Qibla awal Baitul Muqadas article by Huma Malik

articles

قبلہ اول بیت المقدس

قبلہ اول بیت المقدس کی جو بے حرمتی کی دشمنِ اسلام یہودیوں نے کسی سے چھپی نہیں ہم سب نے چند دن سٹیٹس لگاے پوسٹ سینڈ کی اور بس کام ختم بس ہم اتنے مسلمان ہی ہیں ہم اسلام اور اللّٰہ رسول سے محبت کے دعوے تو بہت کرتے ہیں پر جب بھی عملی محبت کی بات آتی ہے ہم خاموش ہو جاتے ہیں مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ان کے اس فساد کو برپا کرنے کے لیے بھی ہم ہی انھیں پیسے مہیا کرتے ہیں۔ کیا ہم نے کبھی کوک لیتے ہوے سوچا کے ہم یہ جو مشروب پی رہے ہیں اس میں کتنے مظلوم مسلمانوں کا خون ہے اگر اندازہ لگایا جائے تو ہم صرف کوک پر ہی تقریباً 36 کروڑ خرچ کرتے ہیں جو آسانی سے یہودیوں کے پاس چلے جاتے ہیں اگر یہی ہم گنے کا رس پھلوں کا رس پیے تو یہی پیسے ہمارے ملک میں رہے اور کسانوں کو خودکشیاں نہ کرنا پڑیں۔ اپنے عمل سے اسلام سے محبت کو ثابت کرے اور یہودی مسنوات کا بائکاٹ کریں۔ یقین جانے آپ کوک چھوڈ کر بھی ذندہ رہے گے۔ اپنے حکمرانوں پہ سب نہ چھوڑے اپنے حصے کا کام خود کریں۔ آپ نے اپنے عمل کا جواب خود دینا ہے کیا ہو کے یہاں آپ نے اپنے اسلامی بھائیوں اور اللّٰہ کی رضا کے لیے ان مسنوات سے بائکاٹ کیا اور کل کو صرف اسی بات پہ جنت مل جاے اللّٰہ بہت عزت والا کسی کا احسان نہیں رکھتا۔ تو اپنے عمل سےاسلام سے محبت کو ثابت کرے اور یہودی مسنوات کا بائکاٹ کریں۔ اس سے نہ صرف ہم اپنا ایمان بچاے گے بلکہ اس سے ہم اپنے ملک میں اچھی تبدیلی لائے گے وہ پیسے جو ہم یہودی مسنوات پر خرچ کرتے ہیں اپنے ملک کی مسنوات پر خرچ کرے گے جو بہتری کا سبب بنے گا۔ آپ کا اک قدم یہودیوں کو کمزور اور ہمیں مضبوط کر دے گا۔یہ مت سوچے کے صرف آپ کے چھوڑنے سے کیا ہوگا یہ سوچے دوز محشر آپ کم سے کم یہ بول سکے گے کے آپ نے اپنا حصہ ڈالا پہلا قدم آپ اور میں اٹھاے گے کیونکہ قطرہ قطرہ سے دریا بنتا ہے۔ اور بائکاٹ کا یہ سفر آپ کے ساتھ اور لوگوں کو بھی آپ کے ساتھ کر دے گا تو صرف سوچے مت عمل کرے اب کیونکہ اب عمل کی باری ہے۔۔۔۔

از قلم ہما ملک

.

*************

Leave a Comment