About The Novel Wasl by Sabahat Riffat
(Current Episode 6)
Wasl by Sabahat Riffat Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.
Table of Contents
Wasl by Sabahat Riffat is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
Novel Detailed Summary in English
“Wasl” by Sabahat Rifhat is a deeply emotional and poignant Urdu novel that revolves around the life of Elaf, a quiet and resilient girl living in the small village of Kuala Lumpur, near Lahore. Elaf faces constant emotional distress and harsh criticism from her mother, who undermines her passion for education and frequently pressures her with societal marriage proposals, such as one from a wealthy Canadian man. Despite her inner turmoil and longing for her late father, Elaf finds solace in her studies and university life, supported by her lively and fiercely loyal best friend, Anaya.
The narrative takes a compelling turn when Elaf crosses paths with Shahveer Jafri, a charismatic and eloquent university student known for his inspiring thoughts on women’s empowerment and rights during a seminar. Through emotional depth, poetic undertones, and themes of silent endurance, self-worth, and unexpected connections, the story explores how Elaf’s melancholic world begins to shift as words of encouragement and a new presence light up her path toward healing and a fresh beginning.
***************
Short Scene From Novel
“بلقیس آئی تھی آج، اپنے کینیڈا والے بھانجے کے لیے تیرا ہاتھ مانگنے۔” امّاں کی بات سن کر ایلاف نے بے یقینی سے ان کی طرف دیکھا۔ اس کی آنکھوں میں کئی سوال تھے۔
“اتنا سوہنا ہے منڈا، بالکل چاند سا کہہ رہی تھی، اپنا گھر ہے اس کا کینیڈا میں۔ ایک بیٹی ہے، پہلی بیوی کا انتقال ہو گیا تھا پچھلے سال۔” امّاں نے اس کی آنکھوں میں اٹھنے والے سوالوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی۔
وہاں مزید بیٹھنا محال ہوا تو وہ اٹھ کر اپنے کمرے میں چلی گئی۔
“مینوں تے بڑا پسند آیا منڈا۔” امّاں نے اُسے جاتے دیکھ کر وہیں بیٹھے بیٹھے بلند آواز میں کہا۔
کمرے میں داخل ہوتے ہی اس نے اپنا بیگ اور دوپٹہ اتار کر چارپائی پر پھینک دیا۔ شہدی عنبری آنکھیں آنسوؤں کو مزید روکنے میں ناکام نظر آ رہی تھیں۔ آخرکار آنسو آنکھوں کی باڑ توڑتے ہوئے اس کے گالوں پر بہنے لگے۔
“کیا وہ دن واپس آنے والے تھے؟ وہی سب کچھ دوبارہ ہونے والا تھا؟ اس نے ابھی تو خود کو سنبھالا تھا۔”
اسے آج ابّا کی شدت سے یاد آ رہی تھی۔ وہ چارپائی کے پاس بیٹھے نہ جانے کب تک روتی رہی۔
امّاں کے دروازہ کھٹکھٹانے کی آواز سے وہ اٹھی تھی۔
چارپائی سے دوپٹہ اٹھا کر منہ صاف کیا اور وہی دوپٹہ سر پر رکھتے ہوئے دروازہ کھولا۔
“میں بڑھیا باہر اتنی سردی میں ٹھٹھر ٹھٹھر کر مر جاؤں، یہی چاہتی ہو نہ تم؟ دس بار کہا ہے، اس دروازے کلموہے کو نہ کنڈی لگایا کر!” امّاں بولتی تھیں تو پھر بولتی چلی جاتی تھیں۔
“اماں بھی انسان ہے، اماں کو بھی سونا ہوتا ہے۔ دروازے کو کنڈی لگانے کا کوئی نیا رواج آیا ہے؟ ہم نے تو اپنے زمانے میں کبھی یہ حرکتیں نہیں کیں۔” امّاں چارپائی پر لیٹتے ہوئے چادر اپنے اوپر ڈال چکی تھیں۔(افففففف! یہ گاؤں کی ماؤں کی ہر بات پر اپنے زمانے کی مثال دینے کی عادت!)
ایلاف امّاں کی کڑوی کسیلی باتوں کو نظر انداز کرتی چپ چاپ امّاں کے ساتھ والی چارپائی پر لیٹ گئی۔ نیند آنکھوں سے کوسوں دور تھی۔
کوالمپور میں واقع اس گھر کے دو کمرے تھے۔ ایک کمرے میں ایلاف اور اس کی امّاں رہتی تھیں، جبکہ دوسرے کمرے میں اس کا بھائی، اذلان حیدر۔ اذلان، ایلاف سے دو سال بڑا تھا۔ وہ گاؤں میں ہی ایک ایزی لوڈ کی دکان پر بیٹھتا تھا۔ امّاں سارا دن جانوروں کے ساتھ لگی رہتی تھیں۔
“نہ جانے امّاں کو اس سے کیا بیر تھا جو وہ ہر وقت ایسی کڑوی باتیں کیا کرتی تھیں۔ امّاں کو اسے رلا کر نہ جانے کون سے نفلوں کا ثواب ملتا تھا۔”
وہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی گال کے نیچے رکھے، دائیں کروٹ لیٹی تھی۔ اس کی نظریں امّاں کے چہرے پر مرکوز تھیں۔ کبھی کبھی تو اسے شک ہونے لگتا تھا کہ امّاں شاید اس کی سگی امّاں نہیں ہیں۔
****************
Download (Latest Episode 6)
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading
Download (Previous Episodes) Wasl by Sabahat Riffat in pdf.
پچھلی اقساط پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ڈاؤنلوڈ کریں یا آن لائن پڑھیں
Download Link (All Episodes)
Online Reading (All Episodes Links)
اگر آپ صباحت رفعت کے باقی ناولز پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کریں
Sabahat Riffat All Novels Link
مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں
Phoopho ki bhatijiaan by Ayesha Falak Sher Download pdf
Sabhi chahten mere naam ker by Yumna Talha Download pdf
************
Novel Summary in Urdu
ناول “وصل” مصنفہ صباحت رفعت کی ایک دل کو چھو لینے والی اور جذباتی کہانی ہے جو مرکزی کردار “ایلاف” کے گرد گھومتی ہے۔ ایلاف لاہور کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں ‘کوالمپور’ میں رہتی ہے، جو اپنی پڑھائی سے گہرا لگاؤ رکھتی ہے لیکن گھر میں اپنی ماں کی سخت اور طعنہ زنی بھری باتوں کا شکار رہتی ہے۔ ماں کی جانب سے زبردستی شادی کے فیصلوں اور دباؤ تلے ایلاف اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جبکہ اسے اپنے مرحوم ابّا کی شدید یاد آتی ہے۔ یونیورسٹی میں اس کی شوخ و چنچل دوست “عنایہ” اس کی واحد ڈھارس بنتی ہے۔
کہانی میں اس وقت ایک خوبصورت موڑ آتا ہے جب ایلاف کی ملاقات یونیورسٹی کے ایک باصلاحیت اور ذہین طالب علم “شاہ ویر جعفری” سے ہوتی ہے، جو خواتین کے حقوق پر ایک پُرتاثیر تقریر سے سب کو متاثر کرتا ہے۔ یہ ناول صبر، خاموش درد، اور زندگی کے کٹھن حالات میں امید کی ایک نئی کرن تلاش کرنے کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔
************
About The Writer, Sabahat Riffat
صباحت رفعت اردو ادب کی ایک ابھرتی ہوئی اور باصلاحیت قلمکار ہیں، جن کا اندازِ تحریر انتہائی دلنشین، پُراثر اور قاری کے دل پر براہِ راست اثر کرنے والا ہوتا ہے۔ وہ اپنے ناولز میں معاشرتی مسائل، خریدارانہ رشتوں کی کشمکش، اور انسانی جذبات کی عکاسی بہت خوبصورتی سے کرتی ہیں۔ ان کے کردار عام زندگی سے جڑے ہوتے ہیں جن کی معصومیت اور جدوجہد قاری کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔
********
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
How To Download
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 509 Views

















