ہم لوگ کیسے ہیں از عائشہ
جانتے ہیں ہم لوگ کیسے ہیں ؟ ہم لوگ بہت عجیب قسم کے ہیں ہم وقت کے ساتھ ساتھ محبت کے بارے میں اپنا نظریہ بدلتے رہتے ہیں ۔۔۔
جس کا اپنے پسندیدہ محبوب انسان سے نکاح ہوجاتا ہے وہ کہتا ہے محبت میں سب کچھ نکاح ہی ہوتا ہے نکاح ہوگیا تو سمجھو محبت کا حق ادا ہوگیا ۔۔۔
اور جن کا نکاح نہیں ہوتا وہ کہتے ہیں وہ محبت ہی کیا جو حاصل ہوجاے لا حاصل کا بھی اپنا ہی جنون اور چاہت ہی ہے انکا نظریہ ہوتا ہے کہ محبت کبھی نہیں ملتی اور جو مل جائے وہ محبت ہی نہیں ہوتی ۔۔۔
جن کو حاصل ہوجاتی ہے وہ حاصل کر کے بے قدری کرتے ہیں اور جن کو لا حاصل رہتی ہے وہ ساری زندگی ملال میں ہی رہ جاتے ہیں ۔۔۔ ہم لوگ بہت خود گرز ہوتے ہیں محبوب کو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور نہ ملنے پر کسی ایک کو قصور وار ٹھرا دیتے ہیں ۔۔۔
از عائشہ
.
*************