Aqeedat e ishq by Zist Sultan Latest Episode 15 PDF

Aqeedat e ishq by Zist Sultan Download pdf

Novel Introduction – Aqeedat e ishq by Zist Sultan

Aqeedat e ishq by Zist Sultan unfolds across diverse settings, from the rain-swept balconies of Berlin to the bustling, tradition-steeped atmosphere of Khan Villa. The narrative centers on Burjick, a young woman grappling with profound internal restlessness while navigating the complexities of her environment. Parallel to her journey, the story delves into the lives of the residents of Khan Villa, where the air is thick with both celebratory marriage preparations for Gulalai and the lingering shadows of past grievances. Central to the conflict is Qaiser, a man haunted by a woman’s past curse, whose attempts to reconcile with his history create tension with others, including Wasif Khan. As new arrivals like Zanisha enter the fold, the household dynamics are further complicated by the authoritative interventions of Bee Jaan, who seeks to orchestrate marriages to secure the future of those under her care. Through these intersecting lives, the novel explores themes of memory, familial duty, and the search for peace amidst personal turmoil.

Table of Contents

Detailed Summary

English Summary

The narrative of Aqeedat e ishq follows multiple interconnected threads. In Berlin, Burjick stands on a balcony during a heavy storm, reflecting on her internal state while receiving guidance from her grandmother. Her grandmother encourages her to seek clarity and understand the root of her restlessness. Meanwhile, in a different setting, a woman in a park is seen laughing while on a phone call, contrasting with the darker atmosphere surrounding Qaiser. Qaiser, residing in Khanzada House, is deeply troubled by his past, specifically a curse placed upon him by a woman that leaves him feeling defeated and devoid of peace. His attempts to reach out via phone remain unsuccessful, deepening his isolation.

At Khan Villa, the mood is festive as the family prepares for Gulalai’s marriage proposal, with Khajista Khanum arriving to formalize the union with Asad. Amidst these preparations, various characters interact, including Malala, who identifies herself as Shahab’s wife, and Zanisha, who enters the house with an air of arrogance. Bee Jaan, an elderly matriarchal figure, exerts significant influence over the household. She takes a particular interest in Zanisha, offering her support and eventually deciding that Zanisha should marry Dilawar. This decision is met with resistance and tension, as Zanisha and Dilawar share a strained dynamic. When Bee Jaan insists on the union, Zanisha attempts to escape the situation, only to be followed by Dilawar, leading to a heated confrontation between them.

Elsewhere, characters like Inam and Vania engage in verbal sparring, with Vania mocking Inam regarding his alleged girlfriend, a claim he vehemently denies. Wahab, another character, finds himself preoccupied with thoughts of an unknown girl with black eyes, highlighting the romantic undercurrents present in the story. The manuscript establishes a complex web of relationships where past traumas, such as Qaiser’s, collide with the present-day social and familial pressures at Khan Villa. The interplay between the characters—ranging from the authoritative Bee Jaan to the conflicted Qaiser and the restless Burjick—sets the stage for a narrative defined by unresolved tensions and the weight of personal history.

Urdu Summary

عقیدتِ عشق از زیست سلطان ایک کثیر الجہتی کہانی ہے جو برلن کی بارشوں سے لے کر خان ولا کی روایتی فضاؤں تک پھیلی ہوئی ہے۔ کہانی کا مرکزی کردار برجک ہے جو اپنی اندرونی بے چینی اور ماضی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، جبکہ اس کی دادی اسے زندگی کے معاملات میں توازن اور سکون تلاش کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔ دوسری جانب، خانزادہ ہاؤس میں قیصر خان اپنے ماضی کے سائے اور ایک نامعلوم عورت کی بددعا کے اثرات سے نبردآزما ہے۔ اس کی زندگی میں سکون کا فقدان ہے اور وہ اپنے ماضی کے کیے پر پشیمان ہے۔

خان ولا میں خوشیوں کا سماں ہے جہاں گلالی کے لیے اسد کا رشتہ آ رہا ہے، لیکن اس خوشی کے پس منظر میں بھی پیچیدہ تعلقات کارفرما ہیں۔ بی جان، جو گھر کی بزرگ اور بااختیار شخصیت ہیں، زنیشہ اور دلاور کی شادی کا فیصلہ کرتی ہیں، جس پر دونوں کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوتی ہے۔ زنیشہ اور دلاور کے درمیان ہونے والی بحث ان کے باہمی تعلقات میں موجود تلخی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، انعام اور وانیہ کے درمیان ہونے والی نوک جھونک اور وہاب کا کسی انجان لڑکی کے تصور میں کھوئے رہنا کہانی کے جذباتی پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے۔ ملالہ اور شہاب کا کردار بھی اس فیملی سسٹم کا حصہ ہے جہاں ہر کوئی اپنی اپنی الجھنوں میں گرفتار ہے۔ کہانی میں ماضی کے زخم، خاندانی دباؤ اور رشتوں کی کشمکش کو بہت مہارت سے پیش کیا گیا ہے، جہاں ہر کردار اپنی جگہ ایک نئی کہانی کا متقاضی ہے۔

Short Scene From Novel

اتنی رات کو یہ شاہی سواری کہاں جا رہی ہے ؟ شہاب انکو معنی خیز نگاہوں سے دیکھتا ہوا بولا تو گلالی کے چہرے کی ہوائیاں اُریں

ہ..ہ.ہمم و.وہ ہ..

ہمیں اندر گبراہٹ ہو رہی تھی تو اس لیے ہم ٹھنڈی ہوا کھانے باہر لان میں جا رہے تھے آپ بھی چلیں گے؟ .

گلالی جو کہ گھبرا کر سچ اُگلنے لگی تھی اُسکے بولنے سے پہلے ہی روشی نے پورے کنفیڈنس  اور ہڈ دھرمی سے جھوٹ بولا  اور آخر میں شہاب کو بھی آفر کی تا کہ اُسے شک نہ ہو

تینوں کو ایک ساتھ گبراہٹ ہو رہی تھی ؟ شہاب ایک ایک نظر تینوں کو دیکھ کر بولا اس سے پہلے کہ روشی پھر سے کوئی جھوٹ گھڑتی وہاب فوراً بولا

اللہ توبہ اللہ معاف کرے کتنی جھوٹی ہے یہ وہاب بقاعدہ محلے کی پھپھے کٹنی آنٹیوں کی طرح کانوں کو ہاتھ لگا کر بولا یہ مجھے سوئے کو اٹھا کر لائیں ہیں کیونکہ انہیں آئسکریم کھانی تھی اگر یقین نہیں آ رہا تو میری آنکھوں میں دیکھو پتہ لگ رہا ہے ناں میری نیند خراب کی ہے انہوں نے.

وہاب نے دو انگلیوں سے اپنی آنکھوں کی طرف اشارہ کیا شہاب نے اسکی آنکھوں میں جھانکا جو واقعی اسکے آدھی نیند سے بیدار ہونے کا پتہ دے رہیں تھیں

بارہ بج رہے ہیں یہ کوئی وقت ہے باہر جانے کا چلو جا کر اپنے اپنے کمرے میں سؤو. شہاب انکو کہتے ہوئے کچن کی جانب بڑھا اور پھر کچھ سوچ کر رُک گیا

رکو .اسنے گلالی اور روشی کو آواز دی تو گلالی اور روشی کے ساتھ وہاب بھی وہیں پر روک گیا

مجھے بھوک لگی ہے کھانے کے لیے کچھ دو. وہ عام سے لہجے میں گویا ہوا اُسکی بات سنتے ہی گلالی اور روشی نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا

کھانا تو ہمیں بنانا ہی نہیں آتا. گلالی اُنگلیاں چٹکھاتے ہوئے بولی وہاب ابھی بھی وہیں پر کھڑا ہو کر یہ منظر دلچسپی سے دیکھ رہا تھا 

کوئی بات نہیں جو فریج میں ہے وہی گرم کردو. اُس نے حل پیش کیا

مجھے تو وہ بھی نہیں آتا . روشی روہانسی آواز میں بولی اسکی بات سن کر شہاب نے سوالیہ نظروں سے گلالی کو دیکھا جس نے بھی سر  نفی میں ہلا دیا

****************

Latest Episode — Episode 15

What’s Next in Episode 15? — Episode Sneak Peek

عقیدتِ عشق کی قسط نمبر 15 میں خاندانی دشمنی اور جذباتی کشمکش عروج پر ہے۔ کیا بہرام اپنی بہن ملالہ سے مل پائے گا، یا واصف خان کی نفرت ان کے رشتے کو ہمیشہ کے لیے توڑ دے گی؟ محبت اور انا کی اس جنگ میں چھپے رازوں سے پردہ اٹھنے کا وقت آ گیا ہے۔

Download Latest Episode (Episode 15)

نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online Reading Preview

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

عقیدتِ عشق

ازقلم

زیست سلطان

قسط نمبر 15

وائٹ قمیز شلوار پر بلیک شال پہنے،آنکھوں پر گلاسز لگائے وہ شان بے نیازی سے گاڑی سے باہر نکلا ۔۔۔

ایک نظر شان سے کھڑی عمارت پر ڈال کر اُس نے اندر کی جانب قدم بڑھائے وہ تیز تیز قدم اٹھاتا ہال میں داخل ہوا سامنے ملالہ کھڑی روشی سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہی تھی اپنے لالا پر نظر پرتے ہی اس کی مسکراہٹ تھمی بہرام نے ہاتھ کے اشارے سے مسکراتے ہوئے اسے اپنی جانب آنے کا اشارہ کیا

وہ پچھلے دنوں میں گزرے واقعے کو بھولے دوڑ کر اُس کے پاس آکر اس کے سینے سے لگ گئی بہرام نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا۔۔۔

میں جانتی تھی آپ زیادہ دیر مجھ سے ناراض نہیں ره سکتے۔وہ خوشی سے چہک کر بولی

ہاں میں کیا بابا بھی تمہارے بغیر نہیں رہ سکتے۔۔۔

کیا مطلب بابا بھی آئے ہیں؟اس نے متلاشی نظروں سے اس کے پیچھے دیکھا جہاں کوئی نہیں تھا

نہیں وہ گھر پر ہیں مگر تمہیں بہت یاد کرتے ہیں۔

میں بھی انہیں بہت یاد کرتی ہوں۔اس کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہیں تھا کہ آج اس کاجان سے پیارا بھائی اس کے سامنے تھا

گھر والے سب کہاں ہیں؟وہ ایک نظر پیچھے کھڑی روشی کی جانب دیکھ کر بولا جو سن دماغ سے ان دونوں کو دیکھ رہی تھی

باقی سب اندر ہیں مہمان آئے ہیں نا اس لیے۔وہ عام سے انداز میں بولی مگر نجانے کیوں مہمان لفظ سن کر بہرام کے چہرے پر مسکراہٹ گہری ہوئی ۔۔۔

کون مہمان؟

پتہ نہیں کون لوگ ہیں لیکن اتنا پتہ ہے گلالی کا رشتہ لینے آئے ہیں۔

او اچھا۔کہہ کر اس نے اندر کی جانب قدم بڑھا دیے اس سے پہلے کے وہ اندر پہنچتا کسی کی مضبوط گرفت پر رُک کر پیچھے دیکھا

وہ اپنی خونخوار نظریں اس پر گاڑھے کھڑا تھا چہرہ کسی قسم کی نرمی ظاہر نہیں کر تھا تھا وہ چہرے پر چٹانوں جتنی سختی لیے اسے گھور رہا تھا ۔۔۔

تمہاری ہمت کیسے ہوئی یہاں آنے کی؟ اس کی نیلی آنکھیں آگ برسا رہی تھیں

میں اپنی بہن سے ملنے آیا ہوں۔

وہ بہن جس سے تم سارے رشتے تور چکے ہو۔اس نے طنز کیا جبکہ بہرام نے گہری سانس لے کر خود کو نارمل رہنے پر امادا کیا

میں اس دن غصے میں تھا بس اسی لیے کہہ دیا ورنہ میرے کہنے نا کہنے سے اسکا اور میرا رشتہ ختم نہیں ہو سکتا۔

ہو سکتا ہے اور آج کا نہیں اسی دن کا ختم ہوگیا ہے جس دن میں اسے یہاں اپنے ساتھ لایا تھا۔۔۔ میں اس وقت کوئی تماشہ نہیں چاہتا خاموشی سے نکل جاؤ یہاں سے۔وہ دانت پیس کر گویا ہوا

دیکھو میں بھی کوئی تماشا نہیں چاہتا بس یہ کہنے آیا ہوں کہ اس گھر کی لڑائی میرے بابا سے ہے انہوں نے آپ سب کے ساتھ بُرا کیا اس سب میں میرا اور ملالہ کا کیا قصور ہے جو تم ہمارا رشتہ ختم کرنے پر تُلے ہو؟

تمہارا قصور یہ ہے کہ تم قیصر خان کے بیٹے ہو میں نے صرف اپنے بیٹے کی خوشی کے لیے تمہاری بہن کو اپنی بہو کے طور پر قبول کیا ہے ۔۔۔ یہ بھی میرے لیے بہت مشکل تھا دل میں بار بار خیال آتا تھا کہ کیوں نا اسی سے بدلہ لے لیا جائے مگر میرا ضمیر مجھے جھنجھوڑ دیتا تھا اگر میں ایسا کروں گا تو مجھ میں اور تمہارے باپ میں کیا فرق رہ جائے گا.واصف خان کی قہر آلودہ آواز پر وہ تینوں ایک ساتھ پلٹے وہ لفظ با لفظ بولتے اس کے قریب تر آ کر کھڑے ہوئے۔۔۔

اس سب میں میرا کوئی قصور نہیں ہے میں اپنی بہن سے دور نہیں رہ سکتا آپ کو آپکی بہن کا واسطہ مجھے معا۔۔۔

خبردار ۔۔۔خبردار جو اپنی گندی زبان سے میری پاک بہن کا نام بھی لیا تو ۔۔میں یہ بھول جاؤں گا کہ تمہاری بہن میرے بیٹے کی بیوی ہے۔ملالہ خاموش کھڑی بھری آنکھوں سے سب دیکھ رہی تھی روشی بھی چلتی عین اس کے قریب آئی اور دلاسہ دینے کے لیے ملالہ کے کندھے پر ہاتھ رکھ گئی ملالہ نے مدد طلب نظروں سے روشی کو دیکھا جس نے آنکھیں مینچ کر اسے آنکھوں ہی آنکھوں میں تسلی دی

ٹھیک ہے میں نہیں کہتا ۔۔۔ میرا اس سب میں کوئی قصور تو نہیں ہے لیکن پھر بھی میں اپنے باپ کی طرف سے آپ سے معافی مانگتا ہوں میری بہن کو مجھ سے دور مت کریں۔اس نے نا چاہتے ہوئے بھی ہاتھ جوڑے ملالہ کو اپنے لالا کے لیے بہت برا لگ رہا تھا وہ آج تک یہ بھی نہیں جان سکی تھی کہ ان دونوں خاندانوں میں آخر لڑائی کس بات کی چل رہی ہے وہ جس سے پوچھتی تھی وہ بات ہی ٹال دیتا تھا ۔۔۔

یہ ڈرامے کہیں اور جا کر کرنا نکلو یہاں سے ۔۔ میں صرف اپنے مہمانوں کا لحاظ کر کے کھڑا ہوں ورنہ اب تک خود دھکے دے کر تمہیں باہر نکال چکا ہوتا۔

دیکھیں میں خود یہاں سے چلا جاؤں گا بس آپ مجھے میری بہن سے ملنے کی اجازت دے دیں اس کے علاوہ میں کچھ نہیں چاہتا… آپ بھی تو اپنی بہن سے دور رہ رہے ہیں آپ کو اندازہ تو ہو گا نا کے اپنی بہن کے بغیر زندگی کتنی سونی لگتی ہے بہن سے دوری کتنی تکلیف دھ ثابت ہوتی ہے۔س نے واصف خان کی روح پر وار کیا اور اس کا نشانہ بالکل ٹھیک جگہ پر لگا واصف خان نے ایک نظر ملالہ کو دیکھا جو نظریں جھکا کر کھڑی تھی ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی سے اس کے چہرے سے مسکراہٹ نوچ لی ہو انہوں نے ملالہ سے نظریں ہٹائیں

ٹھیک ہے تم اپنی بہن سے مل سکتے ہو مگر میں تمہاری اور تمہارے باپ کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا۔ کہہ کر وہ وہاں سے چلے گئے شہاب بھی بہرام کو گھورتا وہاں سے چلا گیا

میں بھی چلتی ہوں۔روشی کہہ کر وہاں سے کھسک گئی ملالہ نے سکھ کا سانس لیا اور بہرام کو اپنے ساتھ ڈرائنگ روم میں لےگئی

ماہ رخ جو ناول کی کتاب ہاتھ میں تھامے بیٹھی تھی ناول کی بک پر نظر پڑتے ولی اورروحا کا چہرہ ایک دم اُسکی آنکھوں کے سامنے لہرایا ۔۔۔

وہ اُسے یہ ناول پڑھ کر واپس کرنا چاہتی تھی لیکن افسوس اس بات کا تھا کہ اُسے اُن کے گھر کا ایڈریس معلوم نہیں تھا

کچھ سوچتے ہوئے اس نے ناول سائیڈ پر رکھا اور چپل اڑھیستی باہر کی جانب بڑھ گئی

تمام مہمان مہمان خانے میں بیٹھے تھے گھر کے تمام بڑے اُن کے ساتھ بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف تھے کچھ دیر بعد اندر رشتے کی بات چھڑ گئی ۔۔۔

روشی باہر کان لگا کر اُن سب کی باتیں سُن رہی تھی گلالی اس سے کچھ فاصلے پر کھڑی اس کی حرکتیں دیکھ دیکھ کر ہنس رہی تھی

روشی نے ہاتھ کے اشارے سے اسے اپنی طرف بلایا مگر گلالی نے آنکھیں دیکھا کر سر نفی میں ہلا دیا ۔۔۔

اِدھر آؤ۔ اس نے بازو سے پکڑ کر اسے کھینچا اور دونوں پھر سے کان لگا کر اندر ہونے والی گفتگو سننے لگیں

یہ کیا ہو رہا ہے؟وہاب کی آواز پر دونوں بے اختیار پلٹیں

ک۔ کوچ نہیں۔۔۔

ہٹو پیچھے۔ان کو پیچھے کر کے اس نے دروازہ کھولا اور اندر جا کر سب کے ساتھ بیٹھ گیا اس کے جاتے ہی گلالی اور روشی نے دوبارہ سے دروازے کے ساتھ کان لگائے ۔۔۔

روشی۔ماہ رُخ کی آواز پر وہ پلٹی جو اسے ہی گھور رہو تھی

جی آپی۔وہ قدم قدم چلتی اس تک آئی

جاؤ تمہیں مورے جان بلا رہی ہیں۔وہ گلالی کو دیکھتے ہوئے بولی جو کنفیوز سی کھڑی تھی

کس کی مورے؟ وہ نا سمجھی سے بولی

میری مورے مطلب تمہاری پھپھوا۔س کے کہنے پر وہ وہاں سے چلی گی ماہ رُخ نے ایک نظر اسے دیکھا اور سر نفی میں ہلاتی اس کے پیچھے چلی گئی گلالی نے اسے جاتا دیکھااور دوبارہ دروازے سے کان لگا لیا

وہاب جو ابھی ابھی اندر داخل ہوا تھا اس نے سب کا معائنہ کیا اور کچھ دیر سوچ کر اسد کے ساتھ جا کر بیٹھا

سب لوگ اپنی باتوں میں مصروف تھے بیچ میں اسد سر جھکائے خاموشی سے بس سب کی باتیں سن رہا تھا وہاب کو اپنے ساتھ بیٹھتا دیکھ کر اس نے اسے دیکھا وہاب نے اسے سمائل پاس کی

میں گلالی کا چھوٹا بھائی ہوں اور تمہارا چھوٹا سالہ جانتے ہو گے۔

کیا بات کر رہے ہو معلوم ہے مجھے۔اسد کی بات پر اس کے چہرے پر مسکراہٹ پھیلی وہ خاموشی سے پیچھے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا اپنے دماغ میں شاید کوئی منصوبہ بن رہا تھا کچھ سوچتے ہوئے وہ سیدھا ہوا اور پاس پڑا چائے کا کپ اُٹھا کر اس کی جانب بڑھا دیا ۔۔۔

شکریہ میں پی چُکا ہوں۔وہ خوش دلی سے بولا

ایک بار اور پی لو۔

نہیں میں اتنی چائے نہیں پیتا تم پی لو۔اس نے وہاب کو آفر ماری

نہیں تم میرے بہنوئی ہو تمہاری خدمت کرنا مجھ پر فرض ہے تم پیو اسے۔اس نے کپ اس کی جانب بڑھایا

نہیں میں نہیں پی سکتا۔اس نے وہاب کے ہاتھ کو پیچھے کرنا چاہا وہاب نے کپ ہلکا سا ڈھیلا کیا اور کپ میں موجود چائے اسد پر گر گئی وہ ایک دم کھڑا ہوا سب اس کی جانب متوجہ ہوئے۔۔۔

سو سوری میں تو بس کپ پکڑا رہا تھا.وہاب چہرے پر شرمندگی لاتے ہوئے بولا جبکہ دل ہی دل میں وہ اپنی حرکت پر بہت خوش تھا

کوئی بات نہیں۔اس نے اسکا شرمندگی بھرا چہرہ دیکھ کر اُسے حوصلہ دیا

تم ایک کام کرو باہر جاؤ لیفٹ سائیڈ پر واش روم ہو گا تم اپنے کپڑے صاف کر لو۔وہاب نے مشورہ دیا دل ہی دل میں وہ قہقہے لگا کر ہنس رہا تھا

اسد نے سر اثبات میں ہلایا اور باہر کی جانب بڑھ گیا اس نے ہینڈل گھما کر دروازہ کھولا اور باہر کا منظر دیکھا جہاں گلالی کان لگا کر کھڑی تھی۔۔۔

گلالی جو دروازے سے کان لگائے کھڑی تھی دروازہ کھلنے کی آواز پر دبک کر پیچھے ہوئے اس کی اس حرکت پر اسد کے چہرے پر مسکراہٹ در آئی اس نے دروازہ بند کیا اور اس کی جانب متوجہ ہوا

اسے اب سمجھ آ رہی تھی کہ اس کے چھوٹے سالے صاحب اس پر اس وقت کیوں اتنے مہران ہو رہے تھے اس نے دل ہی دل میں وہاب کو داد دی

چوری چوری باتیں سننا اچھی بات نہیں ہوتی۔اس کی بات پر گلالی جھینپ گئی

باتیں کون سی باتیں؟وہ انجان بنی

محترمہ وہی باتیں جو آپ یہاں کان لگا کر سن رہی تھیں۔گلالی نے لب کاٹے

میں چلتی ہوں۔کہہ کر وہ وہاں سے کھسک گئی اپنی حرکت پر اسے شدید شرمندگی محسوس ہو رہی تھی اسد نے مسکراتے ہوئے اسے دیکھا جو گدھے کے سر سے سینگ کر طرح غائب ہوئی تھی وہ مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گیا ۔۔۔

آنکھوں میں ویرانی لبوں پر تلخی بھری مسکان لیے وہ چھت کو گھورنے میں مصروف تھی ذہن انجانی سوچوں میں مبتلا تھا آنکھوں کے سامنے اب بھی طلحہ کا چہرہ تھا اس کی بھرائی آنکھیں تکلیف کی شدت عیاں کر رہی تھیں۔۔۔

‎اس نے تو کسی سے محبت کی تھی مگر اس کی محبت اس کے منہ پر مار دی گئی تھی جس کی خاطر اس نے خود کر بدلا وہ اس سے مکمل انجان تھا۔۔۔

‎وہ جس کو ہر وقت دیکھتی تھی اس کی نظریں جسے ہر وقت ڈھونڈتیں تھیں وہ تو ایک نظر اسے دیکھنا گوارا نہین کرتا تھا اس نے آج تک جس چیز کی خواہش کی وہ اسے مل گئی مگر وہ شاید یہ بات بھول گئ تھی کہ طلحہ کوئی چیز نہیں ایک جیتا جاگتا انسان ہے وہ یہ کیسے بھول گئی کہ اس نے تو کبھی اسے کوئی آس نہیں لگائی وہ کیسے اس سے اظہارِ محبت کرنے چلی گئی۔۔۔

‎نامحرم کی محبت آگ ہوتی ہے اس میں بےسکونی ہے آج حیالے کو یہ بات بہت اچھے سے سمجھ آئی تھی۔۔۔

‎ایک لڑکی کو اپنی نگاہیں جھکا کر چلنا چاہیے نظریں سامنے راستے پر مرکوز رکھنی چاہئیں اور محبت تو ہرگز نہیں کرنی چاہیے کیونکہ مرد اور عورت کے لیے اس دنیا کے قانون بہت مختلف ہیں۔۔۔

‎اگر مرد کسی عورت سے

Online reading (Episode 15)

مکمل قسط آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

Previous Episodes

EpisodeDownloadOnline Reading
Episode 1
Episode 2
Episode 3
Episode 4
Episode 5
Episode 6
Episode 7
Episode 8
Episode 9
Episode 10
Episode 11
Episode 12
Episode 13
Episode 14

You Might Also Like

مصنفہ: Zist Sultan

Zist Sultan کے قلم سے لکھے گئے مزید بہترین ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔

مصنفہ کے تمام ناولز

FAQ

برجک کی بے چینی کی اصل وجہ کیا ہے؟

فراہم کردہ مسودے میں برجک کی بے چینی کی کوئی مخصوص وجہ بیان نہیں کی گئی، صرف اس کی اندرونی کیفیت اور دادی کے ساتھ اس کی گفتگو کا ذکر ہے۔

قیصر خان کو کس بات کا خوف ہے؟

قیصر خان اپنے ماضی کے اعمال اور ایک نامعلوم عورت کی بددعا سے خوفزدہ ہے، جس نے اسے سکون سے محروم کر دیا ہے۔

بی جان نے زنیشہ اور دلاور کی شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟

بی جان گھر کی بزرگ ہیں اور وہ دلاور کے لیے ایک جیون ساتھی کی تلاش میں تھیں، اسی لیے انہوں نے زنیشہ اور دلاور کی شادی کا فیصلہ کیا۔

کیا انعام کی کوئی گرل فرینڈ ہے؟

انعام نے وانیہ کے سامنے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس کی کوئی گرل فرینڈ ہے۔

وہاب کس لڑکی کے بارے میں سوچ رہا ہے؟

وہاب ایک ایسی انجان لڑکی کے بارے میں سوچ رہا ہے جس کی آنکھیں سیاہ ہیں، تاہم اس کا نام یا شناخت مسودے میں واضح نہیں ہے۔

👁 1.2K Views

Leave a Comment