Novel Introduction – Zeest ek dastan by H.E. Malik
Zeest ek dastan by H.E. Malik is a narrative set against the backdrop of Florence, Italy, during the transition from November to December. The story centers on the lives of several individuals navigating personal challenges, health concerns, and social pressures. The primary characters include Emily, a guide who promotes a healthy lifestyle, and her housemate Alf, who struggles with her own health issues while balancing daily responsibilities. Simultaneously, the narrative follows Zayan, who lives with his friend Luca. Zayan finds himself under constant pressure from Luca to marry, a topic he consistently avoids. The setting is defined by the daily routines of these characters, from Emily’s professional life guiding tourists to the domestic tensions within their shared living spaces. As the characters interact, the plot explores themes of personal autonomy, the complexities of housemate dynamics, and the weight of past or professional obligations, such as Alf’s interactions with Dr. Saam. The manuscript establishes a grounded, character-driven premise where the mundane aspects of life in Florence intersect with the internal conflicts of the protagonists.
Table of Contents
- Novel Introduction
- Detailed Summary
- Short Scene From Novel
- Latest Episode — Episode 3
- Download Latest Episode (Episode 3)
- Online Reading Preview
- Online reading
- Online reading (Episode 3)
- Previous Episodes
- You Might Also Like
- FAQ
Detailed Summary
English Summary
The narrative of Zeest ek dastan unfolds in the historic city of Florence, Italy, as the year draws to a close. Emily, a character dedicated to a healthy lifestyle and professional guidance for tourists, finds her routine disrupted after she sustains a foot injury while rescuing an unconscious man near the Piazzale Michelangelo. Her housemate, Alf, takes on the role of caregiver, bringing her breakfast and tending to her needs, despite Alf herself suffering from physical ailments, including stomach pain and nausea. Their relationship is characterized by a shared living space and a degree of distance, as they often struggle to communicate effectively despite living under the same roof.
Parallel to their story, Zayan lives with his friend Luca. Their dynamic is marked by Luca’s persistent attempts to persuade Zayan to marry, a suggestion Zayan consistently rejects with silence or indifference. Luca views their bond as brotherly, yet his interference in Zayan’s personal life remains a point of tension. Zayan’s life is further marked by the presence of his cat, Cherry, and his interactions with others, including a brief, cold exchange with Alf. When Alf reaches out to Zayan to request a meeting, he flatly refuses, maintaining a guarded distance.
Beyond the domestic sphere, the story touches upon external observations and professional pressures. Characters like Matio are seen observing individuals such as Mr. Lorenzo, adding a layer of mystery to the social landscape of the city. Meanwhile, Alf faces pressure from Dr. Saam, who attempts to initiate a session or meeting, which Alf aggressively rejects. As December progresses, the characters navigate their respective burdens: Emily deals with her recovery, Alf manages her health and social boundaries, and Zayan continues to resist the societal expectations imposed upon him by his companion. The manuscript captures a slice of life in Florence where personal health, domestic friction, and the desire for privacy define the daily existence of these individuals, leaving their future trajectories and the nature of their interconnectedness largely unexplored.
Urdu Summary
زیست ایک داستان، مصنف ایچ ای ملک کی تحریر، اٹلی کے شہر فلورنس کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ کہانی کا مرکزی محور ایمیلی اور آلف نامی دو سہیلیاں ہیں جو ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔ ایمیلی ایک صحت مند طرز زندگی کی حامی ہے اور سیاحوں کی رہنمائی کرتی ہے، جبکہ آلف اپنی صحت کے مسائل اور سستی کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔ ایمیلی کا پاؤں ایک انجان شخص کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گیا تھا، جس کے بعد آلف اس کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ دوسری طرف زیان اور لوکا کی کہانی ہے جو ایک ساتھ رہتے ہیں۔ لوکا مسلسل زیان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالتا ہے، جسے زیان ہر بار نظر انداز کر دیتا ہے۔ زیان کی زندگی میں اس کی پالتو بلی چیری بھی شامل ہے۔ آلف اور زیان کے درمیان بھی ایک رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن زیان نے ملاقات سے صاف انکار کر دیا۔ کہانی میں کچھ پراسرار عناصر بھی موجود ہیں، جیسے ماتیو کا مسٹر لورینزو کو مشکوک انداز میں دیکھنا اور آلف کا ڈاکٹر سام کے پیغامات کو سختی سے مسترد کرنا۔ دسمبر کے سرد دنوں میں یہ کردار اپنی اپنی زندگی کی الجھنوں، صحت کے مسائل اور سماجی دباؤ کے درمیان گھرے ہوئے ہیں۔ کہانی کا ماحول فلورنس کی گلیوں اور گھروں تک محدود ہے جہاں کرداروں کے باہمی تعلقات اور ان کی نجی زندگی کی کشمکش نمایاں ہے۔
Short Scene From Novel
باہر پولیس کی آمدورفت بڑھ چکی تھی۔ واش روم کے داخلی راستے پر اہلکار موجود تھے اور چند ہی لمحوں میں دروازے بند کر دیے گئے تھے۔ کسی کو اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔
وہ وہیں پھنس گیا تھا۔اسے بس انتظار کرنا تھا۔
حالانکہ ایک راستہ اب بھی موجود تھا۔
وہ چاہتا تو باہر نکل کر پولیس کو سب کچھ بتا سکتا تھا۔ بتا سکتا تھا کہ وہ وہاں کیوں آیا تھا، اس نے کیا دیکھا تھا، اوروه نوجوان بے قصور تھا۔مگر اس کے لیے سچ بولنے کا مطلب صرف ایک واقعہ بیان کرنا نہیں تھا۔اس کا مطلب اپنی بقا، اپنی شناخت اور شاید اپنی آزادی کو خود پولیس کے حوالے کرنا تھا۔
اس نے آنکھیں بند کر لیں اور خاموشی سے سچ پر اپنی بقا کو چن لیا۔
کم از کم اس لمحے تک۔
دوسری طرف، واش روم کے باہر تھوڑا دور وہ نوجوان ایک کرسی پر بالکل اطمینان سے بیٹھا تھا۔
ایک اہلکار نے اس کا بیگ اپنے سامنے رکھا اور اسے کھول کر دیکھنے لگا۔
“What’s in the bag?”(بیگ میں کیا ہے؟)
نوجوان نے بےفکری سے جواب دیا:
“Nothing particularly interesting. A few personal things.”
(کوئی خاص دلچسپ چیز نہیں۔ بس چند ذاتی سامان ہیں۔)
اہلکار نے ایک ایک چیز نکال کر دیکھی۔
وه خاموشی سے اسے دیکھتا رہا۔نہ اس کے چہرے پر گھبراہٹ تھی، نہ بےچینی۔صرف ایک عجیب سا سکون۔
اہلکار نے بیگ دوبارہ اس کی طرف بڑھایا۔
“Where are you heading?”(تم کہاں جا رہے ہو؟)
****************
Latest Episode — Episode 4
What’s Next in Episode 4? — Episode Sneak Peek
زیست کی بدلتی داستان میں ایک پھٹا ہوا صفحہ پھر سے جڑنے لگا ہے، جہاں محبت کی سطریں تقدیر کے نئے باب لکھ رہی ہیں۔ کیا آلف اپنے دل کے زخم بھر پائے گی، یا ماضی کے سائے اسے پھر سے ادھوری زندگی کی راکھ میں دھکیل دیں گے؟ ایک نئی کشمکش اور ان کہی حقیقتوں کا سفر شروع ہو چکا ہے۔
Download Latest Episode (Episode 4)
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading Preview
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
زیست(اک داستان)
(ازقلم:ایچ۔اى،ملک)
قسط نمبر ٤
باب: 6
وقت چور تھا…
رات کی اوٹ میں
گزرے ہوئے دن چرا لے جاتا ہے،
مگر عجیب ہے، جو چھینتا ہے
اسی کی راکھ سے کبھی
سنہری روشنی بنا دیتا ہے۔
گھڑی کی سوئیاں آگے بڑھتی رہتی ہیں،
کہانیاں پیچھے رہ جاتی ہیں؛
کچھ ختم ہو کر قصہ بنتی ہیں،
کچھ قصہ بن کر بھی
ختم نہیں ہوتیں۔
تقدیر بھی شاید
ایک عجیب خطاط ہے۔۔۔
جو مٹانے کے بہانے
کچھ نام اور گہرا لکھ دیتی ہے،
اور جن راستوں پر جدائی لکھی ہو،
وہیں کہیں
ملاقات کا حاشیہ چھوڑ دیتی ہے۔
محبت گھڑی کی پابند نہیں؛
وہ وقت سے اجازت نہیں مانگتی،
بس کسی دل میں اتر کر
اپنی ساعت خود بنا لیتی ہے۔
پھر جو گزر جاتا ہے
وہ ہمیشہ ماضی نہیں ہوتا؛
کچھ یادیں وقت کی مٹھی سے پھسل کر
روح کے کسی کونے میں ٹھہر جاتی ہیں،
جہاں نہ رات انہیں مٹا پاتی ہے،
نہ صبح انہیں بھلا پاتی ہے۔
شاید اسی لیے
رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو،
کسی نہ کسی گوشے میں
ایک روشنی باقی رہتی ہے۔
شاید کچھ کہانیاں
ختم نہیں ہوتیں۔۔۔
صرف اپنا چہرہ بدل لیتی ہیں۔
اور انہی بدلتے ہوئے چہروں کا نام تھا۔۔۔ زیست۔
جس نے اپنی بےمثال داستانوں والی کتاب پھر سے کھول لی تھی؛
ایک پھٹا ہوا صفحہ بھی
دوبارہ جڑنے لگا تھا۔
اس بار اختتام کہیں دور نہیں تھا،
بس آغاز کو ابھی وہاں تک پہنچنا تھا۔
ایک نئی داستان
اپنا باب خود لکھنے لگی تھی۔۔۔
محبت کی سطر درج ہو چکی تھی،
بس تقدیر کو اب
صرف اس صفحے کا جوڑ
صحیح جگہ سے ملانا تھا۔
دھند کی نازک تہہ کے بیچ ایک چڑیا نے پنکھ سمیٹے، کنگرہ تھاما اور وہیں ٹک گئی۔
’’آلف میری جان۔۔۔ اٹھو۔‘‘کسی کی صدا میں ایسی شہد ریزی تھی کہ حرف ادا ہوتے ہی اپنی کھردرى کھو دیتے تھے۔
اوطاق پر صبح کا دودھیا پھیلاؤ چڑھا تھا۔ جھروکے سے اترتی دھوپ نے دیواروں پر سنہری چادر تان رکھی تھی۔ باہر سبزے کا پھیلا ہوا منظر ہلکی دھند میں نیم پوشیدہ تھا۔ پھولوں سے لدی ڈالیاں نرم پون کے ساتھ جھوم رہی تھیں اور چڑیاں صبح کے سناٹے میں اپنی اپنی سریلی بولیوں کا کھیر پکا رہی تھیں۔ جگہ ایسی تھی جیسے زمین سے ذرا اوپر، کسی بھولی بسری دنیا کے کنارے ٹھہری ہو۔
وہی صدا پھر اتری۔
’’آلف۔۔۔ میری چھوٹی سی جان، اب تو اٹھ جاؤ۔ کتنا سوؤ گی؟‘‘
نوجوان نہایت ہی دلکش خاتون کے لبوں سے سورۃ الضحیٰ کی آخری آیات کی تلاوت ابھی تھمی تھی۔ انہوں نے قرآن ایک طرف رکھا، آلف کے قریب آئیں اور محبت سے اس کے ماتھے پر پھونک ماری۔
’’اٹھو نا، پیاری سی جان۔‘‘
آلف کى گرم عنبری، گھنگریالى زلفیں تکیے کے گرد بکھرے تھے۔ کرنوں کی باریک سلائیاں اٹک کر کہیں شہد آمیز سنہری، کہیں بھورے اور کہیں تانبئی سے دکھائی دیتی تھیں؛ گویا زلفوں میں تنویر اپنا رنگ چھوڑ گئی ہو۔ رخسار پر خواب کی وہ بےخبری ٹھہری تھی جو جاگنے سے پہلے نیند کو تھوڑی دیر اور اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔
’’ہمم۔۔۔‘‘وہ نیند میں کچھ بڑبڑائی اور چادر ذرا سا چہرے پر تان لی۔
خاتون کے ہونٹوں پر نرم سی شگفتگی ٹہری۔ وہ جھکیں اور اس کے ماتھے کو چوم لیا۔
’’ماما کی جان، اٹھے گى نہیں؟۔‘‘اب کہ آلف کے پپوٹے سست رفتاری سے کھلے۔
گہری سیاہ چشمیں نیند کی کہر سے نکل کر سامنے جھکے چہرے پر ٹھہر گئیں۔ چند سانس گردن ایک کندھے پر جھکی رہی، پلکیں اوپر تلے ہوتی رہیں، جیسے نگاہ کسی جانے پہچانے منظر کو دوبارہ اپنے نام کر رہی ہو۔
پھر لبوں پر وہ ہلکی روشنی دوڑی جو ابھی مکمل بیدار بھی نہیں ہوئی تھی۔
’’ماما۔۔۔‘‘ وہ اچھل کر بیٹھی اور اگلی سانس میں خاتون کے گلے کا ہار بن گئی۔
’’آپ کہاں تھیں؟‘‘آواز میں نیند سے زیادہ شکوہ تھا۔
’’میں نے آپ کو بہت مس کیا۔۔۔ بہت زیادہ۔ اتنا زیادہ کہ آپ کو بتاؤں تو آپ کو خود بھی یقین نہیں آئے گا۔ میں روز آپ کو ڈھونڈتی تھی۔ کبھی دروازے کے پاس، کبھی کھڑکی میں۔۔۔ مجھے لگتا تھا شاید آپ اچانک آ جائیں گی۔‘‘
خاتون نے اسے بانہوں میں سمیٹ لیا اور اس کے سر پر لب رکھے۔
’’ماما تو یہیں ہیں، میری جان۔ ہمیشہ سے تمہارے پاس۔‘‘
وہ ذرا پیچھے سرکی۔
’’جھوٹ۔‘‘ان کے چہرے کو دیکھتے ہوئے اس نے معصوم یقین اور خفگى سے سر ہلایا۔”آپ بھی سب کی طرح جھوٹ بول رہی ہیں۔ آپ کبھی میرے پاس نہیں تھیں۔ میں ہمیشہ سے اکیلی تھی۔‘‘
خاتون نے اس کے گال پر ہاتھ رکھا، پھر انگلیوں سے اس کے الجھے ہوئے زلف پیچھے کیے۔
’’اچھا۔۔۔ تو اب تو ہوں نا؟‘‘آلف نے کوئی جواب نہیں دیا۔
’’اب آؤ۔ پہلے تمہارے بال بناتی ہوں۔ دیکھو تو سہی، میری بچی کے کتنے خوبصورت سے بال ہیں۔‘‘
’’خوبصورت نہیں ہیں۔‘‘ اس نے فوراً اعتراض کیا۔ ’’روکھے ہیں، خراب ہیں۔۔۔ بےجان۔ آپ نہیں تھیں نا، تو انہیں بنانے والا بھی کوئی نہیں تھا۔‘‘
منڈیر پر بیٹھی چڑیا نے گردن ایک طرف ٹیڑھی کی، گویا اس چھوٹی سی شکایت کو بھی اپنے کھاتے میں لکھ رہی ہو۔
خاتون ہنس دیں۔
’’اچھا؟ تو اب میں ہوں۔ پھر دیکھنا، کیسے خوبصورت ہو جاتے ہیں۔‘‘انہوں نے پہلو سے کنگھی اٹھائی۔
آلف نے فوراً چادر ایک طرف پھینکی اور بستر سے اتر کر ان کے قدموں کے پاس فرش پر بیٹھ گئی۔
دونوں نے سفید، چاند اور ہنس کے پروں جیسا ہلکا لباس پہن رکھا تھا۔
کنگھی جب زلفوں میں اتری تو پہلی ہی بار الجھن کے ایک گچھے میں پھنس گئی۔
آلف کھکھلا اٹھی۔خاتون کی ہنسی بھی چھوٹ گئی۔
چڑیا نے بھی گردن ادھر کو پھیری، گویا اس معمولی تماشے نے اس کی دلچسپی بڑھا دی ہو۔
’’میں نے کہا تھا نا!‘‘ آلف نے ہنستے ہوئے گردن ذرا سی پھیری۔ ’’بہت الجھے ہوئے ہیں یہ۔‘‘
’’ہیں تو۔۔۔‘‘ انہوں نے کنگھی دوبارہ چلائی، ’’لیکن تم سے زیادہ تو نہیں ہیں نا؟‘‘
آلف کی ہنسی وہیں ٹھہر گئی۔ کچھ کہنے کے بجائے اس نے نگاہیں جھکا لیں۔
کنگھی کے دانت اب پہلے سے احتیاط کے ساتھ زلفوں میں اتر رہے تھے۔ ہر بار الجھن کا ایک چھوٹا سا گچھا سلجھتا اور سارے میں کنگھی کی مدھم سرسراہٹ رہ جاتی۔
کچھ دیر بعد خاتون نے نرم لہجے میں پوچھا،”تو بتاؤ، میری چھوٹی سی آلف اتنی اداس کیوں ہے؟‘‘
آلف نے نظریں مزید جھکا لیں۔ہاتھوں کى لکیروں کو چھونے لگى۔
’’کیونکہ آلف کے پاس اس کی ماما نہیں ہیں۔‘‘کنگھی ایک پل کو رک گئی۔
خاتون نے ایک گھنگھریالى لٹ انگلی میں لپیٹی، پھر آہستہ سے چھوڑ دی۔
’’اگر ماما کہیں کہ وہ کہیں گئی ہی نہیں تھیں تو؟”آلف فوراً پلٹ کر انہیں دیکھنے لگی۔
’’مطلب؟‘‘
’’مطلب یہ کہ وہ تمہارے پاس ہی بیٹھی تھیں۔ بس تم انہیں دیکھ نہیں پا رہی تھیں۔‘‘
’’کیوں؟‘‘خاتون کے ہونٹ کِھلے۔
’’شاید اس لیے کہ کچھ چیزیں آنکھوں سے نہیں دیکھی جاتیں۔‘‘
آلف نے پوری سنجیدگی سے غور کیا۔
’’تو پھر کیسے دیکھی جاتی ہیں؟‘‘
’’دل سے۔‘‘ جواب ملا۔
’’دل سے؟‘‘ ہونٹوں پر ہلکی سی بےیقینی لرزی۔
خاتون نے اثبات میں گردن ہلائی۔
’’ہاں، دل سے۔‘‘آلف نے ذرا سا سر ایک جانب جھکایا۔
’’لیکن دل کو کیسے پتا چلتا ہے کہ کون اس کے پاس ہے؟‘‘
خاتون کے چہرے پر نرمی گہری ہو گئی۔
’’جب کسی کے ہونے کے لیے اسے آنکھوں کے سامنے دیکھنا ضروری نہ رہے۔۔۔ تب دل جان لیتا ہے۔‘‘
وہ انہیں دیر تک تکتے رہی، پھر آہستہ بولی،”لیکن میں چاہتی ہوں آپ میری آنکھوں کے سامنے ہوں۔‘‘
اس سادہ سے اصرار نے خاتون لبوں کی شگفتگی کو ذرا سا تھام لیا۔آلف نے اپنے سینے پر ہاتھ رکھا۔
’’میرا دل تو بہت چھوٹا ہے۔۔۔ اس میں آنکھیں رکھنے کی بھی گنجائش نہیں۔‘‘
خاتون کے ہونٹوں پر بےاختیار ہنسی کی جھلک پھیل گئی۔ انہوں وہى ایک لٹ اٹھا کر ہونٹوں سے لگا لی۔
’’پھر اسے تھوڑا سا بڑا کر لو۔‘‘
’’نہیں۔۔۔ مجھے ایسا بڑا دل نہیں کرنا۔‘‘ اس نے فوراً سر دائیں بائیں جھٹکا۔ ’’میرا دل چھوٹا ہی سہی، لیکن آپ میرے پاس ہمیشہ رہیں نا۔۔۔ پلیز۔ پھر مجھے اور کسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔‘‘
ان کے ہاتھ دوبارہ اس کے بالوں میں چلنے لگے۔ ایک لٹ الگ کی اور نرمی سے تین حصوں میں تقسیم کر دی۔
’’ایسا تھوڑی نہ ہوتا ہے، میری جان۔ کوئی انسان ہمیشہ ہمارے ساتھ نہیں رہتا۔‘‘
آلف نے گویا اس بات کو ماننے سے صاف انکار کر دیا۔
’’لیکن دوسروں کے ماما پاپا تو ان کے ساتھ ہیں نا؟‘‘
انہوں نے چوٹی بناتے ہوئے ہلکی سی خوشی کے ساتھ کہا،”ہاں۔۔۔ ہیں۔‘‘
’’تو پھر آپ بھی رہیں۔‘‘ان کے ہاتھ پھر ٹھہر گئے۔
جواب نہ ملا تو آلف نے گردن ذرا سی پھیری اور انہیں دیکھنے لگی۔
’’ماما۔۔۔ اب میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہ سکتی ہو نا؟‘‘
ان کے ہونٹوں پر ٹھہری شگفتگی یکایک ماند پڑ گئی۔
آلف ان کے چہرے کو تکتے رہی۔
مگر جواب نہ ملا تو اس کی چشموں کی چمک بھی آہستہ آہستہ مرجھانے لگی۔
وہ اٹھی اور کھڑکی کے پاس جا کھڑی ہوئی۔
باہر منڈیر پر بیٹھی وہى چڑیا بھى سر جھکا گئى تھی۔ دور کہیں کوئی اور پرندہ بول اٹھا۔ صبح اب بھی ویسی ہی دلکش تھی، مگر آلف کو لگا جیسے رنگوں پر کسی نے ہلکی سی راکھ بکھیر دی ہو۔
خاتون اس کے پیچھے آ کر ٹھہر گئیں۔
’’آلف۔۔۔‘‘وہ شیشے کے پار تکتے رہی۔
’’ادھر دیکھو۔۔۔‘‘ لہجے میں نرمی تھی۔
’’نہیں۔۔۔‘‘ اس نے بہت آہستہ سے گردن ہلائی۔ ’’مجھے نہیں دیکھنا۔‘‘
’’کیوں؟‘‘ تھوڑے ماند لہجے میں پوچھا گیا۔
’’پتا ہے مجھے۔‘‘ لہجے میں اچانک ہٹ آ گئی۔ ’’آپ کیا کہنا چاہتی ہیں، پتا ہے۔”
خاتون نے نرمی سے آگے بڑھ کر اس کا ہاتھ تھام لیا۔
آلف نے ہاتھ چھڑانے کی کوشش نہ کی، مگر نظریں باہر ہی ٹکی رہیں۔
’’آپ میرے پاس نہیں رہ سکتیں۔۔۔‘‘ اس نے گویا خود ہی جملہ مکمل کیا۔ ’’اور میں بھی آپ کے پاس نہیں رہ سکتی۔۔۔ کیوں؟ آخر کیوں؟ کیا میں اتنی بری ہوں؟‘‘
آواز میں بھراؤ آ گیا۔خاتون نے اس کا چہرہ اپنی طرف موڑنا چاہا، مگر اس نے پھر کھڑکی کی طرف نظریں پھیر لیں۔
’’میرا بھی دل کرتا ہے، ماما۔۔۔‘‘ایک آنسو اس کے رخسار پر ٹپکا۔”میرا بھی دل کرتا ہے آپ میرے پاس ہوں۔ میں آپ کو تنگ کروں، آپ مجھے ڈانٹیں۔۔۔ ہم باتیں کریں۔ آپ میرے لیے کھانا بنائیں، مجھے اپنے ہاتھ سے کھلائیں۔۔۔ میں آپ کے ساتھ سوؤں۔ آپ صبح مجھے اٹھائیں۔۔۔‘‘وہ ہچکی بھر کر خاموش ہو گئی۔
’’یہ سب کیوں نہیں ہو سکتا؟‘‘خاتون نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا۔
’’نہیں ہوسکتا، میری جان۔ بہت کچھ چاہنے کے باوجود نہیں ہوسکتا۔‘‘
’’کیوں؟‘‘وہ اپنے سوال پر ڈٹی رہی۔
’’کیونکہ زندگی میں ہمیں ہر چیز ہمارے چاہنے کے مطابق نہیں ملتی۔‘‘انہوں نے اسے اپنے قریب کھینچ لیا۔’’کچھ چیزیں ادھوری ہى رہ جاتی ہیں اور شاید ادھوری چیزوں کا نام ہی زندگی ہے۔‘‘
آلف نے ان کی طرف نگاہ اٹھائی۔
’’تو ٹھیک ہے۔‘‘لہجہ بہت دھیما تھا۔”مجھے نہیں جانا واپس اس ادھوری سی زندگی میں۔ میں یہیں رہوں گی۔۔۔ آپ کے پاس۔ ہمیشہ۔‘‘
خاتون کی چشموں میں ایک انوکھی نمی اتر آئی۔
’’اور جو تمہارے پیچھے ہیں، ان کا کیا؟‘‘
وہ لب بند کیے رہی۔
کچھ دیر بعد اس نے بہت آہستہ سے کہا،”تو آلف کیا ہے؟ اس کی خواہش کچھ نہیں؟ان کا کیا؟کیا میں ہی ہر وقت سوچتی رہوں دوسروں کا؟‘‘
جواب نہیں آیا۔
’’آپ کو میرے بعد کے لوگوں کی فکر ہے۔۔۔ میری فکر نہیں تھی؟ میں بھی تو اکیلی رہ گئی نا آپ کے بغیر۔۔۔‘‘اس بار اس کے لہجے میں گلہ کم اور درد زیادہ تھا۔’’آپ مجھے چھوڑ کر کیوں گئیں، ماما؟‘‘
وہ پلٹی۔
’’کیوں چھوڑ دیا مجھے ان لوگوں کے بیچ؟ ان خوفناک چہروں کے بیچ؟‘‘چشمیں بھیگ چکی تھیں۔’’یہ فرشتوں کی دنیا نہیں تھی، ماما۔ یہاں ایک اچھا تھا تو چار بُرے بھی وہیں تھے۔‘‘
اس نے اپنے سینے پر ہاتھ رکھا۔
’’اور اس برائی نے آپ کی آلف کو اندر سے بہت تھکا دیا ہے۔‘‘وہ ذرا رکی۔
’’اب یہ کسی پر یقین نہیں کر سکتی۔‘‘لہجہ بالکل ماند پڑ گیا۔’’کسی پر بھی نہیں۔‘‘
خاتون نے اسے دیکھا، پھر دونوں بازو پھیلا دیے۔
وہ کچھ دیر وہیں کھڑی رہی۔
پھر گویا ساری شکایتیں تھک کر گر پڑی ہوں، وہ بےاختیار ان کے سینے سے جا لگی۔
خاتون نے اسے مضبوطی سے اپنے حصار میں لے لیا۔
’’تو پھر آج سے ایک کام کرو۔‘‘
آلف نے پلکیں جھکی رکھی تھیں، پوچھا،”کیا؟‘‘
’’جس پر یقین کرنا مشکل ہو۔۔۔
Online reading (Episode 4)
مکمل قسط آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
Previous Episodes
You Might Also Like
- Read All Novels by H.E. Malik
- Qissa yaran e mohabbat by Farhan Afridi Complete
- Sakoot e ishq by Ayat e Maryam Complet novel
- More Family based novels Novels
- More Mystery Based Novels Novels
| Episode | Download | Online Reading |
|---|---|---|
| Episode 1 | | |
| Episode 2 | | |
| Episode 3 | |
FAQ
ایمیلی کا پاؤں کیسے زخمی ہوا؟
ایمیلی کا پاؤں پیزالیے میکل اینجیلو سے ایک بے ہوش آدمی کو سیڑھیوں سے نیچے اتارتے ہوئے مڑ گیا تھا۔
زیان کے ساتھ کون رہتا ہے اور ان کا تعلق کیسا ہے؟
زیان کے ساتھ لوکا رہتا ہے۔ لوکا کا دعویٰ ہے کہ وہ دونوں بھائیوں جیسے ہیں، تاہم لوکا مسلسل زیان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالتا رہتا ہے۔
آلف اور ڈاکٹر سام کے درمیان کیا تعلق ہے؟
فراہم کردہ مسودے میں ان کے تعلق کی نوعیت واضح نہیں ہے، صرف اتنا معلوم ہے کہ ڈاکٹر سام آلف کو سیشن کے لیے پیغامات بھیجتے ہیں جنہیں آلف مسترد کر دیتی ہے۔
کیا زیان نے آلف سے ملنے کی حامی بھری؟
جی نہیں، جب آلف نے زیان کو ملاقات کے لیے پیغام بھیجا تو زیان نے جواب میں ‘نہیں’ لکھ کر ملاقات سے انکار کر دیا۔
فلورنس میں کہانی کا وقت کیا ہے؟
کہانی کا وقت دسمبر کے آخری دن ہیں جو نومبر کے اختتام کے بعد شروع ہوئے ہیں۔
ہم سے رابطہ کریں
مزید بہترین اردو ناولز کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوائن کریں:
👁 391 Views










