ٹاپک
رشتے بنائیں اور نبھائیں
ترکی کی ایک مشہور کہاوت ہے
یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ میں تمہارا بھائی ہوں
یہ بتانا بھی لازمی ہے کہ
“ہابیل” ہوں یا “قابیل”!!
اسلیے کہا جاتا ہے رشتے بنائے نہیں نبھائے جاتے ہیں کیونکہ رشتہ تو اللہ نے بنا کے بھیجا ہے اب آپکا ہنر ہے نبھانا کیسے ہے ،
رشتہ نبھانا ہے یا پھر توڑنا ہے
مشکلات تو ہر رشتے میں ہوتی ہیں یہ ہمارہ ہنر ہے کہ ہم کیسے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور رشتہ نبھاتے ہیں اور اس رشتے کو قائم رکھنے کے لیے کس حد تک جاتے ہیں۔
اصل میں رشتے کو نبھانے اور مضبوط کرنے سے ہمیں اسکی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ شخص کس قدر اہم ہے۔
کہیں جھک جائیں کبھی کہہ لیا کریں کبھی برداشت کر لیا کریں بعض اوقات تو صبر بھی آخری حد کا کرنا ہوتا ہے کیونکہ پھل بھی ویسا ہی ملے گا۔
رشتوں میں مقابلے نہیں کیا کرتے یہاں تو صرف احترام کیا جاتا ہے۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جھکنے سے اگر تمہاری عزت میں کوئی کمی آئے تو قیامت والے دن میرے سے لے لینا۔
قربان جاؤں میرے نبی کے فرمان کو میرا اللہ کیسے نہیں پورا کرے گا۔
تنزیل خاں
.
*************