آرٹیکل از قلم عبدالباسط
All of us are dead
یہ کورین ویب سیریز اسی سال کی ہے جب یہ نئی نئی آئی تھی تب ہی دیکھ ڈالی تھی پر اس پر کچھ لکھا نہیں تھا اب یاد آنے پر سوچ رہا ہوں کچھ لکھ ڈالوں ۔
تو بات کچھ یوں ہے کہ bullying لفظ سے تو سب ہی واقف ہوں گے یہ چیز آج کل سکول کالجز میں عام ،
یہ صرف کوئی کہے کے ہمارے ہاں اور کہیں نہیں تو یہ بات غلط ہوگی ،شاید سب ہی سکول کالجز میں ایسا ہونا عام ہے کہ لڑکوں کا اپنے ہی جیسے کسی لڑکے کو تنگ کرنا اتنا تنگ کرنا کہ بعض اوقات بندہ خود کشی کر بیٹھے ۔
یہ بعض اوقات خطرناک ثابت ہوتا ہے اور بہت برا عمل ہے
جو کہ آمریکا یورپ میں ہی نہیں چھوئے موئے لوگوں کے دیس کوریا میں بھی ہوتا ہے۔
تو اس سیریز کی کہانی کچھ یوں ہے کہ کوریا کے ایک ہائی سکول ٹیچر کے بیٹے سے اس کے کلاس فیلوز ٹائپ کچھ لڑکے Bullying کرتے ہیں اسے تنگ کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ لڑکا جان گنوا بیٹھتا ہے شاید ایسا ہی تھا۔
اور وہ سکول ٹیچر جو اس سٹوڈنٹ کا باپ تھا ان لڑکوں سے انتقام لینے کے لیے لیب میں ایک ایسا وائرس تیار کرتا ہے جو کہ چوہوں کے کاٹنے سے انسان زومبیز میں بدل جاتا ہے ۔
بایو لیب میں وہ وائرس تیار ہو جاتا جس کا انٹی بھی وہ بایو والا ٹیچر بناتا ہے جس کا طریقہ اسکے لیپ ٹاپ میں تھا ۔
اب یہ وائرس ظاہر ہے پھیلے گا تو سیریز بنے گی
اور پھر سکول کی ایک لڑکی ان وائرس سے انفیکٹ ہو جاتی ہے اور پھر زومبیز کا سیلاب آ جاتا ہے ۔
جہاں نا صرف ہائی سکول کے ہزاروں طلبہ اس وائرس کا شکار بن کر زومبیز میں تبدیل ہو جاتے ہیں بلکے اس وائرس سے قریبی شیروں تک بھی اثرات پھیل جاتے ہیں۔
اصل میں یہ ایک Survival سیریز ہے جس میں کچھ لڑکے جو زومبیز بننے سے بچ جاتے ہیں انکو سرووائیو کرنا ہے اور اپنی جان بچانی ہے یہ کچھ دوست تھے جن میں چند لڑکیاں اور لڑکے شامل تھے ،سب ہی مختلف مزاج اور طبعیت کے ۔
اس سیریز کی کاسٹ مجھے بہت پسند آئی۔
لمبی بھاگ دوڑ اور زومبیز سے بچنے بچانے کے چکر میں ان کے کچھ ساتھی بھی زومبیز بن جاتے ہیں اور اس وقت کے جذباتی لمحات دیکھنے لائق تھے۔
اس سیریز میں کیا کچھ نہیں تھا
دوستی ،پیار، محبت ،یہاں تک کی نفرت اور بدلا لینے کی آگ ۔
یہاں پر آپ دیکھیں گے سکول بوائز اور گرلز میں سے ایک لڑکی جو انفیکٹڈ ہونے کے با وجود بھی زومبی نہیں بنتی اور عجیب و غریب ہی طاقتور مخلوق بن جاتی ہے
اور ایک اور سکول کا ولن ٹائپ لڑکا بھی کچھ اس قسم کا ہو جاتا ہے جو آخر تک اس سروائیو کرنے والے گروپ کے پیچھے پڑا رہتا ہے اور یہ لڑکا بلا شبہ میرے خیال میں کمال کا ایکٹر ہے ۔
یہ سیریز دیکھتے ہوئے کہیں بھی میں بور نہیں ہوا تھا لمحہ بھر کو بھی نہیں۔ بڑی زبردست سیریز ہے ،یقیناً اس سیریز کا ڈاریکٹر کمال کا ہے اورر جلد ہی اس کا سیزن ٹو بھی آنے والا ہے اور پرانے سیزن کی یاد بھی تازہ ہو گئئ۔
اب دیکھنا یہ ہے کون بچ پایا کون زومبیز کا شکار بنا اور کون بچ کر اپنے ماں باپ تک پہنچ سکا اور اس سیلاب کو روکا جا سکا اور اور اس فوجی کمانڈر کی کارکردگی دیکھ کر تو میں تھوڑا سا اموشنل ہو گیا تھا ،خیر بہت مزے کی سیریز ہے سو بس آج کے لیے اتنا ہی۔۔۔۔۔
.
*************