda tak ka safar by Mehwish Siddique
(Current Episode 40)
Mohabbat se khuda tak ka safar by Mehwish Siddique complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which She pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around Islamic Based Novels. It is very famous, social, romantic Urdu novel that is publishing on group of Prime Urdu Novels. Prime Urdu Novels promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We gives a platform to new writers to write and show the power of their words.
Mehwish Siddique is an emerging new writer and it’s her new novel that is being written for our platform. She has written many famous novels for her readerss. These novels will surely grab your attention. Readers like to read her novels because of her unique writing style.
Mohabbat se khuda tak ka safar by Mehwish Siddique All Episodes are available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
If you like to read other novels of the writer plz click the link below.
Mehwish Siddique All Novels Link
Online Reading All Episodes Links
How To Read Online
Episode 39
زینی اذلان کی کار کو پہچانتی تھی اس لئے پارکنگ لاٹ میں آتے ہی اس کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑی ہو گئی۔آنکھوں کو نیچے جھکاتے ہی اس کے اشک روانی سے بہنے لگے تھے۔۔۔۔۔
آس پاس کوئی نہیں تھا اس لئے وہ اپنے آنسوؤں کو صاف کرنے کی بھی زحمت نہیں کر رہی تھی۔کچھ ہی منٹوں کے بعد اسے اپنے ذہن کے پردے پر کچھ دیر پہلے کا منظر کسی شفاف آئینے میں نظر آتے عکس کی طرح نظر آنے لگا تھا۔
زینب اور فاطمہ شمسہ سے ملنے کیلئے میرج ہال سے سیدھا برائیڈل روم میں چلی گئی تھیں۔وہاں کچھ دیر ادھر ادھر کی باتیں کرنے کے بعد زینب مریم کی ہمراہی میں برائیڈل روم سے باہر آ ہی رہی تھی کہ اچانک اس کی نگاہیں داخلی دروازے کی طرف اٹھ گئیں۔۔
سامنے سے آتے ابراہیم آفندی اور سارہ بیگم کو دیکھتے اس کی دھڑکنیں بےاختیار منتشرپن کا شکار ہو چکی تھیں۔اپنے والدین کو اتنے دنوں بعد سامنے دیکھ کر اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا تھا۔
“مریم ۔۔!آپ جاؤ۔۔میں ابھی تھوڑی دیر میں آتی ہوں۔۔”مریم کے اثبات میں سر ہلاتے ہی وہ لمبے لمبے ڈگ بھرتی داخلی دروازے کے قریب پہنچ گئی۔امجد اور شازیہ بیگم بھی ان کے ساتھ ہی تھے۔ان سب کی دوستی کالج کے وقت سے لیکر ابھی تک قائم تھی۔
زینی کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی انسپیکٹر ماریہ وہاں آئی اور پھر ان سب کو سلام کرنے کے بعد امجد اور شازیہ بیگم کو جلدبازی میں اپنے ساتھ لے گئی کیونکہ اسے ایک کولیگ کو اپنے پیرنٹس سے ملوانے کا وعدہ پورا کرنا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
“بابا۔۔ماما۔۔آپ یہاں۔۔؟؟”زینی خوشی کے مارے چہک اٹھی تھی۔۔وہ گرمجوش انداز میں آگے بڑھی اور پھر اپنی بانہیں وا کیے سارہ بیگم کے سینے سے لگ گئی۔
زینی کو اتنے مہینوں بعد سامنے دیکھ کر سارہ بیگم اور ابراہیم صاحب اپنی آنکھوں کو نم ہونے سے روک نہیں پائے تھے۔۔ ابراہیم صاحب کو جیسے ہی داؤد آفندی کا چہرہ یاد آیا۔۔ان کے تاثرات یکسر تبدیل ہوتے سنجیدگی کا روپ دھار گئے۔
“سارہ۔۔!جلدی چلیں یہاں سے۔۔ہم اندر نہیں جا رہے۔۔”زینی کو اپنی طرف قدم بڑھاتے دیکھ ابراہیم صاحب نے تقریباً خشک لہجے میں سارہ بیگم کو مخاطب کرتے اپنی طرف متوجہ کیا۔ابراہیم صاحب کے انداز پر زینی کا پورا وجود ساکت پڑ گیا۔
زینی کے حیرت بھرے تاثرات کو دیکھتے سارہ بیگم بھی غیر محسوس انداز میں اپنی آنکھوں کی نمی کو ہتھیلیوں سے صاف کرنے لگی تھیں۔ “بابا۔۔پلیز آ ۔آ۔آپ۔۔”زینی کے حلق سے بمشکل سسکی نما آواز برآمد ہوئی تھی۔اس کے کئی آنسو بےمول ہوتے گالوں پر بہنے لگے۔
Mohabbat se khuda tak ka safar Episode 40 Online Reading
If you still have any problem in downloading plz let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com