Azal by Quratul ain — About the Novel
(Current Episode 1)
Azal novel by Quratul ain introduces a complex narrative spanning from the dark, mysterious corners of a forest to the high-stakes environment of an Islamabad courtroom. The story follows Ibrahim Karmani, a sharp criminal lawyer, and the Durrani family, whose lives are marked by professional pressures and personal dynamics. As a chilling murder case unfolds, the lives of these characters begin to intersect in unexpected ways.
This compelling story explores the weight of secrets and the intricate connections that bind individuals across different cities and circumstances.
Novel Summary in Urdu
ناول ‘ازل’ کا آغاز ایک جنگل میں پیش آنے والے ایک المناک واقعے سے ہوتا ہے، جہاں ایک چودہ سالہ لڑکی کی لاش ملتی ہے جس کے پاس ایک پراسرار نوٹ چھوڑا گیا ہے۔ دوسری جانب، ریاست بنام نسرین بی بی کا مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، جس میں نسرین پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام ہے۔ اس مقدمے کی پیروی ابراہیم کرمانی کر رہے ہیں، جو اسلام آباد کے ایک ذہین اور ماہر کریمنل وکیل ہیں۔
ابراہیم کی زندگی اپنے کام اور دوست سکندر لاکھنوی کے ساتھ میل جول کے گرد گھومتی ہے۔
دوسری طرف درانی ہاؤس ہے، جہاں عذر درانی، ان کی اہلیہ ماہوین اور ان کے بچے آئرہ، زریام اور عائزہ ایک پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ آئرہ ایک انویسٹی گیٹو جرنلسٹ ہے جو اپنے کام میں مصروف رہتی ہے، جبکہ گھر میں بہن بھائیوں کی نوک جھونک جاری رہتی ہے۔ عذر درانی کا اپنے خاندان کو ایک تقریب میں لے جانے کا فیصلہ کہانی میں ایک نیا موڑ لاتا ہے، جس پر بچے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
کہانی کا ایک اہم رخ اسپین کے شہر بارسلونا کی طرف مڑتا ہے، جہاں ایک نامعلوم خاتون اپنی زندگی کے معاملات میں مصروف ہے۔ اس خاتون کی سرگرمیاں اور اس کا پاکستان سے دوری پر ہونا کہانی میں تجسس پیدا کرتا ہے۔ ‘ازل’ میں قانونی پیچیدگیوں، خاندانی تعلقات اور پراسرار واقعات کا ایک ایسا تانا بانا بُنا گیا ہے جو قاری کو آخر تک جوڑے رکھتا ہے۔ کیا نسرین بی بی کا مقدمہ اور جنگل میں ہونے والا قتل آپس میں جڑے ہوئے ہیں؟
یہ سوال کہانی کے ہر موڑ پر گہرا ہوتا جاتا ہے، جہاں ہر کردار اپنے اپنے رازوں اور ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔
Novel Detailed Summary in English
The narrative of Azal begins with a grim discovery in a forest, where a young girl is found murdered, leaving behind a cryptic note. Simultaneously, the legal system is set in motion with the trial of Nasreen Bibi, who stands accused of murdering her husband after twenty-six years of marriage. As the case progresses, Ibrahim Karmani, a thirty-year-old criminal lawyer known for his sharp intellect and commanding presence, takes on the responsibility of handling Nasreen Bibi’s file.
His professional life in Islamabad is balanced by his friendship with Sikandar Lakhnavi, a psychologist who invites him to a family anniversary celebration, though Ibrahim remains non-committal about his attendance.
Parallel to these events, the Durrani family navigates their daily lives in a two-story mansion in Islamabad. The household, led by Azar Durrani, a prominent General Secretary, includes his wife Mahveen, their children Aira, Zaryam, and Aiza, and their grandmother. Aira, an investigative journalist, balances her professional pursuits with the domestic routines of her family. The siblings, Aira and Zaryam, share a typical, spirited relationship, often engaging in lighthearted banter that Mahveen observes with amusement.
The family’s stability is challenged when Azar announces that they must all attend an anniversary event for a close friend, a decision that Aira and Zaryam initially attempt to decline.
As the plot deepens, the narrative shifts across borders to Barcelona, Spain. An unnamed woman is introduced, living in a residence far from the events in Pakistan. Her actions, including a quiet departure from her home and arrival at a secluded location, suggest a hidden connection to the unfolding mystery. The story masterfully weaves together the legal complexities of Nasreen Bibi’s trial, the investigative work of Aira Durrani, and the mysterious occurrences in both Islamabad and Barcelona.
With each character facing their own set of challenges—from Zaryam’s preparations for a tournament to Aira’s investigative work—the novel builds a web of suspense. The connection between the murder in the forest, the courtroom drama, and the distant events in Spain remains a central question, promising a narrative where every detail holds significance in the broader scope of the story.
Genre
Crime based Urdu Novels
Key Themes
- Justice and Legal Proceedings
- Family Dynamics
- Investigative Journalism
- Hidden Secrets
- Sibling Relationships
Short Scene from the Novel
اور اللہ کی رحمت کا تو پوچھو ہی مت، وہ ہماری سوچ سے کہیں وسیع ہے۔ مگر اُس کی رحمت پر یقین رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہر بار اپنی کوتاہی کو معافی کے بھروسے چھوڑ دیں۔ عائزہ، اگر تم سے کوئی اپنا محبت کرے، تمہیں بار بار پکارے،اور تم ہر بار یہ کہہ کر اُس کی پکار کو نظرانداز کر دو کہ وہ تو مجھے معاف کر ہی دے گا، تو کیا تم اُس محبت کی قدر کر رہی ہو؟ پھر اپنے رب کے ساتھ ایسا رویہ کیوں؟ وہ تو تمہاری ہر ضرورت سے پہلے تمہاری ضرورت جانتا ہے، تمہارے کہے بغیر تمہاری خاموشی بھی جانتا ہے۔ اُس کے سامنے کھڑے ہونے کے لیے “تمہیں کامل ہونے کی ضرورت نہیں، بس سچے دل سے حاضر ہونے کی ضرورت ہے۔
Download Novel
نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
ازَل
از: قراةالعین
قسط اول
باب اول
کچھ کہانیاں موت سے نہیں، ایک چیخ سے شروع ہوتی ہیں۔
رات کے آخری پہر میں جنگل کے کنارے پھیلی ویرانی کسی انجانے خوف کی طرح سانس لے رہی تھی۔دور کہیں کتا بھونکا، پھر اچانک خاموشی چھا گئی۔کچی زمین پر گھسیٹنے کے باعث سوکھے پتوں کی آواز ابھر رہی تھی۔
ایک شخص تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا، جبکہ اس کے پیچھے پڑا وجود زندگی اور موت کے درمیان کسی نازک دھاگے سے بندھا ہوا تھا۔
وہ ایک بچی تھی۔
محض چودہ برس کی۔
اس کے سیاہ بال مٹی اور سوکھے پتوں میں الجھے ہوئے تھے۔ اسکول کی سفید قمیص پر گرد کے نشان تھے،اور سیاہ سویٹر ایک طرف سے کھنچ کر بے ترتیب ہو چکا تھا۔ اس کے چھوٹے سے چہرے پر خوف کی ایسی پرچھائیاں ثبت تھیں جنہیں شاید وقت بھی کبھی پوری طرح نہ مٹا پاتا۔
اس کی آنکھیں آدھی کھلی تھیں۔
گہری بھوری آنکھیں تھی۔
وہی آنکھیں جو شاید چند گھنٹے پہلے تک کسی معمولی سی بات پر ہنس پڑتی ہوں گی، جو کتاب کے کسی پسندیدہ صفحے پر رک جاتی ہوں گی، جو گھر لوٹتے ہوئے کسی اپنے کو دیکھ کر چمک اٹھتی ہوں گی۔
مگر اب ان میں زندگی کی روشنی مدھم پڑ رہی تھی۔
اس کے ہونٹ ہلے۔شاید وہ کچھ کہنا چاہتی تھی۔شاید کسی کو پکارنا چاہتی تھی۔
مگر حلق سے نکلنے والی آواز اتنی کمزور تھی کہ رات کی خاموشی بھی اسے اپنے اندر جذب کر گئی۔
“ !چپ”
ایک بھاری آواز اندھیرے میں گونجی۔بچی کے جسم میں ہلکی سی جنبش ہوئی۔اس نے اپنی بچی کھچی طاقت جمع کرکے زمین پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی، مگر انگلیاں گیلی مٹی میں دھنس کر رہ گئیں۔
اس کی پلکوں سے ایک آنسو پھسلا اور کنپٹی کے پاس جا کر ٹھہر گیا۔
وہ جانتی تھی کہ اس کے ساتھ کچھ بہت برا ہو چکا تھا۔اتنا برا کہ اب اسے اپنے گھر کا راستہ بھی کسی خواب کی طرح دور محسوس ہو رہا تھا۔
وہ گھر، جہاں شاید اس وقت کسی کمرے میں اس کے لیے بستر لگا ہوگا۔وہ دروازہ،جہاں سے وہ روز اندر داخل ہوتی ہوگی۔
وہ لوگ، جنہیں ابھی تک معلوم بھی نہیں تھا کہ ان کی دنیا بدلنے والی ہے۔
اس نے ایک بار پھر آنکھیں کھولیں۔
سامنے درختوں کے درمیان کہیں دور ایک مدھم سی روشنی دکھائی دے رہی تھی۔اس نے اسی روشنی کی طرف دیکھا۔اس کے خشک ہونٹوں سے بڑی مشکل سے ایک لفظ نکلا۔
“امی۔۔۔”
قدم ایک لمحے کے لیے رک گئے۔اس کے بعد ایک ایسی خاموشی چھائی جس میں ہوا کی سرسراہٹ تک سنائی دینا بند ہو گئی۔
ایک جھٹکے سے اس کا سر ایک طرف ڈھلک گیا۔اور اس کے بعد جو کچھ ہوا، اس کا گواہ صرف وہ تاریک رات تھی۔
چند لمحے گزرے۔
پھر چند اور۔
وہ شخص واپس آیا۔اس بار اس کے قدموں میں پہلے جیسی عجلت نہیں تھی۔
اس نے زمین پر پڑی بچی کو دیکھا، پھر اردگرد پھیلے اندھیرے پر نظر دوڑائی۔
اس کے چہرے کے خدوخال صاف دکھائی نہیں دے رہے تھے، مگر اس کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی چیز پر چاند کی روشنی ضرور پڑ رہی تھی۔
ایک چھوٹا سا چاندی کا لاکٹ۔
اس نے لاکٹ کو اپنی مٹھی میں بند کیا، چند ثانیے خاموش کھڑا رہا، اور پھر جھک کر بچی کے کان کے قریب کچھ کہا۔
ایسے الفاظ، جو اس وقت وہاں موجود کسی انسان نے نہیں سنے۔
مگر اگر کسی نے سن لیے ہوتے تو شاید وہ سمجھ جاتا کہ یہ محض ایک قتل نہیں تھا۔یہ کسی ایسی کہانی کا آغاز تھا جس کا اختتام پہلے ہی لکھا جا چکا تھا۔
وہ سیدھا ہوا، پیچھے مڑا اور اندھیرے میں گم ہو گیا۔کچھ دیر بعد بادلوں کے پیچھے چھپا چاند دوبارہ نمودار ہوا۔
اس کی روشنی زمین پر پڑی تو بچی کے بے حرکت ہاتھ کے پاس ایک سفید کاغذ دکھائی دیا۔
کاغذ پر صرف ایک جملہ لکھا تھا۔
“سامحني يا صغيری”
(مجھے معاف کر دینا، بچے۔)
اگلے ہی لمحے دور کسی مسجد سے فجر کی اذان بلند ہوئی۔دن شروع ہونے والا تھا۔مگر ایک گھر میں صبح کبھی نہیں ہونے والی تھی۔
کیونکہ وہاں ایک ماں اپنی بچی کے جاگنے کا انتظار کر رہی تھی۔
اور اسے ابھی معلوم نہیں تھا کہ اس کی بیٹی اب کبھی گھر واپس نہیں آئے گی۔
────── ⋆˙⟡♡⟡˙⋆ ───────
ستمبر کی حبس زدہ شام تھی۔ گھڑی میں چار اور پانچ کے درمیان کا وقت ہو رہا تھا۔ عدالت کے باہر لوگوں کا ہجوم تھا۔ کہیں وکیل اپنے مؤکلوں کے ساتھ بحث میں مصروف تھے، تو کہیں پولیس اہلکار قیدیوں کو لیے ایک طرف سے دوسری طرف جا رہے تھے۔
اسی شور کے درمیان ایک جیلر کی بلند آواز گونجی، جس کے فوراً بعد کسی عورت کے رونے کی آواز سنائی دینے لگی۔
عدالت کے برآمدوں میں لوگوں کی چہل پہل، قدموں کی آوازیں اور مختلف آوازیں مل کر ایک عجیب سا شور پیدا کر رہی تھیں۔ ستمبر کی حبس نے ماحول کو مزید بوجھل بنا دیا تھا۔
کمرۂ عدالت میں وکلا کی سرگوشیاں، کاغذات کی کھڑکھڑاہٹ اور لکڑی کی نشستوں پر بیٹھے لوگوں کی بےچینی ایک عجیب سا شور پیدا کر رہی تھی۔
عدالتی اہلکار کی آواز پر کمرے میں پھیلی گفتگو تھم گئی۔ جج صاحب اپنی نشست پر آ بیٹھے تو مقدمے کی کارروائی شروع ہوئی۔
مقدمہ ریاست بنام نسرین بی بی تھا، جس پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اہلکار نے قرآن پیش کیا۔
نسرین بی بی،آپ قرانِ پاک پر ہاتھ رکھ کر حاف اٹھائیں کہ آپ عدالت کے سامنے جو کچھ بیان کریں گی، سچ بیان کریں گی، نہ کوئی بات چھپائیں گی اور نہ ہی جھوٹ بولیں گی۔
نسرین نے کانپتے ہاتھوں سے اس پر ہاتھ رکھا اور دھیمی آواز میں حلف اٹھایا۔
سرکاری وکیل نے اپنا پہلا سوال کیا۔
نسرین بی بی، آپ اپنے شوہر کے قتل کا اعتراف کر چکی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ عدالت کوبتائیں، اس رات آخر ہوا کیا تھا۔
اس نے نسرین کی طرف دیکھتے ہوئے دبارہ سوال کیا۔
“کیا آپ نے اپنے شوہر کو قتل کیا؟”
“جی، قتل میں نے ہی کیا تھا۔”
“اور اس قتل کی وجہ؟”
نسرین نے چند لمحے خاموش رہنے کے بعد جواب دیا۔
“اس نے مجھے دھوکا دیا تھا۔”
اور اس بات پر دفائی وکیل نے اپنا سر جھکایا۔ اس کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ اُبھری۔
“دھوکا؟”
اس نے قدرے توقف کے بعد پوچھا۔
“کس طرح کا دھوکا، نسرین بی بی؟”
نسرین نے لب بھینچ لیے۔ اس کی آنکھوں میں آنسو چمکنے لگے۔
چھبیس سال جس شخص کے ساتھ گزارے،جس کے لیے اپنی پوری زندگی قربان کردی، اسی نے میرے پیٹھ پیچے دوسری عورت سے تعلق رکھنا شروع کردیا تھا۔
وکیل نے چند لمحے اسے دیکھا، پھر فائل پر نظریں ڈالیں۔
“کیا آپ کے پاس اپنے اس الزام کا کوئی ثبوت ہے؟”
نسرین خاموش رہی۔عدالت میں بیٹھے لوگوں کی نظریں اب اسی پر جمی تھیں۔وہ شخص اپنی جگہ سے ذرا سا سیدھا ہوا۔
نسرین بی بی ، صرف شک کی بنیاد پر کسی پر الزام نہیں لگایا جا سکتا۔کیا آپ نے اپنے شوہر کو کسی ثبوت کے بعد قتل کیا یا یہ محض آپ کا گمان تھا۔
“جی، میرے پاس ثبوت تھا”
“کیا آپ نے وہ ثبوت پولیس کے حوالے کیا”
اس بار نسرین خاموش ہو گئی۔
دفائی وکیل اپنی نشست سے اٹھا۔
جنابِ والا، دفاع کا مئوقف یہ نہیں کہ ملزم کا اعتراف نظر انداز لر دیا جائے۔گزارش صرف یہ ہے کہ اس اعتراف کہ ساتھ ان حالات کو بھی سنا جائے جن میں واقعہ پیش آیا۔
دفاعی وکیل نے دوبارہ نسرین کی طرف دیکھا۔ جج نے سر ہلایا اور کارروائی آگے بڑھانے کا
اشارہ کیا۔
“واقعے کی رات گھر میں آپ کے علاوہ کون موجود تھا؟”
“میرا بیٹا۔”
“کیا وہ اب بھی آپ کے ساتھ رہتا ہے؟”
نسرین کی آنکھوں میں نمی ابھر آئی۔
“مجھے نہیں معلوم وہ کہاں ہے”
“’آپ کو اپنے بیٹے کے بارے میں آخری بار کب معلوم ہوا تھا؟”
“اسی رات۔ اس کے بعد میں نے اسے نہیں دیکھا”
سرکاری وکیل چند لمحے خاموش رہا، پھر اپنی فائل میں موجود کاغذات ترتیب دینے لگا۔
جانبِ والا، میری گزارش ہے کہ مقتول کے بیٹے کا بیان حاصل کیا جائے اور اس کے متعلق مکمل معلومات عدالت کے سامنے پیش کی جائں۔
دفائی وکیل نے اعتراض کیا، مگر جج نے دونوں جانب کے مؤقف سننے کے بعد اگلی سماعت پر متعلقہ شواہد اور معلومات پیش کرنے کی ہدایت دے دی۔
عدالتی اہلکار نے کارروائی ملتوی ہونے کا اعلان کیا تو کمرۂ عدالت میں ہلچل شروع ہو گئی۔دفاعی وکیل نے اپنی فائل سمیٹی اور کٹہرے سے چند قدم دور کھڑی نسرین کی طرف دیکھا۔
اگلی سماعت پرکوئی بات مت چھپائیے گا، نسرین بی بی۔ آپ کا اعتراف اپنی جگہ،لیکن عدالت کو مکمل سچ جاننے کا حق ہے۔
نسرین نے نم آنکھوں سے اسے دیکھا، مگر کچھ نہ بولی۔وہ شخص مڑا اور عدالت سے باہر نکل گیا۔ اس کے ہاتھ میں موجود فائل پر مقدمے کا نمبر درج تھا، مگر اب اس کی توجہ ایک ہی بات پر مرکوز تھی۔
نسرین بی بی کا بیٹا آخر کہاں تھا؟
عدالت کی راہداری میں قدم رکھتے ہی اسے باہر سے آتی لوگوں کی آوازوں نے گھیر لیا۔ وکلا اپنی اپنی فائلیں سنبھالے تیزی سے گزر رہے تھے، کہیں کسی مقدمے پر بحث ہو رہی تھی تو کہیں اگلی پیشی کی تاریخ پر گفتگو جاری تھی۔
خوشخبری) رائٹرز متوجہ ہوں(
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور ان کی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ اگر آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔
Prime Urdu Novels Publications
Whatsapp : 03335586927
Email: aatish2kx@gmail.com
وہ ان سب سے بے نیاز اپنے مخصوص انداز میں آگے بڑھتا رہا۔ اس کے ہاتھ میں نسرین بی بی کے مقدمے کی فائل تھی، جسے وہ چلتے ہوئے ایک بار پھر کھول کر دیکھنے لگا۔
راہداری کے اختتام پر پہنچ کر اس نے سیڑھیوں کا رخ کیا۔ عمارت سے باہر نکلتے ہی ستمبر کی حبس زدہ ہوا نے استقبال کیا۔ اس نے اپنی گاڑی کی چابی نکالی اور چند لمحوں بعد اسلام آباد کی مصروف سڑکوں پر تھا۔
چھ دیر بعد گاڑی ایک جدید عمارت کے سامنے جا رکی۔ یہ اس کا دفتر تھا؛ ایک ایسی جگہ جہاں روزانہ لوگوں کے مسائل، مقدمات اور زندگی کے پیچیدہ فیصلے اس کی میز تک پہنچتے تھے۔
دفتر کا دروازہ کھلا اور وہ اندر داخل ہوا۔ میز پر فائل رکھتے ہوئے اس نے کوٹ کے بٹن کھولے اور کرسی کی پشت سے ٹیک لگا کر چند لمحوں کے لیے آنکھیں موند لیں۔
وہ تھا ابراہیم کرمانی۔
تیس سالہ ابراہیم، چھ فٹ دو انچ قد، ہلکی گندمی مائل شہد جیسی سانولی رنگت
مضبوط جسامت اور ہلکے ویوی بالوں کے ساتھ ایک وجیہہ شخصیت کا مالک تھا۔
اس کے چہرے کے نقوش میں مردانہ وجاہت تھی، جبکہ آنکھوں میں ایک خاص گہرائی اور انداز میں ایسا اعتماد جو بنا کسی کوشش کے دوسروں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتا تھا۔
پیشے کے اعتبار سے وہ ایک کریمنل وکیل تھا۔ عدالت میں اس کی پہچان بے لاگ دلائل، حاضر دماغی اور مخالف کے سوال کا ایسا جواب دینا تھا جس کے بعد اگلا سوال سوچنے میں بھی وقت لگے۔
ابراہیم نے آنکھیں کھولیں اور دوبارہ کام کی طرف متوجہ ہونے کی کوشیش کی
مگر ذہن ابھی تک عدالت میں ہونے والی کارروائی کے گرد گھوم رہا تھا۔
اس نے فائل بند کرکے کرسی کی پشت سے سر ٹکا دیا۔ چند لمحوں کے لیے آنکھیں موندیں، پھر میز پر رکھا اپنا فون اٹھا کر اسکرین پر نظر دوڑائی۔
ایک نئی کال کی اطلاع موجود تھی۔
اسکرین پر نام دیکھتے ہی اس کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ ابھری۔ اس نے کال واپس ملائی اور فون کان سے لگا لیا۔
“آپ گھر کب آئیں گے؟ میں کب سے آپ کا انتظار کر رہا ہوں۔”
اس نے فون کان سے ہٹایا اور اسکرین کو دیکھا، پھر اس کے چہرے پر ایسی مسکراہٹ ابھری جیسے آواز پہچاننے کے باوجود اسے اپنے کانوں پر یقین نہ آیا ہو۔ کرسی کی پشت سے ٹیک لگاتے ہوئے اس نے سر ذرا سا ٹیڑھا کیا۔
“ہوش میں ہو تم؟”
“بالکل۔ اور آپ کے ہوش ٹھکانے لگانے کے لیے ہی فون کیا ہے۔”
ابراہیم کے لبوں پر مسکراہٹ ذرا گہری ہوئی۔
“تو کام کی بات کرو۔”
دوسری طرف چند لمحے خاموشی رہی، پھر وہی بےتکلف آواز ابھری۔
“فون پر نہیں، سامنے بیٹھ کر۔”
ابراہیم کے ہاتھ میں موجود قلم رک گیا۔ابراہیم نے میز پر پھیلی فائلوں پر نگاہ ڈالی۔
“میں مصروف ہوں۔”
“تو مصروفیت ختم کرو اور آو جلدی۔”
ابراہیم نے اب کی بار ذرا حیرت سے فون کی طرف دیکھا۔
“معاف کرنا، کیا تم نے ابھی مجھے حکم دیا ہے؟”
دوسری طرف سے ہنسی کی ہلکی سی آواز ابھری۔اس سے پہلے کہ ابراہیم کوئی جواب دیتا، کال منقطع ہو گئی۔
اس نے چند لمحے موبائل کو دیکھا، پھر اسے میز پر رکھتے ہوئے سر جھٹکا۔ چہرے پر اب بھی دبی دبی مسکراہٹ تھی۔
“میری بیوی بننے کا شوق ہے بس اسے۔”
وہ بڑبڑاتے ہوئے دوبارہ فائل اپنی طرف کھینچ لایا۔ قلم اٹھایا اور اگلے ہی لمحے اس کی توجہ کاغذات پر مرکوز ہو گئی۔جیسے اس کے لیے چند لمحے پہلے ہونے والی گفتگو
روز کا معمول ہو۔
─────── ⋆˙⟡♡⟡˙⋆ ───────
رات کے آٹھ بجنے والے تھے۔ شہر کی روشن سڑکوں پر دن بھر کی مصروفیت اب رات کی رونقوں میں ڈھلنے لگی تھی۔ سڑک کے کنارے جگمگاتی روشنیاں، گاڑیوں کی آمدورفت اور مختلف ریستورانوں سے اٹھتی مدھم موسیقی ماحول کو ایک دلکش رنگ دے رہی تھی۔
انہی روشن راستوں میں واقع ایک پُررونق ریستوران کا شیشے کا دروازہ کھلا اور ابراہیم اندر داخل ہوا۔
ریستوران میں ہلکی زرد روشنیوں کا انتظام تھا۔ نفیس انداز میں سجی میزیں، ان پر رکھے چھوٹے گلدان اور مدھم دھنوں کے درمیان جاری لوگوں کی دھیمی گفتگو ماحول کو پُرسکون اور خوشگوار بنا رہی تھی۔ کہیں دوستوں کی محفلیں آباد تھیں تو کہیں خاندان کھانے کی میزوں کے گرد بیٹھے اپنی باتوں میں مصروف تھے۔ تازہ کھانے کی خوشبو فضا میں رچی ہوئی تھی۔
ابراہیم نے ایک سرسری نگاہ پورے ریستوران پر ڈالی۔ اس نے نیلی شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ پہن رکھی تھی۔ شرٹ کی آستینیں کہنیوں تک موڑی ہوئی تھیں، جبکہ اوپری بٹن کھلا تھا۔ دن بھر کی مصروفیت اس کے چہرے پر ہلکی سی تھکن چھوڑ گئی تھی، مگر اس کے پُروقار انداز میں کوئی کمی نہیں آئی تھی۔
وہ قدم بڑھاتا ہوا ایک مخصوص میز تک پہنچا، کرسی کھینچ کر بیٹھا اور اپنا موبائل میز پر رکھ دیا۔ پھر سامنے رکھی مینو کارڈ اٹھا کر اس پر ایک سرسری نظر دوڑائی۔
چند لمحوں بعد اس نے مینو کارڈ سے نظریں اٹھائیں اور اپنے سامنے بیٹھے شخص کی طرف متوجہ ہوا۔
اس کے سامنے بیٹھا شخص سکندر لاکھنوی تھا۔
تیس برس کی عمر، چھ فٹ کے قریب قد، متناسب اور مضبوط جسامت، صاف رنگت، گھنے سیاہ قدرے لہردار بال اور گہری سیاہ آنکھیں۔ چہرے کے تراشیدہ نقوش اور ہلکی سی شیو اس کی وجاہت میں مزید اضافہ کرتے
مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
You might also like
About the Writer
[novel_author_box]
مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔
Similar Novels
Frequently Asked Questions
Who is Ibrahim Karmani in the novel?
Ibrahim Karmani is a 30-year-old criminal lawyer based in Islamabad, known for his sharp arguments and professional dedication.
What is the central conflict involving Nasreen Bibi?
Nasreen Bibi is on trial for the murder of her husband after twenty-six years of marriage.
What is Aira Durrani’s profession?
Aira Durrani is an investigative journalist and the eldest daughter of the Durrani family.
Where does the story take place besides Islamabad?
The story also features scenes in a forest and in Barcelona, Spain.
What is the relationship between Aira and Zaryam?
Aira and Zaryam are siblings who share a close, often playful relationship.
اگر آپ کو ناول ڈاؤنلوڈ کرنے یا پڑھنے میں کوئی مسئلہ ہو رہا ہو تو ہم سے رابطہ کریں:
👁 100 Views









