Noor e Dil by Rafia Sarwar Complete Book
Table of Contents
Download free online Urdu books pdf,
Free online reading Islamic Book
Noor e Dil by Rafia Sarwar Complete Book
complete in pdf.
***************
Novel Summary in Urdu
یہ کتاب مکمل طور پر روحانی، اصلاحی اور ایمان کو مضبوط کرنے والے مضامین پر مشتمل ہے۔
اس کا مقصد اللہ سے قرب حاصل کرنا، دل کو سکون دینا اور زندگی کے عام مسائل کو دین کے ذریعے سمجھنا ہے۔
یہ کتاب انسانی دل، روح، ایمان اور روزمرہ کی زندگی میں آنے والی آزمائشوں کو اسلامی انداز میں بیان کرتی ہے۔
اس میں رومانٹک، سسپنس، ہارر یا فکشن نہیں ہے۔
یہ خالص اسلامی، اصلاحی، موٹیویشنل اور ہدایت پر مبنی تحریروں کا مجموعہ ہے۔
****************
About The Writer, Rafia Sarwar
میرا نام رافعہ سرور ہے۔
میرا تعلق سندھ کے شہر دادو سے ہے۔
میں اس وقت فرسٹ ایئر کی طالبہ ہوں اور میری عمر 17 سال ہے۔
لکھنے کا شوق مجھے شروع سے تھا، مگر باقاعدہ طور پر میں نے لکھنا اس وقت شروع کیا جب میں نے اپنی زندگی کے تجربات، آزمائشوں اور احساسات کو قریب سے محسوس کیا۔
میں نے محسوس کیا کہ انسان کی زندگی میں ایسے بہت سے لمحے آتے ہیں جہاں اسے صرف دنیاوی نہیں بلکہ روحانی سہارا بھی درکار ہوتا ہے۔
میری تحریر کا مقصد کسی کی اصلاح یا تنقید کرنا نہیں بلکہ ان باتوں کو قلم بند کرنا ہے جو میں نے خود سیکھی ہیں اور جن سے مجھے سکون ملا۔
میں چاہتی ہوں کہ میری تحریریں پڑھنے والے کے دل کو چھوئیں، اسے امید دیں اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کریں۔
میں نے لکھنے کا آغاز صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کیا، اس نیت کے ساتھ کہ اگر میری تحریر کسی ایک انسان کے دل کو بھی سکون دے دے یا اسے اللہ کے قریب کر دے تو یہی میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔ میری تحریریں خالصتاً اسلامی، روحانی، اصلاحی اور موٹیویشنل ہیں، جن کا مقصد ایمان کو مضبوط کرنا اور زندگی کے مسائل کو دینی نقطۂ نظر سے سمجھانا ہے۔
****************
Sneaks Peeks From Book
آزمائش در اصل زندگی کا ایک ایسا امتحان ہے جو الله تعالیٰ اپنے بندوں سے لیتا ہے۔ جیسے ہر سال اسکول میں امتحان ہوتے ہیں، جن میں کچھ طلباء کامیاب ہو جاتے ہیں اور کچھ ناکام اسی طرح انسان کی زندگی میں بھی آزمائشیں آتی ہیں۔
الله تعالی بر انسان کو کسی نہ کسی شکل میں آزماتا ہے کسی کو رزق کے ذریعے، کسی کو صحت کے ذریعے، کسی کو رشتوں یا حالات کے ذریعے۔ کچھ لوگ ان آزمائشوں پر پورا اُترتے ہیں، صبر کرتے ہیں،
اللہ پر بھروسا رکھتے ہیں اور کامیاب ہو جاتے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ کمزور پڑ جاتے ہیں اور اللہ کی رضا کے بجائے شکایت کو چن لیتے ہیں۔
****************
Download Noor e Dil by Rafia Sarwar Complete Book in pdf.
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
If you still have any problem in downloading plz let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 734 Views















Kya ap muj bata sakity hain ya book ap ny parhe hai ap ko kesi laghie