Nizam e tadrees article by Bint e Idrees

articles

نظام تدریس ۔ تحریر بنتِ ادریس

تدریس پیغمبروں کا پیشہ ہے ۔پیغمبروں کے ذریعے اللّٰہ پاک نے اپنے بندوں تک اپنا پیغام پہنچا یا ۔
تدریس و تعلیم زندگی کا شعور عطا کرتی ہے ۔آج تدریس کا شعبہ کاروبار بن چکا ہے ۔ایسا کاروبار جو دن دگنی رات چوگنی ترقی کے گامزن ہے ۔ہر محلے کے شروع اور آخر میں آپ کو پرائیویٹ سکول کی عمارت ضرور نظر آئے گی۔
ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ اچھے تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کرۓ۔ہمارے ہاں خود ساختہ طبقاتی فرق کی طرح پرائیویٹ سکول نظام تدریس میں بھی واضح فرق پایا جاتا ہے ۔
اب دیکھتے ہیں کہ آخر اس نظام تدریس کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔
جب ہم اپنے سرکاری نظام تدریس کو دیکھتے ہیں تو اک تشویش کی لہر اٹھتی ہے۔
ہمارا سرکاری نظام تدریس اتنا کمزور ہے۔ایک بچہ بھی آپ کو اس نظام میں موجود کمزوریاں گنوا سکتا ہے۔
اساتذہ کی عدم دلچسپی ۔
بنیادی سہولیات کا فقدان ۔
نگرانی کا فقدان ۔
کمرہ جماعت میں ضرورت سے زیادہ طلبہ وطالبات کی تعداد ۔
ان بنیادی وجوہات کی وجہ سے والدین مجبور ہو کر اپنے بچوں کو اپنے وسائل کے مطابق پرائیویٹ سکول نظام کا حصہ بنتے ہیں۔
سرکاری نظام تدریس کا یہ حال ہے کہ پورا سال گزرنے کے بعد بھی استاد اپنی جماعت کے بچوں کی تعلیمی حالت سے نہ واقف ہوتا ہے۔
سرکاری نظام تدریس کو بہتر سے بہترین تک لے کے جانے والی ہستی استاد کی ہوتی ہے۔آۓ آج عہد کریں کے موجود نظام میں سب اساتذہ پوری ایمانداری سے اپنا اپنا حصہ ڈالے گئے۔
کیونکہ آپ کو اللّٰہ پاک نے چنا ہے ۔
اللّٰہ پاک کا خاص فضل ہے کے ا
أپ معاشرے میں معلم کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

.

*************

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *