Azeel by Mahi Shah Complete Novel

Azeel by Mahi Shah Complete Novel

Azeel by Mahi Shah — About the Novel

Azeel novel by Mahi Shah is a compelling narrative that explores the intersection of human emotions and supernatural mysteries. The story centers on Roshni, whose life takes an unexpected turn when a Jinn named Azeel, who has been observing her for years, becomes obsessed with her. As human relationships face trials of betrayal and regret, the boundaries between the mortal world and the unseen realm begin to blur.

This story weaves together multiple lives, testing the strength of love, trust, and the consequences of past choices in a gripping, multi-layered plot.

Novel Summary in Urdu

ناول "عزیل" ماہی شاہ کے قلم سے نکلی ایک ایسی سحر انگیز کہانی ہے جس میں محبت، جنون اور مافوق الفطرت رازوں کو بڑی خوبصورتی سے پرویا گیا ہے۔ کہانی کا مرکز روشنی ہے، جس کی معصومیت پر 15 سال سے ان کے گھر میں مقیم ایک جن، عزیل، اپنا دل ہار چکا ہے۔ روشنی کی شادی کیان سے طے ہونے پر عزیل کا عشق ایک خطرناک موڑ لیتا ہے اور وہ کیان کو قید کر کے خود اس کا روپ دھار لیتا ہے۔

کیا روشنی کبھی اس خوفناک دھوکے کو پہچان پائے گی؟ اور کیا کیان اس ماورائی قید سے زندہ واپس آ سکے گا؟ دوسری جانب فجر اور دائم کی کہانی انتقام اور غلط فہمیوں کے گرد گھومتی ہے۔ دائم فجر کا غرور توڑنے کے لیے اس سے شادی کا جال بنتا ہے، مگر وہ اس بات سے بے خبر ہے کہ فون پر جس 'اجنبی' سے وہ محبت کر بیٹھا ہے، وہ دراصل فجر ہی ہے۔

اس کے علاوہ، مہر اور زین کی جذباتی کشمکش کہانی میں ایک نیا درد لاتی ہے۔ زین مہر کو اس کے جلے ہوئے چہرے کے ساتھ تنہا چھوڑنے کے بعد اب پچھتاوے کی آگ میں جل رہا ہے، جبکہ مہر طلاق کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کیا مہر کی پلاسٹک سرجری کامیاب ہوگی اور کیا وہ زین کو کبھی معاف کر پائے گی؟

اس کے ساتھ ساتھ میجر مومل کا خطرناک ملٹری آپریشن کہانی میں ایک سنسنی خیز سسپنس پیدا کرتا ہے، جہاں ہر قدم پر موت کا سایہ ہے۔

Novel Detailed Summary in English

The story of Azeel novel by Mahi Shah revolves around Roshni, a young woman whose life is unknowingly watched over by Azeel, a Jinn who has resided in her home for fifteen years. When Roshni’s marriage to Kian is finalized, Azeel’s long-standing obsession manifests into a dangerous scheme; he traps Kian and assumes his identity to marry her himself. The narrative raises critical questions about whether Roshni will ever uncover this supernatural deception and if Kian can escape his ethereal prison.

Parallel to this, the lives of Fajar and Daim are defined by vengeance and misunderstanding. Daim orchestrates a marriage to Fajar with the sole intent of breaking her pride, unaware that the mysterious person he has fallen in love with over anonymous phone calls is, in fact, Fajar herself. The emotional stakes are further heightened by the tragic arc of Mehar and Zain. After Zain abandoned Mehar following a disfiguring accident, he is now consumed by remorse, while Mehar, deeply wounded, demands a divorce.

The story also incorporates a high-stakes military operation led by Major Momal, adding a layer of suspense where danger lurks at every turn. Through these interconnected lives, the novel examines the complexities of human connection, the weight of past mistakes, and the struggle to find redemption amidst betrayal and supernatural interference.

Genre

Mystery Based Novels

Key Themes

  • Supernatural Obsession
  • Vengeance and Regret
  • Identity Deception
  • Emotional Trauma
  • Suspense and Thriller

Short Scene from the Novel

تم میری فکر مت کرو ایک دفعہ و فاطمہ کو مزہ چکھا لوں پھر ہی مجھے سکون ائے گا اور ویسے بھی اس سے بہت حساب چکتا ہونے والے رہتے ہیں اتنے میں ہی پورا گھنٹہ گزر گیا چلو ٹھیک ہے یاور میں چلتی ہوں اپنے کمرے میں مجھے بھی تیار ہونا ہے ٹینا نے انکھ مارتے ہوئے کہا تو یاور بھی مسکرایا ہاں ہاں تم جاؤ اپنے شوہر کے پاس یاور کی بات سنتے ہوئے ٹینا اپنے کمرے میں چلی گئی اور یاور لائٹ اف کر کے وہاں غازی کی جگہ لیٹ گیا اب تمہیں میں اتنا تڑپاؤں گا فاطمہ کہ تم معافیاں مانگو گے لیکن میں تمہیں معاف نہیں کروں گا بہت بدتمیزی کر لی تم نے مجھ سے فاطمہ کے بارے میں سوچتے ہوئے یاور کے لبوں پر شیطانی مسکراہٹ ائی۔۔۔۔

Download Novel

نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

عزیل

از قلم : ماہی شاہ

مکمل ناول

ارے بھاگو عزیل بھاگو جلدی کرو روشنی عزیل کو یہ کہتے ہوئے اپنے گھر کی جانب بھاگی جو تھوڑی ہی دور تھا عزیل بھی اس کے پیچھے بھاگا ۔۔۔۔۔

ارے رکو مجھے تو لیتی جاؤ وہ اسے کہتا ہوا اس کے پیچھے بھاگنے لگا تو روشنی نے پیچھے مڑ کر اپنی گہری کالی انکھوں سے عزیل کو دیکھا اور پھر کھلکھلاتی ہوئی اپنے گھر کے دروازے کے پاس ا کر رکی اور اپنے گھٹنوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے گہرے گہرے سانس لیتے ہوئے عزیل کو دیکھا۔۔۔۔

اگر وہ لوگ دروازہ کھول لیتے تو کیا ہوتا تم پاگل ہو گیا اور ساتھ میں مجھے بھی پاگل کر دیتی ہوں اب تم 20سال کی ہو گئی ہو کوئی چھوٹی بچی تو نہیں رہی عزیل نے اس کے پھولے پھولے گال کھینچتے ہوئے کہا تو روشنی نے اپنی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے اپنے دونوں ائیبرو اٹھاتے ہوئے اسے دیکھا یہ تم مجھے کہہ رہے ہو کہ میں چھوٹی بچی نہیں رہی۔۔۔۔۔۔۔

تم بچپن سے میرے ساتھ ہو اور تم ابھی بھی کہہ رہے ہو میں تمہارے کان کھا جاؤں گی تمہارے بال کھینچ ڈالوں گی اگر تم نے مجھے ایسا ائندہ بولا وہ اس کا ایک کان پکڑتے ہوئے کھینچتے ہوئے بولی تو عزیل نے اپنی انکھیں بند کی۔۔۔۔۔۔

اچھا اچھا سوری روشنی ائندہ نہیں کروں گا ابھی تو گھر چلتے ہیں انکل اور انٹی انتظار کر رہی ہوں گے۔۔۔۔۔

ہاں ہاں چلو چلو چلتے ہیں روشنی نے جلدی سے دروازہ کھولا اور اندر چلے گئے سامنے ہی سلطان اور نیلم بیٹھے اپس میں باتیں کر رہے تھے جب انہوں نے روشنی اور عزیل کو دیکھا۔۔۔۔

عزیل بیٹا تم تو اس سے پانچ سال بڑے ہو میچور ہو 25 سال کے ہو لیکن اس کے ساتھ چھوٹے بچے بن جاتے ہو یہ کیا ملتا ہے تم لوگوں کو اس طرح کے کام کر کے اور مجھے ابھی بھی پتہ ہے کہ تمہارے انکل سرور ائیں گے اور ا کے شکایت لگائیں گے کہ روشنی ان کے گھر کی بیل بجا کر بھاگ گئی ہے۔۔۔۔

بابا۔۔۔۔۔روشنی منہ بناتے ہوئے جلدی سے سلطان کے پاس جاتے ہوئے ان کی گردن کے گرد باہیں ڈال گئی تاکہ اسے ڈانٹ نہ پڑے۔۔

بابا کی شہزادی بیٹی ایسے کام مت کیا کرو چھوٹی بچی تو نہیں رہی ہو تم۔۔۔۔

کیا سلطان اپ بھی نا میری بیٹی کو ڈانٹ رہے ہیں میری چھوٹی سی شہزادی سی بیٹی جتنی مرضی بڑی ہو جائے یہ رہے گی چھوٹی ہی اور خبربردار اگر اپ نے میری بیٹی کو ڈانٹا تو نیلم نے اپنی باہیں پھلائی تو روشنی جلدی سے نیلم کی باہوں میں جا کر سما گئی۔۔۔۔۔۔۔

ماما تھینک یو سو مچ اب ہمیشہ بابا کی ڈانٹ سے مجھے بچا لیتی ہیں۔۔۔۔۔

میں تو تمہیں بالکل بھی نہیں ڈانٹتا پیار کرتا ہوں سلطان نے روشنی کے کان پکڑتے ہوئے کہا تو عزیل جلدی سے اگے ہوا۔۔۔۔۔۔

انکل روشنی کے کان تو مت پکڑے نا اسے درد ہو گئی عزیل نے جیسے ہی کہا سلطان نے عزیل کی جانب دیکھا تمہیں بڑی تکلیف ہو رہی ہے۔۔۔۔

انکل روشنی میری دوست ہے اور ویسے بھی اپ نے مجھے بیٹا بنایا ہوا ہے تو اب اتنا تو میرا حق بنتا ہے نا میں اپنی دوست کی سائیڈ لوں اور اسے بچاؤں۔۔۔۔۔

ابھی وہ سب باتیں کر ہی رہے تھے کہ دروازے کی بیل بجی تو سلطان نے روشنی کی جانب دیکھا ا گئے تمہارے انکل جاتا ہوں میں سلطان نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو سامنے واقع ہی سرور صاحب کھڑے تھے جو کہ اپنی کمر پر ہاتھ رکھے بالکل لڑاکا عورتوں کی طرح پہلے انہوں نے سلطان کے جانب دیکھا اور پھر پیچھے کھڑی روشنی اور عزیل کو۔۔۔۔۔

دیکھیں سرور صاحب اس روشنی کی جانب سے میں اپ سے معافی مانگتا ہوں ا میں بہت شرمندہ ہوں میری بیٹی جو ہے نا بالکل بھی باز نہیں اتی ہے اب میں اس کا کیا کروں سلطان نے گہرا سانس بڑھتے ہوئے سامنے کھڑا سرور کو کہا۔۔۔۔۔

دیکھیں دورانی صاحب یہ اپ کی بیٹی پچھلے 10 سالوں سے سالوں سے یہ کرتی ارہی ہے اور اپ ہمیشہ معافی مانگتے ہیں اور یہ پھر باز نہیں اتی کیا کریں گئے اپ اس کا۔۔۔۔۔

ارے یہ ٹکلی انکل باز کیوں نہیں ا رہے ہیں میرے بابا کو میری شکایت لگاتے جا رہے ہیں ان کے تو بال بھی نہیں ہے جو میں کھینچ سکوں میرا دل کر رہا ہے میں ان کی نا ٹکلے پہ ڈھولکی بجاؤں روشنی سامنے کھڑے سرور کی چمکتی ہوئے بغیر بالوں والے سر کو دیکھتے ہوئے بولی تو اس کی بات سنتی ساتھ کھڑی نیلم اپنے منہ پر ہاتھ رکھے ہوئے اپنی ہنسی کنٹرول کرنے لگی اور عزیل بھی مسکرانے لگا تمہارا کچھ نہیں ہو سکتا ہے روشنی۔۔۔۔۔۔

ارے ہو سکتا ہے عزیل بہت کچھ ہو سکتا ہے تم نہیں جانتے ہو اور تم کچھ کر بھی سکتے ہو ہے نا روشنی نے انکھ مارتے ہوئے کہا تو عزیل نے اچھنبے سے اسے دیکھا کیا مطلب تم کیا کروانا چاہ رہی ہو مجھ سے روشنی۔۔۔۔۔۔

کچھ کر دو عزیل۔۔۔۔روشنی منہ بناتے ہوئے بولی تو عزیل نے جلدی سے نفی میں سر ہلایا ارے پاگل ہو ساتھ میں انٹی کھڑی ہوئے ۔۔۔۔

کچھ کرو مجھے نہیں پتہ یہ میرے بابا کو میری شکایت لگانے ائے ہیں اگر تو یہ صحیح سلامت گھر میں گئے تو میں تم سے بات نہیں کروں گی روشنی نے منہ بناتے ہوئے کہا تو عزیل جلدی سے ہڑبڑا گیا اسے کہاں گوارا تھا روشنی کی ناراضگی وہ تو کبھی روشنی کو اپنے سے چند منٹ دور نہیں کر سکتا تھا اور ناراضگی تو بہت دور کی بات تھی۔۔۔۔۔۔۔۔

ارے ارے روشنی ناراض مت ہو اور رکو میں کچھ کرتا ہوں جانے دو اسے۔۔۔۔۔

اچھا سرور صاحب اج کے دن کے لیے معاف کر دیں تو میں ائندہ اپنی بیٹی کو سمجھا لوں گا سلطان صاحب بیچارے معصوم سا منہ بناتے ہوئے بولے تو سرور سر ہلاتے ہوئے ایک نظر پیچھے کھڑی معصوم سا منہ بناتے ہوئے روشنی کو دیکھنے لگی اور پھر وہ چلے گئے روشنی نے عزیل کی جانب دیکھا تو عزیل جلدی سے اپنے کمرے کی جانب بھاگا۔۔۔۔

اس کے کمرے کی کھڑکی باہر گلی کی جانب کھلتی تھی اس نے پانی کا جگ پکڑا اور نیچے سے گزرتے ہوئے سرور صاحب کے اوپر گرا دیا جیسے ہی انہوں نے اوپر دیکھا لیکن اوپر تو کوئی بھی نہیں تھا ۔۔۔۔۔

یہ یہ کھڑکی تو سلطان صاحب کے گھر کے کھلتی ہیں نا میں نہیں چھوڑوں گا ان دونوں کو میں نہیں چھوڑوں گا سرور صاحب دوبارہ سے دروازہ بجایا سلطان دورانی اب پیچھے موڑے ہی تھے کہ دوبارہ سے دروازہ بجتے دیکھ انہوں نے دروازہ کھولا اور سامنے سرور صاحب کو فل بیھگا ہوا دیکھ کر وہ ہڑںڑا گئے ۔۔۔۔ ارے سرور صاحب کیا ہوا ابھی تو اب ٹھیک تھے یہ پانی۔۔۔۔۔۔۔۔

دیکھیں سلطان صاحب اپ کے گھر کی کھڑکی کے اوپر سے کسی نے میرے اوپر پانی پھینکا ہے اور میں فل گیلا ہو گیا ہوں اور دیکھیں میرا حال دیکھیں اپ کے بچے مجھے ہی کیوں تنگ کرتے ہیں سرور صاحب رونے والا منہ بناتے ہوئے بولے تو سلطان نے پیچھے دیکھا لیکن وہاں تو عزیل اور روشنی دونوں ہی کھڑے تھے لیکن سرور صاحب یہ کیسے ہو سکتا ہے یہ دونوں بچے میرے پاس کھڑے ہیں تو پانی اپ کے اوپر کون پھینکے گا اپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے کسی اور نے پھینکا ہوگا۔۔۔۔۔

ایسے کیسے سلطان صاحب کسی اور نے پھینکا ہوگا ابھی ابھی میں اپ کے گھر پاس گزرا ہوں لیکن۔۔۔۔۔

دیکھیں انکل اپ دروازہ بجانے والی بات ہم پر ڈال سکتے ہیں لیکن پانی والی بات نہیں ڈال سکتے ابھی ہم نے کچھ بھی نہیں کیا ہم دونوں تو یہاں کھڑے ہے بابا میں نے کچھ نہیں کیا نہ ہی عزیل نے کیا ہے روشنی فل معصوم سا منہ بناتے ہوئے اتنی معصومیت سے بولی کے ایک دفعہ تو سرور صاحب بھی اس کے معصومیت پر ایمان لے ائے تھے۔۔۔۔۔۔۔""

ٹھیک ہے بیٹا تم کہہ رہی ہو تو ٹھیک ہی کہہ رہی ہوگی مجھے ہی کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی لگتا ہے پورے محلے کو صرف میں ہی ملتا ہوں تنگ کرنے کے لیے سرور صاحب اپنا بڑا سا پیٹ لیے اپنا ٹکلا سر لیے ہوئے اپنے گھر کی جانب چلے گئے تو پیچھے روشنی نے عزیل کی جانب مسکراتے ہوئے دیکھا جبکہ سلطان صاحب نے گھورتے ہوئے دونوں بچوں کو دیکھا تم دونوں باز نہیں ا سکتے ہو نا عزیل تمہیں میں نے اپنے گھر رکھا ہوا ہے اس گھر میں تمہیں پورے 10 سال ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔

جی انکل میں ائندہ بالکل بھی ایسا نہیں کروں گا عزیل اپنا چہرہ نیچے جھکاتے ہوئے سلطان کو بولا تو سلطان نے نفی میں سر ہلایا تم دونوں کا کچھ نہیں ہو سکتا بالکل ڈرامے بازو جاؤ اپنے اپنے کمرے میں جاؤ اور رات کے کھان کا ٹائم جلدی باہر ا جانا یہ کہتے ہوئے سلطان نے نیلم کی جانب دیکھا جو کچن کی جانب جا رہی تھی جب یہ روشنی نے عزیل کو اشارہ کیا اور وہ دونوں اپنے اپنے کمروں میں بھاگ گئے۔۔۔۔۔

اپنی اس معصوم سی پیاری سی بیٹی کو دیکھتے ہوئے ا سلطان کے چہرے پر مسکراہٹ ائی وہ ان کے لاڈلی بیٹی تھی اور جس وقت سے ان کے لاڈلی بیٹی گزری تھی وہ تو شکر گزار تھے کہ ان کی بیٹی خوش رہنے لگی ہے اور خوش رہنے کی ساری وجہ عزیل تھا۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"""

یہ ایک چھوٹا سا گھر ہے جس میں سلطان دورانی اپنی چھوٹی سی فیملی کے ساتھ رہتا ہے سلطان دورانی اور ان کی بیگم نیلم دورانی جن میں بے انتہا پیار تھا اور ان کی چھوٹی سی عمر میں ہی شادی ہوگی تھی نیلم 18 سال کی تھے اور سلطان دوران 20 سال کے تھے ان کی لو میرج ہوئی تھی اس لیے ان دونوں میں بے انتہا پیار تھا اور ان کی ایک خوبصورت سی بیٹی تھی جس کا نام انہوں نے روشنی رکھا تھا کیونکہ وہ ان کی زندگیوں میں روشنی بن کے ائی تھی اس کے بعد اللہ نے انہیں کوئی اولاد نہیں دی اور وہ اپنی چھوٹی سی بیٹی روشنی کے ساتھ ہی خوش تھے اور جو عزیل ہے وہ ان کے گھر کرائے کے مکان پر رہتا ہے مکان کے اوپر والے پورشن میں لیکن اس کی روشنی کے ساتھ بہت بنتی ہے اور عزیل سلطان درانی کے ساتھ ان کی شاپ پہ جا کر کام بھی کرتا ہے اس لیے انہیں اچھے سے پتہ ہے کہ عزیل کیسا لڑکا ہے اس پر یقین کرتے ہیں اور روشنی کی بھی عزیل کے ساتھ بہت دوستی ہے یہ ہو گیا ان کا چھوٹا سا انٹرو۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔""

عزیل فریش ہو کر جلدی سے روشنی کے کمرے میں گیا تو روشنی اپنے لمبے بالوں کو کنگھی کر رہی تھی وہ تو ایک پل روشنی کو دیکھتے ہی اس کی نیلی انکھیں چمکی تھیں اور اس کے کالے بال جس پر عزیل فدا تھا انہیں دیکھتے ہوئے وہ اپنے قدم اہستہ اہستہ روشنی کی جانب بڑھانے لگا اس کے پیچھے جا کر کھڑا ہو گیا اور اس کے بالوں کی خوشبو اپنے اندر اتارنے لگا جیسے ہی روشنی نے ائینے میں عزیل کو دیکھا تو وہ جلدی سے ہربڑا گئی ارے تم یہاں پیچھے کیوں اگئے۔۔۔۔۔۔۔

تمہیں پتہ ہے نا روشنی مجھے تمہارے بال کتنے پسند ہیں وہ اس کے بالوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ہلکے ہلکے سے مسلنے لگا تو روشنی ہلکا سا مسکرائی اور اپنے بالوں کو اس کے ہاتھ سے چھڑوایا تم ان باتوں کو چھوڑو عزیل ہمیں اج کتنا مزہ ایا ہے نا پھر سے سرور انکل کو تنگ کر کے بیچارے کتنا پریشان ہوتے ہیں لیکن ہمارے پورے محلے کی رونق لگائی رکھتے ہیں ان کے ٹکلے سر میں نہ مجھے کچھ مارنے کا بڑا دل کرتا ہے لیکن میں مار نہیں سکتی ہوں نا نہ ہی ہاتھ لگا سکتی ہوں وہ تو مجھے اچھا ہی نہیں سمجھتے وہ تو کہتے ہیں کہ میں پورے محلے کی پٹاہا لڑکی ہوں پورے محلے کو اپنی انگلی پہ نچاتی ہوں کیا میں ایسی ہوں وہ اپنے نیچلے لب باہر نکالتے ہوئے معصومیت سے بولی تو عزیل نے جلدی سے نفی میں سر ہلایا نظریں اس کی ابھی تک اس کے بالوں میں الجھی تھی۔۔۔

سب سے پہلے تم اپنے بالوں کو باندھو روشنی مجھے کچھ کچھ ہو رہا ہے اس نے روشنی کو کہا تو روشنی اس کی حالت کو سمجھتے ہوئے جلدی سے اپنے بالوں کو باندھا اور سر پر دوپٹہ لے لیا ۔۔۔۔۔

میرے سامنے اپنے بالوں کو مت کھولا کرو۔۔۔۔۔عزیل نے اپنی آنکھین بند کرتے ہوئے کہا ۔۔۔۔

میں تمہارا سامنے بالکل بھی نہیں کھولے تھے وہ تو میں نے کھولے تم خود ہی اگئے تمہیں احتیاط کرنی چاہیے تھا نا تمہیں پتہ تھا میں بال کھول کر کھڑی ہوں تم جان بوجھ کر میرے پاس ائے ہو اس نے بھی الٹا اسے ڈانٹتے ہوئے کہا تو عزیل نے اپنی انکھیں گھمائی تم سے میں بھی نہیں جیت سکتا۔۔۔۔۔

تم مجھ سے کبھی نہیں جیت سکتے ہو عزیل اپنی کالی انکھیں اس کی نیلی انکھوں میں ڈالتے ہوئے بولی لیکن اس کی نیلی انکھوں میں ایسی چمک دیکھ کر روشنی نے جلدی سے اپنی انکھیں دوسری سائیڈ پر کر لیں اور ایک دم سے اس کی انکھوں کی چمک کم ہوئی تو عزیل نے جلدی سے اپنی انکھیں بند کی اور ایک دم سے کھول کر پھر سے اس نے روشنی کی جانب دیکھا۔۔۔۔۔

تم چلو عزیل میں اتی ہوں پھر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں اس نے عزیل کو بولا تو اس نے ہاں میں سر ہلایا اور باہر چلا گیا روشنی نے گہرا سانس بھرتے ہوئے دوبارہ سے اپنے بالوں کو کھولا اور اپنے الجھے بالوں کو سلجھانے لگی اسے اپنے بال خود بھی بہت زیادہ پسند تھے اس نے اپنے اپ کو ائینے میں دیکھا 20 سال کی لڑکی نارمل قد گھٹنوں سے نیچے تک بال بڑی بڑی کالی انکھیں چھوٹے سے ہونٹ چھوٹی سی ناک وہ بالکل معصوم سے کوئی بچی لگتی تھی لیکن اسے بچپن سے بال رکھنے کا بے انتہا شوق تھا اور نہ ہی نیلم نے کبھی اس کے بال کاٹے اور نہ ہی اسے کاٹنے دیے اس لیے تو اس کے بال اتنے لمبے تھے۔۔۔۔۔۔

جلدی سے بال پھر سے باندھ لیتی ہوں یہ نہ ہو عزیل ا جائے اور مجھ پر غصہ کرنے لگ جائے اس نے جلدی سے دوبارہ بال باندھے اور دوپٹہ سر پر لیا اور باہر جانے لگی تبھی اچانک سے اس کے موبائل پر کال ائی اس نے کال دیکھی تو فجر کی کال تھی ارے فجر کی کال اس ٹائم اس نے ٹائم دیکھا تو رات کے اٹھ بج چکے تھے۔۔۔۔۔

اس نے جلدی سے کال اٹھائی ہیلو فجر تم ٹھیک تو ہو نا۔۔۔۔۔

ارے میری چھوٹی سی شہزادی روشنی میں بالکل ٹھیک ہوں تم بتاؤ تم ٹھیک ہو مجھے ویسے ہی تمہاری بہت یاد ارہی تھی تو اس نے میں نے کال کر لی۔۔۔۔۔۔۔

ارے ہاں میں بالکل ٹھیک ہوں تم بتاؤ بھائی اور بھابھی نے تو اب کچھ نہیں کہا۔۔۔۔

نہیں یار ابھی تو بالکل بھی کچھ نہیں کہا لیکن ان کا تو کوئی پتہ نہیں کیا کچھ کر دیں خیر ابھی تو کچھ میری طبیعت بھی ٹھیک نہیں لگ رہی ہے اور تم ہمارے گھر بھی نہیں اتی ہو پورے دو دن ہو گئے ہیں

مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

About the Writer

مصنفہ: Mahi Shah

Mahi Shah کے قلم سے لکھے گئے مزید بہترین ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔

مصنفہ کے تمام ناولز

مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔

Other Novels Of The Writer

Similar Novels

Frequently Asked Questions

Why does Azeel kidnap Kian?

Azeel is a Jinn completely obsessed with Roshni. Unable to bear the thought of her marrying a human, he traps Kian and takes his place to marry her himself.

What is the secret between Fajar and Daim?

Daim intends to marry Fajar solely to ruin her life out of spite. However, they are secretly falling in love over anonymous phone calls, completely unaware of each other's real identities.

Why is Mehr demanding a divorce from Zain?

Zain abandoned Mehr when she needed him the most after a tragic accident severely scarred her face. Even though he now deeply regrets his actions, Mehr's trust is entirely broken, leaving their future uncertain.

👁 652 Views

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ کو ناول ڈاونلوڈ کرنے یا آنلائن پڑھنے میں کسی طرح کا مسئلہ ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔

مزید ناولز اور اپڈیٹس کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوائن کریں:

Leave a Comment