Site icon Prime Urdu Novels

Tanha article by Ayesha

articles

تنہا

اگر آپ کبھی اپنے آپ کو اکیلا محسوس کریں رسوا بہت تنہا تو یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ جس وجہ سے پریشان ہیں يا جس چیز کی تمنا آپ کو بے چین رکھ رہی ہے يا اگر آپ کسی شخص کی محبّت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اب اداس ہیں تو یاد کریں اس وقت کو جب آپ پیدا ہوے تھے اس وقت آپ بلکل اکیلے آے تھے دنیا میں آپ کے ساتھ کوئی چیز نہیں بھجی گئی تھی جس سے آپ ہاتھ دھو کر اداس ہوگئے ہیں ۔۔۔ جس انسان نے آپ کو رسوا کردیا ہے کیا وہ آپ کے ساتھ آیا تھا ؟ ۔۔۔
نہیں نہ ؟
لیکن آپ کو پتہ ہے جب آپ دنیا میں آے تو سب سے پہلے آپ کے کانوں میں اذان دی گئی تھی سب سے پہلے آپ کو اللّه کا بتایا گیا تھا ۔۔۔
اور جب آپ دنیا سے جاینگے جب بھی آپ کے ساتھ کوئی چیز ۔۔۔ کوئی انسان کچھ بھی نہیں جائے گا ۔۔۔ اس وقت بھی آپ اکیلے جاینگے اور اللّه کے نام کے ساتھ ہی ۔۔۔
لیکن آج آپ دنیا کی محبّت چاہت میں اپنے رحمن کو بھول چکے ہیں ۔۔۔
از عائشہ ۔۔۔۔

*************

Exit mobile version