Novel Introduction – Shatranj by Wareesha Younas
Shatranj by Wareesha Younas is a suspenseful narrative centered on a high-stakes game of manipulation and power. The story unfolds across multiple locations, primarily revolving around the enigmatic Nargis, the owner of an old haveli, and Arham Khanzada, the influential head of Khanzada Enterprises. The plot is set in motion when Nargis discovers the theft of her prized 'Black Emperor' turtles, leading her to order her subordinates, Faisal and Kabir, to orchestrate a data leak to destroy Arham Khanzada’s reputation. Simultaneously, an unidentified woman monitors these events from a high-tech control room, manipulating the board like a chess master. As the digital sabotage unfolds, Arham finds himself besieged by public protests and eventually arrested on serious charges, including fraud, bribery, and the murder of his former driver and security in-charge. The narrative shifts between the cold, calculated environment of the control room and the tense atmosphere of a police interrogation, where Arham Khanzada struggles to prove his innocence against mounting evidence. The story explores themes of betrayal, surveillance, and the fragility of power, as characters are caught in a web of secrets where every move is part of a larger, hidden game.
Table of Contents
- Novel Introduction
- Detailed Summary
- Short Scene From Novel
- Latest Episode — Episode 4
- Download Latest Episode (Episode 4)
- Online Reading Preview
- Online reading
- Online reading (Episode 4)
- Previous Episodes
- You Might Also Like
- FAQ
Detailed Summary
English Summary
The story begins in a dark, high-tech control room where an unidentified woman monitors various locations through large screens. Among those being watched is Nargis, a powerful woman residing in an old haveli. Nargis is furious after discovering the theft of her 'Black Emperor' turtles, which she values highly. In retaliation, she commands her subordinates, Faisal and Kabir, to leak sensitive data from Khanzada Enterprises to ruin its owner, Arham Khanzada. Kabir, despite his visible fear, executes the hack, causing chaos at Arham’s office.
As the data leak goes public, Arham Khanzada is blindsided. His office is swarmed by protesters demanding his resignation, and the situation escalates rapidly when police arrive to arrest him. He is charged with fraud, bribery, data theft, and the murder of his former employees, Kashif and Saleem. The narrative then shifts to the City Police Station, where Inspector Zavyar interrogates Arham. The inspector presents incriminating evidence, including photographs of the deceased, linking Arham to the crimes. Arham vehemently denies the accusations, claiming he is being framed, but he is left alone in the interrogation room as the investigation deepens.
Throughout these events, the mysterious woman in the control room continues to observe the unfolding drama. She treats the situation like a game of chess, even placing a white queen on a board to signify a move. The connection between her, Nargis, and Arham remains shrouded in mystery. While Nargis believes she is the one pulling the strings, the presence of the observer suggests that there are layers of manipulation beyond her control. The story maintains a tense pace, moving from the corporate downfall of Arham Khanzada to the cold, clinical environment of the police station. The manuscript establishes a complex web of adversaries, where the lines between the hunter and the hunted are constantly blurred. As Arham sits in custody, the reader is left to wonder who is truly orchestrating the downfall of the Khanzada empire and what the ultimate goal of the 'Black Emperor' theft was. The narrative focuses on the immediate fallout of the data breach and the subsequent legal battle, leaving the motivations of the key players and the identity of the mysterious observer as central, unresolved questions.
Urdu Summary
شطرنج از واریشہ یونس ایک پراسرار اور سنسنی خیز کہانی ہے جس کا مرکز اقتدار، انتقام اور سازشوں کا ایک جال ہے۔ کہانی کا آغاز ایک خفیہ کنٹرول روم سے ہوتا ہے جہاں ایک نامعلوم خاتون مختلف اسکرینوں کے ذریعے نرگس اور ارحم خانزادہ کی زندگیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ نرگس، جو ایک پرانی حویلی کی مالکن ہے، اپنے قیمتی 'بلیک ایمپیرر' کچھووں کے چوری ہونے پر شدید غصے میں ہے اور اس کا الزام ارحم خانزادہ پر عائد کرتی ہے۔ وہ اپنے کارندوں فیصل اور کبیر کو حکم دیتی ہے کہ وہ خانزادہ انٹرپرائزز کا ڈیٹا لیک کر کے ارحم کی ساکھ کو تباہ کر دیں۔
کبیر کی جانب سے ڈیٹا لیک ہونے کے بعد ارحم خانزادہ کی زندگی میں بھونچال آ جاتا ہے۔ اس کے دفتر کے باہر احتجاج شروع ہو جاتا ہے اور جلد ہی پولیس اسے فراڈ، رشوت ستانی، ڈیٹا چوری اور اپنے سابقہ ڈرائیور کاشف اور سیکیورٹی انچارج سلیم کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیتی ہے۔ تھانہ سٹی پولیس کے تفتیشی کمرے میں انسپکٹر زاویار ارحم سے پوچھ گچھ کرتا ہے اور اسے ثبوت دکھاتا ہے، لیکن ارحم خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہتا ہے کہ اسے پھنسایا گیا ہے۔
دوسری جانب، کنٹرول روم میں بیٹھی وہ نامعلوم خاتون شطرنج کے مہروں کی طرح ان تمام کرداروں کی چالوں کو کنٹرول کر رہی ہے۔ وہ سفید ملکہ کو بورڈ پر رکھ کر اپنی اگلی چال چلتی ہے۔ کہانی میں ہر کردار ایک دوسرے کے خلاف شطرنج کھیل رہا ہے، جہاں ارحم خانزادہ فی الحال پولیس کی حراست میں ہے اور نرگس اپنی انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ یہ کہانی اس بات کے گرد گھومتی ہے کہ آخر اس پورے کھیل کا ماسٹر مائنڈ کون ہے اور ارحم کو کن حالات میں پھنسایا گیا ہے۔
Short Scene From Novel
ارحم نے لفافہ اٹھایا۔ وزن میں ہلکا تھا۔ لیکن اس کا دل بہت بھاری ہو گیا۔ اس نے چاقو سے لفافہ کھولا۔
اندر سب سے اوپر ایک سفید شطرنج کا پیادہ تھا۔ بالکل صاف۔ نیا۔
پیادے کے نیچے ایک چھوٹا سا سفید کارڈ تھا۔ اس پر سیاہی سے لکھا تھا:
“کھیل شروع ہو چکا ہے”
اور نیچے ایک تاریخ: 14-04-2006
ارحم کا سانس رک گیا۔ قلم اس کے ہاتھ سے گر گیا۔
14 اپریل 2006۔
اس کی ماں صائمہ کے لاپتہ ہونے کی تاریخ۔
20 سال۔ ٹھیک 20 سال بعد کوئی اسے یہ تاریخ یاد دلا رہا تھا۔
“یہ مذاق ہے” ارحم سرگوشی میں بولا۔ “کون ہے یہ کس نے بھیجا ہو گا؟”
میز پر پڑا اس کا پرائیویٹ فون زور سے بجا۔ اسکرین پر لکھا تھا: “Unknown Number”
ارحم نے کانپتے ہاتھوں سے کال اٹھائی۔ “ہیلو؟”
دوسری طرف 3 سیکنڈ خاموشی رہی۔ پھر ایک عورت کی آواز آئی۔ عمر رسیدہ۔ بہت ٹھنڈی۔ بغیر کسی جزبے کے۔
“مسٹر خانذادہ ۔ مبارک ہو۔”
“کون؟”
“پہلی چال کے لیے آپ چنے گئے ہیں۔”
“تم چاہتی کیا ہو؟کونسی پہلی چال” ارحم چلایا۔
عورت ہنسی۔ ہلکی سی۔ “قاعدہ نمبر 1 یاد رکھیں مسٹر ارحم ۔”
“کیا قاعدہ؟”
“جب تک بادشاہ سلامت ہے، پیادے مرتے رہیں گے۔”
میں بادشاہ نہیں ہو نا کوئی میرا پیادہ ہے۔ارحم نے چلا کر کہا مگر دوسری طرف سے کال بند ہو گئی
ٹک۔ کال بند۔
ارحم نے فوراً نمبر ڈائل کیا۔ “آپ کا ملایا ہوا نمبر اس وقت بند ہے”۔
اس نے گھبرا کر کھڑکی سے باہر دیکھا۔ سامنے والی بلڈنگ کی چھت پر ایک سایہ تھا۔ بہت دور۔ لیکن لگ رہا تھا جیسے کوئی اسی کو دیکھ رہا ہو۔
****************
Latest Episode — Episode 4
What’s Next in Episode 4? — Episode Sneak Peek
ارحم خانزادہ کی زندگی کا سب سے مشکل امتحان شروع ہو چکا ہے۔ کیا وہ اپنی بے گناہی ثابت کر پائے گا یا شطرنج کی یہ چال اسے ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گی؟
Download Latest Episode (Episode 4)
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading Preview
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
قسط 3
_بے خبری_
"حصہ دوم"
ایک درمیانے سائز کا کمرہ تھا۔ چاروں دیواروں پر فرش سے چھت تک بڑی بڑی اسکرینیں نصب تھیں۔ ہر اسکرین پر دنیا کا ایک الگ ٹکڑا چل رہا تھا۔
ایک اسکرین میں نرگس اپنے کمرے میں آئینے کے سامنے کھڑی بال سنوار رہی تھی۔
دوسری میں باس اور جارج کسی خفیہ جگہ بیٹھے سرگوشیوں میں کوئی پلان بنا رہے تھے۔
تیسری پر ارحم خانزادہ اپنے آفس کی بڑی میز پر فائلیں الٹ پلٹ کر رہا تھا۔
مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔
درجنوں زندگیاں، درجنوں راز… اور ان سب پر ایک ہی نظر تھی۔
مگر عجیب بات یہ تھی کہ جن پر نظر رکھی جا رہی تھی، وہ سب اس حقیقت سے بے خبر اپنی چالیں چلنے میں مصروف تھے۔
کمرے میں گھپ اندھیرا تھا۔ صرف اسکرینوں کی نیلی روشنی دیواروں پر رقص کر رہی تھی۔ کمرے کے ایک کونے میں لگی پرانی دیوار گھڑی کی سوئیاں سناٹے کو چیر رہی تھیں۔
ٹک… ٹک… ٹک…
اچانک باہر سے ہیل کی آواز آئی۔
ٹک ٹک ٹک…
آواز آہستہ آہستہ قریب آتی گئی اور پھر دروازے کے سامنے رک گئی۔
ایک لمحے کا سکوت۔
کلک…
دروازہ کھلا۔
اندر داخل ہونے والی نے پہلے دروازہ بند کیا، پھر ہاتھ بڑھا کر سوئچ دبایا۔ بلب کی زرد روشنی نے کمرے کے رازوں سے پردہ اٹھایا۔
وہ کرسی گھسیٹ کر بیچ میں بیٹھ گئی۔ روشنی اس کے چہرے پر پڑی تو کمرے کی فضا ہی بدل گئی۔
قد درمیانہ تھا۔ نقوش میں مشرق کی نزاکت اور مغرب کی سختی کا عجیب امتزاج۔ گورا بے داغ رنگ، تراشی ہوئی لمبی ناک، گلابی ہونٹوں پر ہلکی سی گلوس کی چمک۔ بھوری آنکھیں… گہری، پراسرار، جیسے ہر چیز بھانپ لیتی ہوں۔ کندھوں سے نیچے تک بکھرے سنہرے بال روشنی میں چمک رہے تھے۔
وہ بلاشبہ بہت خوبصورت تھی۔ مگر اس خوبصورتی میں ایک خطرناک کشش تھی۔
اس نے سامنے رکھی میز پر پڑا ہیڈسیٹ کانوں پر لگایا اور کی بورڈ پر انگلیاں چلائیں۔ ایک ایک کر کے تمام اسکرینیں جاگ اٹھیں۔ پھر اس نے بیچ والی سب سے بڑی اسکرین کو چھوا اور ارحم خانزادہ کا آفس زوم کر دیا۔
اس کے ہونٹوں پر ایک ہلکی، معنی خیز مسکراہٹ ابھری۔
بہت دھیمی آواز میں وہ خود سے بولی:
*"سب اپنی بساط بچھا رہے ہیں… مگر شطرنج کی مہرے میں ہلاؤں گی۔"*
اس کے بعد کمرے میں پھر سناٹا چھا گیا۔
صرف گھڑی کی ٹک ٹک، اسکرینوں کی سرسراہٹ، اور اس عورت کی سانسوں کی آواز باقی رہ گئی۔
_پرانی حویلی – لائبریری_
_رات 11:40_
_بلیک امپیرر چوری ہونے کے بعد_
کمرے میں صرف لکڑی کے جلنے کی آواز تھی۔ دیواروں پر پرانی تصویریں لٹک رہی تھیں۔
بیچ میں سنگ مرمر کا بڑا ٹیبل۔ اس پر پڑا تھا ایک خالی شیشے کا ڈبہ۔
جس میں نکلی کچھوے تیر رہے تھے ۔
*نرگس* نے ٹیبل پر اپنا ہاتھ مارا اور غصے میں کہا:
*"20 کروڑ!!! 20 سال کی محنت!!! اور وہ کمینہ.۔۔۔ میرے اتنے مہنگے کچھوے لے کر چلا گیا؟!"*
اس کی آواز حویلی کی دیواروں سے ٹکرا کر واپس آئی۔
سامنے فیصل اور کبیر سر جھکائے کھڑے تھے۔ کسی کی ہمت نہیں تھی بولنے کی۔
*فیصل نے* ہکلاتے ہوئے: _"مادام… پورٹ پر جو ملا وہ نقلی تھا۔ اصل… اصل کسی نے راتوں رات بدل دیا۔"_
*نرگس*: _"مجھے پتہ ہے!"_
وہ چلتے ہوئے کھڑکی کے پاس گئی۔ باہر اندھیرا اور خالی باغ تھا۔
*نرگس*: _"ارحم خانزادہ۔ سب اسی کا کیا دھرا ہے۔ وہ سمجھتا ہے میں بے وقوف ہوں؟"_
_"میں نے اسے بدنام کرنے کا پلان بنایا… اور اس نے میری چیز ہی چوری کروا دی!"_
اس نے مٹھی بھینچ لی۔ ناخن ہتھیلی میں گھس گئے۔
*نرگس*: _"سنو!"_
فیصل اور کبیر نے سر اٹھایا۔
*نرگس*: _"اب شطرنج نہیں کھیلیں گے۔ اب جنگ ہوگی۔"_
_کبیر تم ڈیڈا لیک کرو خانزادہ انڑرپرائزر کا"ارحم کی ریپوٹیشن، اس کی کمپنی، اس کا نام… سب مٹی میں ملا دو۔"_
_"اور ہاں…"_ وہ مڑی اور ٹیبل پر رکھے خالی ڈبے کو دیکھا۔
*نرگس*: اور فیصل تم _"بلیک امپیرر چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو… اسے ڈھونڈ کر میرے قدموں میں لاؤ۔ ورنہ تم سب کے لیے یہ حویلی قبر بن جائے گی۔"_
کمرے میں ایک دم خاموشی چھا گئی۔
اچانک لائبریری کا پرانا فون بج اٹھا۔ _ٹرن… ٹرن…_ ۔ نرگس نے آگے بڑھ کر فون اٹھایا۔
دوسری طرف عورت کی، سرد آواز آئی:
*"پیادے جب غصے میں آتے ہیں… تو سب سے پہلے خود ہی مہرے گنواتے ہیں۔"*
*"دیکھتے ہیں نرگس… تم ملکہ کیسے بنو گی۔"*
_ٹک_
کال کٹ گئی۔
نرگس کا چہرہ سفید پڑ گیا۔
*نرگس*:کون ہے یہ کبیر تمہارے پاس ایک گھنٹہ ہے ایک گھنٹے کے اندر مجھے اس نمبر کی ساری ڈیڈیل چاہیے۔
جی مادام۔ کبیر نے کہا
_کبیر_ نے فوراً لیپ ٹاپ کھولا۔ ہاتھ کانپ رہے تھے۔
_کبیر_: _"مادام… نمبر پرائیویٹ ہے۔ لوکیشن ٹریس نہیں ہو رہی۔ کوئی بہت بڑا ہیکر ہے۔"_
_نرگس_ نے دانت پیسے۔
_نرگس_: _"ایک گھنٹہ کہا تھا کبیر! اگر ایک گھنٹے میں پتہ نہ چلا تو تمہارا یہ لیپ ٹاپ بھی اور تم بھی… دونوں اسی حویلی کی دیوار میں چن دیے جائیں گے۔"_
_فیصل_ ڈرتے ہوئے بولا: _"مادام… یہ آواز… یہ عورت کی آواز تھی۔ کیا وہ… کیا وہی ہے؟"_
ہاں شاید اگر یہ وہی عورت ہے تو پھر کھیل میں اور مزا آئے گا۔ جب جیسمین پولاٹ میدان میں آئی گی۔
اگر وہ شطرنج میں ملکہ بن گئی تو اگر اس نے کھیل جیت لیا یا ہم سے پہلے بازی چل دی تو۔ فیصل نے کہا۔
بکواس بند رکھو اپنی میں ہی شطرنج کی ملکہ ہو اور یہ کھیل میں ہی جیتوں گی اور جو کام بولا ہے وہ کرو جا کر ۔ نرگس نے آگ بگولا ہوتے ہوئے کہا
جی جی مادام جا رہا ہو۔ فیصل نے ڈرتے ڈرتے کہا اور باہر کی طرف دوڑ لگا دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
_کنٹرول روم – نامعلوم جگہ_
_بالکل اسی وقت_
وہ عورت کرسی پر پیچھے ٹیک لگا کر بیٹھی تھی۔ سامنے سب سے بڑی اسکرین پر اب _پرانی حویلی کی لائبریری_ لائیو چل رہی تھی۔
اس نے ہیڈسیٹ اتارا اور میز پر رکھ دیا۔ اس کی بھوری آنکھوں میں سرد سا تاثر تھا ۔
اسکرین پر نرگس کا غصہ، کبیر کی گھبراہٹ، فیصل کا ڈر… سب صاف نظر آ رہا تھا۔
اس نے کی بورڈ پر صرف 3 لفظ ٹائپ کیے اور _Enter_ دبا دیا۔
پھر اس نے دوسری اسکرین دیکھی۔ اس پر _ارحم خانزادہ_ ابھی بھی فائلیں دیکھ رہا تھا۔ بے خبر۔
عورت ہلکی سی ہنسی۔
_"ایک طرف غصے میں اندھی ملکہ… دوسری طرف بے خبر بادشاہ…"_
عورت سرگوشی میں کچھ گنگنانے لگی۔
سرگوشی تھوڑی تیز ہوئی… پھر اور تیز ہوئی۔
آہستہ آہستہ سرگوشی آواز میں بدل گئی۔ اب کمرے میں اس کی آواز گونج رہی تھی۔
*"پیادے آگے بڑھیں گے… ملکہ گرے گی… اور بادشاہ کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ شہ مات کب ہو گئی۔"*
اس نے میز پر پڑا کالے رنگ کا مہر والا لفافہ اٹھایا۔ لفافے پر صرف ایک حرف بنا تھا۔ *"A"*
اس نے کرسی گھمائی۔ پیچھے اندھیرے میں دیوار پر ایک بڑی شطرنج بچھائی ہوئی تھی۔
سفید مہرے ادھر۔ کالے مہرے ادھر۔
بیچ میں صرف ایک خالی خانہ تھا۔
اس نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور سفید ملکہ اٹھا کر خالی خانے میں رکھ دی۔
*کلک*
کمرے میں لائٹ ایک بار جھپکی اور پھر سب نارمل۔
صرف اسکرینوں کی نیلی روشنی اور گھڑی کی _ٹک… ٹک… ٹک…_
خانزادہ انٹرپرائزز
صبح 10:00
دروازے پر دھڑ دھڑ کی آواز آئی۔
ماہ نور ہانپتی ہوئی اندر بھاگی۔
*ماہ نور:* سر!!! ڈیٹا لیک ہو گیا ہے!!! سر پتا نہیں کس نے سارا ریکارڈ نیٹ پر ڈال دیا ہے!!!
ارحم کے چہرے کا رنگ اڑ گیا۔ لیپ ٹاپ کی اسکرین پر ایک ایک کر کے فائلیں کھل رہی تھیں۔
"بلیک امپیرر"۔ "خفیہ معاہدے"۔ "بینک ٹرانزیکشنز" قتل کیس ۔ سب پبلک۔
ارحم کا فون بجنے لگا۔ 100+ میسجز۔ سب میں ایک ہی لائن:
*"خانزادہ خاندان ایکسپوزڈ"*
کھڑکی سے باہر شور کی آواز آئی۔
ارحم کھڑکی کے پاس گیا۔ نیچے گیٹ پر باہر بہت ساری عوام کھڑی تھی ۔۔۔
پولیس کی گاڑیاں۔ میڈیا کے کیمرے۔ رپورٹرز کے مائیک۔
اور سو سے زیادہ لوگ پلے کارڈ لے کر:
*"ارحم خانزادہ استعفیٰ دو"*
*"چور ہے چور ہے"*
*"انصاف چاہیے"*
لوگوں نے پورا شہر سر پر اٹھا لیا تھا۔
*ارحم:* _دانت پیس کر_… یہ چاہتے کیا ہے؟
اچانک 4 پولیس افسر اندر داخل ہوئے۔
انسپکٹر:* ارحم خانزادہ؟ آپ کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ فراڈ، رشوت اور ڈیٹا چوری دو لوگوں کو قتل کرنے کے جرم میں۔
_کلک_
ہتھکڑی لگتے ہی ارحم کا جسم اکڑ گیا۔
میں نے کوئی قتل نہیں کیا!!! تم لوگوں کو ثبوت کیا ملا ہے؟ ارحم نے غصے سے کہا
_ آپ کے گھر سے دو لاشیں ملی ہیں خانزادہ صاحب۔ اب بات عدالت میں ہوگی۔ انسپیکٹر نے سرد لہجے میں کہا۔
اسے گھسیٹ کر باہر لایا گیا۔
باہر… جہنم۔
کیمروں کی فلیش۔ شور۔ نعرے۔ دھکے۔
*رپورٹر 1:* _مائیک منہ پر لگائے سر کیا یہ سچ ہے آپ نے قتل کیے؟
*رپورٹر 2:* خانزادہ صاحب لاشیں کس کی ہیں- کیا آپ کچھوے سپلائر میں ملوث ہیں؟
*رپورٹر 3:* بلیک امپیرر کا اس سے کوئی تعلق ہے؟
ارحم نے سر اٹھایا۔ آنکھیں سرخ تھی۔ لیکن آواز نہیں کانپی۔
*ارحم:* نے چیخ کر کہا: میں بے گناہ ہوں!!! یہ سازش ہے!!! مجھے 24 گھنٹے دو میں اصل مجرم سامنے لاؤں گا!!!
ہجوم: *"جھوٹا!" "چور!" "خانزادہ انٹرپرائزز بند کرو" " ارحم خانزادہ کو اندر کرو!"*
سر!!! سر میری بات سنیں!!! میں جانتی ہوں آپ نے نہیں کیا!!! ماہ نور نے روتے ہوئے کہا
ایک کانسٹیبل نے اسے روکا۔
میڈم پیچھے ہٹیں۔کانسٹیبل نے کہا
ارحم نے جاتے جاتے آخری نظر ماہ نور پر ڈالی۔ آنکھوں سے کچھ کہا
پھر دھکا دے کر اسے پولیس نے وین میں بند کر دیا۔ *دھڑام*
سائرن: *و…*
وین ہجوم چیرتی ہوئی نکل گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
_کنٹرول روم_
نرگس نے ٹی۔وی بند کیا۔ شطرنج پر سفید بادشاہ غائب۔
*نرگس:* نے چائے کا گھونٹ لے کر کہا_ "اب ملکہ کی باری۔ دیکھتے ہیں وہ تاج کے لیے کتنا خون بہاتی ہے۔"
_ٹک_
پولیس وین کے اندر*
ارحم ہتھکڑیوں سمیت بیٹھا۔ سانس تیز۔
ٹھیک ہے۔ اگر تم جنگ چاہتی ہو… تو جنگ ہی سہی۔" ارحم نے سرگوشی کی۔
*تفتیشی کمرا – تھانہ سٹی پولیس*
*صبح 11:43*
کمرہ چھوٹا۔ دیواریں سیمنٹ کی۔ ایک ٹیوب لائٹ ہلکی ہلکی بج رہی تھی۔
میز کے اس پار *انسپکٹر زاویار* فائل کھول کر بیٹھا۔ سامنے *ارحم خانزادہ*۔
ہاتھوں میں ہتھکڑیاں۔ سفید شرٹ پر مٹی اور پسینہ۔ بال بکھرے۔ لیکن آنکھوں میں وہی آگ۔
ٹیپ ریکارڈر: _کلک_
*انسپکٹر زاویار:* نے ہاتھ میں قلم گھماتے ہوئے کہا: جی تو ارحم خانزادہ… خانزادہ انٹرپرائزز کے مالک۔ فراڈ، رشوت، ڈیٹا چوری… اور 2 قتل۔
*انسپکٹر زاویار:* آسان سوال سے شروع کرتے ہیں۔ کل رات 2 سے 4 بجے کے درمیان آپ کہاں تھے؟
ارحم نے ہتھکڑیوں کو دیکھا۔ پھر سیدھا انسپکٹر کی آنکھوں میں۔
*ارحم:*نے سرد لہجے میں کہا_ اپنے گھر میں تھا۔
*انسپکٹر زاویار:* _فائل سے دو تصویریں نکال کر میز پر پھینکیں_
یہ ہیں کاشف اور سلیم۔ آپ کے ڈرائیور اور سیکیورٹی انچارج۔ 4 سال سے آپ کے ساتھ تھے نا؟
تصویروں پر خون۔ گلے پر نشان۔
انسپکٹر زاویار:* یہ دونوں آپ کے گھر کے بیسمنٹ سے ملے ہیں۔ ان دونوں کے سر میں گولی ماری گئی ہے۔
اب بتائیں… اگر آپ نے نہیں کیا تو کس نے کیا؟
کمرے میں خاموشی۔ صرف ٹیوب لائٹ کی بز کی آواز۔
ارحم نے تصویریں اٹھا کر دیکھیں۔ جبڑا بھینچ گیا۔
*ارحم:* نے آہستہ آواز میں کہا: کاشف… سلیم…
اس نے تصویریں واپس میز پر رکھیں۔
*ارحم:* میں نے نہیں مارا۔ مجھے پھنسایا گیا ہے۔
ہاہاہا ہر مجرم یہی کہتا ہے۔ انسپیکٹر زاویار نے ہنس کر کہا۔
آپ کے گھر، آپ کی لاشیں، آپ کی سیکیورٹی کیمرے بند۔
خانزادہ صاحب، سارے ثبوت آپ کے خلاف چیخ چیخ کر گواہی دیے رہے ہیں۔
وہ آگے جھکا۔
*انسپکٹر زاویار:* آخری موقع دے رہا ہوں۔ نام بتاؤ۔ کس کے کہنے پر کیا؟ بلیک امپیرر کا ڈیٹا بیچنے کے لیے قتل کیے؟
ارحم چپ۔ اس نے میز کے نیچے اپنی جیب کو محسوس کیا۔ USB وہیں تھی۔
*ارحم:* نےآنکھیں بند کر کے کہا: مجھے اپنا ایک فون کرنے دیں۔
*انسپکٹر زاویار:* نے قہقہ لگا کر کہا:
فون؟ ابھی تو آپ ملزم ہیں۔ وکیل آئے گا تو بات ہوگی۔
وہ اٹھا اور دروازے کی طرف بڑھا۔
*انسپکٹر زاویار:* سوچ لیں خانزادہ صاحب۔
Online reading (Episode 4)
مکمل قسط آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
Previous Episodes
| Episode | Download | Online Reading |
|---|---|---|
| Episode 1 | | |
| Episode 2 | | |
| Episode 3 | |
You Might Also Like
- Read All Novels by Wareesha Younas
- Rab Rakha by Sania Hussain Download pdf
- Hum teen jo kabhi ek thy by Smail Arshad download pdf
- More Crime based Urdu Novels Novels
- More Mystery Based Novels Novels
- More Suspense Based Novels Novels
FAQ
ارحم خانزادہ پر کون سے الزامات عائد کیے گئے ہیں؟
ارحم خانزادہ پر فراڈ، رشوت، ڈیٹا چوری اور دو قتل (کاشف اور سلیم) کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
نرگس ارحم خانزادہ سے کیوں ناراض ہے؟
نرگس ارحم خانزادہ سے اس لیے ناراض ہے کیونکہ اسے یقین ہے کہ ارحم نے اس کے قیمتی 'بلیک ایمپرر' کچھوے چوری کیے ہیں۔
کبیر کا اصل کام کیا ہے؟
کبیر نرگس کا ایک ماتحت ہے جسے خانزادہ انٹرپرائزز کا ڈیٹا لیک کرنے اور ہیکنگ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
انسپکٹر زاویار کون ہے؟
انسپکٹر زاویار سٹی پولیس کا ایک افسر ہے جو ارحم خانزادہ کے خلاف قتل اور دیگر جرائم کے کیس کی تفتیش کر رہا ہے۔
کیا ارحم خانزادہ نے کاشف اور سلیم کے قتل کا اعتراف کیا ہے؟
نہیں، ارحم خانزادہ نے ان قتل کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اسے پھنسایا گیا ہے۔
ہم سے رابطہ کریں
اگر آپ کو ناول ڈاونلوڈ کرنے یا آنلائن پڑھنے میں کسی طرح کا مسئلہ ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔
مزید ناولز اور اپڈیٹس کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوائن کریں:
👁 771 Views










