Anmol mohabbat article by Bint E Idrees

articles

انمول محبت
نام
بنت ادریس


زندگی کی بنیاد ہی محبت ہے ۔نومولود کی پیدائش کے ساتھ ہی محبت کے تسلسل کا آغاز ہو جا تا ہے ۔
ماں باپ کی اولاد سے بے لوث محبت ماں باپ کی زندگی کا مہور اپنی اولاد کے گرد ہی گھومتا رہتا ہے ۔ماں باپ کے لئے اپنی ضروریات کے آگئے اولاد کی خوشیاں اہم ہوتی ہے ۔
انمول محبت ماں باپ کی محبت ۔
ماں باپ کی زات ہمیں دنیا میں لانے کا سبب بنتی ہے۔ تو وہ رب العزت جو ہمیں دنیا میں بھیجتا ہے وہ رب العزت ہم سے کیسی محبت رکھتا ہوگا ؟
اللّٰہ رب العزت کی اپنے بندے سے محبت کا کوئی شمار ہی نہیں ہے ۔بندہ اپنے رب کی نا فرمانی کر کے کے بھی آخر پر اپنے رب کی طرف بھاگتا ہے کیونکہ اس کو یقین ہوتا ہے اس کا رب اس کو دھتکارے گا نہیں کبھی بھی نہیں ۔
دنیا کے سب در ھم پر بند ہو سکتے ہیں مگر ہمارے پیارے اللّٰہ پاک کا در کبھی بھی اپنے بندوں کے لیے بند نہیں ھو سکتا ۔۔
الحمدللہ اللّٰہ پاک کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے پیارے حبیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا امتی بنایا۔۔۔۔کیا یہ ہم سے ہمارے پیارے اللّٰہ پاک کی محبت کی انتہا نہیں ؟بے شک ہم بندے بشر غلطیوں کے پتلے ہیں ۔۔۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں بس ہر وقت محبت ہی ملے ہر ایک ہر وقت ہمیں بتاتا ہوئے ملے کے اس کو ہم سے کتنی محبت ۔۔۔۔
اللّٰہ پاک واحد ہستی ہے جو ہم سے دن رات اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور اس اظہار میں کبھی بھی نہیں تھکتے۔۔۔
رب العالمین تمام زندگی اپنے بندوں کو نوازتا ہے ۔تو کیا بدلے میں ہمیں اپنے رب کا شکر ادا نہیں کرنا چاہیے؟ اپنے رب کا احسان مند نہیں ہونا چاہیے ؟
ہر انسان کی زندگی میں کبھی نہ کبھی کوئی نہ کوئی مقام وقت ایسا ضرور آتا ہے جب بندہ تسلیم کر لیتا ہے یہ صرف و صرف اللّٰہ پاک کا فضل ہے ورنہ میری اتنی اوقات کہاں۔کیا اس مقام کو پا کر بھی بندہ اپنے رب کی محبت کو بھول جاتا ہے ۔۔
بالکل بندہ بھول جاتا ہے شکر ادا کرنا احسان مند ہونا۔۔
اللّٰہ پاک سے ہمیشہ اس کا ساتھ ،فضل و کرم مانگے ۔
اللّٰہ رب العزت سے دعا ہے وہ اپنے بندوں کو ہمیشہ بس اپنا محتاج رکھے کبھی اپنے بندوں کو اپنے بندوں کا محتاج نہ کرے ۔
آمین ۔

.

*************

One thought on “Anmol mohabbat article by Bint E Idrees

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *