Site icon Prime Urdu Novels

Mutzad article by Bint e Idrees

articles

عنوان

متضاد ازقلم بنت ادریس

ابنِ آدم کی پیدائش کے ساتھ ہی اک حسین دور کا آغاز ہو جا تا ہے ۔زندگی کا ہر دور اپنے حسن و جمال کے ساتھ ابنِ آدم کو خوش آمدید کہتا ہے ۔ابن ادم ان ادوار میں زندگی کے الگ الگ رنگوں سے روشناس ہوتا ہے ۔کہیں خوشی ہے تو کہیں ناقابل بیان کامیابی اور کہیں ناقابل فراموش غم۔مقاصد زندگی وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں ۔اک دن ابنِ آدم کی ملاقات زندگی کے متضاد سے ہو تی ہے ۔اک گہرا سکوت کبھی نہ ٹوٹنے والی خاموشی موت ۔
ابنِ آدم دنیا کی رنگینیوں میں ڈوب کر بھول بھٹیھا ہے کہ اللہ تبارک وتعالی نے ابنِ آدم کو کس لیے پیدا کیا ۔
دنیا اتنی حسین اور رنگین ہے ۔اس حسین نگری کے رنگ و بو میں کھو کر ابنِ آدم اپنے اصل کو بھول بھٹیھا ہے ۔اس عارضی قیام کے بعد ایک دن ابنِ آدم نے اپنے ابدی سفر پر روانہ ہو نا ہے ۔ھمیشہ قیام رہنے والی زندگی ہو گیا۔وقت ایسے ھاتھ سے سرکتا چلا جاتا ہے کہ جیسے ریت ھاتھوں سے ۔۔اے ابنِ آدم وقت کے رہتے ہوش کے ناخن لے یاد کر کے رب العزت نے کس مقصد کے تحت تیری تخلیق کی ہے ۔ہر ایک کی اک نہ اک دن اپنے متضاد کے ساتھ ملاقات ہونی ہے کہ

جیسے عروج کی ذوال سے زوال کی عروج سے، خوشی کی غم سے اور زندگی کی موت سے۔

.

*************

Exit mobile version