Ishq e yaar by Jerry Baloch Complete Novel Download PDF

Ishq e yaar by Jerry Baloch Download pdf

Novel Introduction – Ishq e yaar by Jerry Baloch

Ishq e yaar by Jerry Baloch introduces a narrative woven with mystery, family dynamics, and the tension of impending nuptials. The story centers on the Durrani household, where wedding preparations are underway, yet the atmosphere is thick with secrets. Characters like Daraq, an SP officer, and Ain are caught in the whirlwind of marriage festivities, while others, such as Kaira, are engaged in clandestine investigations. Kaira is seen navigating the office of Salar, searching for evidence and securing sensitive documents, suggesting a hidden conflict that runs parallel to the celebratory events. Meanwhile, the household of Usman Rehmani faces its own quiet turmoil, marked by financial stress and unspoken tensions between family members. As guests arrive and the dholki festivities begin, the narrative juxtaposes the joy of a wedding with the weight of past reputations and unresolved mysteries. The story invites readers into a world where personal milestones are shadowed by hidden agendas, anonymous threats, and the desperate need to uncover the truth, setting the stage for a complex drama where every character holds a piece of a larger, yet-to-be-revealed puzzle.

Table of Contents

Detailed Summary

English Summary

Ishq e yaar by Jerry Baloch unfolds through a series of interconnected lives, primarily revolving around the Durrani family and their associates during a period of wedding preparations. The narrative is split between the festive atmosphere of the Durrani household and the darker, more secretive activities of characters like Kaira. While Daraq, an SP officer, prepares for his wedding amidst teasing from family members like Aish and Raid, Kaira is deeply involved in a covert investigation. She is seen infiltrating Salar’s office, where she discovers a tender file and a USB drive, which she carefully conceals, indicating a high-stakes conflict involving corporate or personal secrets. Her actions suggest a mission to uncover truths that others might wish to keep buried.

Simultaneously, the story explores the domestic struggles of Usman Rehmani. His household is characterized by a heavy silence, reflecting his financial distress and the growing distance between him and his daughter, Esha, who observes the family's troubles from the shadows. The connection between the Durrani family and these external pressures remains a point of intrigue, as characters like Qandeel and Atiq are linked to the Durrani name, and Qandeel herself is seen mourning the tarnished reputation of her mother, seeking a way to prove her innocence.

As the wedding festivities progress, with guests arriving and dholki preparations in full swing, the contrast between the public celebrations and private anxieties becomes stark. Ain and Shahwez arrive at the house, adding to the gathering, while Noor Begum watches over the family, offering prayers for the future. However, the peace is fragile. Daraq receives an anonymous phone call that disrupts his morning, hinting at external threats or past issues resurfacing. The narrative maintains a steady tension, moving between the lighthearted moments of shopping and wedding rituals and the serious, investigative work of Kaira, who continues to analyze video evidence. The story is built on these layers of mystery, where the past—specifically the 'past of Salar'—is being reopened, and characters are forced to navigate their personal relationships while dealing with the consequences of secrets that threaten to unravel their lives.

Urdu Summary

عشقِ یار از جیری بلوچ ایک ایسی کہانی ہے جو شادی کی تقریبات اور چھپے ہوئے رازوں کے گرد گھومتی ہے۔ کہانی کا مرکزی محور درانی خاندان ہے جہاں ڈھولکی اور شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایک طرف ایس پی دارق اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور گھر والے ان کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، تو دوسری طرف کائرہ ایک خفیہ مشن پر ہے۔ کائرہ سالار کے دفتر میں داخل ہو کر اہم دستاویزات اور یو ایس بی حاصل کرتی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی بڑی سازش یا راز کو بے نقاب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب عثمان رہبانی کا گھر مالی مشکلات اور خاموش کشیدگی کا شکار ہے۔ عثمان صاحب کی پریشانی اور ان کی بیٹی عشنا کی خاموش مشاہدات کہانی میں ایک سنجیدہ پہلو شامل کرتے ہیں۔ قندیل، جو درانی خاندان سے منسلک ہے، اپنی والدہ کی بے گناہی ثابت کرنے کی تگ و دو میں ہے، جو کہانی میں جذباتی گہرائی پیدا کرتی ہے۔ عین اور شاہویز کی آمد سے گھر میں مہمانوں کا تانتا بندھ جاتا ہے، لیکن یہ خوشیاں کسی نہ کسی انجانے خوف کے سائے میں ہیں۔ دارق کو ملنے والی ایک گمنام کال اور سالار کے ماضی کے بارے میں ہونے والی چہ مگوئیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ کہانی میں جلد ہی کوئی بڑا موڑ آنے والا ہے۔ جیری بلوچ نے شادی کے ہنگاموں اور کرداروں کی نجی زندگیوں کی کشمکش کو بہت مہارت سے جوڑا ہے، جہاں ہر کردار کسی نہ کسی راز کو چھپائے یا تلاش کر رہا ہے۔

Short Scene From Novel

” کل کہاں گئے تھے تم چاروں” انہوں نے حدیکہ سے پوچھا ۔

”  ۔ آغا جججان و۔۔۔۔۔وہ ہم لوگ ”

” اب بول بھی دو ۔” اچانک دارق بول پڑا ۔

” ایک منٹ رکو حدی ( حدیقہ)”  کائرہ اس کے سامنے آئی

” آپ ہوتے کون ہیں ہم سے ایسے بات کرنے والے ”

” کائرہ ”

اسما نے اسے گھرکنے کے انداز میں کہا ۔

” ایک منٹ امی” ۔ وہ اسماء کو دیکھتی دوبارہ اُس کی جانب رخ کیا ۔

۔ ” اب کوئی نہیں بولے گا ”

اُس نے باقیوں کو بھی خاموش رہنے کا اشارہ کیا ۔

” تم بتاؤ ہوتے کون ہو ہم سے سوال کرنے والے ۔ یہ ہمارے بابا کا بھی گھر ہے ۔صرف تم لوگوں کا نہیں ہے جو تمھاری ہر بات مانیں گے ۔ حد میں رہو سمجھے ۔” وہ اُس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتی ہے ۔

” تم نہ سر پر سوار نہ ہو  سمجھیں ۔  اور ہاں ہوگا گھر آپکے بابا کا مگر داؤ پر عزت میرے بابا کی لگا رہی ہو جو میں برداشت نہیں کروں گا ” ۔ وہ غصے میں آپے سے باہر ہوتا اُسے کہتا ہے ۔

“ایک منٹ ایس پی صاحب ” وہ اُس کے انداز کو مکمل نظر انداز کرتی ہے ۔

۔”  میں مجرا نہیں کر رہی تھی وہاں ۔ جو تم لوگوں کی عزت پامال ہو گئی ۔”

” کچھ اس سے کم بھی نہیں تھا .تمھارے جھگڑے کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم تھا وہاں اور اسی ہجوم میں سے کسی نے تمھاری ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی ۔ اب بتاؤ عزت داؤ پر لگی ہماری یا نہیں ۔ صرف کوٹھے پر مجرا نہیں ہوتا شریفوں کا مجرا بھی ہوتا ہے جس میں تم سب سے آگے ہوتی ہو  ۔ باقی دونوں لڑکیوں کی طرح رہتی ہیں اور ایک یہ لڑکوں کی طرح کپڑے پہنے گھومتی ہے  ۔ وہ غصے میں اُس کی حلیے پے  بات کرجاتا ہے جس سے کائرہ کا غُصہ اور بڑھ جاتا ہے ۔

” آپ کو کیا مسئلہ ہے ۔ میں جو بھی کروں  ۔ میری زندگی مجھے جینے آتی ہے ۔ آپ سے پوچھ کے سانسیں نہی لوں گی میں سمجھے ” وہ چیخنے کے انداز میں کہتی واپس جانے لگتی ہے جب وہ اُس کی کلائی پکڑ کر اُسے اپنی طرف موڑتا ہے ۔

” تمھاری مرضی میں نکالوں گا ۔ اب بتانا پسند کرو گی کیوں کر رہی تھی وہاں مجرا ”

****************

Latest Episode — Episode 7

What’s Next in Episode 7? — Episode Sneak Peek

عشق یار کی ساتویں قسط میں چھپے رازوں اور پرانی دشمنیوں کا طوفان درانی مینشن کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ ایک گولی نے جہاں دارق کی زندگی کو داؤ پر لگا دیا ہے، وہیں کائرہ اور قندیل کا پراسرار غائب ہونا گھر کے مکینوں کے لیے ایک نئی قیامت بن کر ٹوٹا ہے۔ کیا یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش ہے؟

Download Latest Episode (Episode 7)

نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online Reading Preview

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

ناول :

عشق یار

تحریر : جیری بلوچ

قسط نمبر : 7

اس نے لیپ ٹاپ کو بند کیا، لائٹس آف کرنے کی نیت سے بورڈ تک آئی ۔

اس کا ارادہ تھوڑی دیر آرام کرنے کا تھا مگر دری کے کمرے میں لائٹس آن دیکھ کر اُس کو اُسکی باتیں یاد آئی

وہ ایک آگ کو سلگا رہی تھی اور آگ میں کون کون جلے گا فقط خدا جانے۔۔

مہندی کی تیاریاں ہو چکی تھی ۔۔

دن قریب آرہے تھے اور وہ، الجھنوں کا شکار تھا۔

محبت اور ماضی میں سے اُسے دونوں کو چھوڑ دینا منظور نہی تھا اور تھام کر رکھنا، اُسکی ذات اُسکا گھر سب بکھر جانا تھا۔۔

وہ چند سالوں کا لڑکا اپنا ماضی اپنے اندر کسی طوفان کی طرح جھیل رہا تھا ۔۔

اور وہ بتانے سے قاصر تھا ۔۔

کائرہ کو ویڈیو کے بعد ، جو سمجھ آرہا تھا وہ اُسے یقین نہی کرنا چاہتی تھی ، وہ انجان بننا چاہتی تھی مگر ذہن میں جیسے تفسیریں بن گئی ہوں۔

قندیل معمول کے مطابق اپنے کمرے میں موجود تھی ، ہر طرف روشنی اور خوشبو پھیل رکھی تھی مگر وہ ذہنی طور پر جیسے ہر چیز سے انکاری تھی۔۔۔

مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔

عشنا اپنے کمرے میں یہاں سے وہاں ٹہل رہی تھی، اُسے ہر حال میں عاتق کو حاصل کرنا تھا۔

وہ بار بار ایک ہی نمبر پر کال کر رہی تھی مگر مقابل اٹھانے کے موڈ میں نہی تھا۔

اُس نے غصے سے فون بیڈ پر پٹخا۔

عاتق درانی، دیکھ لوں گی تمہیں میں تمہیں حاصل کر کے رہوں گی پھر چاہے کچھ بھی ہوجائے میں تمہاری کمزوری اچھے سے جانتی ہوں اور تمہیں حاصل کرنے کیلئے تو عشنا رہبانی جان کی بازی بھی لگا دے گی یہ تو پھر ایک رشتہ ہے۔

عاتق آنے والے طوفان سے بےخبر ، بس تیاری کرنے میں مصروف تھا۔۔ دارق پاس کھڑا کافی پی رہا تھا

دارق کا دھیان بار بار اُس کال کی طرف جا رہا تھا

وہ کون تھا اور ایسا کیا ہونے والا تھا اُس کا اِس سب سے کیا تعلق، سامنے کیوں نہی آتا وہ۔۔

مگر شاید قسمت انجان ہی ہوتی ہے

تیرے لفظوں تک رسائی نہ ہوئی میری

مجھے تو فقط تیرا لہجہ مار گیا تھا

ہر کوئی مصروف تھا، کوئی تیار ہونے میں کوئی گھر کے مہمانوں میں۔۔۔

کائرہ ، تم اِدھر کیا کررہی ہو۔

قندیل نے اُسے ٹیرس پر جاتے دیکھا تو پوچھ لیا

وہ میں نے ، بس کال کرنی تھی ایک اِدھر شاید نیٹ ورک ڈراپ ہورہا ہے۔۔

کائرہ بتاتی اوپر چل دی۔۔

عشنا نے اچھے سے اپنے آپ کو کور کیا۔۔ اُس کا حلیہ اب ایک مردانہ ویٹر جیسا لگ رہا تھا چہرے پر داڑھی لگا لی، سر میں کیپ اور کپڑے چینج کر کے درانی مینشن میں موجود تھی۔۔

سنو بچے۔۔۔ یہ چٹ اُس آپی کو دے دو جا کر۔۔۔ اُس نے دور کھڑی قندیل کی طرف اشارہ کیا۔۔۔

بچے نے تھوڑی دیر اُسے دیکھا اور پھر چٹ پکڑ کر بھاگ گیا۔۔

اب اُس کے قدم، ٹیرس کی جانب تھے۔۔

آپی اِدھر جو آپی تھیں وہ کدھر گئیں۔۔۔ بچے نے معصومیت سے سوال کیا۔۔

وہ کمرے میں گئی ہیں آپ کو اُن سے کیا کہنا ہے

آپی وہ ایک بھائی نے یہ دیا ہے اُنہیں دینے کو۔

یہ کیا ہے۔۔ کائرہ نے پکڑ کر اُسے جانے دیا۔۔۔

چٹ کھول کر کائرہ نے پڑھنا شروع کیا

"اگر اپنی ماں کے راز کو راز رکھنا چاہتی ہو تو مجھ سے ٹیرس پر ملو۔ دنیا نہی جانتی سچ کیا ہے وہ وہی دیکھے گی جو کیمرہ دکھائے گا۔۔ اسلیے بہتری اِسی میں ہے آجاؤ۔۔اور کسی کو بتانے کی غلطی مت کرنا، ہماری تم پر نظر رہے گی"

کون ہے یہ۔۔۔ اور قندیل کی ماں کا کیا راز ہے؟

میں پاگل ہوجاؤں گی اِس گھر میں سب اپنا ماضی چھپاتے کیوں ہیں۔۔ کائرہ اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔۔

تھوڑی دیر میں کچھ سوچ کر اٹھی اور قدم ٹیرس کی جانب کرلیے۔۔۔

دارق جو کب سے یہاں وہاں ٹہل رہا تھا، اُسے عجیب سی بےچینی ہونے لگی ۔ وہ اپنے کمرے سے نکل کر کائرہ کے کمرے کی طرف چل دیا۔

اندھیرے میں بس کائرہ کے قدموں کی آواز سنائی دے رہی تھی۔

میں جانتی تھی تم ضرور آؤ گی ، مگر آ تو گئی ہو واپس کیسے جاؤ گی۔۔ عشنا کی اُس کی طرف پیٹھ تھی۔اور اندھیرے کی وجہ سے کچھ پتہ بھی نہی چل رہا تھا۔۔۔

عشنا اُس کے قریب آتی گئی۔۔ اور کائرہ فقط آہٹ سن رہی تھی خاموش تماشائی کی طرح۔۔

قندیل میری پیاری بہن۔۔۔۔ طنزیہ انداز میں کہا جانے والا لفظ کائرہ کے دل کو بھاری کررہا تھا۔۔اُسے اُمید تک نہیں تھی، عشنا اِدھر اس طرح آئے گی ۔

تم جانتی ہو میری تم سے کوئی دشمنی نہی تھی مگر تم سے نفرت ہمیشہ سے تھی۔۔ جانتی ہو کیوں۔

لمحے بھر کو سناٹا چھا گیا ۔

یہ کائرہ کدھر رہ گئی۔۔ کب سے قندیل اُس کا انتظار کررہی تھی۔۔ اور اُسے واپس نہ آتا دیکھ اوپر کی طرف چل دی۔۔

دارق کمرے میں داخل ہوا۔۔

آج اتنی شانتی کیسے ہے۔ طوفان کدھر گیا ہوا ہے۔ دارق نے کمرے میں خاموشی دیکھ کر نظریں اِدھر اُدھر گھمائیں۔۔ اُس کی نظر بالکونی میں پڑے بورڈ پر پڑی۔۔وہ اُس تک آیا۔۔

بورڈ پر لکھے الفاظ اُس کو زندہ دفن کرنے کیلئے کافی تھے۔

اُس نے ایک بار، بار بار، وہ الفاظ پڑھے۔۔

اُسے لگا کائرہ نے کچھ غلط لکھا ہے مگر اُسے غلط فہمی بھی تو ہوسکتی ہے۔۔

وہ مجھ سے بدلے اور جیت کیلئے اتنی اندھی ہوگئی ہے کے کچھ بھی کردے۔۔ وہ اپنے حواس کھونے لگا۔۔۔

اُس نے قدم کمرے کے دروازے کے جانب کرلیے۔۔

ابھی وہ باہر جاتا کے اُس کی نظر لیپ ٹاپ پر پڑی۔۔

وہ جلدی سے اُس تک آیا۔۔

کائرہ اکثر اِس پر کام کرتی ہے شاید اِس میں کچھ ہو۔۔

اُس نے لیپ ٹاپ اوپن کیا۔۔

سکرین پر پاسورڈ بلاک نظر آنے لگا۔۔

پاسورڈ کیا ہوگا۔۔۔

اُس کی برتھ ڈے۔۔۔

اُس نے کچھ نمبر لکھے۔

اُس نے سکرین دیکھتے ہی کچھ اور پاسورڈز لگائے مگر ہر بار ایرر۔۔

وہ مایوس سا جانے لگا۔۔۔

تخیل۔۔۔

(کائرہ، تم پاسورڈ کیوں نہی بتاتی۔۔ سوال سالار نے کیا تھا۔

اسلیے کے کوئی میرے اندر نہ جھانک لے۔

جاننے والے جان لیتے ہیں آپکے من کی۔

ہاں جان لیتے ہیں، اسلیے تو میرا اصول ہے پاسورڈ ہمیشہ دشمن کی کوئی نشانی رکھو۔۔ وہ ساری عمر آپکے اندر نہی جھانک سکتا۔۔ اور دو قہقہے بلند ہوئے)

دارق لمحے میں واپس آیا۔۔

اُس نے اپنے سے جڑی ہر چیز ٹرائی کرلی مگر کچھ نہی تھا۔۔

اُس نے پھر ٹرائی کیا بار بار ایرر۔۔

دارق کا دماغ گھوم گیا۔۔ اُس نے لیپ ٹاپ کو اٹھا کے پھینکنا چاہا کے لیپ ٹاپ کے سائیڈ پر کچھ لکھا نظر آیا۔۔۔

دارق نے وہ نمبر لکھے۔۔

کہیں یہی تو پاسورڈ نہی۔

اُنہیں شفل کر کے وہ سارے نمبر ٹرائی کرلیے

اب آخری نمبر تھا۔۔

اُس نے ایک ایک کر کر ڈیجٹ لکھا۔۔ اینٹر پریس ہوا۔۔

دارق نے نمبر کو دیکھا پھر دیکھا ، اور غور کیا۔۔۔

بابا کی ڈیٹ آف برتھ۔۔۔ دارق کو شاک پر شاک لگ رہے تھے۔۔

جو کام وہ پولیس آفیسر ہوکر نہی کرسکا۔۔ وہ کائرہ کرچکی تھی۔۔

لیپ ٹاپ پر ریسنٹلی ہنڈرڈ ابو ٹائم ویو ویڈیو ریپیٹ پر چل رہی تھی۔۔ وہ ویڈیو نارمل تھی اُس میں ایسا کچھ نہی تھا۔

مگر پھر بھی کچھ تھا تو چھپا تھا۔۔

"تصویریں اپنے اندر راز رکھتی ہیں"

اُسے کائرہ کی باتیں یاد آنے لگیں۔۔

"دیکھو دیکھو، یہاں کون آیا تھا۔۔

یہ دیکھو یہ جگہ جانی پہچانی سی ہے۔۔

دیکھو یہ کس کی یاد دہانی سی ہے

تمہارے ذہن میں ہے بہتی روانی سی ہے "

" دیکھو یہ عکس تم سے باتیں کررہا ہے۔۔"

اُسے ویڈیو کے اینڈ میں چند لائنیں نظر آئیں۔۔

ابھی مزید دیکھتا کے دستک ہوئی۔۔

بھائی نیچے آجائیں بابا بلا رہے ہیں۔۔عائش بلانے کیلئے آیا تو دارق نے لیپ ٹاپ بند کردیا۔

میری پیاری بہن ہو تم، مگر میں تم سے نفرت کرتی ہوں۔۔ تم یہاں نہی تھی کبھی بھی نہی تھی میرے لیے نہی تھی تم۔ جانتی ہو تم عشنا رہبانی کون ہے۔۔۔

عشنا رہبانی تمہاری چھوٹی بہن ہے تمہاری ماں سے جنی ہوئی بہن۔۔۔ مگر تمہیں تو بس ایک بھائی سے محبت تھی نا۔۔ تم نے میری ماں چھین لی قندیل تم نے میرے سے ماں اور باپ کا سایہ چھین لیا۔۔ وہ نم آواز سے ہنسی تھی۔

کائرہ کی پیٹھ اب بھی اُس کی طرف تھی۔۔ مگر سیڑھیوں پر عشنا کی آواز سے رکی قندیل نے دیوار کا سہارا لیا۔۔

تم جانتی ہو اُس دن تمہاری ماں اور تم بےگھر نہی ہوئی تھی۔۔ میں گھر ہوتے ہوئے بھی بےگھر تھی۔۔

آج میرے پاس صرف دکھانے کو ماں باپ ہیں، ایک کو پارٹیز اور دوسرے کو پیسوں سے ہی فرصت نہی۔۔ میں جب جب تمہاری اور ماں کی تصویر دیکھتی تھی مجھے تم سے اور نفرت ہوتی تھی۔

کیوں کے تم لے گئی تھی ماں کو ساتھ۔

تم نے میری ماں کو چھین لیا مجھ سے۔۔ میں ایک ایک لمحہ ترستی رہی ماں کو۔۔ میں تمہیں کبھی معاف نہی کروں گی۔۔۔ کبھی نہی۔۔۔ تم نے ماں تو چھین لی مگر عاتق کو نہی چھین سکتی۔۔ تمہیں مرنا ہوگا قندیل۔۔ تمہیں مرنا ہوگا۔۔۔۔ عشنا نے آگے ہوکر اُسے دھکا دے دیا۔۔۔

ایک دل خراش چیخ ہوا میں بلند ہوئی اور پھر سناٹا چھا گیا۔

دارق اپنے حواسوں میں نہی تھا۔ اُسے کچھ سمجھ نہی آرہا تھا وہ کیا سوچے کیا نہی کائرہ پر یقین کرے یا اپنے دل پر۔۔ مگر ہر طرف سے سوال ہی سوال جنم لے رہے تھے

اُس نے دیوار کا سہارا لیا، مگر وہ سہارا تو کسی اور کام کا تھا۔۔ ایک گولی اور سب ختم۔۔

گولی دارق کے آر پار ہوئی تھی۔ سنبھلنے سنبھالنے تک وہ سیڑھیوں سے نیچے آ گرا۔

سب اُس کی جانب بڑھے۔۔

کوئی ایمبولینس کو بلاؤ۔۔۔ نور بیگم چیختے ہوئے بولی۔۔۔ سب حواس کھونے لگے تھے۔۔۔ گولی کیسے چلی کس نے چلائی کوئی نہی جانتا۔۔

ممممماااا۔۔۔ دارق نے اُکھڑی سانسوں سے نور کا ہاتھ تھاما۔۔

جی میرا بچہ مما اِدھر ہی ہیں۔۔ نور بیگم روتے ہوئے اُس سے لپٹ گئی۔۔

ممممماااا، آآآپپکی آآغغوشش ککو آگگ لگگ رررہی ہہہا۔۔۔ اُس نے بےجان ہوتی سانسوں سے اشارہ کیا۔۔۔

نور نے انگلی کے رخ میں دیکھا مگر وہاں کوئی نہی تھا۔۔ ابھی وہ کچھ کہتی دارق ہوش کھو بیٹھا تھا۔۔ ایمبولینس کی رفتار مزید بڑھی

سب او ٹی کے باہر کھڑے انتظار کررہے تھے۔۔ سب کی نظریں اندر جمی تھیں۔۔

آنسو دعائیں فریاد کیا کیا نہی تھا۔۔

نور میرے بیٹے کو کچھ ہوگا تو نہی نا۔۔ دلاور صاحب گرنے کے انداز میں اُس کے پاس بیٹھے۔۔

جی جی آپکا بیٹا۔۔ نم آنکھوں سے جواب آیا تھا۔۔

آج میں نے ماضی کو پھر سے دیکھ لیا۔۔ تاریخ اپنے آپ کو دوہرا رہی ہے دلاور صاحب دعا کیجیے کوئی معصوم مکافاتِ عمل نہ دے۔۔ نور نے او ٹی کو دیکھا۔۔ جہاں اب بھی ڈاکٹر کی حرکت نظر آرہی تھی۔۔

ایسا کچھ نہی ہوگا ماضی میں کچھ نہی ہوا تھا تم اپنے آپ کو خاموش رکھو اور کچھ مت سوچو۔۔ ایسا ویسا کچھ نہی ہوگا میں ایسا نہی ہونے دوں گا ایسا کچھ نہی ہوگا۔۔ وہ حواس باختہ باہر کی جانب بھاگے۔۔

سب نے اُنہیں افسوس سے دیکھا، جس باپ کا بیٹا او ٹی میں ہو وہ کیسے ہوش میں رہ سکتا ہے۔۔

دارق کی حالت بگڑتی جا رہی تھی او ٹی کی لائٹ، آن آف ہورہی تھی ، ڈاکٹرز آتے پھر اندر چلے جاتے۔ مگر کچھ بھی سمجھ نہی آرہا تھا۔

سب یہاں وہاں ٹہل رہے تھے۔۔۔

کائرہ اور قندیل کدھر ہیں۔۔ رائد نے اُن کو کافی دیر سے نہ دیکھا تو سب سے پوچھا۔

کمرے میں ہوگی اُنہیں شاید پتہ نہ ہو۔

میں اُنہیں لے کے آتا ہوں۔۔ عاتق کے قدم باہر کے جانب کیے۔۔

نہی رہنے دو بچے۔۔ پہلے جو حادثہ ہوا اور اب۔۔ سب کائرہ کو پریشان کردے گا۔ نور نے کمزور سی دلیل دی۔۔

عاتق نے کچھ سوچ کر قدم واپس لے لیے۔۔

پورا گھر خالی ہوچکا تھا۔۔ چھت پر بس عشنا نظر آرہی تھی۔۔

عثمان، عشنا نہی آئی گھر۔۔ زرین نے اُسے آکر بتایا

تو تم اب یہ بتا رہی ہو مجھے۔۔ عثمان صاحب ہڑبڑاہٹ میں اٹھے

وہ لگ بھگ ہر جگہ پتہ کروا چکی

Online reading (Episode 7)

مکمل قسط آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

Previous Episodes

EpisodeDownloadOnline Reading
Episode 1
Episode 2
Episode 3
Episode 4
Episode 5
Episode 6

You Might Also Like

مصنفہ: Jerry Baloch

Jerry Baloch کے قلم سے لکھے گئے مزید بہترین ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔

مصنفہ کے تمام ناولز

FAQ

کائرہ سالار کے دفتر سے کیا چیزیں حاصل کرتی ہے؟

کائرہ سالار کے دفتر سے ٹینڈر ناموں کی ایک فائل اور ایک یو ایس بی حاصل کرتی ہے جسے وہ اپنے سوٹ کیس اور پرس میں چھپا لیتی ہے۔

عثمان رہبانی کے گھر میں کیسی صورتحال ہے؟

عثمان رہبانی کے گھر میں مالی مشکلات کی وجہ سے ایک عجیب سی خاموشی چھائی ہوئی ہے اور عثمان صاحب کسی سے فون پر سخت لہجے میں بات کر رہے ہیں۔

قندیل کس بات پر پریشان ہے؟

قندیل اپنی والدہ کی ساکھ کے بارے میں فکر مند ہے اور وہ یہ سوچ رہی ہے کہ وہ اپنی والدہ کی بے گناہی کیسے ثابت کرے۔

دارق کون ہے اور وہ کس بات پر سوچوں میں ڈوبا ہوا ہے؟

دارق ایک ایس پی افسر ہے جو اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہے، تاہم اسے ملنے والی ایک گمنام کال اور گھر کی صورتحال اسے سوچوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔

کیا عین اور دارق کا رشتہ واضح ہے؟

فراہم کردہ مسودے میں عین اور دارق کے درمیان براہ راست تعلق واضح نہیں ہے، صرف یہ معلوم ہے کہ دونوں شادی کی تقریبات میں موجود ہیں۔

👁 1.3K Views

Leave a Comment