Rishty pesy ke mohtaj nahe article by Rafia Siddique

السلام علیکم ۔۔

کہتے ہیں رشتوں کو بچانے کیلئے پیسہ ضروری ہوتا ہے میں کہتی ہوں غلط کہتے ہیں پیسے سے زیادہ عزت محبت اور غیرت درکار ہوتی ہے گھریلو ناچاقیاں ایک ہٹے کٹے مرد کو ذہنی طور پر جھنجوڑ کے رکھ دیتی ہیں پھر ایک فرد کی کفالت کرنا بھی بھوج محسوس ہونے لگتا ہے رزق کا وعدہ رب کے زمے ہے نہ اس سے زیادہ نہ اس سے کم مل سکتا ہے پھر زیادہ کی طلب جو موجود ہے اسکا ہونا بھی نہ ہونا محسوس ہوتا ہے ذہنی بےسکونی میں کی گنا اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے اس بات پے دنگا فساد کیوں ؟محبت ہو نہ تو ذہنی سکوں حاصل ہو جاتا ہے چاہے آمدنی کم بھی ہو وہی مرد دس افراد کی کفالت خوشی سے کر سکتا ہے اپ چاہے محلوں کے اربوں کھربوں کے مالک ہیں لیکن اگر ذہنی بےسکونی کا شکار ہیں تو سب بیکار ہے ہاں اسی طرف اگر سکون محبت عزت درکار ہے تو چاہے جھونپڑی میں بھی ہوں آپکو مالدار اور غنی کر دیتی ہے شکر گزاری اور صبر ایک ایسا عمل ہے کہ اگر شکر گزاری کا وصف جو موجود ہے اس میں بھی اضافہ کر دیتا ہے اور ناشکری جو موجود ہے اس کو بھی ختم کر دیتا ہے ۔۔
بنت صدیق ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *