Be pardagi article by Rafia Siddique

articles

بے پردگی

کل کافی عرصے بعد میں ایک شادی میں شرکت کی وہاں سب کو دیکھتے ہوئے ایک سوال جو بار بار ذہن میں آ رہا تھا وہ یہ کہ کیا شادی والی خواتین پر حجاب کے قوانین لاگو نہیں ہوتے ہیں ؟انکو چھوٹ ہوتی ہے کہ وہ بے حجاب ہوں گی تو انکو گناہ نہیں ملے گا میں تاسف سے ان لڑکیوں اور عورتوں کو دیکھ رہی تھی جو لفظ آنچل سے ہی نا آشنا لگ رہی تھیں ان میں سے کچھ تو ایسی تھیں جن کو میں ذاتی طور پر جانتی تھی جو حجاب کرتی تھیں مگر آج تو دور دور تک اسکانام و نشان بھی نہ تھا انکے باپ اور بھائی بھی تو انکے درمیان برے فخر سےپھر رہے تھے کیا انکو غیرت نہیں ا رہی تھی ؟پھر کچھ جاننے والی عورتیں اور لڑکیاں بھی میرے ساتھ ا کر بیٹھ گئی حال احوال دریافت کرنے کے بعد ایک لڑکی نے میرے سے پوچھا آپی اپ نے شادی میں بھی عبایا اور حجاب کیوں پہنا ہے آپکو عجیب نہیں لگ رہا میں کہا بلکل بھی نہیں میں تو خود کو ان سب سے زہادہ ماڈرن تصور کر رہی ہوں بلکہ عجیب تو یہ لگ رہا ہے کہ میں تو ایک اسلامی ملک میں رهتے ہوۓ اسلامی معاشرے
سے تعلق رکھتے ہوئے مسلم شادی میں ہی شمولیت کی تھی پر یہاں تو معملہ ہی کچھ اور لگ رہا ہے اور حجاب اس لئے پہنا ہے کےمجھے لگتا ہے کہ میں ہر پاک و پلید نظر سے میلی نہ ہو جاؤں تو کیا یہ اصل حق دار کے ساتھ خیانت نہ ہو گی ؟ تو کیا مطلب اپی کیا ہم مسلمان نہیں ہے نہیں میری پیاری بہن میں تو ایسا کہاں ہی نہیں ہے تو پھر کیا اپی پھر یہ کہ میری پیاری بہن جس طرح ہماری زبان سے ادا ہونے والے الفاظ اور ہمارا لب و لہجہ ہمارے والدین کی تربیت کا پتہ دیتے ہیں اسی طرح عورتوں کا لباس انکے گھر کے مردوں کی غیرت کا پتا دیتا ہے کیسے گوارہ کر سکتی ہے انکی غیرت کہ ہزاروں نا محرموں کے درمیان سینکڑوں ہوس بری نظریں انکی بہن بیوی اور بیٹی کے چہرے پر منڈلا رہی ہوتی ہیں کیا انکو واقعی میں فرق نہیں پڑتا وہ اس طرح اپنی کس تہذیب اور کس تربیت کا پتہ دے رہے ہوتے ہیں؟آپی آپ کے گھر کا ماحول تو پھر بہت سخت ہو گا نا نہیں نہیں پیاری بہنا آپکو ایسا کیوں لگا آپکے گاؤن سے اپکی باتوں سے کے شائد آپکو آپکے گھر والے منع کرتے ہیں پیاری حجاب و حیا کبھی بھی کسی پر بھی زبردستی مسلط نہیں کیا جا سکتا جب تک دل کی مرضی شامل نہ ہو اور اگر میرے بھائی ا ور بابا مجھے کہے بھی تو اس میں کیا برائی ہے وہ مجھے ہر بری و ہوس زدہ نظروں سے بچانا چاہتے ہیں اور قیمتی اشیا کی حفاظت تو دل و جان سے ہی کرنی پڑتی ہے ۔اتنے میں ہی کھانا سرو ہو گیا کہنے لگی اپی اب تو اتار دیں نہی میری پیاری میں ایسے ہی بہت آرام سے کھا سکتی ہوں ان میں سے ہی کسی اور لڑکی نے پوچھا اپی اپ تو یونیورسٹی جاتی تھی نہ پھر کیا چھوڑ کے کوئی اسلامی کورس کیا ہے اپ نے نہیں میری پیاری میں تو کوئی بھی اسلامی کورس نہیں کیا تو پھر بھی اپ اتنی مشکل باتیں کیوں کر رہی ہیں میں تو سنا ہے کے یونیورسٹی جانے والی لڑکیاں بڑی فیشن ایبل ہوتی ہیں جی اگر میں یونیورسٹی جاتی ہوں تو اس حساب سے تو مجھے حجاب و حیا کے بارے میں اور بھی زیادہ محتاط ہو جانا چاہئے نہ تا کہ وہ لڑکیاں بھی یونیورسٹی لیول تک پہنچ کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں جن کے گھر والے بھی صرف اسی سوچ کی بنا پر پڑھنے سے منع کر دیتے ہیں ہمیں کیوں لگتا ہے کہ جو حجاب کرے گی اسکا تعلق کسی جامعہ سے ہی ہو گا یہ کونسی تعلیم ہے جس کو بتانے کیلئے سر سے دوپٹہ اتارنا پرے گا میں عورتوں کا مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے بر خلاف هرگز نہیں ہوں پر ایسی بہت سی عورتیں جو بہت سی جگہوں پر مردوں کی موجودگی میں مردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں لیکن تنگ اور ٹخنوں سے اوپر پاجامہ سر سے دوپٹہ غائب اور چہرے پہ ایک دبیزتہ میک اپ کی چڑھا کر اگر تعلیم کا ڈھنکا بجا رہی ہیں تو بہت معذرت کے ساتھ جاہل بہتر ہوا اگر تو تعلیم رب کی حدود سے دور کر دے یا حدود سے ہی سرے سے نا آ شنا کر دے تو کیا فائدہ ایسی تعلیم کا ۔ اپی اگر اپکی شادی کے بعد آپکے شوہر نے ہی آپکو حجاب نہ کرنے دیا تو پھر کیا کریں گی ایک لمحہ بھی نہ لگا تھا مجھے جواب دینے کیلئے کے پیاری میں تب بھی کروں گی کیوں کے جو جتنا خاص سمجھتا ہے وہ تو اتنا ہی چھپا کے رکھتا ہے نہ پھر چاہے وہ رب ہو یا انسان تو میرے رب کا حکم ہر شخص سے پہلے ہے چاہے وہ مجھے کتنا ہی عزیز اور پیارا کیوں نہ ہو اور میں نہیں چاہتی کے میری کسی لرگزش کی وجہ سے انھیں رب کے سامنے جواب داہ ہونا پرے کیا اپ چاہے گی کہ اللّه عزوجل میری کوتاہیوں کی سزا میرے باپ بھائی یا شوہر کو دے ۔ آپی تو پھر کیا مجھے بھی حجاب کرنا چاہئے جی بلکل کیوں نہیں کرنا چاہئے ٹھیک ہے اپی آج سے میں بھی حجاب کیا کروں گی یہ سنتے ہی اک عجیب سا سکوں تھا جو خود میں سرایت کرتا ہو ا محسوس کیا تھا میں نے ۔۔۔۔۔
بنت صدیق ۔۔۔

*************

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *