Kya hai yaqeen e Kamil article by Tuba Latif

articles

کیا ہےیقین کامل ۔۔۔؟؟


کیا ہے یقین کامل۔۔۔؟ کیا کوئی ہے جس پہ یقین کامل ہو سکتا ہے ۔۔۔۔؟؟ کیا کسی ایسی ہستی کا ذکر ہے تاریخ کی اوراق میں جس پی یقین کامل کیا جا سکے ۔۔۔؟؟
یقین کامل کیا ہے ایسا اعتبار جس میں شک کی گنجائش نہ ہو جس پر آپ کا اعتماد ختم نہ ہو اُس ہستی پر ہوتا ہے یقین کامل ۔آپ جانتے ہوں کی وہ کبھی آپ کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گا کبھی آپکو تنہا نہیں رھنے دے گا وہ ہے یقین کامل اور وہ تو بس رب تعالیٰ کی ذات گرامی ہے
ہاں ہے ایک ذات جس کی نعمتوں ، برکتوں اور رحمتوں پر انسان یقین کامل رکھ سکتا ہے وہ ذات خدا باری تعالیٰ کی ذات ہے جو انسان کو اُس کی برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتی لیکن برداشت سے زیادہ خوشی دے سکتی ہے وہ ذات ہی ہے جو کن کہے تو ناممکن بھی ممکن میں بدل جاتا ہے اُس ذات کے کیا ہی کہنے وہ جب دینے پے آئے گدا گر کو شہنشاہ بنا دے وہی ذات جس پہ یقین کامل ہو سکتا ہے
ورنہ اس دور میں جب بھائی بھائی کا دشمن ہے جائیداد کی آڑ میں خون کا کھیل کھیلا جاتا ہے تو کیا انسان پر کیا جا سکتا ہے یقین ہر گز نہیں کو کہ آج تو وہ آپ کے ساتھ مخلص ہے لیکن کل کو اپنے مطلب کی خاطر وہ آپ کی جان کا دشمن بننے میں ذرا وقت نی لگائے گا تو کیا بن سکتا ہے انسان یقین کامل کا مجسمہ نہیں
یقین کامل تو بس اللّٰہ تعالٰی کی ذات پے ہونا چاہیے کونکہ ایک وہی تو ہے جو دلوں کے بھید سے واقف ہے جو کہتا ہی تو ما نگ میں تُوجے بہتر نہیں بہترین سے نواز دو گا تو ما نگ میں تیری خالی جولی بر دوں گا
آج حضرت انسان کو اپنے جیسے انسانوں پے یقین کامل ہے یاد رہے انسان انسانوں پر یقین کر سکتا ہے یہ کوئی برا فعل نہیں لیکن یقین کامل نہیں کریں کونکہ انسان خطا کا پتلا ہے کبھی بھی شیاطین کے بہکاوے میں آ کے یقین توڑ دے لیکن رب تعالیٰ کی ذات کبھی ایسا نہیں کرے گی ایک با شعور اور صاحب فہم انسان کو صرف اللہ کی ذات پے ہی یقین کامل ہوتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ وہ اعلیٰ کل شئ قدیر ہے وہ ہی تو سمیع بصیر ہے جو۔رب شا رگ سے بھی قریب ہی یقینکیجیۓ وہی ہے جس پر یقین کامل کیا جا سکتا ہے
اندیہری رات کے بعد کیا گرانٹي ہے کہ سورج نکل آئے گا کیا پتہ اندیھری رات ہمیشہ کی لیے اندھیر ی ہی رہے لیکن ہمارے لاشعور میں ہوتاہے کی نیا سویرا آئے گا سورج نکلے گا چار سو روشنی ہو ہے جناب یہی تو ہے یقین کامل ہم جانتے ہیں کی ہر رات کے بعد دن ہے کیونکے یہ تو ہمارے رب نے قرآن میں بھی واضع بتایا ہے محترم یہ ہے یقین کامل
ایک اور مثال لے لیتے ہیں طالب علم امتحان دیتا ہے چلو جو پڑھا وہ لکھ دیا لیکن وہ اپنی کامیابی کہ لیے ربّ کے آگے جھکتا ہے اُس سے اپنی کامیابی مانگتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اُس کی محنت کا پھل دعا سے ضرور ملے گا دانا لوگ کہتے ہیں کہ دوا کی ساتھ دعا کی ضرورت لازم ہوتی ہے اپنے حالات کو اُس ذات پے چھوڑ دو اُس پر ہی یقین کامل ہو گا تو بگڑے بھی سنور جائیں گے ۔۔۔۔۔❤️
طوبہ لطیف

.

*************

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *