Qafas by Dua Noor Complete Novel Download PDF

Qafas by Dua Noor Download pdf

Novel Introduction – Qafas by Dua Noor

(Current Episode 9,10)

Qafas by Dua Noor is a compelling narrative centered on the lives of Arshan Malik and Mentasha Usman, two individuals whose paths cross amidst the backdrop of family wedding festivities. The story unfolds within the bustling environment of wedding halls and family gatherings, where social pressures and unexpected encounters dictate the flow of events. Arshan, a man often reluctant to attend formal functions, finds himself bound by the strict instructions of Hasnain Malik to remain present until the conclusion of events. Meanwhile, Mentasha, the daughter of Usman Khan, navigates the complexities of her sister Nazish’s wedding celebrations while managing the care of her younger sister, Hafsa. The core conflict emerges from these high-pressure social settings, where past acquaintances, such as the mysterious Zahra and the problematic Rayan, resurface to stir anxiety. As Arshan and Mentasha’s lives intersect—marked by moments of tension and accidental proximity—the narrative explores the weight of family expectations and the unpredictable nature of human connections in a world governed by social decorum.

Table of Contents

Detailed Summary

English Summary

The narrative of Qafas follows the intersecting lives of Arshan Malik and Mentasha Usman during a series of wedding celebrations. Arshan Malik, a man who typically avoids social functions, is compelled by Hasnain Malik to attend a specific event until its conclusion. His arrival at the wedding hall is marked by a series of minor complications, including a tense interaction involving his cousin Rukhsar, who is distressed by the absence of a photographer for her children, Hamza and Hamna. During his time at the hall, Arshan encounters a mysterious girl with green eyes, adding an element of intrigue to his evening. Simultaneously, the story focuses on Mentasha Usman, who is deeply involved in the preparations for her elder sister Nazish’s Walima. Mentasha is a devoted sister, balancing her responsibilities toward her younger sister, Hafsa, and navigating the social dynamics of her extended family, including her cousins Mahak and Shazal. The atmosphere is thick with anticipation and the typical chaos of a large family wedding. A pivotal moment occurs when Arshan saves Hafsa from a dangerous fall near a railing, an act that brings him into closer proximity with Mentasha. As the festivities progress, Mentasha finds herself unsettled by the presence of people from her past, specifically Zahra and Rayan. The tension between Mentasha and Zahra, rooted in their shared history regarding Rayan, creates a sense of unease that contrasts with the celebratory environment of the wedding. Mentasha’s cousins, Mahak and Shazal, frequently tease her about her interactions with Arshan, suggesting a potential romantic connection that Mentasha herself remains hesitant to acknowledge. The setting shifts between the crowded, light-filled wedding halls and the quieter, more introspective spaces of the lawn, where characters confront their anxieties. The narrative maintains a focus on the interplay between public appearances and private struggles, as characters like Arshan and Mentasha attempt to navigate their roles within the family structure while dealing with the unexpected arrival of individuals who threaten their peace of mind. The story remains grounded in the immediate events of the wedding, highlighting the emotional weight of family obligations and the subtle, often unspoken, shifts in relationships that occur when past and present collide in a public setting.

Urdu Summary

قفس از دعا نور ایک جذباتی اور سماجی کشمکش پر مبنی کہانی ہے جس کا مرکزی محور ارشان ملک اور منتشا عثمان ہیں۔ کہانی کا آغاز شادی کی تقریبات اور ہال کے ماحول سے ہوتا ہے جہاں ارشان ملک کو حسنین ملک کی سخت ہدایات کے تحت ایک تقریب میں شرکت کرنی پڑتی ہے۔ ارشان، جو تقریبات سے گریزاں رہتا ہے، وہاں اپنی کزن رخسار اور ان کے بچوں کے ساتھ موجود ہے۔ اسی دوران منتشا عثمان اپنی بڑی بہن نازش کے ولیمے کی تیاریوں اور اپنی چھوٹی بہن حفصہ کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔ کہانی میں موڑ تب آتا ہے جب ارشان حفصہ کو ایک حادثے سے بچاتا ہے، جس سے اس کا اور منتشا کا آمنا سامنا ہوتا ہے۔ تقریب کے دوران منتشا کو اپنی ماضی کی واقف کار زہرہ اور ریان کی موجودگی سے شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ منتشا کے کزنز مہک اور شازل اسے ارشان کے حوالے سے چھیڑتے ہیں، تاہم منتشا ان باتوں کو اہمیت نہیں دیتی۔ کہانی میں سماجی دباؤ، خاندانی ذمہ داریاں اور ماضی کے تلخ تجربات کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ ارشان اور منتشا کے درمیان تعلقات کی نوعیت ابھی غیر واضح ہے، لیکن ان کی ملاقاتیں اور ایک دوسرے کے بارے میں سوچنا کہانی کو ایک دلچسپ رخ دیتا ہے۔ قفس میں شادی کے ہال کی رونقوں کے پیچھے چھپے جذباتی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے، جہاں ہر کردار اپنی اپنی الجھنوں میں گرفتار ہے۔

c

Download Latest Episode (Episode 10)

نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online Reading Preview

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

Qafas ۔قفس

از قلم : دعا نور

قسط 9

آفس کے کمرے میں ویسے ہی خاموشی تھی جیسے اس کی موجودگی میں ہوا کرتی تھی، وہ اپنی فائلوں میں مصروف بیٹھا تھا جبکہ فیض اس کے سامنے کرسی پر ٹیک لگائے اسے غور سے دیکھ رہا تھا۔

ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ فیض نے خاموشی توڑی۔

“یار، آج شام کو تمہیں میرے ساتھ کہیں چلنا ہے۔”

ارشان نے نظریں فائل سے اٹھائے بغیر پوچھا، “کہاں؟”

فیض نے مسکراتے ہوئے کہا، “ہے ایک جگہ…”

“اچھا، ذرا بتانا پسند کریں گے کہ یہ جگہ کون سی ہے جہاں آپ مجھے لے جانا چاہتے ہیں؟”

“ہاں بالکل، کیوں نہیں! ابھی بتاتے ہیں آپ کو۔” وہ ایک بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ اس کی طرف متوجہ ہوا اور کہنا شروع ہو گیا:

“شہر میں ایک آرٹ ایونٹ لگا ہے۔ کافی اچھا بتایا جا رہا ہے۔”

ارشان نے فوراً سے پہلے جواب دیا، وہ جانتا تھا اس کے بعد آنے والے جملے کون سے ہوں گے…

مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔

“مجھے ایسے ایونٹس میں کوئی دلچسپی نہیں۔”

فیض نے میز پر انگلیاں بجاتے ہوئے کہا، “تمہیں کبھی کسی چیز میں دلچسپی ہوتی بھی ہے؟ آفس، کام اور بس کام!”

ارشان نے اب فائل بند کر کے اس کی طرف دیکھا۔ “سیدھی بات کرو، تم مجھے وہاں کیوں لے جانا چاہتے ہو؟”

فیض نے ہلکا سا کندھا اچکایا۔ “یار بس دل چاہ رہا ہے کہ آج تمہیں آفس سے باہر نکالا جائے۔”

ارشان نے گہری سانس لی۔ “میں نہیں جا رہا۔”

فیض فوراً کرسی سے اٹھ کر اس کی میز کے پاس آ گیا۔ “یار پلیز، صرف ایک گھنٹہ! اگر تمہیں اچھا نہ لگا تو فوراً واپس آ جائیں گے۔”

ارشان نے پیشانی پر ہاتھ رکھا۔ “تم واقعی بہت ضدی ہو۔ مانو گے نہیں، ہے نا؟”

فیض ہنس پڑا۔ “اور تم بہت بور ہو۔ اس لیے توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔”

کچھ لمحوں کی خاموشی کے بعد ارشان نے ہار مانتے ہوئے کہا، “ٹھیک ہے… لیکن یاد رکھنا، اگر یہ فضول نکلا تو میں فوراً واپس آ جاؤں گا۔”

“ہا ہا بابا! چلے جانا واپس، بس ایک بار تم چلو تو سہی۔”

ارشان صرف سر ہلا کر رہ گیا۔ فیض کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آ گئی۔ دل ہی دل میں اس نے سوچا:

*’بس تم وہاں پہنچ جاؤ… آگے کہانی خود ہی دلچسپ ہو جائے گی۔‘*

وہ ابھی اپنے کمرے میں بیٹھی ریلز اسکرول کرنے میں مصروف تھی کہ اسکرین پر **’فیض کالنگ’** جگمگانے لگا۔ یہ وہ واحد شخص تھا جس کی کال کاٹنے کی ہمت اس میں آج تک پیدا نہیں ہو پائی تھی، پر ناراضگی بھی تو ظاہر کرنی تھی! سو اپنے لہجے کو حتی الامکان مصروف بناتے ہوئے کال ریسیو کر لی، جیسے بڑے ہی بے دلی سے فون اٹھایا گیا ہو…

“جی…؟”

“اوہو… یہ لہجہ بتا رہا ہے کہ ابھی تک ناراضگی باقی ہے۔”

“تو کیا کروں؟ آپ کو ہر وقت مذاق ہی سوجھتا ہے۔”

فیض ہلکا سا ہنسا۔ “ارے، میں نے ایسا کیا کہہ دیا تھا؟”

“کل آپ نے سب کے سامنے کہا تھا کہ میں ہر بات پر لیکچر دینا شروع کر دیتی ہوں۔ کچھ یاد آیا جناب؟” الفاظ چبا چبا کر ادا کیے گئے۔

“ارے وہ… وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا۔”

مسکان نے تھوڑا خفگی سے کہا، “آپ کے مذاق کبھی کبھی مذاق نہیں لگتے۔”

“اچھا ٹھیک ہے، سوری! آئندہ ایسا نہیں کہوں گا۔”

وہ کچھ بولنے ہی والی تھی کہ اس کا سوری سن کر خاموش ہو گئی۔ چند لمحوں کی خاموشی کے بعد فیض نے بات بدلی۔

“اچھا سنو…”

“ہمم… سن رہی ہوں۔”

“آج شہر میں ایک آرٹ ایگزیبیشن ہو رہی ہے…”

“تو…!!”

“…تو تمہیں میرے ساتھ چلنا ہے۔”

“نہیں، میرا ایسے ایونٹس میں جانے کا موڈ نہیں ہے۔”

“ٹھیک ہے… اگر تم نہیں آنا چاہتی تو کوئی بات نہیں۔ ویسے اگر آؤ تو اپنی دوست کو بھی ساتھ لے آنا۔ تم کہہ رہی تھی نا کہ وہ کچھ دنوں سے کافی پریشان رہتی ہے؟ شاید ماحول بدل جائے تو اس کا موڈ بھی بہتر ہو جائے۔”

مسکان چند لمحے سوچنے لگی۔ اس کے ذہن میں فوراً منتشٰى کا خیال آیا۔ واقعی وہ پچھلے کچھ دنوں سے کافی خاموش اور الجھی ہوئی لگ رہی تھی…

“ہمم… یہ بات تو صحیح ہے۔”

“تو لے آنا اسے بھی، تم دونوں تھوڑا انجوائے کر لو گی۔”

کچھ دیر سوچنے کے بعد مسکان بولی، “ٹھیک ہے… میں اسے ساتھ لے آؤں گی۔”

فیض کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آ گئی۔ مسکان کو بالکل اندازہ نہیں تھا کہ فیض کے ذہن میں کیا چل رہا ہے…

شام کا وقت تھا۔

وہ اپنے کمرے میں بیٹھی کتاب پڑھ رہی تھی کہ دروازے پر ہلکی سی دستک ہوئی۔ دروازہ کھلا اور مسکان اندر آ گئی۔

منتشٰى نے حیرانی سے اسے دیکھا۔ “تم یہاں؟”

مسکان مسکرا کر اس کے سامنے آ کر کھڑی ہو گئی۔

“تم اچانک یہاں کیسے؟” منتشٰى نے کتاب بند کرتے ہوئے کہا۔

“بس ایسے ہی تمہاری یاد آ رہی تھی تو میں آ گئی۔ کیوں، تمہیں اچھا نہیں لگا؟”

“وہ بات نہیں ہے… بس حیرت ہوئی۔ تم پہلے تو بتا دیتی۔”

“ویسے میں تمہیں لینے آئی ہوں۔ آج ہم کہیں جا رہے ہیں۔”

“جا رہے ہیں…؟ اور کہاں جا رہے ہیں ہم؟” وہ کتاب کو سائیڈ میں رکھتے ہوئے بولی۔

“شہر میں ایک آرٹ ایگزیبیشن ہو رہی ہے… ہم وہاں جا رہے ہیں۔”

“نہیں، میرا جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔”

“یار! ابھی تو میں آئی ہوں اور تم نے فوراً منع بھی کر دیا!”

“میرا موڈ نہیں ہے مسکان…”

“تم ویسے بھی پچھلے کچھ دنوں سے کافی خاموش اور پریشان لگ رہی ہو، اس لیے سوچا تمہیں باہر لے جاؤں۔”

“میں ٹھیک ہوں۔”

“پلیز… صرف تھوڑی دیر کے لیے چلتے ہیں۔ پلیز، پلیز!”

“اچھا مان بھی لوں… تو میں آؤں گی کیسے؟ مجھے گھر پر بھی تو بتانا ہوگا۔”

“تو بتا دو نا! اگر ضرورت پڑی تو میں بھی بات کر لوں گی انٹی سے۔”

“ٹھیک ہے… میں امی سے پوچھ کر آتی ہوں، اگر اجازت مل گئی تو چلیں گے۔”

مسکان کے چہرے پر فوراً خوشی آ گئی۔

“اوکے ڈیئر، میں ویٹ کر رہی ہوں، ٹھیک ہے!”

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Online reading (Episode 10)

مکمل قسط آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

Previous Episodes

EpisodeDownloadOnline Reading
Episode 1
Episode 2
Episode 3
Episode 4
Episode 5
Episode 6
Episode 7
Episode 8
Episode 9

You Might Also Like

مصنفہ: Dua Noor

Dua Noor کے قلم سے لکھے گئے مزید بہترین ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔

مصنفہ کے تمام ناولز

FAQ

ارشان ملک کو شادی کی تقریب میں رکنے کا حکم کس نے دیا تھا؟

ارشان ملک کو حسنین ملک نے سخت ہدایات دی تھیں کہ وہ جب تک پورا پروگرام ختم نہیں ہو جاتا، وہیں پر رہے۔

منتشا عثمان کا تعلق کس خاندان سے ہے؟

منتشا عثمان، عثمان خان کی بیٹی ہے اور نازش اور حفصہ کی بہن ہے۔

ارشان نے حفصہ کی جان کیسے بچائی؟

جب حفصہ کا توازن بگڑا اور وہ ریلنگ سے نیچے کی طرف جھک گئی، تو ارشان نے فوراً آگے بڑھ کر اسے پکڑ لیا۔

منتشا اور زہرہ کے درمیان کشیدگی کی وجہ کیا ہے؟

منتشا اور زہرہ دونوں ریان کی وجہ سے پریشان ہیں، جس نے ان دونوں کو ماضی میں کافی تنگ کیا تھا۔

کیا ارشان اور منتشا کے درمیان کوئی رشتہ قائم ہے؟

فراہم کردہ مسودے میں ان کے درمیان کسی باضابطہ رشتے کا ذکر نہیں ہے؛ وہ صرف ایک دوسرے سے واقف ہیں اور ان کے کزنز انہیں چھیڑتے ہیں۔

ہم سے رابطہ کریں

مزید بہترین اردو ناولز کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوائن کریں:

👁 983 Views

Leave a Comment