The dark deep hole by Binte Qamar un Nisa — About the Novel
The dark deep hole follows the life of Aleena, a seventeen-year-old girl with an intense fascination for the paranormal. Living in an ancestral home in London, her curiosity leads her into dangerous territories, from exploring abandoned railway stations to venturing into dark, forbidden forests. As she attempts to document the unseen, her obsession creates friction with her father, Afghan, and her step-mother, Liana.
When Aleena begins communicating with mysterious entities, the boundary between reality and the supernatural begins to dissolve, leading to a chilling and unexplained disappearance.
Novel Summary in Urdu
بنتِ قمر النساء کا ناول 'دی ڈارک ڈیپ ہول' سترہ سالہ علینہ کی زندگی کے گرد گھومتا ہے، جو ماورائی اور پراسرار واقعات میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ علینہ کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو معمولی چیزوں میں بھی پیچیدگی تلاش کر لیتی ہے اور اکثر غیبی مخلوق سے باتیں کرتے ہوئے پائی جاتی ہے۔
اس کا جڑواں بھائی نوفل ایک سنجیدہ اور کم گو لڑکا ہے، جبکہ اس کے والد افغان صاحب اپنی بیٹی کی ان عجیب و غریب سرگرمیوں سے سخت نالاں رہتے ہیں۔
کہانی کا پس منظر لندن کا ایک قدیم برطانوی طرز کا گھر ہے، جس کے ساتھ ایک تاریک اور گھنا جنگل واقع ہے۔ علینہ اپنے بچپن کے دوست ایلون کے ساتھ مل کر ان پراسرار مقامات کی کھوج کرتی ہے۔ ان کی مہم جوئی انہیں ایک ویران ریلوے اسٹیشن تک لے جاتی ہے، جہاں وہ پرانے دفتر کے تالے توڑ کر ماورائی سائے کا سامنا کرتے ہیں۔
علینہ کی یہ تجسس بھری زندگی اس وقت ایک خطرناک موڑ پر پہنچ جاتی ہے جب اسے گھر کے کچن میں سیاہ دھوئیں جیسی ایک خوفناک مخلوق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ناول میں خاندانی کشمکش بھی نمایاں ہے، خاص طور پر افغان صاحب کی دوسری بیوی لیانہ کے ساتھ علینہ کے تعلقات اور والد کا علینہ کے کیمرے کو توڑ کر اس کی تحقیق کو روکنے کی کوشش کرنا۔ کہانی کا اختتام اس وقت ایک سنسنی خیز موڑ لیتا ہے جب علینہ کا پورا وجود اس سیاہ دھوئیں کی لپیٹ میں آ کر غائب ہو جاتا ہے، جبکہ ایلون اسے بچانے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔
یہ ناول تجسس، خوف اور ماورائی دنیا کے گرد ایک دلچسپ تانہ بانہ بنتا ہے۔
Novel Detailed Summary in English
Aleena is a seventeen-year-old girl whose curiosity often leads her into complex situations. While her family, including her father Afghan, her step-mother Liana, and her siblings Naufal and Sophia, attempt to live a quiet life in their ancestral London home, Aleena is drawn to the unknown. She spends her time researching paranormal phenomena, often ignoring the warnings of those around her. Her childhood friend, Eilon, frequently accompanies her on these risky explorations, acting as both a companion and a witness to her strange discoveries.
The tension in the household escalates as Aleena’s behavior becomes increasingly erratic. Her father, protective and skeptical, struggles to manage her obsession, leading to heated confrontations where he attempts to destroy the equipment she uses to document her findings. Despite the strict environment at her college and the disapproval of her family, Aleena continues to seek out the truth behind the shadows she perceives.
Her research takes her to an abandoned railway station, where she and Eilon uncover remnants of the past, further fueling her desire to bridge the gap between the living and the supernatural.
As the story progresses, the atmosphere within the ancestral home grows heavy with dread. Aleena begins to experience direct encounters with a dark, smoke-like entity that defies logical explanation. These manifestations are not limited to her room; they follow her into the forest and even the kitchen, suggesting that she has invited something into their lives that cannot be easily dismissed.
Her family remains largely unaware of the true danger, preoccupied with their own issues, including a sudden need to travel to Pakistan due to a family tragedy.
In the final stages of her investigation, Aleena finds herself isolated as the entity she has been tracking begins to exert a physical influence on her surroundings. Eilon attempts to intervene, but the forces at play prove to be beyond human control. The narrative reaches a critical point when Aleena is confronted by the dark presence, leading to a moment where her very existence is threatened.
The story leaves the reader questioning the nature of the shadows Aleena pursued and the ultimate fate of the girl who dared to look into the dark deep hole.
Genre
Horror Mystery
Key Themes
- Paranormal exploration
- Family conflict
- Obsession with the unknown
- Supernatural entities
- Loss of reality
Short Scene from the Novel
اس نے جیب سے ریموٹ نما میٹر نکالا۔ ابھی وہ جنگل کے مرکز تک پہنچی ہی تھی کہ میٹر نے اچانک دھیمی سی بیپ کی—ہری لائٹ غائب ہوئی، پیلی چمکی اور پھر… آخری سرخ لائٹ تیز رفتاری سے جلنے بجھنے لگی۔ میٹر کا سگنل فل تھا۔ علینہ کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ کیمرے کی اسکرین پر، دھند کے پیچھے کچھ عجیب دکھائ دینے لگا، سیاہ سایہ جو ابھر ابھر کر اس کی طرف آرہا تھا، وہ آہستہ آہستہ اس کی جانب ارہا تھا ارہا تھا ،اور علینہ کو یوں محسوس ہورہا تھا کہ وہ قید کردی گئ ہوں ،وہ سحرزدہ سی سامنے دیکھ رہی تھی ، اچانک اس کے پیچھے سے ایک زوردار جھٹکے نے اسے خواب سے حقیقت کی دنیا میں پٹخ دیا!
Download Novel
نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
ہم سے رابطہ کریں
اگر آپ کو ناول ڈاونلوڈ کرنے یا آنلائن پڑھنے میں کسی طرح کا مسئلہ ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔
مزید ناولز اور اپڈیٹس کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوائن کریں:
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
The dark deep hole
By
Binte Qamar un Nisa
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًا
ترجمہ:
"اور یہ کہ انسانوں میں سے کچھ لوگ جنات میں سے کچھ لوگوں کی پناہ لیا کرتے تھے، تو انہوں نے ان کی سرکشی اور خوف میں مزید اضافہ کر دیا۔"
(سورۃ الجن، آیت 6)
پیش لفظ:
اللہ تعالٰی نے انسان اور جنات کے درمیان 'حجاب' (ایک مخفی پردہ) رکھا ہے، اور یہ پردہ انسان کی اپنی حفاظت کے لیے ہے۔ جب انسان اپنے تجسس کے کلہاڑے سے اس ربانی پردے کو کاٹنے کی کوشش کرتا ہے، تو وہ دراصل اپنی ہی حفاظت کی ڈھال کو توڑ دیتا ہے۔
غیب میں زبردستی جھانکنے کی سزا ہی یہی ہے کہ انسان کا اپنا سکونِ قلب ہمیشہ کے لیے غائب ہو جاتا ہے،انسان کا تجسس اسے برباد کر دیتا ہے ،ہول ایک ایسا ناول ہے جو تجسّس کی جنگ اور نفسیاتی جنون کو ظاہر کرتا ہے۔
"انسان جب اپنے رب کی پناہ چھوڑ کر ویرانوں کے مالکوں (جنات) کو پکارتا ہے، تو کائنات کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ یہ پکار جنات کو مغرور کر دیتی ہے۔ وہ سوچتے ہیں کہ اشرف المخلوقات ہم سے فریاد کر رہی ہے۔
اصل 'Hole' (گڑھا) جنات کی دنیا میں نہیں، بلکہ انسان کے اپنے نفس کے اندر ہوتا ہے۔ جب تجسس ایک نفسیاتی جنون بن جائے، تو انسان کا اپنا وہم ہی اس کے لیے ایک دیوہیکل جن بن کر سامنے کھڑا ہو جاتا ہے۔ مٹی جب آگ سے ڈرنا چھوڑ کر اس پر حاوی ہونا چاہے، تو وہ مٹی نہیں رہتی، راکھ بن جاتی ہے۔"
امید کرتی ہوں کہ آپ کو یہ افسانہ پسند آئے گا ،اور آپ آگ اور مٹی کے اس فرق کو سمجھ سکیں گے۔
ازقلم بنت قمرالنساء
☆☆☆☆
علینا کدھر ہے ؟ ،وہ نہیں آئی ڈنر کے لیے،کھانے کی میز پر بیٹھے افغان صاحب نے چاول کا چمچ منہ میں ڈالتے پوچھا۔
میں بلانے گئ تھی اسے ،بولی ضروری کام ہے ،پلیٹ میں چمچ ہلاتی لیانہ نے جواب دیا۔
کیسا ضروری کام؟؟، تم نے پوچھا نہیں۔
پوچھا تھا ،لیکن وہ کونسا بتاتی ہے بس ٹال دیتی ہے ،ویسے بھی وہ آج کل اپنی کسی نئی ریسرچ پر لگی ہوئ ہے۔
کیسی ریسرچ ؟؟ ،وہ کھانے سے ہاتھ روک کر بولے۔
کل نوفل اسے قبرستان سے لے کر آیا تھا ،لیانہ کی بات سن کر ، وہ اپنی حیرت کو چھپا نہ سکے۔
قبرستان؟۔
جی ،وہاں پہ کیمرے سے کچھ ریکارڈ کر رہی تھی۔
مام میں نے آپ کو منع بھی کیا تھا کہ ڈیڈ کو مت بتائیے گا ،علینا نے مجھ سے پرامس لیا تھا ،نوفل نے غصے سے لیانہ سے کہا ،جو اس کا راز نہ رکھ سکی تھی۔
لیانہ نے بس کندھے اچکا دیے اور چاول کا چمچ منہ میں رکھا۔
ڈنر کے بعد وہ سیدھا سیڑھیاں چڑھ کر علینہ کے کمرے کی طرف بڑھ گئے ،انہوں نے ہولے سے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئ آواز نہ آئی ،وہ دروازہ کھول کر خود ہی اندر چلے گئے۔
کمرہ خالی تھا ،علینہ شاید واشروم میں تھی۔
کمرے میں صرف لیمپ کی پیلی روشنی پھیلی تھی ،دیواروں پر عجیب و غریب پوسٹرز اور علامات ہاتھ سے پن کر کے چپکایے ہوئے تھے ،بیڈ کے عین درمیان میں اسکا لیپ ٹاپ کھلا ہوا تھا جس پر ہارر ڈاکومنٹریزز کے پیجز کھلے تھے ،سائیڈ ٹیبل پر بہت سی کتابیں تھی کچھ اسلامک ہسٹری تو کچھ انگریزی ہارر ناولز تھے ،افغان صاحب کو یہ سب کچھ دیکھ کر زیادہ حیرت نہیں ہوئی تھی ،یہ سب وہ پہلے بھی دیکھ چکے تھے لیکن روکنے کا کوئ فائدہ نہیں تھا ،اپنی ضد منوانے کے لیے اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا ،علینہ ان کی لاڈلی تھی اور وہ اس کو خود سے دور نہیں کر سکتے تھے ،لیکن ان کے پاس اتنا وقت بھی نہیں تھا کہ وہ اسے دے سکے اور وہ اپنی ایکٹیویٹیز چھوڑ دے ،انہوں نے ان کتابوں کے ڈھیر سے ایک کتاب اٹھائی ۔
‘Legend of fire spirits’
رابرٹ لیبلنگ کی لکھی گئ وہ کتاب کوئ عام انسان نہیں پڑھ سکتا تھا اگر پڑھ بھی لیتا تو وہ کمرے کی لائٹ بند کرنے اور کہیں اکیلے جانے سے بھی کتراتا اسے ہر معمولی چیز کے ہونے سے خوف محسوس ہوتا ،افغان صاحب ابھی کتاب کو دیکھ ہی رہے تھے کہ علینہ نے جھپٹ کر ان سے کتاب چھینی اور تکیے کے نیچے چھپا دی۔
ڈیڈ آپ یہاں؟ مجھے بلا لیتے ،علینہ آہستہ آواز میں بولی اور چیزیں سمیٹنے لگی۔
وہ محض 17 سالہ لڑکی تھی،جو معمولی سے معمولی دکھنے والی چیزون کو بھی پیچیدہ بنا لیتی ،اور ان میں کچھ نہ کچھ تلاشنے کی کوشش ضرور کرتی تھی ،وہ اس وقت سیاہ رنگ کے نائٹ ڈریس میں ملبوس تھی ،چہرہ سفید تھا،کشش سے بھرپور،س کے چہرے کی سب سے خوبصورت چیز اس کی بڑی بڑی سیاہ آنکھیں تھی ،جن میں ہر وقت تجسّس کی چمک رہتی ،سیاہ لمبے بال ہمیشہ کی طرح کندھوں پر بکھرے تھے جو چہرے کی سفیدی کو اور بھی واضح کر رہے تھے۔
ہماری کل لندن کی فلائیٹ ہے ،سامان پیک کر لیا تم نے؟،وہ
آس پاس دیکھتے بولے۔
جی بس تھوڑا سا رہ گیا ہے ،وہ بیڈ کے کنارے پر کھڑی کھڑی بولی ،وہ چاہتی تھی کہ ڈیڈ اس کے کمرے سے بس جتنی جلدی ہوسکے چلے جائیں،اسے کسی کے اپنے کمرے میں آنے سے بےچینی ہوتی تھی۔
اوکے بیٹا پھر صبح ملاقات ہوگی گڈ نائیٹ، وہ محبت سے اس کا سر چومتے بولے اور کمرے سے نکل گئے،ان کے جانے کے بعد اس نے گہرہ سانس لیا۔
☆☆☆☆
میں چاہتا ہوں کہ لندن جانے کے بعد تم اپنی ایکٹیویٹیز تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ کر علینہ کا خیال رکھو اور زیادہ سے زیادہ وقت اس کے ساتھ گزارو ،رات کے وقت وہ بستر پر لیٹے لیٹے لیانہ سے مخاطب ہوئے ،جو بیڈ کی دوسری طرف کروٹ لیے لیٹی تھی۔
اور میں چاہتی ہوں کہ آپ اسے پاکستان میں ہی رہنے دے ،وہ میری بچوں کو اپنی ان عجیب حرکتوں سے متاثر کر رہی ہے ،لیانہ سردمہری سے بولی۔
آپ کو یاد نہیں اس کے اس بیہودہ چارلی چارلی گیم کی وجہ سے سوفیا کس قدر ڈر گئ تھی اور اسے پورے دن تک بخار رہا تھا ،
میں جانتا ہو ،لیکن میں یا تم اگر اس کا خیال رکھے گے تو وہ ٹھیک ہو جائے گی، انہوں نے اپنی بیوی کو سمجھانے کی کوشش کی ، جواب میں وہ چپ رہی۔
علینا کی فیملی پاکستان سے لندن اپنے آبائی گھر میں شفٹ ہورہے تھے ،علینا اپنے بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پہ تھی ،بڑا بھائ نوفل اور چھوٹی بہن 9 سالہ سوفیا ،اس کی ماں کی وفات ہوچکی تھی ،افغان کی دوسری بیوی لیانہ تھی ،علینہ اور نوفل دونوں جڑواں تھے ،ان کی ماں کی وفات ان کی پیدائش کے وقت ہی ہوگئ تھی،وہ تب سے بورڈنگ سکول میں پڑھے تھے،اور پھر بعد میں افغان صاحب حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اپنے پاس لے آئے تھے۔
نوفل کم گو اور سنجیدہ مزاج بچہ تھا،اپنے آپ میں رہنے والا،جبکہ علینہ بالکل اس کے متضاد تھی ،وہ ہر ایرے غیرے سے بات کرتی،اور تیز زبان بچی تھی، وہ ہر وقت ہواؤں میں رہتی تھی،لیکن جب سے اس نے 17 کی عمر میں قدم رکھا تھا ،اس کا انداز بدل سا گیا تھا،وہ اپنا زیادہ تر وقت اکیلے یا پھر اہنے کمرے میں گزارنا پسند کرتی تھی۔
☆☆☆☆
فضا پر ایک گہری، مٹیالی دھند کا راج تھا، جس نے پورے شہر کو ایک سفید چادر میں لپیٹ رکھا تھا۔ آسمان کا رنگ نیلا نہیں، بلکہ ایک اداس اور بھاری سرمئی تھا، جیسے بادل زمین کے بہت قریب آ گئے ہوں۔ ائیرپورٹ سے نکلتے ہی سرد ہوا کے ایک برفیلے جھونکے نے ان کا استقبال کیا، جس سے سوفیا کے دانت بجنے لگے اور نوفل نے جلدی سے اپنی جیکٹ کے بٹن بند کر لیے۔
ہوا میں نمی اور پرانی مٹی کی ایک ایسی مہک تھی جو صرف برطانوی مضافات کی مخصوص فضا میں پائی جاتی،ان کی فلائیٹ فجر کے وقت کی تھی اور اب گیارہ بج رہے تھے ،آٹھ نو گھنٹے کی فلائیٹ کی وجہ سے علینہ کو شدید تھکن محسوس ہو رہی تھی۔
ان کی کار لندن کی مصروف سڑکوں پر رواں ہوگئ ،سڑک کے گرد کئی بوڑھے درخت دھند میں ایسے کھڑے تھے جیسے کوئ سائے ہاتھ پھیلاتے کھڑے ہو۔
لندن کی طویل فلائیٹ کے بعد وہ بالآخر اس محل نما گھر میں پہنچ ہی گئے تھے جسے اس کے ڈیڈ ان کا آبائی گھر کہتے تھے،وہ اس گھر کو پہلے بھی دیکھ چکی تھی،جب وہ 13 کی سال کی عمر میں یہاں ڈیڈ کے ساتھ آئی تھی ،لیکن صرف کچھ وقت کے لیے،لیکن اب وہ اسے کچھ اور نظروں سے دیکھ رہی تھی ،کچھ تلاش کرنے والی نظروں سے ،یہ محل برطانوی طرز تعمیر کا قدیم گھر تھا ،جس کی سرمئی اور پتھریلی دیواروں پر وقت اور موسموں کے گہرے نشان تھے ،سب گھر کا دروازہ کھول کر اندر کی طرف بڑھ گئے تھے ،لیکن علینہ وہی عین وسط میں کھڑی محل کو غور سے دیکھ رہی تھی ،
اس گھر کا محل وقوع عجیب سا تھا ،اس کے ایک طرف گھنا اور تاریک جنگل پھیلا ہوا تھا اور دوسری طرف ایک کھلا میدان تھا ،جہاں بلکل اکیلا ایک سوکھا سا درخت کھڑا تھا ،اس اداس درخت کی موٹی ٹہنی سے ایک پرانا جھولا لٹک رہا تھا ،جو ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں سے کبھی کبھار ہل پڑتا، اور ان سب کے عین درمیان وہ قدیم محل کھڑا تھا ،جیسے کسی نے خواب اور حقیقت کی سرحد پر اسے بنا دیا ہو۔
کم آن بیٹا ،افغان سوٹ کیس اندر لے جاتے اسے وہی کھڑا دیکھ کر بولے ۔
آئی ڈیڈ، وہ کہ کر واپس اسی درخت کی طرف متوجہ ہوگئ
علینہ کا متجسس دل اس خوفناک حد تک خوبصورت منظر کو دیکھ کر دھڑکنے لگا ،وہ ابھی اس جھولے کی طرف بڑھنے ہی لگی تھی کہ اسے اپنے پیچھے سے سوکھے پتوں پر کسی کے قدموں کی آہٹ محسوس ہوئ ۔
وہ چونک کر پلٹی ،سامنے ایک دراز قد نوجوان کھڑا تھا۔ اس کی بھوری آنکھوں میں علینہ کو دیکھ کر مانوس سی چمک ابھری۔
ویلکم بیک مس گھوسٹ ڈیٹیکو!!،وہ مسکراتا ہوا قریب آیا،ان جانے پہچانے لفظوں پر اس کے دماغ نے سگنل دیا،
ایلون اس اٹ یو( is it you)؟؟ وہ جوش سے اس کے قریب آتے بولی۔
خوشخبری) رائٹرز متوجہ ہوں(
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور ان کی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ اگر آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔
Prime Urdu Novels Publications
Whatsapp : 03335586927
Email: aatish2kx@gmail.com
کیسی ہو ایلی ،وہ اپنے مخصوص انداز میں پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے کھڑا تھا،ایلون علینہ کا ہمسایہ اور بچپن کا دوست۔
بہت اچھی ،تم کیسے ہو؟؟ ،علینہ کی بات پر وہ مسکرا دیا۔
اتنے سالوں بعد تمہیں لندن آنے کا خیال آگیا؟۔
ڈیڈ کی وجہ سے آنا پڑا ،لندن اس ٹو بورنگ
(London is too boring )،وہ ادھر ادھر دیکھتے بولی۔
وہ اس کی بات پر الجھا ،
"بورنگ لیکن کیسے؟؟یہاں پہ سب کچھ ہے۔"
نہیں یہاں پہ پاکستان والی بات نہیں، پاکستان کے قبرستان زیادہ اٹریکٹو تھے،ایلون اس کی بات پر اور بھی الجھن گیا ۔
وہ اب گھنے جنگل کو دیکھ رہی تھی۔
ایلون نے ایک نظر گھنے جنگل پر ڈالی اور دوسری علینہ پر اور پھر اس کی طرف تھوڑا جھکتے بولا۔
تم یہاں کھڑی جنوں کو تلاش کر رہی تھی ؟،ڈانٹ ٹیل می ایلی!،کہ ان جنات کا بھوت تم سے نہیں اترا ابھی تک ،اس کی بات سن کر علینہ ہنس پڑی اور کافی دیر تک ہنستی رہی ،اور پھر اہنے بال کانون کے پیچھے اڑستے بولی۔
"نہیں ابھی تک نہیں اترا ،بلکہ اور گہرا ہوگیا ہے"،
سدھر جاو علینہ، یاد ہے جب تم نے مجھ سے آخری دفعہ بات کی تھی، وہ تمہارے میرے ساتھ پاکستان جانے کے بعد پہلی دفعہ ہونے والی گفتگو تھی،اور مجھے لگا تھا کہ تم مجھے یاد کر رہی ہوگی لیکن تم نے مجھ سے بات بھی کی تو کیا ان جنو بھوتوں کے بارے میں، اور اپنی وہ عجیب سی تھیوریز بھی سنائی تھی ،تب مجھے لگا تھا کہ یہ صرف وقتی جنون ہے ،لیکن تمہیں دیکھ کر لگ نہیں رہا ،دراز قد لڑکا کچھ فکرمندی سے بولا۔
علینہ نے سر ہلانے ہر اکتفا کیا۔
اب یہی رہونگی نہ؟؟ ،وہ دونوں اب ساتھ ساتھ چلنے لگےتھے۔
ہاں ڈیڈ تو یہی کہ رہے تھے،
☆☆☆☆☆
رات کے تقریبا پونے بارہ بجے تھے ،پورا لندن دھند کی لپیٹ میں آیا ہوا تھا ،کھڑکی سے باہر کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا ،ان کو لندن میں آے دو ہفتے ہوگئے تھے،سب کچھ اپنی روٹین میں آگیا تھا ،علینہ اور نوفل دونوں ایک ہی کالج میں جانے لگے تھے ،اور سوفیا سکول چلی جاتی تھی ،علینہ اس وقت اپنے کمرے کی کھڑکی کے آگے کھڑی تھی ،اس نے سیاہ رنگ کی اوور سائز ہڈی پہنے رکھی تھی جس کی کیپ نے اس کا آدھے سے زیادہ چہرہ چھپا رکھا تھا ،اس کا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا ،یہ دھڑکن خوف کی نہیں تھی بلکہ اس بھوک کی تھی ،جو اس ماورائی دنیا کا ثبوت لانے پر مجبور کر رہی تھی۔
"خوف ایک کمزوری ہے لیکن تجسّس ایک بھوک ہے،ایک ایسی بھوک جسے جتنا بھی ختم کیا جائے ،وہ اتنی ہی بڑھتی ہے۔"
اس نے ایک ہاتھ میں نائٹ ویزن ہینڈ کیم اٹھایا اور دوسری جیب میں وہ ریموٹ نما ای ایم ایف میٹر (EMF Detector) ڈالا، علینہ نے آہستہ سے کمرے کا دروازہ کھولا، وہ محل کے سنسان کوریڈور کو پار کرتے ہوئے اور پچھلے دروازے سے نکل کر سیدھی اس گھنے جنگل کی طرف بڑھ گئی۔
جنگل کے اندر قدم رکھتے ہی ہوا منجمد کر دینے والی حد تک سرد ہو گئی۔ سوکھے پتے اس کے جوتوں کے نیچے آ کر ہلکی سی سرسراہٹ پیدا کر رہے تھے۔ علینہ نے کیمرہ آن کیا اور اس کی ہری نائٹ ویژن اسکرین پر جنگل کے خوفناک تنے ابھرنے لگے،اس نے بےاختیار تھوک نگل کر حلق کو تر کیا اور کیمرے سے سامنے کے منظر قید کرنے لگی،
اس نے جیب سے ریموٹ نما میٹر نکالا۔ ابھی وہ جنگل کے مرکز تک پہنچی ہی تھی کہ میٹر نے اچانک دھیمی سی بیپ کی—ہری لائٹ غائب ہوئی، پیلی چمکی اور پھر… آخری سرخ لائٹ تیز رفتاری سے جلنے بجھنے لگی۔ میٹر کا سگنل فل تھا۔ علینہ کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔
کیمرے کی اسکرین پر، دھند کے پیچھے کچھ عجیب دکھائ دینے لگا، سیاہ سایہ جو ابھر ابھر کر اس کی طرف آرہا تھا، وہ آہستہ آہستہ اس کی جانب ارہا تھا ارہا تھا ،اور علینہ کو یوں محسوس ہورہا تھا کہ وہ قید کردی گئ ہوں ،وہ سحرزدہ سی سامنے دیکھ رہی تھی ، اچانک اس کے پیچھے سے ایک زوردار جھٹکے نے اسے خواب سے حقیقت کی دنیا میں پٹخ دیا!
"علینہ!!!"۔
لیانہ نے اس کا بازو اتنے زور سے جھٹکا کہ علینہ کے ہاتھ سے کیمرہ
مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
You might also like
About the Writer
مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔
Similar Novels
Frequently Asked Questions
علینہ کی ماورائی دنیا میں دلچسپی کے بارے میں اس کے والد کا کیا ردعمل تھا؟
افغان صاحب علینہ کی ان سرگرمیوں سے سخت نالاں تھے اور انہوں نے غصے میں آ کر علینہ کا کیمرہ بھی توڑ دیا تھا۔
ایلون کون ہے اور اس کا علینہ سے کیا تعلق ہے؟
ایلون علینہ کا ہمسایہ اور بچپن کا دوست ہے جو اس کی ماورائی تحقیق میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔
علینہ اور ایلون نے ویران ریلوے اسٹیشن پر کیا کیا؟
انہوں نے اسٹیشن ماسٹر کے پرانے دفتر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور وہاں ماورائی سائے کا سامنا کیا۔
ناول کے اختتام پر علینہ کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟
علینہ کچن میں موجود ایک سیاہ دھوئیں جیسی مخلوق کی لپیٹ میں آ کر غائب ہو گئی۔
👁 62 Views










