Dastan e zulmat by Leena Rajpoot — About the Novel
Leena Rajpoot’s Dastan e zulmat novel presents a harrowing look at the experiences of young girls within a local religious study center. The story follows Mehrosh, a young student who enrolls in a Quranic course, only to discover a disturbing reality hidden behind the institution's green and white walls. As she navigates the daily routine, she witnesses the harsh disciplinary methods employed by the instructor, known as Baji.
This narrative explores the tension between religious education and the systemic abuse occurring within the Dars, leaving readers to question the true nature of the environment.
Novel Summary in Urdu
لیلیٰ راجپوت کا ناول 'داستانِ ظلمت' ایک ایسی لڑکی مہروش کی کہانی ہے جو اپنے محلے کے ایک درس میں قرآن سیکھنے کے لیے داخلہ لیتی ہے۔ مہروش کو امید تھی کہ یہ درس اس کی روحانی تربیت کا ذریعہ بنے گا، لیکن وہاں پہنچ کر اسے ایک خوفناک حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ درس کی عمارت بظاہر پرسکون اور سبز و سفید رنگ میں رنگی ہوئی ہے، مگر اس کے اندر کا ماحول انتہائی وحشت ناک ہے۔
مہروش دیکھتی ہے کہ وہاں کی استانی، جسے سب 'باجی' کہتے ہیں، طالبات کو معمولی غلطیوں پر سخت جسمانی سزا دیتی ہے۔ باجی کا رویہ انتہائی جارحانہ ہے اور وہ سزا دینے کے لیے چھری کا استعمال کرتی ہے۔ حورم جلال سمیت دیگر لڑکیاں اس تشدد کا شکار ہوتی ہیں، جن کے ہاتھوں پر نیل اور زخموں کے نشانات واضح ہوتے ہیں۔
مہروش اس صورتحال کو دیکھ کر شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہو جاتی ہے، لیکن وہ اپنی ماں نازش بیگم سے سچ چھپانے پر مجبور ہوتی ہے۔
یہ ناول اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح کچھ تعلیمی مراکز میں مذہب کی آڑ میں ظلم و ستم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ مہروش کے لیے یہ ایک ماہ کا عرصہ کسی قید سے کم نہیں تھا، جہاں اسے قرآن پڑھانے کے نام پر بچوں پر ہونے والے تشدد کا مشاہدہ کرنا پڑا۔
آخر کار، ایک ماہ مکمل ہونے پر مہروش اس درس سے آزاد ہو جاتی ہے، لیکن اس کے دل میں یہ سوال ہمیشہ کے لیے رہ جاتا ہے کہ کیا یہ واقعی ایک درس تھا یا ظلمت کی ایک ایسی داستان جو خاموشی سے رقم ہو رہی تھی۔
Novel Detailed Summary in English
The narrative begins with Mehrosh, a young girl who has recently completed her matriculation, living in a quiet, sweltering neighborhood. Her life takes a turn when she is invited by local acquaintances, including Hooram Jalal, to join a new Quranic course at a local Dars. Encouraged by her mother, Nazish Begum, Mehrosh enrolls in the program, hopeful for a productive experience.
Upon arriving at the green and white building, she is initially impressed by the structure, but the atmosphere quickly shifts as she observes the rigid and aggressive demeanor of the instructor, referred to as Baji.
As the course progresses, Mehrosh becomes a silent witness to a series of disturbing events. The Dars, which is meant to be a place of spiritual learning, is revealed to be a site of physical violence. Baji frequently uses a knife to punish students for minor infractions, such as failing to pray or not meeting her strict expectations. Mehrosh watches in horror as her fellow students, including Hooram, are subjected to physical abuse, leaving them with visible injuries.
Despite her growing distress and the realization that the environment is far from the sanctuary she expected, Mehrosh finds herself trapped in a cycle of attendance, often hiding the truth from her mother to avoid conflict.
The Dastan e zulmat novel highlights the stark contrast between the outward appearance of the religious school and the dark reality of the treatment of its students. Mehrosh struggles with the moral dilemma of witnessing such cruelty while being unable to intervene. The instructor’s use of violence is systemic, and the students appear to have little recourse against the authority figure.
Throughout her time there, Mehrosh questions the integrity of the institution, noting that while the Quran is taught, the lessons do not seem to reach the hearts of those in charge. Eventually, Mehrosh completes her one-month tenure, finally escaping the oppressive atmosphere of the Dars.
The story serves as a reflection on the hidden suffering of young girls and the potential for abuse in settings that claim to provide moral guidance, ultimately leaving the reader to contemplate the long-term impact of such experiences on the students involved.
Genre
Psychological crime thriller
Key Themes
- Systemic abuse in educational settings
- Loss of innocence
- Moral dilemma
- Hidden trauma
- Religious hypocrisy
Short Scene from the Novel
درس کا ماحول کل جیسا ہی تھا۔ آج پھر کچھ لڑکیاں قطار میں کھڑی باجی کی چھری کھانے کا انتظار کر رہی تھیں۔
"ان کو مارو تو جا کر چھوٹے بچوں پر غصہ نکالتی ہیں… اور کوئی منع کرے تو کہتی ہیں کسی اور کے پاس بھیج دیا کریں اپنے بچوں کو…"
باجی کی سرد آواز پورے صحن میں گونج رہی تھی۔ جو لڑکیاں درس سے ہی تعلیم حاصل کر رہی تھیں انھیں چھوٹے بچوں کو پڑھانے کے لیے مختلف گھروں میں بھیجا جاتا تھا تاکہ اپنی تعلیم کا خرچہ خود اٹھا سکیں۔ مگر وہ باجی سے مار کھا کر اپنا غصہ چھوٹے بچوں پر نکالتی تھیں۔
باجی نے ایک نظر پوری قطار پر ڈالی جو بالکل خاموش تھی… جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔
Download Novel
نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
*داستانِ ظلمت*
*از قلم: لینا راجپوت*
*انتساب*
ہر اس انسان کے نام جو ظلم سہہ کر خاموش رہا اور پھر اسی ظلم کا ایک نیا بیج بو دیا تاکہ یہ زنجیر ٹوٹنے کے بجائے آگے بڑھتی رہے۔
☆..☆..☆
*پیش لفظ*
یہ افسانہ کسی خیال کی پیداوار نہیں بلکہ ایک منظر کا عکس ہے۔
وہ منظر جو میں نے درس میں دیکھا۔ جہاں بچوں پر تشدد ہوتا تھا اور وہی بچے سہمی ہوئی آوازوں میں کہتے تھے کہ "میں بھی بڑا ہو کر یہی ظلم کروں گا۔"
ایک ایسا مرکز جو دین کی روشنی پھیلانے کے لیے بنایا گیا تھا…اسے خوف کی تاریکی میں ڈبو دیا گیا۔
مہروش، حورم اور باجی… تین نام نہیں تین نسلیں ہیں۔ ایک وہ جو ظلم دیکھ رہی ہے، ایک وہ جو ظلم سہہ رہی ہے، اور ایک وہ جو ظلم کر رہی ہے۔ مگر تینوں ایک ہی سائے تلے کھڑی ہیں… قرآن کے سائے تلے۔
پھر اتنا فرق کیوں؟
شاید اس لیے کہ ایک قرآن کو پڑھ رہی ہے، ایک پڑھا رہی ہے، اور ایک اسے دل پر اتار رہی ہے۔
سب اساتذہ ایک جیسے نہیں ہوتے۔ مگر جو قرآن کو صرف پڑھتے ہیں وہ ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔ ان کے دل نرم نہیں ہوتے۔ حالانکہ قرآن تو سراپا نرمی ہے…سراپا رحمت ہے۔
اگر اس افسانے کو پڑھ کر کوئی ایک ماں بھی اپنے بچے سے صرف اتنا پوچھ لے کہ "بیٹا… درس میں تمہارے ساتھ کیا ہوتا ہے؟" تو میں سمجھوں گی میری کوشش رائیگاں نہیں گئی۔
*— لینا راجپوت*
☆…☆…☆
گرمی اب گرمی نہیں رہی تھی… عذاب بن گئی تھی۔ دھوپ دیواروں کو جلا رہی تھی۔ گلی بالکل ویران تھی۔ کھڑکیاں بند، دروازے بند… جیسے لوگ گرمی سے چھپ کر بیٹھے ہوں۔
مہروش صحن میں بیٹھی تھی۔ چارپائی کی چادر بھی گرم ہو چکی تھی۔ اس نے ابھی ابھی میٹرک پاس کیا تھا۔ ایک مہینہ گھر رہنے کے بعد وہ اکتا چکی تھی۔ صبح ہوتی تو لگتا جیسے کبھی دوپہر نہیں ہوگی اور دوپہر ہوتی تو لگتا شام کبھی نہیں آئے گی۔ یوں ہی دن گزرتے جا رہے تھے۔
وہ ہر وقت یہی سوچتی کہ کاش ان چھٹیوں میں دل بہلانے کے لیے کوئی سرگرمی مل جائے اور یہ چھٹیاں صرف سونے اور ٹی وی دیکھنے میں نہ گزریں۔
ابھی بھی وہ بیٹھی یہی سوچ رہی تھی جب دروازے پر دستک ہوئی۔
اس وقت کون آ سکتا ہے؟
وہ چونک کر اٹھی۔ جوتا دھوپ میں پڑا تھا اس لیے پہنتے ہی پاؤں میں جلن کا احساس ہونے لگا۔
"کیا مصیبت ہے…"
اس نے جوتا وہیں پھینکتے جا کر دروازہ کھولا تو سامنے درس والی دو لڑکیاں کھڑی تھیں… ہاتھوں میں رجسٹر تھامے وہ جلدی میں لگ رہی تھیں۔ چادروں سے سر ڈھکے ہوئے تھے اور چہرے پسینے میں شرابور تھے۔
"السلام علیکم!"
ایک لڑکی نے مسکرا کر سلام کیا۔
"وعلیکم السلام!"
مہروش نے پیچھے ہٹتے انھیں اندر آنے کے لیے راستہ دیا۔
"اتنی گرمی میں کہاں گھوم رہی ہو؟"
وہ انھیں بیٹھک میں بٹھاتی پانی لینے چلی گئی۔
"باجی نے بھیجا ہے… محلے کی بچیوں کو یہ بتانے کہ درس میں نیا کورس شروع ہو رہا ہے۔"
دوسری لڑکی نے بغیر کسی تمہید کے بات شروع کی۔
مہروش نے پانی سامنے رکھتے ایک نظر ان کے چہروں کو دیکھا جن پر بیزاری واضح دکھائی دے رہی تھی۔
"تم بھی آجاؤ…"
اس نے ایک کاغذ مہروش کی طرف بڑھایا جس پر کورس کے حوالے سے چند معلومات درج تھیں۔
"سورہ النساء"
کاغذ پر بڑے بڑے حروف میں لکھا سورہ کا نام مہروش کے کانوں میں گونجا۔
"النساء… یعنی عورتوں والی سورہ"
پہلی لڑکی نے اسے کسی سوچ میں گم دیکھ کر گلا کھنکارا۔
"خالہ کہہ رہی تھیں تم آج کل فارغ ہوتی ہو۔ تو قرآن سیکھ لو۔ فیس بھی کم ہی ہے۔"
اس نے کاغذ کی طرف اشارہ کرتے دوسری لڑکی کو دیکھا جس کی آنکھیں نیند سے بند ہو رہی تھیں۔
"ٹھیک ہے… میں آؤں گی۔"
اس نے 200 روپے فیس دیکھتے حامی بھر لی۔
دل میں ایک روشنی سی جل اٹھی تھی جیسے کسی بھٹکے ہوئے مسافر کو اس کی منزل مل گئی ہو۔ اس نے کتابوں میں درس کے جس نظام کے بارے میں پڑھا تھا… سکون، روشنی اور نیک اساتذہ کی ایک بڑی تصویر اس کے ذہن کے پردے پر لہرا رہی تھی۔ مگر وہ نہیں جانتی تھی روشنی کے اس دروازے کے پیچھے کون سی داستانِ ظلمت شروع ہوچکی ہے۔
☆…☆…☆
اگلی صبح وہ جلدی اٹھ گئی۔
"مہروش…"
امی نے پکارا تو اس نے بغیر مڑے جواب دیا۔
"جی امی…؟"
بڑی سی کالے رنگ کی چادر سلیقے سے اوڑھتے اس کی نظر آئینے میں نظر آتے اپنے عکس پر ٹھہر گئی۔ آج چہرے پر الگ ہی چمک تھی۔
"پڑھ کر سیدھا گھر آنا۔"
نازش بیگم نے فیس کے پیسے پکڑاتے دوبارہ نصیحت کی تو وہ سر ہلاتی گھر سے نکل گئی۔
نئی جگہ، نئے لوگ اور سورہ النساء کا ایک ماہ کا کورس… وہ سوچ کر ہی عجیب سی خوشی محسوس کر رہی تھی۔
درس محلے کے آخر میں تھا۔ سبز و سفید رنگ کے پینٹ میں نہائی وہ عمارت اسے بہت بھلی لگ رہی تھی۔ گیٹ کے ساتھ ایک بڑا سا بورڈ آویزاں تھا جس پر _درسِ قرآن ـ برائے خواتین_ درج تھا۔
وہ ایک لمحے کے لیے دروازے کے سامنے رکی۔ دل زور سے دھڑک رہا تھا۔ پھر اس نے آہستہ سے دستک دی۔
اندر سے ایک لڑکی نے دروازہ کھولا… وہی لڑکی جو دو دن پہلے اس کے گھر آئی تھی۔
"آگئی تم…؟ اندر آجاؤ۔ باجی اندر ہی ہیں۔"
مہروش نے اندر قدم رکھا تو اسے یک دم ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا۔ صحن میں کافی لڑکیاں بیٹھی تھیں… کچھ کے ہاتھوں میں قرآن تھا اور کچھ سرگوشیاں کر رہی تھیں۔ سب کی چادریں ایک جیسی تھیں اور چہرے جھکے ہوئے تھے۔ اسے لگا جیسے وہ کسی اور ہی دنیا میں آگئی ہو۔
صحن سے گزر کر اب وہ کمرے میں داخل ہوئی تھی۔ سامنے ہی باجی بیٹھی تھیں۔ سفید چادر میں ملبوس وہ غصے میں لگ رہی تھیں۔ اسے دیکھتے بمشکل مسکرائیں۔
"باجی… یہ مہروش ہے۔ سورہ النساء کے کورس کے لیے آئی ہے۔"
لڑکی نے مہروش کا تعارف کروایا اور کمرے سے نکل گئی۔
"بیٹھو…"
باجی نے کرسی کی طرف اشارہ کیا تو وہ سر ہلاتی بیٹھ گئی۔
"یہاں آنے کا مقصد؟"
باجی نے مہروش کے چہرے پر نظریں جمائے پوچھا۔
"جی… میں قرآن سیکھنا چاہتی ہوں"
مہروش نے گھبرائے ہوئے لہجے میں کہا۔
باجی نے ایک رجسٹر کھولا اور قلم اٹھایا۔
"فیس دو سو روپے ہے۔ کل سے باقاعدہ کلاس ہوگی۔ 9 بجے کا وقت ہے۔"
باجی کی بات پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی۔
"9 کا مطلب 9 ہی…"
دو سو روپے پکڑتے باجی نے واضح کیا۔
"جی.." وہ مسکرا کر کہتی کمرے سے نکل گئی۔ رجسٹر میں اس کا نام درج کر دیا گیا تھا۔
وہ گھر کی طرف جا رہی تھی۔ باجی کا آخری جملہ ابھی تک ذہن میں گھوم رہا تھا۔
"9 کا مطلب 9 ہی…"
اسے باجی کا لہجہ عجیب لگا تھا۔ جیسے وہ مسکرا تو رہی تھیں مگر دل سے نہیں۔
بھلا دل سے مسکرانے والوں کی آنکھوں میں اتنی سختی ہوتی ہے؟
اس نے حیرت سے سوچا۔ گھر کا دروازہ سامنے تھا۔ اپنے خیالات پر مٹی ڈالتی وہ دروازے کی طرف بڑھی۔
دستک کی آواز سن کر نازش بیگم نے جلدی سے ہاتھ دھوئے اور دروازہ کھولنے چلی گئیں۔
"اتنی دیر لگا دی دروازہ کھولنے میں…"
مہروش نے گھر میں داخل ہوتے منھ بنایا۔
"برتن دھو رہی تھی اس لیے آنے میں دیر ہو گئی…"
نازش بیگم اس کا اترا ہوا چہرہ دیکھ کر بولیں۔
"داخلہ ہو گیا… کل سے جانا ہے 9 بجے"
خوشخبری) رائٹرز متوجہ ہوں(
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور ان کی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ اگر آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔
Prime Urdu Novels Publications
Whatsapp : 03335586927
Email: aatish2kx@gmail.com
اس نے چادر اتاری اور کمرے میں چلی گئی۔
رات کو وہ دیر تک جاگتی رہی۔ اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا وہ خوش ہے یا خوفزدہ۔
☆…☆…☆
اگلی صبح وہ 8:45 پر درس پہنچ گئی۔
صحن میں آج کل کی نسبت زیادہ لڑکیاں تھیں۔ کچھ یونیفارم میں ملبوس تھیں جو یہیں پڑھتی تھیں۔ جبکہ کچھ صرف کورس کے لیے آئی تھیں۔
مہروش نے آہستہ سے ایک کونے میں جگہ بنائی اور بیٹھ گئی۔
"السلام علیکم!"
برابر میں بیٹھی لڑکی نے مسکرا کر سلام کیا۔
"وعلیکم السلام!"
مہروش نے بھی نرم مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا۔
"نئی ہو…؟"
اس نے پوچھا تو مہروش نے اثبات میں سر ہلایا۔
ٹھیک نو بجے باجی اپنے کمرے سے نکلیں۔ ان کے آتے ہی ساری لڑکیاں چوکس ہو گئیں۔
ایک نظر سب پر ڈال کر وہ کرسی پر بیٹھ گئیں۔
"آج ہم سورہ النساء شروع کر رہے ہیں۔ یہ عورتوں کی سورہ ہے…"
وہ بول رہی تھیں اور بچے خاموشی سے سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے۔
کچھ دیر بعد وہ اٹھیں اور یونیفارم میں ملبوس لڑکیوں کی قطار کی طرف چلی گئیں۔ کورس والی لڑکیاں سبق پڑھنے میں مصروف تھیں جب چھری کی آواز پر چونکیں۔
سب نے ایک ساتھ سر اٹھایا۔ مہروش کا دل زور سے دھڑکا۔
"کیوں اتنی ڈھیٹ ہو… روز مار کھا کر بھی نماز نہیں پڑھتی"
وہ ایک لڑکی سے مخاطب تھیں جو روتی سر جھکا گئی۔
"جی…؟ آپ نے کیوں نہیں پڑھی؟"
اب وہ دوسری لڑکی سے پوچھ رہی تھیں۔ یہ حورم جلال تھی جو مہروش کو کورس کے لیے دعوت دینے ان کے گھر آئی تھی۔ دونوں ایک ہی محلے میں رہتی تھیں۔ جلال صاحب کی مہروش کے ابو کے ساتھ اچھی دوستی تھی۔ اس لیے وہ حورم کو جانتی تھی۔
حورم سفید چہرہ لیے خاموشی سے کھڑی تھی۔ ہاتھ کانپ رہے تھے۔
اس کا ہاتھ سیدھا کرتے آپی نے اسے چھری سے مارنا شروع کیا تو کتنی ہی دیر مارتی رہیں۔ مہروش کو بے اختیار اس پر ترس آیا۔
کچھ دیر بعد باجی نے چھری میز پر رکھی اور کرسی پر بیٹھ گئیں… جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔
"چلو سبق پڑھنا شروع کرو۔"
ان کے سختی سے کہنے پر سب نے کانپتے ہاتھوں سے قرآن کھول لیا۔ مگر مہروش سے پڑھا نہیں جا رہا تھا۔ اس کی نظریں بار بار حورم پر جا رہی تھیں۔ جو اب چپ چاپ بیٹھی سبق پڑھ رہی تھی۔
"تم ٹھیک ہو؟"
چھٹی کے وقت اس نے حورم سے پوچھا۔
حورم نے بغیر اسے دیکھے سر ہلایا اور گہری سانس لے کر بس اتنا کہا۔
"اب عادت ہو گئی ہے۔"
اس ایک جملے نے مہروش کو اندر تک ہلا دیا۔
یعنی یہ پہلی دفعہ نہیں تھا۔ شاید اکثر ہوتا تھا یا روز…
اس سے آگے مہروش کچھ سوچ نہ سکی۔ اس کے ہاتھ ٹھنڈے پڑنے لگے اور وہ درس سے نکل گئی۔
باہر دھوپ تیز تھی مگر اسے گرمی محسوس نہیں ہو رہی تھی۔ گلی کے موڑ پر حورم رک گئی۔
"میں یہاں سے چلی جاؤں گی۔"
اس نے مہروش کو دیکھتے کہا مگر اپنے ہاتھ پر اس کی نظریں محسوس کرتے ہی چادر سے ہاتھ چھپا لیا۔
انگوٹھے کی طرف نیل کا نشان تھا اور آگے سے ہاتھ لال ہو رہا تھا۔
"تم امی کو کیوں نہیں بتاتی۔"
مہروش نے نرمی سے کہا تو حورم پھیکا سا مسکرائی۔
"اس سے کیا ہوگا؟… وہ کہیں گی مارنا استاد کا حق ہوتا ہے"
اس کی سن کر مہروش خاموش ہو گئی اور دونوں اپنے اپنے گھر کی طرف چلی گئیں۔
وہ گھر پہنچی تو نازش بیگم دروازے پر ہی کھڑی تھیں۔
"کیسا رہا پہلا دن…؟"
انھوں نے پوچھا۔
مہروش کہنا چاہتی تھی وہاں لڑکیوں کو چھری سے مار پڑی مگر پھر اسے حورم کی بات یاد آ گئی۔
اس نے سر جھکا کر بس اتنا کہا۔
"اچھا تھا امی۔"
اور کمرے میں چلی گئی۔ رات کو وہ دیر تک جاگتی رہی۔ درس جانے کی خوشی جیسے خوف میں بدل گئی تھی۔
☆…☆…☆
صبح نازش بیگم نے اسے جگایا۔
"مہروش اٹھو… درس کا وقت ہو رہا ہے۔"
مہروش نے چادر اور مضبوطی سے اوڑھ لی۔
"امی… میرا دل نہیں کر رہا۔"
"باجی ناراض ہوں گی… اٹھ جاؤ۔ یہ نہ ہو مار پڑ جائے۔"
نازش بیگم نے ہنستے ہوئے کہا اور باہر چلی گئیں۔ مگر ان کی یہ بات مہروش کو خوفزدہ کر گئی تھی۔
کیا ہو اگر اسے بھی حورم کی طرح اتنی مار کھانی پڑے۔ یہ سوچتے ہی اس نے زبردست جھرجھری لی۔
اگلے دس منٹ میں وہ مکمل طور پر تیار تھی۔
درس کا ماحول کل جیسا ہی تھا۔ آج پھر کچھ لڑکیاں قطار میں کھڑی باجی کی چھری کھانے کا انتظار کر رہی تھیں۔
"ان کو مارو تو جا کر چھوٹے بچوں پر غصہ نکالتی ہیں… اور کوئی منع کرے تو کہتی ہیں کسی اور کے پاس بھیج دیا کریں اپنے بچوں کو…"
باجی کی سرد آواز پورے صحن میں گونج رہی تھی۔ جو لڑکیاں درس سے ہی تعلیم حاصل کر رہی تھیں انھیں چھوٹے بچوں کو پڑھانے کے لیے مختلف گھروں میں بھیجا جاتا تھا تاکہ اپنی تعلیم کا خرچہ خود اٹھا سکیں۔ مگر وہ باجی سے مار کھا کر اپنا غصہ چھوٹے بچوں پر نکالتی تھیں۔
باجی نے ایک نظر پوری قطار پر ڈالی جو بالکل خاموش تھی… جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔
"ویسے تم لوگوں کی زبان کتوں کی طرح چلتی ہے اور اب منھ میں دہی جما لیا ہے؟"
باجی نے غصے سے کہتے چھری اٹھائی اور ایک ایک ہاتھ پر دس دس دفعہ ماری۔
مہروش کا دل اچاٹ ہو گیا۔ یہ کیسا درس تھا؟
جہاں اساتذہ اتنی گندی زبان استعمال کرتی تھیں۔ وہ باجی سے پوچھنا چاہتی تھی انھوں نے قرآن سے کیا سیکھا؟
قرآن تو دلوں کو نرم کرتا ہے… پھر ان کا دل اتنا سخت کیسے ہو گیا؟
وہ سختی نہیں کر رہی تھیں۔ ظلم کر رہی تھیں۔ لڑکیوں کی عزتِ نفس کو مجروح کر رہی تھیں۔
اسے اپنا وہ کزن یاد آیا جو بچپن میں درس سے بھاگ جاتا تھا۔ کیونکہ اس پر بےحد تشدد کیا جاتا تھا۔ اور قرآن حفظ کرنے کے بعد اس نے کہا تھا وہ بھی بڑا ہو کر بچوں کو ایسے ہی مارے گا۔
انسان ظلم کا صرف ایک بیج بوتا ہے مگر اس بیج سے جو پودا اگتا ہے ناجانے کتنے لوگ اس کا پھل چکھتے ہیں اور مزید بیج بو کر اس ظلم کو انتہا تک پہنچا دیتے ہیں۔
مہروش نے سر جھکا لیا۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ وہ خوفزدہ تھی کہ باجی کہیں اس کے آنسو نہ دیکھ لیں اور پھر… پھر اس کا بھی وہی حال ہو جو باقی لڑکیوں کا ہوا تھا۔
اس نے قرآن کھولا مگر الفاظ دھندلے تھے۔ وہ سوچ رہی تھی یہ درس بچیوں کو قرآن سکھا رہا ہے یا ظلم…؟
ایک لڑکی جو مار کھا رہی ہے… کل اپنا بدلہ کسی اور سے لے گی۔ اور یہ سلسلہ بڑھتا چلا جائے گا۔
یہ ایک مہینہ اس کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں تھا۔ روز بچیوں پر تشدد ہوتے دیکھنا اس کے دل میں باجی کے لیے شدید نفرت پیدا کر گیا تھا۔ کبھی کبھی وہ سوچتی شاید
مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
You might also like
About the Writer
[novel_author_box]
مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔
Similar Novels
Frequently Asked Questions
What is the primary setting of Dastan e zulmat?
The story is primarily set in a local Dars (religious study center) characterized by its green and white exterior, located in the neighborhood where Mehrosh lives.
Why does Mehrosh join the Dars?
Mehrosh joins the Dars after being invited by local girls to attend a new Quranic course, a decision supported by her mother, Nazish Begum.
What kind of punishment does the instructor use?
The instructor, known as Baji, uses physical violence, specifically employing a knife to punish students for infractions like failing to pray.
Does Mehrosh’s mother know about the abuse?
No, Mehrosh hides the truth about the environment and the abuse from her mother, telling her that the first day was ‘good’ to avoid conflict.
How long does Mehrosh stay at the Dars?
Mehrosh stays at the Dars for a period of one month before she is finally able to leave.
اگر آپ کو ناول ڈاؤنلوڈ کرنے یا پڑھنے میں کوئی مسئلہ ہو رہا ہو تو ہم سے رابطہ کریں:
👁 155 Views









