Harf e tamana by Muqaddas Rani Complete Novel

Harf e tamana by Muqaddas Rani Complete Novel

Harf e tamana by Muqaddas Rani — About the Novel

Harf e tamana is a compelling Urdu novel that explores the intricate dynamics of family honor, forced alliances, and the weight of past secrets. Centered around the lives of Ezel and Arham, the narrative weaves through complex relationships and societal pressures within the traditional haveli system. As characters navigate unexpected tragedies and the consequences of their choices, the story delves into themes of resilience and the search for truth.

Readers will find themselves drawn into this intense drama, where every decision carries the potential to alter the course of multiple lives.

Novel Summary in Urdu

ناول 'حرفِ تمنا' مصنفہ مقدس رانی کا ایک جذباتی اور پیچیدہ کہانی پر مبنی شاہکار ہے، جس میں محبت، انتقام اور خاندانی رشتوں کی کشمکش کو دکھایا گیا ہے۔ کہانی کا مرکزی محور ایزل اور زاویار کا رشتہ ہے، جن کا نکاح ایک اہم موڑ ثابت ہوتا ہے۔

ایزل، جو احمد خان کی بیٹی ہے، اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتی ہے، جبکہ دوسری طرف ارحم خانزادہ کی زندگی نین تارا کے گرد گھومتی ہے، جس سے اس کا نکاح ایک حادثاتی واقعے کے بعد ہوتا ہے۔

ناول میں بہادر خان اور شہزاد خان کے خاندانوں کے درمیان جاری دشمنی اور پولیس کے چھاپوں جیسے واقعات کہانی کو سنسنی خیز بناتے ہیں۔ ارحم اور نین تارا کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیاں اور دھمکی آمیز پیغامات کہانی میں مزید الجھاؤ پیدا کرتے ہیں۔ اسی دوران، شاہ میر کا کردار ایک منفی پہلو کے طور پر سامنے آتا ہے، جس نے جنت کو اغوا کر کے زبردستی نکاح کیا، جو بعد میں المیے کا باعث بنتا ہے۔

کہانی میں ماہ نور اور مہرالنساء کے کردار بھی اہم ہیں، جن کی زندگیوں میں شادی اور حادثات کے باعث بڑے اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ خاص طور پر ماہ نور اور صائم کی شادی کے موقع پر پیش آنے والا افسوسناک واقعہ، جہاں شاہ میر کی گولیوں نے ان کی جان لے لی، کہانی کو ایک انتہائی جذباتی موڑ پر لا کھڑا کرتا ہے۔

'حرفِ تمنا' دراصل ان تمام کرداروں کی جدوجہد ہے جو اپنی محبت اور عزت کو بچانے کے لیے مختلف آزمائشوں سے گزرتے ہیں۔ یہ ناول رشتوں کی نزاکت اور انسانی جذبات کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ہر کردار اپنے مقدر اور فیصلوں کے نتائج بھگت رہا ہے۔

Novel Detailed Summary in English

Harf e tamana follows the interconnected lives of several families bound by tradition, duty, and hidden agendas. The story begins with the marriage of Ezel and Zaviyar, a union that sets the stage for a series of events involving their extended families. As Ezel balances her academic life with the demands of her new household, she finds herself caught in the middle of familial expectations and the growing tensions between her relatives and the powerful figures of the local haveli.

Parallel to this, the narrative follows Arham, a man burdened by the responsibilities of his lineage and the constant threat of enemies. His life takes a dramatic turn following a series of accidents and violent confrontations that force him to confront his past. The story highlights the struggles of characters like Nain Tara, whose life becomes inextricably linked with Arham’s, and the tragic circumstances surrounding Mahnoor and Saim, whose lives are cut short by the obsession and malice of others.

As the plot progresses, the atmosphere thickens with mystery and suspense. The involvement of characters like Shah Mir, whose actions lead to kidnapping and forced marriages, adds a layer of psychological tension to the narrative. The haveli serves as a central setting where power struggles, police raids, and personal vendettas collide. Each character must navigate a web of deceit, where loyalty is tested and the line between friend and foe becomes increasingly blurred.

Throughout the novel, the author masterfully depicts the emotional toll of these conflicts. From the quiet moments of domestic life to the high-stakes drama of public confrontations, the story remains grounded in the reality of its characters' struggles. The recurring themes of regret, revenge, and the pursuit of justice drive the plot forward, keeping the reader engaged as the characters fight to protect their loved ones and reclaim their futures from the shadows of their pasts.

Genre

Social Romantic Drama

Key Themes

  • Family Honor
  • Forced Marriage
  • Revenge
  • Social Class Conflict
  • Resilience

Short Scene from the Novel

ٹیچر نے ایک پل کے لیے سانس لیا اور پھر گویا ہوئیں، ”آج آپ کی مچھلی کا پیٹ کیا ہے؟ آپ کی مچھلی کا پیٹ شاید وہ رشتہ ہے جو سالوں سے تکلیف دے رہا ہے اور آپ اس سے نکل نہیں پا رہے۔ آپ کی مچھلی کا پیٹ شاید وہ نوکری ہے جس میں آپ پھنسے ہوئے ہیں اور باہر نکلنے کا راستہ نظر نہیں آ رہا۔ آپ کی مچھلی کا پیٹ شاید وہ بیماری ہے جو آپ کو یا آپ کے کسی قریبی کو لاحق ہے۔ آپ کی مچھلی کا پیٹ شاید وہ گناہ ہے جو آپ بار بار کرتے ہیں اور پھر شرم سے اللہ سے منہ چھپاتے ہیں۔ جو بھی ہے، بس یہ دعا آپ کے لیے ہے۔“

Download Novel

نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ کو ناول ڈاونلوڈ کرنے یا آنلائن پڑھنے میں کسی طرح کا مسئلہ ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔

مزید ناولز اور اپڈیٹس کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوائن کریں:

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

انتساب

ہر لفظ اللہ کی عطا، ہر خیال اُس کی رحمت اور ہر کوشش اُس کے کرم کی محتاج ہے۔ حرفِ تمنا میری پہلی ادبی کاوش ہے، جسے میں اللہ کی رضا اور آپ سب کے نام کرتی ہوں۔

پیش لفظ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

یہ میری پہلی ادبی کاوش، میرے قلم کا پہلا سفر اور میرے خوابوں کی پہلی تعبیر ہے۔ حرفِ تمنا میرے لیے محض ایک کہانی نہیں، بلکہ احساسات، جذبات، امیدوں اور ان خاموش دعاؤں کا مجموعہ ہے جنہیں میں نے لفظوں کی صورت میں صفحات پر بکھیرنے کی کوشش کی ہے۔ لکھنا میرے لیے ہمیشہ سے ایک خوبصورت خواب رہا، اور آج اس خواب کو حقیقت کی صورت میں آپ کے سامنے پیش کرتے ہوئے دل بے شمار احساسات سے لبریز ہے۔

میں نہیں جانتی کہ میرے الفاظ آپ کے دلوں تک کتنا سفر طے کریں گے، مگر میری خواہش ہے کہ اس کہانی کا کوئی ایک جملہ، کوئی ایک احساس آپ کے دل میں جگہ ضرور بنائے۔ اگر میری تحریر کسی ایک دل کو چھو سکے، کسی ایک چہرے پر مسکراہٹ لا سکے یا کسی ایک روح کو اللہ کی طرف رجوع کرنے کی یاد دلا سکے، تو میرے لیے یہی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔

اس سفر میں ہونے والی ہر غلطی، ہر کمی اور ہر خامی کے لیے پیشگی معذرت، کیونکہ یہ میرا پہلا قدم ہے اور میں ابھی سیکھنے کے سفر میں ہوں۔ آپ کی محبت، دعائیں اور حوصلہ افزائی میرے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ میرے قلم کو خیر کا ذریعہ بنائے اور اس پہلی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین ۔

مقدس رانی

زندگی کبھی کبھی ہمیں وہاں لا کھڑا کرتی ہے جہاں ہم نے خود کو کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن سب کچھ اتنی اچانک ہو جائے گا۔ کچھ فیصلے ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے اور کچھ رشتے بنا کسی اطلاع کے ہماری زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔

رات کافی گزر چکی تھی جب حویلی کا بڑا سا دروازہ کھلا۔ گاڑی آہستہ سے اندر داخل ہوئی۔ ابھی چند گھنٹے پہلے تک وہ دوسری حویلی میں ہونے والی شادی کی روشنیوں، قہقہوں اور شور میں گھری ہوئی تھی۔

ایزل جیسے ہی صحن میں داخل ہوئی تو اسے ملازم نے آ کر کہا، ”بی بی صاحبہ! صاحب آپ کو کمرے میں بلا رہے ہیں۔“ وہ حیران ہوئی اتنی رات گئے؟ دل میں انجانا سا خدشہ لیے وہ ابو کے کمرے کی طرف چل دی۔ دروازہ کھولا تو ابو بالکل اکیلے اور خاموش بیٹھے تھے جیسے کچھ سوچ رہے ہوں۔

ایزل اندر داخل ہوئی تو انہوں نے سامنے والی کرسی کی طرف اشارہ کیا، ”بیٹا، تم سے تمہاری مرضی پوچھنی تھی۔“ چند لمحے خاموشی سے گزر گئے۔

پھر احمد صاحب نے بات کا آغاز کیا، ”بیٹا، تمہارے چچا نے ابھی نکاح کرنے کا کہا ہے۔“

ایزل سن کر ساکت ہو گئی اور آنکھیں بے اختیار نم ہو گئیں۔ ایزل کے ابو نے اسے گلے سے لگایا اور کہا، ”بیٹا، ہم تمہاری مرضی کے خلاف کچھ بھی نہیں کریں گے۔ بے فکر ہو کر اپنا فیصلہ بتاؤ، جو تم کہو گی وہی کیا جائے گا، کوئی زبردستی نہیں ہوگی۔ زندگی کا سب سے اہم فیصلہ بیٹیوں کی رضامندی سے ہی کیا جانا چاہیے، ان پر اپنی مرضی نہیں تھوپ دینی چاہیے۔“

پھر ایزل کا بھائی ارحم کمرے میں داخل ہوا۔ ارحم نے ایزل کے سر پر ہاتھ رکھا اور اس کو تسلی دی کہ جو بھی تمہارا فیصلہ ہے، تم بتا دو، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

ایزل کے دل کی دھڑکنیں معمول سے زیادہ بڑھ گئیں۔ ارحم نے ایزل کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیے اور اس کی مرضی جاننے کی کوشش کی۔ ایزل گھبرائی سی بولی، ”مجھے آپ کا فیصلہ منظور ہے، جو بھی آپ کو ٹھیک لگے کر لیں۔“

کیونکہ دوسری حویلی میں شادی تھی تو سب لوگ ہی آئے ہوئے تھے۔ جلدی سے مولوی صاحب کو بلوایا گیا تاکہ نکاح کی رسم ادا کی جا سکے۔ جلدی جلدی میں ہی نکاح کی تھوڑی بہت تیاری کی گئی تھی۔

ایزل اپنے کمرے میں خاموشی سے بیٹھی تھی، ارد گرد کزنوں کا جھرمٹ تھا۔ ایزل کی کزنیں نکاح کے حوالے سے تھوڑا بہت چھیڑ بھی رہی تھیں۔ اسی اثناء میں ایزل کی کزن نے ایزل کے سر پر نکاح کا دوپٹہ اوڑھایا جو کہ مہرون رنگ کا تھا۔ ایزل نے ہلکا پھلکا سا میک اپ کیا ہوا تھا جو کہ وہ شادی پر کر کے گئی تھی۔

مولوی صاحب کمرے میں آئے اور ساتھ ایزل کا بھائی ارحم، اس کے ابو احمد صاحب اور چچا لوگ بھی مولوی صاحب کے ہمراہ کمرے میں آئے۔

”ایزل بنتِ احمد خان، کیا آپ کو زاویار ولد سکندر خان کے ساتھ نکاح قبول ہے؟“

ایزل نے نظریں جھکا لیں۔ یہ چند لمحے اس کے لیے بہت بھاری تھے۔ اس نے گہرا سانس لیا اور لرزتی ہوئی آواز میں کہا، ”جی، قبول ہے۔“

یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے اس کی آنکھوں سے آنسو خاموشی سے بہہ نکلے۔ یہ صرف ایک اقرار نہیں تھا، یہ اس کی زندگی کے ایک نئے سفر کی ابتدا تھی۔

نکاح ختم ہوتے ہی احمد صاحب نے ایزل کو گلے سے لگایا۔ بیٹی کو روتا دیکھ ان کے چہرے پر بھی اداسی اتر آئی اور وہ کمرے سے باہر چلے گئے۔ ایزل کی کزنیں فوراً اس کے پاس آئیں اور اسے چپ کروانے لگیں۔. ****

دوسری طرف زاویار کے کمرے میں بالکل مختلف منظر تھا۔ نکاح کے الفاظ مکمل ہوتے ہی اس کے چہرے پر بے اختیار مسکراہٹ پھیل گئی۔ وہ خاموشی سے بیٹھا تھا مگر اس کی آنکھوں سے صاف خوشی جھلک رہی تھی، اور زاویار کے کزنوں اور دوستوں نے اسے مسکراتے دیکھ کر گھیر لیا تھا۔

”آخر کار نکاح ہو ہی گیا!“ ایک دوست نے شرارت سے کہا۔ زاویار بس ہلکا سا مسکرایا اور نظریں جھکا لیں۔ شاید اسے خود بھی یقین نہیں آرہا تھا کہ اب ایزل اس کی ہو گئی ہے۔

زاویار اس خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا تھا۔ اس کی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی تھی۔ آج برسوں بعد اس کی سن لی گئی تھی۔ اس کے ذہن میں بچپن کی چھوٹی چھوٹی یادیں تازہ ہونے لگیں؛ ایزل کی باتیں اور وہ معصوم سا چہرہ جسے شاید وہ کبھی بھلا ہی نہیں سکا تھا۔

”کبھی کبھی اللہ ہماری دعاؤں کا جواب فوراً نہیں دیتا کیونکہ وہ ہمیں ہماری سوچ سے بہتر عطا کرنا چاہتا ہے، اور جو چیز اللہ کے سپرد کر دی جائے اس کا انجام ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔ جو اللہ پر بھروسہ رکھتا ہے وہ کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹتا۔“

شاید یہی اللہ کا فیصلہ تھا؛ برسوں سے دل میں بسایا ہوا انسان آخر کار تقدیر نے اسی کے نام کر دیا۔

نکاح کے بعد سب اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے۔ ایزل کی آنکھوں سے نیند کوسوں دور تھی۔ 16 اکتوبر کی رات ایزل کی زندگی میں ایک نیا موڑ لے آئی تھی۔ اس وقت بھی وہ اپنے نکاح کے بارے میں ہی سوچ رہی تھی کہ کیسے ایک دم سے زندگی میں اچانک فیصلے ہو جاتے ہیں۔ ایزل کی رات آنکھوں میں کٹ گئی، وہ پوری رات سو نہ سکی۔

اگلی صبح گہرے جامنی رنگ کے لباس میں ملبوس ایزل سیڑھیاں اتر رہی تھی۔ زاویار صوفے کے پاس کھڑا تھا۔ اس کی نگاہیں سیڑھیوں کی جانب اٹھیں اور پھر وہیں جم کر رہ گئیں۔ وہ بنا پلک جھپکے ایزل کو دیکھ رہا تھا۔ ایزل خاموشی سے اس کے پاس سے گزر گئی۔

کمرے میں جا کر اس نے موبائل اٹھایا اور واٹس ایپ آن کیا۔ اپنی دوست ماہ نور کی چیٹ میں جا کر اسے میسج کیا:

ایزل: السلام علیکم!

ایزل: کیا حال ہے یار؟

ایزل: یار سمجھ نہیں آرہا کیسے بتاؤں۔

اس نے ایک ساتھ تین میسج بھیج دیے۔ فوراً جواب آتا ہے:

ماہ نور: وعلیکم السلام! کیا ہوا؟ کس چیز کی سمجھ نہیں آرہی، بتاؤ تو؟

ایزل: یار نکاح ہو گیا ہے۔

ماہ نور: کیا؟ کس کے ساتھ؟ دیکھو ایسا مذاق نہ کرو صبح صبح۔

ایزل: تمہیں مذاق لگ رہا ہے؟ پہلے کبھی میں نے ایسا مذاق کیا ہے کیا؟

ماہ نور: مجھے یقین نہیں آرہا! کس کے ساتھ ہوا ہے اور اس طرح اچانک کیوں؟

ایزل: یار میں میڈیسن لے آؤں، پھر آ کر بتاتی ہوں۔

اتنے میں ایزل آف لائن ہو جاتی ہے۔ ماہ نور تجسس کے مارے اس کی کزن کو میسج کرتی ہے اور اس کی کزن نکاح کی بات بتاتی ہے۔

ماہ نور: ایسے اچانک کیوں ہوا؟

کزن: یہ تم اپنی دوست سے پوچھنا، وہی ساری بات بتائے گی۔

دو سے تین گھنٹے بعد ایزل پھر آن لائن آتی ہے اور ماہ نور کے میسج دیکھتی ہے۔

ایزل: اب کیسے یقین آ گیا؟ تمہاری کزن نے بتایا؟

ماہ نور: ہاں۔

ایزل: میری بات پر تو یقین نہیں ہے نا!

ماہ نور: نہیں یار، مجھے لگا تم مذاق کر رہی ہو۔ خیر نکاح مبارک ہو! سوری، اچانک والا نکاح مبارک ہو میری جان۔

جس کے جواب میں ایزل ایک ایموجی بھیج دیتی ہے۔

ماہ نور: چل یار دکھی مت ہو، اور بتا رخصتی کب ہے؟

ایزل: پتہ نہیں، ابھی تو نہیں، صرف نکاح ہوا ہے۔

ماہ نور: چلو تصویریں بھیجو۔

ایزل: ایک ویڈیو بنائی تھی کزن نے، وہ بھیجتی ہوں، اور تو نہیں بنائی۔

تھوڑی دیر بعد وہ اسے ویڈیو سینڈ کرتی ہے۔

ماہ نور: اچھا، ماشاءاللہ!

”اچھا بھائی صاحب! اب ہم لوگ بھی چلتے ہیں، باقی مہمان بھی تقریباً جا چکے ہیں۔“ سکندر صاحب نے کہا۔ ”لیکن بھائی صاحب، ایزل کی رخصتی کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا۔“

”سکندر! ابھی ایزل کی پڑھائی جاری ہے، جب تک پڑھائی مکمل نہ ہو جائے ہم رخصتی نہیں کریں گے۔“ احمد صاحب نے جواب دیا تھا۔

”ٹھیک ہے بھائی صاحب، ہمیں کوئی جلدی نہیں۔ ایزل بیٹی آرام سے اپنی پڑھائی مکمل کر لے۔“

یہ سن کر ایزل کے دل کو جیسے سکون سا مل گیا۔ سب سے ملنے ملانے کے بعد زاویار اپنی فیملی کے ساتھ گھر واپسی کو نکل پڑے۔

زاویار اسلام آباد پہنچ کر اپنی فیملی کو گھر چھوڑتا ہے اور خود دوستوں کے پاس چلا جاتا ہے۔ ہر خوشی دوستوں کے ساتھ ہی منائی جاتی ہے، دوست دکھ درد اور خوشی کے ساتھی جو ہوتے ہیں۔

”آ گئے تم زاوی! بالآخر تمہیں ہماری یاد آ ہی گئی۔“ اتنے میں شہریار بولا، ”یار نکاح کر کے آرہے ہو، ٹائم تو لگتا ہے نا!“

تین دوستوں کا ایک گروپ ہوتا ہے جس میں ہنسی مذاق سب چلتا ہے، ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگے رہتے ہیں۔ شہریار بولا، ”چل زاوی! اب چپ چاپ ٹریٹ دے نکاح کی۔“

پسندیدہ عورت ملنے پر کیسے نہ ٹریٹ دیتا، جان مانگ لی ہوتی تو جان بھی دے دیتا! پھر تینوں مل کر ریسٹورنٹ جاتے ہیں اور زاوی ان کو ان کی پسند کا کھانا کھلاتا ہے، ساتھ میں ہنسی مذاق چل رہا ہوتا ہے۔ کاش دوستی کے بھی کچھ لمحے ہمیشہ کے لیے روک لینے کا اختیار ہوتا۔

صبح کے آٹھ بج رہے تھے۔ ایزل میز پر اپنی کتابیں پھیلائے بیٹھی تھی۔ ایک طرف نوٹس کا ڈھیر تھا، دوسری طرف ہائی لائٹرز اور درمیان میں وہ خود۔ ساری رات جاگنے کے باعث آنکھیں سرخ و متورم ہو رہی تھیں۔ ایزل نے بے بسی سے کتاب بند کی، ”یا اللہ! بس عزت رکھ لینا۔“

باہر سے ملازمہ کے دروازہ بجانے کی آواز آئی۔ اس نے اٹھ کر دروازہ کھولا۔ ملازمہ بولی، ”ایزل بی بی! ناشتہ کر لیں، صاحب بلا رہے ہیں آپ کو۔“

”اچھا تم چلو، میں آرہی ہوں۔“

اس نے آخری بار اپنے نوٹس دیکھے، کتابیں سمیٹیں اور بیگ میں ضرورت کی چیزیں ڈالیں۔ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر ایک آخری نگاہ خود پر ڈالی۔ ہلکے گلابی رنگ کا سوٹ پہنا ہوا تھا اور اوپر سیاہ رنگ کا عبایا پہن کر بیگ کندھے پر لٹکاتی نیچے کی جانب چل دی۔ نیچے جا کر دو نوالے ناشتے کے لیے اور یونیورسٹی کے لیے روانہ ہو گئی۔

گاڑی میں بیٹھ کر اس نے اپنا موبائل آن کیا۔ فرینڈز گروپ میں پہلے ہی پیغامات کی لائن لگی ہوئی تھی اور ماہ نور کا بھی میسج آیا تھا: ”ایزل! اگر آج بھی لیٹ ہوئی تو پھر دیکھنا۔“

ایزل نے جواب دیا: ”آرہی ہوں نا، نہ رو۔“

لاہور کی مصروف سڑکوں سے گزرتی گاڑی یونیورسٹی کے بڑے سے گیٹ کے سامنے آ کر رکی۔ وسیع سبز لان، اونچی عمارتیں، شیشے کی کھڑکیوں سے جھلکتی صبح کی روشنی اور ہر طرف امتحان دینے والے طلباء کی چہل پہل تھی۔

ایزل نے دور سے اپنی دوست کو دیکھا۔ ماہ نور ہاتھ میں کتاب لیے کھڑی تھی۔ ”اوہو! میڈم تشریف لے آئیں۔“

ایزل نے اس کی بات کو نظر انداز کیا اور کہا، ”دعا کرو آج آخری پیپر ہے، اچھا ہو جائے اور جان چھوٹ جائے۔“

ماہ نور جواب دیتی ہے، ”بیٹا! اتنی آسانی سے جان نہیں چھوٹنے والی، ابھی تو تیسرا سمسٹر ہے۔“

ایزل کہتی ہے، ”ہاں، چلو کچھ دن تو سکون کرنے کو ملیں گے۔“

اسی لمحے امتحانی ہال کا دروازہ کھلا، سب طلباء اندر جانے لگے۔ ایزل نے ایک لمحے کے لیے آسمان کی طرف دیکھا اور دل میں کہا، ”یا اللہ! جو پڑھا ہے بس اس میں سے ہی پیپر آئے، آمین۔“ پھر اپنی دوست ماہ نور کے ساتھ مسکراتے ہوئے امتحانی ہال کی طرف بڑھ گئی۔ دونوں کے دلوں میں گھبراہٹ تھی مگر اللہ پر یقین اس سے کہیں زیادہ تھا۔

”بس میرا تو ہو گیا! ماہ نور، تم بھی بس کرو، بس دیکھ لیا۔“ قسمت اتنی اچھی تھی کہ دونوں پیپر میں آگے پیچھے ہی بیٹھی تھیں۔

ایزل نے جیسے ہی امتحانی ہال سے باہر قدم رکھا، لمبی سانس لی۔ ماہ نور نے فوراً پوچھا، ”کیسا ہوا پیپر؟“

ایزل نے اپنا ماتھا پکڑ لیا، ”پتہ نہیں، بس ختم ہو گیا ہے۔“

ماہ نور نے حیرت سے اسے دیکھا، ”مطلب؟“

”مطلب یہ ہے کہ کچھ سوال مجھے آتے تھے اور کچھ سوال مجھے دیکھ کر ایسے لگ رہے تھے جیسے پہلی بار ملاقات ہوئی ہو!“

ماہ نور بے اختیار ہنس پڑی، ”اور تم نے کیا کیا؟“

ایزل نے مسکرا کر جواب دیا، ”جو آتا تھا وہ لکھ دیا اور جو نہیں آتا تھا اللہ کے حوالے کر دیا۔“

انہی باتوں میں مشغول دونوں کینٹین کی طرف چل پڑیں۔ کینٹین میں معمول سے زیادہ رش تھا۔ ہر طرف طلباء اپنے اپنے پیپر کے سوالات پر بحث کر رہے تھے۔ ماہ نور نے کرسی کھینچتے ہوئے کہا، ”چلو پہلے کچھ کھاتے ہیں پھر پیپر کا پوسٹ مارٹم کریں گے۔“

ایزل نے اسے گھورا، ”خدا کے لیے پیپر کا نام دوبارہ مت لینا!“

اچانک ماہ نور کی نظر کینٹین کے باہر گئی۔ اس کی ہنسی یکدم رک گئی۔ ”ایزل… وہ دیکھو!“

ایزل نے بے دھیانی سے نظریں اٹھائیں۔ چند قدم دور مین گیٹ کے پاس زاویار کھڑا تھا۔ سادہ سفید رنگ کا لباس، دائیں ہاتھ میں گھڑی پہنے، بال ماتھے پر بکھرے ہوئے، دھوپ میں رنگ مزید نکھرا نکھرا سا لگ رہا تھا۔ ایزل کی نظریں ایک لمحے کے لیے اس پر ٹھہر گئیں، دل نے جیسے اچانک اپنی رفتار بڑھا لی۔

ماہ نور نے ایزل کو دیکھا، پھر زاویار کو دیکھ کر دوبارہ ایزل کی طرف دیکھا۔ ایزل نے فوراً نظریں جھکا لیں۔ ماہ نور نے مسکراتے ہوئے کہا، ”پیپر تو ختم ہو گیا ہے، لیکن لگتا ہے اصل امتحان اب شروع ہوا ہے۔“

ایزل نے ماہ نور کو گھوری سے نوازا۔ اسی لمحے زاویار کی نظر بھی ان کی طرف اٹھی۔ زاویار کے ہونٹوں پر ہلکی سی

مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

About the Writer

مصنفہ: Muqaddas Rani

Muqaddas Rani کے قلم سے لکھے گئے مزید بہترین ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔

مصنفہ کے تمام ناولز

مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔

Similar Novels

Frequently Asked Questions

ایزل اور زاویار کا نکاح کس کے سامنے ہوا؟

ایزل اور زاویار کا نکاح احمد صاحب اور دیگر گھر والوں کی موجودگی میں انجام پایا۔

ارحم اور نین تارا کا نکاح کن حالات میں ہوا؟

ارحم اور نین تارا کا نکاح ایک حادثے کے بعد ہوا جس میں ارحم نے نین تارا کو خون بھی دیا تھا۔

ماہ نور اور صائم کے ساتھ شادی کے دن کیا واقعہ پیش آیا؟

شادی کے دن شاہ میر نے فائرنگ کر کے صائم کو قتل کر دیا، جس کے نتیجے میں ماہ نور اور صائم دونوں کی موت واقع ہو گئی۔

شاہ میر نے جنت کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

شاہ میر نے جنت کو اغوا کر کے ایک فارم ہاؤس پر لے جا کر زبردستی نکاح کر لیا تھا۔

ارحم خانزادہ کا شہریار سے کیا تعلق تھا؟

ارحم اور شہریار بچپن کے گہرے دوست تھے، جن کا تعلق ایک پرانی دوستی پر مبنی تھا۔

👁 253 Views

Leave a Comment