Nekiyon ki taraf lapko article by Summiya Nisar

articles

?نیکیوں کی طرف لپکو\دوڑو?


قرآن مجید میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:
(اے مومنوں! نیکیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جاؤ)
یہی اصل کامیابی ہے کہ ہم وقت رہتے اللہ کی طرف پلٹ جائیں اور ابھی ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم آخرت کے لیے کچھ زادِراہ جمع کر لیں۔❤
ابھی رجب کے ابتدائی دن ہیں ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔جیسے کسی بھی درخت کو درخت بننے میں وقت لگتا ہے اسی طرح عبادت کی اصل روح تک پہچنے میں وقت لگتا ہے۔جیسے ابھی ہم بیج بوۓ ? اس کی دیکھ بھال کریں ہر چیز کا خیال رکھے? تو ہی ہمیں توانا درخت ملے گا سایہ ملے گا یا میٹھا پھل ملے گا?? بلکل اسی طرح ہم ابھی سے اپنی نمازوں کی پابندی شروع کریں گے کلام اللہ کو سمجھ کر غوروفکر سے پڑھے گے ذکرواذکار میں اضافہ کریں گے صدقہ خیرات کو معمول میں شامل کریں چاہے تھوڑا سے بھی تھوڑا ہو تب ہی ہم خود کو اس قابل بنا سکے گیں کہ رمضان المبارک میں روحِ عبادت حاصل کر سکیں تب ہی تو میٹھا پھل ملے گا اجروثواب کی صورت میں پھر ہی ہم اللہ کے نزدیک ھو سکیں گے اور یہی انسان کی اصل کامیابی ہے کہ وہ اپنے مالک اپنے رب سے تعلق کو مضبوط کرے اور اس کا قرب حاصل ھو❤ہر گزرتے دن کے ساتھ ضروری ہے کہ ہمارے رب سے ہمارا تعلق مضبوط ھو کیونکہ ہمارا پیارا اللہ کبھی ہم سے دور نہیں جاتا یہ ہم انسان ہی ہیں جو خود کو فانی دنیا کی رنگنیوں میں گم کر لیتے ہیں لیکن اللہ ہمیں موقع دیتا ہے توبہ کا دروزاہ کھلا رکھتا ہے لہذا کبھی بھی توبہ میں دیر نہ کریں?
?اچھے بنیےاور اچھائی پھلائیے?
?ازقلم سمیعہ نثار✒

.

*************

Leave a Comment

Exit mobile version