Rooh ul jannah by Nawaz Mughal — About the Novel
Rooh ul jannah novel by Nawaz Mughal is a poignant exploration of spiritual longing, identity, and the pursuit of martyrdom. The story follows Aden, a young woman who discovers her true origins after being raised in a foster home, and Balaj, a man deeply committed to his faith. As their lives intertwine through an arranged marriage, they navigate family complexities and personal secrets.
This narrative delves into the profound connection between human relationships and the ultimate desire for spiritual fulfillment, leading the protagonists toward a life-altering journey that transcends worldly boundaries.
Novel Summary in Urdu
روح الجنہ ناول ایک ایسی کہانی ہے جو دنیاوی رشتوں اور روحانی منزل کی تلاش کے گرد گھومتی ہے۔ عدن، جو ایک اسسٹنٹ کمشنر بننے کا خواب دیکھتی ہے، اپنی زندگی کے ایک ایسے موڑ پر کھڑی ہے جہاں اسے اپنی اصلیت کا علم ہوتا ہے۔ وہ سلمان اور رابعہ کی گود لی ہوئی بیٹی ہے، جبکہ اس کے اصل والد آدم شیخ تھے جن کی زندگی ان کی دوسری بیوی بندیا کے فریب کی نذر ہو گئی۔
بندیا نے نہ صرف عدن کی اصل ماں میمونہ کو قتل کیا بلکہ آدم شیخ کو بھی مفلوج کر دیا۔
عدن کی شادی بالاج سے ہوتی ہے، جو خود بھی اللہ کی راہ میں جہاد کا جذبہ رکھتا ہے۔ شادی کے بعد عدن اپنے ماضی کی کھوج لگاتی ہے اور اپنے اصل والد سے ہسپتال میں آخری بار ملتی ہے۔ اس دوران بندیا کے جرائم کا پردہ فاش ہوتا ہے اور اسے سزائے موت سنائی جاتی ہے۔
اس واقعے کے بعد عدن اور اس کی سوتیلی ماں رابعہ کے درمیان برسوں کی دوری ختم ہوتی ہے اور رابعہ اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کرتی ہے۔
ناول کا اختتام عدن اور بالاج کے ایک ایسے سفر پر ہوتا ہے جو انہیں دنیا سے دور لے جاتا ہے۔ بالاج کا جہاد کا شوق اور عدن کی اس میں حمایت انہیں کشمیر کی طرف لے جاتی ہے۔ وہ رات کے اندھیرے میں گھر سے نکلتے ہیں اور پہاڑی راستوں سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف بڑھتے ہیں۔
آخر کار، ایک پہاڑ پر ان کا سامنا اپنے آخری انجام سے ہوتا ہے، جہاں وہ دونوں شہادت کا رتبہ پا کر اپنی روحانی منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔ یہ کہانی قربانی، معافی اور ایک ایسی محبت کی عکاسی کرتی ہے جو موت کے بعد بھی قائم رہتی ہے۔
Novel Detailed Summary in English
The narrative begins by introducing Aden, an eighteen-year-old aspiring Assistant Commissioner, and Balaj, a young man driven by a singular desire for Jihad. While Aden grapples with recurring dreams of a mysterious child and a white door, her life is defined by her role in the household of Salman and Rabia. Unbeknownst to her, she was adopted from an orphanage as a child named Guriya.
Her biological father, Adam Sheikh, was a businessman whose life was shattered by his second wife, Bandia, who orchestrated the death of his first wife, Maimoona, and poisoned Adam, leaving him paralyzed.
As Aden matures and succeeds in her career, her path crosses with Balaj. Their families arrange their marriage, bringing together two individuals who share a deep, albeit quiet, spiritual intensity. The tension in the story escalates when Aden begins to uncover the truth about her past. Through the assistance of her office reader, Jamil, she traces the history of her biological family. This leads to a heart-wrenching reunion with her biological father, Adam Sheikh, shortly before his passing.
During this period, the truth about Bandia’s treachery is fully exposed, resulting in a court-mandated death sentence for the woman who destroyed her biological family.
Following these revelations, the dynamic between Aden and her foster mother, Rabia, undergoes a significant transformation. Rabia, burdened by regret for her past treatment of Aden, seeks reconciliation, leading to a poignant moment of forgiveness. Meanwhile, Balaj finds himself torn between his familial obligations and his intense spiritual goal of participating in Jihad. Aden, rather than acting as a hindrance, becomes his greatest support, demonstrating a courage that mirrors his own.
Ultimately, the couple decides to leave their conventional lives behind. Under the cover of night, they depart for a journey toward Kashmir, traversing forests and rugged mountain terrain. Their path is one of sacrifice and unwavering commitment to their shared ideals. The story culminates in a final confrontation on a mountain, where both Aden and Balaj meet their end, achieving the martyrdom they both deeply craved.
Their journey serves as a testament to their spiritual bond, leaving behind a legacy of sacrifice that reconciles their pasts and secures their future in the path they chose together.
Genre
Spiritual based novels
Key Themes
- Spiritual longing and martyrdom
- Identity and adoption
- Reconciliation and forgiveness
- The consequences of betrayal
- Sacrifice for faith
Short Scene from the Novel
وہ اٹھی۔ اس کے ہاتھوں کی چوڑیاں کی ہلکی سی کھنک ہوئی۔ اس نے اپنا بیگ کھولا، جس میں اس کے کپڑے تھے۔ ایک سادہ سا سفید سوٹ نکالا اور واشروم کی طرف چلی گئی۔ واشروم کا دروازہ بند ہونے کی ہلکی آواز آئی۔
بالاج نے ہلکی سی سانس لی۔ بیڈ پر سے ایک تکیہ اٹھایا، پھر الماری کھولی، اس میں سے ایک چادر نکالی۔ زمین پر، بیڈ کے ایک طرف، اس نے چادر بچھائی، تکیہ رکھا اور اس پر لیٹ گیا، بازو آنکھوں پر رکھ لیے۔
کچھ دیر بعد واشروم کا دروازہ کھلا۔
عدن باہر آئی۔ اس نے وہ بھاری سرخ جوڑا اتار کر سادہ سفید سوٹ پہن لیا تھا، دوپٹہ اچھی طرح سر پر لیا ہوا تھا۔ چہرہ دھلا ہوا تھا، مہندی ویسی ہی گہری۔ اس نے اپنے کپڑے تہہ کر کے سائڈ پر پڑی کرسی پر رکھے۔
Download Novel
نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
مکمل ناول ~
*روح الجنتہ*
تحریر ~ *نواز مغل*
════════════
وہ بھاگ رہی تھی۔ اور بس بھاگتی ہی جا رہی تھی۔ ننگے پاؤں۔ اس کے ننھے ننھے سفید پاؤں کیچڑ میں لت پت تھے، ہلکے گلابی فراک کا گھیر بار بار اس کی ٹانگوں میں الجھ رہا تھا۔ سانس بری طرح پھولی ہوئی تھی۔ گال آنسوؤں سے تر تھے، آنکھوں میں وحشت تھی۔
پیچھے کسی کے قدموں کی چاپ۔ بھاری، تیز۔
وہ ایک جھٹکے سے پلٹی۔ گلی سنسان تھی۔ کہیں کوئی نہیں۔ صرف اندھیرا اور اس کی اپنی سانس کی آواز۔
وہ پھر بھاگی۔ سامنے ایک بہت بڑا، سفید دروازے والا گھر۔ اس کی آنکھوں میں ایک امید چمکی۔
وہ پوری جان لگا کر اس دروازے کی طرف بھاگی اور اپنے ننھے، کانپتے ہاتھوں سے دروازہ پیٹنے لگی۔
ٹھک ٹھک ٹھک!
"دروازہ کھولیں…"
دروازہ نہیں کھلا۔
اس نے پھر مارا۔ اس بار زیادہ زور سے۔
اچانک اسے اپنے پیچھے کسی کی موجودگی کا احساس ہوا۔
وہ پلٹی۔
اور—
"آآہ!"
عدن ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھی۔
اس کا سیاہ سوتی جوڑا پسینے سے اس کی پشت سے چپک چکا تھا۔ لمبے کالے بال بکھرے ہوئے چہرے پر آ رہے تھے۔ اس کی سانس ابھی بھی ویسی ہی تیز چل رہی تھی جیسی خواب میں تھی۔ ماتھے پر پسینے کے قطرے۔
کمرے میں ہلکی زرد روشنی تھی۔ پردے کے پیچھے سے صبح کی سفید روشنی اندر آ رہی تھی۔ دیوار پر لگی گھڑی 5:17 بجا رہی تھی۔
وہ چند لمحے خالی نظروں سے اپنے چھوٹے سے کمرے کو دیکھتی رہی۔ ایک کونے میں اس کی کتابوں کا ڈھیر، دوسرے کونے میں جائے نماز تہہ کی ہوئی۔
پھر اس نے کانپتے ہاتھ سے اپنے بال پیچھے کیے۔
"وہی خواب… پھر وہی…"
پچھلے تین چار دن سے۔ ہر فجر سے پہلے۔ وہی ننھی بچی، وہی بھاگنا، وہی سفید دروازہ۔
وہ اٹھی، کھڑکی کا پردہ ہٹایا۔ ٹھنڈی ہوا اس کے پسینے سے بھیگے چہرے سے ٹکرائی۔ اس نے آنکھیں بند کر لیں۔
"یا اللہ… یہ خواب مجھے کیوں آتا ہے؟ یہ بچی کون ہے؟"
وہ صرف اٹھارہ سال کی تھی، مگر اس کی آنکھوں میں اٹھارہ سال کی لڑکیوں والی چمک نہیں تھی۔ اس کی آنکھوں میں ایک عجیب سا بوجھ تھا۔ جیسے وہ اس دنیا میں رہ کر بھی اس دنیا کی نہ ہو۔ اس کے دل میں کب سے ایک ہی تمنا تھی، جس کا ذکر وہ کسی سے نہیں کرتی تھی۔ جہاد۔ شہادت۔ جنت۔
وہ دوسری لڑکیوں کی طرح شادی، کپڑوں، تصویروں کے خواب نہیں دیکھتی تھی۔ وہ مجاہدہ بننا چاہتی تھی۔
.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖
اسی شہر کے ایک دوسرے حصے میں ایک وسیع و عریض گھر تھا۔
گھر میں صبح کا آغاز ہمیشہ فجر کی اذان سے ہوتا تھا۔
بالاج کی آنکھ اذان کی آواز سے کھلی۔
وہ کچھ دیر خاموشی سے چھت کو دیکھتا رہا۔
پھر اٹھ کر وضو کیا اور نماز کے لیے مسجد کی طرف نکل گیا۔
وہ بیس سال کا نوجوان تھا۔
قد درمیانہ سے بلند، چہرے پر سنجیدگی، گہری بھوری آنکھیں اور سیاہ بال۔
اس کے چہرے پر ایک عجیب ٹھہراؤ تھا۔
وہ زیادہ بولنے والوں میں سے نہیں تھا۔
اور شاید یہی وجہ تھی کہ گھر والے اکثر اس کے دل کی بات سمجھ نہیں پاتے تھے۔
اس کی بس ایک ہی خواہش تھی… اور وہ تھی اللّٰہ کی راہ میں جہاد۔
.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖
(ماضی)
وہ ایک ننھی سی بچی تھی۔ صرف دو سال کی۔
گول مٹول سا چہرہ، معصوم آنکھیں اور دو چھوٹی چھوٹی چوٹیاں۔
اس کا نام گڑیا تھا۔
اور گڑیا کی دنیا بہت چھوٹی تھی۔
اس کی دنیا میں اس کی ماں تھی، اس کا باپ تھا، ان کا گھر تھا اور وہ تصویریں تھیں جنہیں وہ روز گھنٹوں دیکھا کرتی تھی۔
گڑیا فرش پر بیٹھی اپنے سامنے رکھی البم کھولے ہوئے تھی۔
اس نے ایک تصویر پر اپنی ننھی انگلی رکھی۔
تصویر میں ایک خوبصورت عورت سرخ جوڑے میں بیٹھی مسکرا رہی تھی اور اس کے ساتھ ایک نوجوان آدمی کھڑا تھا۔
گڑیا نے تصویر کو دیکھا۔
پھر اپنی معصوم زبان میں بولی۔
"ماما…"
وہ اگلی تصویر پر گئی۔
پھر آدم کے چہرے پر انگلی رکھی۔
"بابا۔"
وہ خوش ہو کر مسکرا دی۔
دروازے کے قریب کھڑی میمونہ یہ منظر دیکھ رہی تھی۔
اس کے چہرے پر محبت بھری مسکراہٹ پھیل گئی۔
"گڑیا بیٹا!"
بچی نے فوراً سر اٹھایا۔
"بابا آ گئے ہیں۔"
یہ سنتے ہی گڑیا نے البم وہیں چھوڑ دی۔
وہ اپنے ننھے قدموں سے دوڑتی ہوئی دروازے کی طرف گئی۔
باہر آدم ابھی گاڑی سے اتر کر گھر میں داخل ہی ہوا تھا کہ ایک ننھی سی جان اس سے لپٹ گئی۔
"بابا!"
آدم نے ہنس کر اسے اپنی بانہوں میں اٹھا لیا۔
"ارے میری گڑیا!"
گڑیا نے دونوں ہاتھوں سے اس کا چہرہ پکڑ لیا۔
"بابا کہاں گئے تھے؟"
"آفس۔"
"کیوں؟"
آدم مسکرایا۔
"کام کرنے۔"
گڑیا نے فوراً پوچھا۔
"میرے لیے کیا لائے؟"
آدم نے مصنوعی حیرت سے آنکھیں بڑی کیں۔
"اوہ! تو میری بیٹی کو صرف تحفے سے مطلب ہے؟"
گڑیا نے ہنس کر اس کے گلے میں بانہیں ڈال دیں۔
"نہیں… بابا سے بھی۔"
میمونہ دروازے کے پاس کھڑی یہ منظر دیکھ کر مسکرا دی۔
"آپ دونوں باپ بیٹی کو دنیا کی کوئی فکر نہیں۔"
آدم نے گڑیا کو نیچے اتارا اور میمونہ کے پاس آ گیا۔
"اور آپ کو ہے؟"
میمونہ نے مسکرا کر کہا،
"مجھے تو صرف آپ دونوں کی فکر ہے۔"
آدم نے محبت سے اسے دیکھا۔
ان کا گھر سکون سے بھرا ہوا تھا۔
سادگی تھی، محبت تھی اور ایک ننھی سی بچی کی ہنسی تھی۔
کسی کو کیا خبر تھی کہ چند ہی مہینوں بعد اسی گھر کی دیواریں ایسی خاموشی دیکھنے والی تھیں جس کا درد برسوں تک ختم نہیں ہونا تھا۔
اور اس وقت گڑیا کو صرف ایک ہی چیز معلوم تھی۔
اس کی ماما دنیا کی سب سے اچھی ماما تھیں۔
اور اس کے بابا دنیا کے سب سے اچھے بابا۔
.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖
(حال)
عدن کی زندگی بظاہر عام تھی۔ صبح جلدی اٹھنا۔ نماز پڑھنا۔
گھر کے کام کرنا۔
پھر کتابوں میں گم ہو جانا۔ لیکن اس کے اندر ایک عجیب سی بےچینی ہمیشہ موجود رہتی تھی۔
ایسی بےچینی جس کی وجہ وہ خود بھی نہیں جانتی تھی۔
کبھی کبھی رات کو سوتے ہوئے اسے خواب آتا۔
وہ چھوٹی سی ہوتی۔
بھاگ رہی ہوتی۔
اسے کسی کا خوف ہوتا۔
اور پھر وہ ایک دروازے کے سامنے کھڑی ہو کر رونے لگتی۔
ہر بار خواب اسی دروازے پر ختم ہو جاتا۔ عدن ہڑبڑا کر جاگ جاتی۔
مگر صبح ہوتے ہی وہ اس خواب کو بھولنے کی کوشش کرتی۔
اسے کیا معلوم تھا کہ اس کا ماضی ابھی بھی اس کے اندر زندہ تھا۔
بس یادوں کے کسی بند کمرے میں قید تھا۔
آرزو اس کے کمرے میں داخل ہوئی تو عدن میز پر بیٹھی کتاب پڑھ رہی تھی۔
"آپی!"
عدن نے کتاب سے نظریں اٹھائیں۔
"کیا ہوا؟"
آرزو اس کے سامنے آ کر بیٹھ گئی۔
"میں نے فیصلہ کر لیا ہے۔"
عدن نے مسکرا کر پوچھا۔
"کیا فیصلہ؟"
آرزو نے فخر سے گردن اونچی کی۔
"میں اسسٹنٹ کمشنر بنوں گی۔"
عدن کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آ گئی۔
"اچھا؟"
"ہاں۔"
اسی وقت رابعہ کمرے میں داخل ہوئیں۔
"کیا باتیں ہو رہی ہیں؟"
آرزو فوراً کھڑی ہوئی۔
"ماما، میں آپی کو بتا رہی تھی کہ میں AC بنوں گی۔"
رابعہ کے چہرے پر خوشی پھیل گئی۔
وہ آرزو کے پاس آ کر بیٹھ گئیں۔
"میری بیٹی ضرور بنے گی۔"
عدن خاموشی سے انہیں دیکھتی رہی۔
رابعہ نے آرزو کے سر پر ہاتھ پھیرا۔
"میں تمہیں بہترین تیاری کرواؤں گی۔ تمہیں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دوں گی۔"
پھر اچانک ان کی نظر عدن پر پڑی۔
"اور تم بھی پڑھائی پر توجہ دیا کرو۔"
عدن نے آہستہ سے کہا۔
"جی، ماما۔"
رابیہ اٹھ کر باہر چلی گئیں۔
کمرے میں چند لمحوں کی خاموشی چھا گئی۔
آرزو نے عدن کی طرف دیکھا۔
"آپی؟"
"ہمم؟"
"آپ بھی بننا چاہتی ہیں؟"
عدن نے کچھ دیر سوچا۔
پھر دھیرے سے کہا۔
"ہاں۔"
آرزو کی آنکھیں بڑی ہو گئیں۔
"AC ?"
عدن مسکرا دی۔
"ہاں۔"
"پھر ہم دونوں بنیں گے!"
عدن ہنس پڑی۔
"ان شاء اللہ۔"
آرزو فوراً اس کے گلے لگ گئی۔
"ہم دونوں ایک ہی آفس میں کام کریں گے۔"
عدن نے اس کا ہاتھ تھاما
"ایسا بھی ہو سکتا ہے۔"
لیکن اس کے دل میں کہیں ایک خوف موجود تھا۔
وہ جانتی تھی کہ خواب دیکھنا آسان ہے۔
مگر انہیں پورا کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔
خاص طور پر اس وقت جب گھر میں ہر کسی کو تمہارے خوابوں سے زیادہ تمہارے کاموں کی فکر ہو۔
.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖
اسی شہر کے دوسرے کونے میں، عشاء کی اذان گونج رہی تھی۔
بالاج نے سیاہ شلوار قمیص پہنی، اوپر وہی چادر لی جسے وہ مسجد جاتے ہوئے ہمیشہ لیتا تھا۔ اس کا قد لمبا، چوڑے شانے، چہرے پر ہلکی داڑھی، گہری بھوری آنکھیں جن میں ہر وقت ایک سنجیدگی رہتی تھی۔ بال ابھی گیلے تھے وضو سے۔
وہ خاموشی سے گھر سے نکلا۔ گھر وسیع تھا، صحن میں سفید ٹائلیں لگی ہوئی تھیں۔
وہ مسجد سے واپس آیا تو والدہ زائشہ بیگم کچن میں تھیں۔ انہوں نے ہلکے سبز رنگ کا سادہ سا جوڑا پہنا ہوا تھا، سر پر دوپٹہ۔ چہرے پر ہمیشہ والی نرمی۔
"آ گئے بیٹا؟"
"جی امی جان۔"
وہ ٹیبل پر کھانا لگا رہی تھیں۔ بالاج بیٹھا تو اس کے والد افضل صاحب بھی آ گئے۔ سفید شلوار قمیص، ہاتھ میں تسبیح۔
"بالاج، تم سے ایک ضروری بات کرنی ہے۔"
بالاج کا دل ایک لمحے کو بیٹھ سا گیا۔ وہ جانتا تھا یہ کون سی بات ہو گی۔
"جی بابا جانی؟"
زائشہ نے نرمی سے کہا،
"بیٹا تمہارے لیے ایک رشتہ دیکھا ہے۔"
بالاج کے ہاتھ میں پکڑا نوالہ وہیں رک گیا۔ اس کی بھوری آنکھیں ایک لمحے کو جھکیں، پھر کھڑکی کی طرف دیکھنے لگا۔ دل میں ایک ہی خیال آیا،
'امی جان نہیں جانتیں، میں نے تو اپنی زندگی کسی اور کے لیے مانگی ہوئی ہے، میں کیسے کسی اور کی زندگی کے ساتھ بندھ جاؤں؟'
اس کا دل چاہا کہ وہ سب کہہ دے جو وہ فجر کے بعد اللّٰہ سے مانگتا ہے، لیکن زبان پر صرف خاموشی آ گئی۔ اس کی آنکھوں میں وہ اداسی اتر آئی جو وہ ہمیشہ چھپا لیتا تھا،
"بابا جانی، میں نے آپ سے کہا تھا نا… میں ابھی یہ سب نہیں چاہتا۔ میرا دل کہیں اور ہے۔"
کمرے میں خاموشی چھا گئی۔
اس کی آواز میں کوئی ضد نہیں تھی، ایک سچی تڑپ تھی۔ وہ واقعی شادی کے بندھن میں بندھنا نہیں چاہتا تھا۔
اسی لمحے شہیر اندر آیا۔ اس نے گہری بلو رنگ کی شلوار قمیص پہنی تھی، بالاج سے ایک سال چھوٹا، مگر قد میں تقریباً برابر۔
"السلام علیکم۔"
"وعلیکم السلام۔"
زائشہ نے کہا،
"آؤ بیٹا، تمہارے بھائی کے لیے رشتہ دیکھا ہے۔ کل وہ لوگ آ رہے ہیں۔"
شہیر نے بالاج کی طرف دیکھا۔ اسے اپنے بھائی کی آنکھوں کی اداسی نظر آ گئی۔
وہ کچھ نہیں بولا، بس آ کر بالاج کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔
"بابا جانی، اگر بھائی جان کا دل نہیں مان رہا تو تھوڑا وقت دے دیں؟"
افضل صاحب نے کہا،
"بیٹا، وقت دینے سے مقصد نہیں بدلتا۔ نکاح اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا، بلکہ اسے سنبھالے گا۔"
بالاج خاموش ہو گیا۔ وہ جانتا تھا اب انکار کرنا مشکل ہے۔ ماں نے اس بار خود لڑکی پسند کی ہے۔
اس کے دل میں ایک ہی دعا تھی،
"یا اللہ، اگر یہ رشتہ میرے جہاد کے راستے میں رکاوٹ بنا تو اسے روک دینا۔"
.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖☘︎ ݁˖.☘︎ ݁˖
(ماضی)
آدم کے لیے کاروبار صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں تھا۔
وہ اپنے ملازمین کے ساتھ اچھا سلوک کرتا تھا اور کوشش کرتا تھا کہ کسی ضرورت مند کی مدد ہو سکے۔
اسی لیے جب ایک دن اس کے دفتر میں ایک نئی لڑکی آئی تو آدم نے اس کی بات غور سے سنی۔
اس کا نام بندیا تھا۔
وہ سادہ سے کپڑوں میں تھی، چہرے پر پریشانی تھی اور آنکھوں میں ایسے آنسو تھے جیسے دنیا نے اس کے ساتھ بہت ظلم کیا ہو۔
"سر… مجھے یہ نوکری بہت ضروری ہے۔"
آدم نے فائل بند کی۔
"کیوں؟"
بندیا نے نظریں جھکا لیں۔
"میرا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے۔"
آدم خاموش ہو گیا۔
"والدین؟"
بندیا نے فوراً آنکھوں میں آنسو بھر لیے۔
"کوئی سہارا نہیں ہے میرا۔ جہاں جاتی ہوں لوگ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔"
آدم کو اس پر ترس آیا۔
اس نے اسے نوکری دے دی۔
وہ نہیں جانتا تھا کہ اس دن اس نے اپنے دفتر میں صرف ایک نئی ملازمہ نہیں، بلکہ اپنی زندگی کے سب سے بڑے فریب کو داخل ہونے دیا ہے۔
شروع کے دنوں میں بندیا بہت محتاط رہی۔
وہ آدم کی ہر بات مانتی۔
وقت پر کام کرتی۔
کبھی اپنی پریشانی کا ذکر کرتی۔
کبھی کہتی:
"سر، آپ بہت اچھے انسان ہیں۔"
آدم صرف مسکرا دیتا۔
لیکن بندیا جانتی تھی کہ اسے کیا کرنا ہے۔
اسے آدم کا اعتماد حاصل کرنا تھا۔
اور وہ یہ کام بہت خوبصورتی سے کر رہی تھی۔
گھر میں میمونہ کو ابھی تک کچھ معلوم نہیں تھا۔
اسے کیا خبر تھی کہ اس کے پُرسکون گھر کی طرف ایک طوفان آہستہ آہستہ بڑھ رہا تھا۔
اور گڑیا؟
وہ حسبِ معمول اپنے بابا کا انتظار کر رہی تھی۔
اپنی تصویروں کے ساتھ۔
اپنی ننھی سی دنیا میں۔
بےخبر…
کہ اس دنیا کو بکھرنے میں اب زیادہ وقت نہیں تھا۔
═════════════════════════════════════════════
(حال)
شام کے سات بج رہے تھے۔ عدن کا گھر چھوٹا سا تھا، مگر ہر چیز اپنی جگہ پر۔ صحن میں ایک چارپائی بچھی تھی، دیوار پر کیل سے لٹکی تسبیح، کچن سے سالن کی ہلکی خوشبو آ رہی تھی۔
عدن نے آج ہلکے آسمانی رنگ کا سادہ سوتی جوڑا پہنا ہوا تھا، دوپٹہ سر پر اچھی طرح لیا ہوا، ہاتھ میں رومال سے پکڑا گرم چمچہ۔ وہ سارا دن کام کر کے اب کچن میں کھڑی روٹیاں بنا رہی تھی۔ اس کے ماتھے پر ہلکی نمی تھی، گال گرمی سے سرخ۔
اسی وقت باہر سے رابعہ بیگم کی آواز آئی، تیز، قدرے سخت۔
"عدن!"
عدن نے فوراً چولہا ہلکا کیا اور دوپٹہ درست کرتے ہوئے باہر آئی۔
"جی ماما؟"
رابعہ بیگم صحن میں کھڑی تھیں۔ انہوں نے گہرے میرون رنگ کا جوڑا پہنا ہوا تھا، آنکھوں میں ہمیشہ والی ناگواری۔ ان کے برابر میں آرزو کھڑی تھی۔ آرزو نے یونیورسٹی والا سفید کرتہ اور جینز پہنی تھی، بال کھلے، ہاتھ میں موبائل۔
رابعہ نے ایک نظر عدن کو دیکھا۔
"کچن صاف کیا؟"
"جی ماما، کر دیا۔"
"خضر کا یونیفارم؟"
"استری کر کے اس کے کمرے میں رکھ دیا ہے۔"
"اور آرزو کی کتابیں؟"
"وہ بھی الماری میں ترتیب سے رکھ دی ہیں۔"
عدن کا لہجہ دھیما، نظریں جھکی ہوئی۔
رابعہ نے سر ہلایا،
"کھانا جلدی بنا لو۔ مہمان آ سکتے ہیں۔"
عدن واپس کچن کی طرف مڑی تو آرزو نے اسے دیکھا۔ آرزو کو ہمیشہ عجیب لگتا تھا۔ ماما عدن سے صرف کام کی بات کیوں کرتی ہیں؟ مگر وہ کچھ بولی نہیں۔ بس اتنا کہا،
"آپی، پانی دے دیں۔"
عدن مسکرا دی،
"خود لے لو، فریج میں رکھا ہے۔ سارا دن موبائل میں ہو، ہاتھ پیر بھی ہلایا کرو۔"
آرزو نے ہنس کر کہا، "آپی آپ تو
مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
You might also like
About the Writer
مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔
Similar Novels
Frequently Asked Questions
Who are Aden’s biological parents?
Aden’s biological parents are Adam Sheikh and his first wife, Maimoona.
What was the cause of Maimoona’s death?
Maimoona died after being pushed from a rooftop by Bandia, Adam Sheikh’s second wife.
How did Aden discover her true identity?
Aden discovered her identity by investigating the history of the house where she lived, with the help of her office assistant, Jamil.
What happens to Bandia at the end of the novel?
Bandia is sentenced to death for the murder of Maimoona and for poisoning Adam Sheikh.
What is the ultimate goal of Balaj and Aden?
Both Balaj and Aden share a deep desire for Jihad and martyrdom, which leads them to leave their home for Kashmir.
اگر آپ کو ناول ڈاؤنلوڈ کرنے یا پڑھنے میں کوئی مسئلہ ہو رہا ہو تو ہم سے رابطہ کریں:
👁 77 Views










