Shehr-e-Aaina by Tanzeela Noori Complete Novel

Shehr-e-Aaina by Tanzeela Noori Complete Novel

Shehr-e-Aaina by Tanzeela Noori — About the Novel

Shehr-e-Aaina is a compelling narrative that follows a young woman’s return to a mysterious, otherworldly city where reflections reveal hidden truths rather than physical appearances. As she navigates this surreal landscape, she discovers her own connection to the city's legacy and the fragmented parts of her soul left behind. This Shehr-e-Aaina novel explores the weight of forgotten memories, the complexity of parental secrets, and the courage required to confront one's deepest fears.

It is a journey of self-discovery where the protagonist must reclaim her identity to find peace.

Novel Summary in Urdu

شہرِ آئینہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو ایک پراسرار دروازے سے گزر کر ایک ایسے شہر میں داخل ہوتی ہے جہاں آئینے چہرے نہیں بلکہ حقیقتیں دکھاتے ہیں۔ یہاں پہنچ کر اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا عکس غائب ہے، جو اس کے بچپن سے ہی اس شہر میں قید تھا۔

ایک بوڑھی عورت کی رہنمائی میں، وہ اپنی کھوئی ہوئی یادوں اور روح کے ان حصوں کی تلاش شروع کرتی ہے جنہیں اس کی ماں نے اس سے چھپا کر رکھا تھا۔

سفر کے دوران، اسے انکشاف ہوتا ہے کہ اس کا باپ اس شہر کا نگہبان تھا اور اس کی ماں نے اسے اس دنیا کے خطرات سے بچانے کے لیے دور رکھا تھا۔ جھیل کے کنارے اسے اپنی روح کا وہ حصہ ملتا ہے جو شہر نے قید کر رکھا تھا۔ اسے اپنا عکس واپس حاصل کرنے کے لیے اپنی سب سے قیمتی یاد قربان کرنی پڑتی ہے۔

جب وہ اپنے عکس کے ساتھ مدغم ہوتی ہے، تو اسے اپنی تمام بھولی ہوئی یادیں واپس مل جاتی ہیں اور وہ شہر کی وارث کے طور پر سامنے آتی ہے۔

کہانی کا اختتام اس وقت ہوتا ہے جب وہ اپنے والدین سے دوبارہ ملتی ہے اور اپنے اندر موجود آخری خوف، یعنی تنہائی کے ڈر کا سامنا کرتی ہے۔ آئینے میں نظر آنے والے چوتھے عکس کو شکست دے کر، وہ اپنے خوف پر قابو پاتی ہے۔ آخرکار، وہ اپنے والدین کے ساتھ اس شہر سے باہر نکل آتی ہے، جہاں آئینے دھیرے دھیرے مدھم ہو رہے ہوتے ہیں۔

یہ ناول انسان کے اندر چھپے خوف، ماضی کی بازیافت اور اپنی حقیقت کو تسلیم کرنے کی ایک جذباتی اور پراسرار داستان ہے۔

Novel Detailed Summary in English

The story begins when the protagonist arrives at a mysterious, fog-shrouded door featuring an ancient mirror, leading her into the enigmatic Shehr-e-Aaina. In this city, where buildings shimmer like glass and chandeliers float without support, she discovers a haunting truth: she has no reflection. Guided by an old woman, she receives a silver key and realizes that her reflection has been held captive by the city since her childhood.

As she delves deeper into the city's underground tunnels and mirrors, she encounters manifestations of her own memories, fears, and abilities, which the city has shaped into separate entities.

She eventually discovers that her father was a former guardian of Shehr-e-Aaina and that her mother had hidden her away to protect her from the city's overwhelming power. The protagonist finds herself at a lake where her stolen memories are displayed on the water's surface. To reclaim her complete self, she must confront the 'Girl in the Lake'—a manifestation of her own soul—and sacrifice a precious memory.

As she merges with this reflection, she realizes she is the rightful heir to the city, though her path forward remains uncertain.

In the final stages of her journey, the protagonist reunites with her parents, who reveal the true extent of their sacrifices. She faces a final challenge: a fourth reflection representing her deepest fear of abandonment. By confronting this fear directly, she causes the manifestation to dissolve, finally achieving wholeness. With her parents by her side, she leaves the city as the mirrors begin to fade, marking the end of her internal and external struggle.

The narrative masterfully balances the surreal atmosphere of a city of mirrors with the grounded emotional reality of a daughter seeking to understand her past and secure her future.

Genre

Mystery Based Novels

Key Themes

  • Self-Discovery
  • Parental Secrets
  • Confronting Fear
  • Memory and Identity
  • Supernatural Realms

Short Scene from the Novel

اس بار بھی وہاں کوئی نہیں تھا۔ لیکن جھیل کے کنارے پڑے ایک چھوٹے سے آئینے پر تین نہیں چار انگلیوں کے نشان بنے ہوئے تھے۔ اور ان میں سے چوتھا نشان ابھی بھی گیلا تھا۔ جیسے کسی نے چند لمحے پہلے ہی اسے چھوا ہو ۔ وہ خاموشی سے آئینے کے سامنے کھڑی تھی۔ اب اسے اپنے ماضی کی ہر کڑی یاد آ چکی تھی۔ دوسری بچی اس کی بہن نہیں، بلکہ اس کا وہ عکس تھی جسے بچپن میں شہرِ آئینہ نے اپنے پاس روک لیا تھا۔ اس کی ماں نے اسے شہر سے اس لیے نکالا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو اس دنیا کی طاقت اور اس کے خطرے سے بچانا چاہتی تھی جبکہ اس کا باپ شہر کا آخری نگہبان بن کر وہیں رہ گیا تھا۔

Download Novel

نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

شہرِ آئینہ

رائٹر : تنزیلہ نوری

(مکمل ناول)

انتساب

ان تمام لوگوں کے نام جو اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی اپنے ہی کسی خواب ، یاد یا حقیقت سے نظریں چرابیٹھتے ہے ۔

پیش لفظ

کبھی کبھی انسان کو اپنے بارے میں وہ حقیقت بھی معلوم نہیں ہوتی جسے وہ برسوں سے اپنے اندر لیے پھرتا ہے ۔۔۔

یہ کہانی بھی ایک ایسے ہی شہر کی ہے، جہاں قدم رکھتے ہی ماضی اور حال کے درمیان فرق مٹنے لگتا ہے۔ ایک ایسا شہر جہاں کچھ چہرے جانے پہچانے لگتے ہیں، کچھ یادیں اجنبی، اور کچھ حقیقتیں ایسی ہوتی ہیں جن سے انسان ساری عمر بھاگتا رہا ہو۔

شہرِ آئینہ

رات کے پچھلے پہر جب پوری دنیا نیند کی آغوش میں تھی وہ ایک ایسے راستے پر کھڑی تھی جس کا وجود دنیا کے کسی نقشے میں نہیں تھا۔ سامنے دھند میں لپٹا ہوا ایک بلند دروازہ تھا، جس پر نہ کوئی پہرے دار تھا، نہ کوئی نام۔ بس دروازے کے عین وسط میں ایک قدیم آئینہ نصب تھا، جس میں اس کا عکس نظر نہیں آ رہا تھا۔

اس نے گھبرا کر ایک قدم پیچھے ہٹایا تو آئینے کی سطح پر ہلکی سی لہر اٹھی اور چند الفاظ نمودار ہوئے "اگر اپنی حقیقت جاننا چاہتی ہو تو اندر آؤ۔" اس کے دل نے پہلی بار اسے خبردار کیا کہ بعض دروازے منزل تک نہیں، انسان کے اُن رازوں تک لے جاتے ہیں جن سے وہ ساری عمر بھاگتا رہا ہے ۔

اس نے چند لمحے دروازے کو دیکھا۔ دل چاہتا تھا کہ واپس پلٹ جائے مگر قدم جیسے زمین میں جڑ گئے تھے۔ آخر اس نے کانپتا ہوا ہاتھ آگے بڑھایا اور آئینے کو چھو لیا۔

اگلے ہی لمحے ایک سرد لہر اس کے وجود سے گزری اور

دروازہ خود بخود کھل گیا۔

دوسری جانب جو منظر تھا اسے دیکھ کر اس کی سانس رک گئی۔

سامنے ایک وسیع شہر پھیلا ہوا تھا۔ بلند و بالا عمارتیں شیشے کی طرح چمک رہی تھیں، گلیوں میں روشن فانوس ہوا کے بغیر جھول رہے تھے اور آسمان پر چاند کے بجائے ایک بہت بڑا سفید آئینہ معلق تھا۔ عجیب بات یہ تھی کہ شہر میں موجود ہر شخص خاموشی سے چل رہا تھا، جیسے کسی نے ان کی آوازیں چھین لی ہوں ۔

وہ ابھی حیرت سے اردگرد دیکھ ہی رہی تھی کہ ایک بوڑھی عورت اس کے قریب آ کر رک گئی۔

"تم آخر آ ہی گئیں۔"

وہ چونکی

آپ مجھے جانتی ہیں؟

بوڑھی عورت نے جواب دینے کے بجائے اس کے پیچھے موجود دروازے کی طرف دیکھا۔ وہاں اب کچھ بھی نہیں تھا۔

اس شہر میں آنے والے ہر شخص کو اس کا عکس راستہ دکھاتا ہے وہ دھیرے سے بولی مگر تمہارا عکس تو پہلے ہی غائب ہوچکا ہے

اس کا دل زور سے دھڑکا ۔ میرا عکس کہاں ہے؟

بوڑھی عورت کی آنکھوں میں عجیب سی تشویش ابھری ۔

یہی تو وہ راز ہے جس کی وجہ سے شہرِ آئینہ نے تمہیں خود بلایا ہے

مگر میرا عکس گیا کہاں؟ اس نے بےچینی سے پوچھا ۔

بوڑھی عورت نے اپنی مٹھی میں بند ایک چھوٹی سی چاندی کی چابی اس کی طرف بڑائی ۔

لڑکی یہ تمہیں وہاں لے جائے گی جہاں تمہارا عکس قید ہے۔

اس نے چابی ہاتھ میں لی تو اچانک شہر کے تمام آئینے ایک ساتھ روشن ہو اٹھے۔ ہر آئینے میں الگ منظر دکھائی دینے لگا ! کہیں کوئی شخص رو رہا تھا کہیں کوئی اپنے ماضی سے بھاگ رہا تھا اور کہیں کسی کے ہاتھ میں خون سے بھرا ہوا خنجر تھا ۔

وہ خوف سے پیچھے ہٹی۔ اس نے کہا یہ سب کیا ہے؟

بوڑھی عورت نے سرد لہجے میں جواب دیا ۔

یہ شہر چہرے نہیں دکھاتا، حقیقتیں دکھاتا ہے۔ اسی لیے یہاں ہر شخص اپنے عکس سے ڈرتا ہے۔

" اسی لمحے دور کہیں گھنٹی بجی "

بوڑھی عورت کے چہرے کا رنگ بدل گیا۔

"جلدی کرو۔"

"کیوں؟"

"کیونکہ بارہ بجنے والے ہیں اور بارہ بجے کے بعد شہرِ آئینہ میں آئینے صرف سچ نہیں دکھاتے وہ سچ کو آزاد بھی کر دیتے ہیں۔"

اس نے بےاختیار شہر کے بلند ترین مینار کی طرف دیکھا ۔

گھڑی کی سوئیاں آہستہ آہستہ بارہ کی طرف بڑھ رہی تھیں ۔

اور اسے پہلی بار احساس ہوا کہ شاید یہاں آنے کا فیصلہ اس کا اپنا نہیں تھا ۔ وہ بےاختیار سب سے قریب موجود آئینے کے سامنے جا کھڑی ہوئی ۔

آئینے میں پہلے دھند پھیلی پھر ایک منظر ابھرنے لگا ۔ ایک چھوٹی سی بچی وہی آنکھیں ، وہی چہرہ بچی ایک پرانے کمرے میں بیٹھی تھی ۔

اس کے ہاتھ میں ایک چاندی کا چھوٹا سا تعویذ تھا اور سامنے ایک عورت گھٹنوں کے بل بیٹھی اسے کچھ سمجھا رہی تھی۔

"کسی کو مت بتانا کہ تم نے شہرِ آئینہ دیکھا ہے۔"

بچی نے معصومیت سے پوچھا، "کیوں؟

عورت نے اس کا چہرہ دونوں ہاتھوں میں تھام لیا اور کہا ۔ کیونکہ ایک دن وہ لوگ تمہیں ڈھونڈنے آئیں گے۔ اور جب وہ آئیں تو اپنے عکس پر کبھی اعتبار مت کرنا ۔

اچانک سب بدل گیا ۔

وہی بچی ایک بڑے آئینے کے سامنے کھڑی تھی۔ اس کے ساتھ ایک اور بچی تھی بالکل اسی جیسی دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا تھا ۔ وہ خوف سے پیچھے ہٹ گئی ۔

یہ… کون ہے؟

بوڑھی عورت خاموش رہی۔

آئینے میں موجود دونوں بچیوں میں سے ایک نے اچانک سر اٹھایا اور سیدھا اسے دیکھنے لگی ۔ پھر اس کے لب نے کُچھ کہا

تم نے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟

اس کے ہاتھ سے اچانک چاندی کی چابی گر گئی کیونکہ اسے اُسی لمحے یاد آ گیا تھا ۔

اس نے کبھی شہرِ آئینہ کا دروازہ پہلی بار نہیں دیکھا تھا ۔ وہ یہاں بچپن میں آ چکی تھی ۔

آئینے کی سطح پر دھند کچھ اور صاف ہوئی تو منظر بدل گیا۔

اب وہ ایک چھوٹی سی بچی تھی، شاید سات برس کی ۔ ہاتھ میں ایک گڑیا دبائے وہ اپنی ماں کے ساتھ ایک سنسان راستے پر چل رہی تھی۔ آسمان پر بادل چھائے تھے اور ماں کا ہاتھ اس کی انگلیوں کو غیر معمولی مضبوطی سے تھامے ہوئے تھا۔

امی، ہم کہاں جا رہے ہیں؟

ماں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

کچھ دور جا کر وہ ایک پرانے درخت کے سامنے رکیں۔

درخت کے پیچھے پتھروں سے بنا ایک چھوٹا سا دروازہ تھا جسے دیکھتے ہی بچی کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔

یہاں کون رہتا ہے؟

ماں نے جھک کر اس کے کان میں کہا ۔ آج کے بعد تمہیں یہ جگہ یاد نہیں رہنی چاہیے۔

دروازہ کھلا تو دوسری طرف وہی عجیب شہر تھا۔ وہی بلند مینار، وہی روشن فانوس، وہی بےآواز لوگ ۔ بچی خوشی سے آگےبڑھنے لگی مگر ماں نے اسے روک لیا۔

کسی آئینے کو مت چھونا۔

لیکن بچوں کی تجسس بھری آنکھیں کہاں مانتی تھیں ۔ چند قدم آگے ایک بڑا آئینہ تھا۔ بچی اس کے سامنے جا کھڑی ہوئی ۔ آئینے میں اس کا عکس اکیلا نہیں تھا ۔ اس کے برابر ایک اور بچی کھڑی تھی ۔ بالکل اسی جیسی دونوں کے کپڑے، چہرہ اور آنکھیں ایک جیسی تھیں۔

"امی! یہ میرے جیسی کون ہے؟"

ماں کے چہرے پر خوف پھیل گیا۔

اس نے فوراً بچی کو اپنی طرف کھینچا، مگر آئینے میں موجود دوسری بچی نے شیشے پر ہاتھ رکھ دیا۔

اور پہلی بار اس کی آواز سنائی دی۔

مجھے اپنے ساتھ لے جاؤ…

ماں نے بچی کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ دیے۔ اور کہا پیچھے مت دیکھنا! اگلے ہی لمحے آئینہ ٹوٹ گیا۔

منظر اچانک ختم ہوگیا …

وہ حال میں واپس آ گئی ۔ اس کی سانسیں تیز تھیں۔ آنکھوں کے سامنے اب بھی وہی چہرہ تھا۔

"وہ دوسری بچی کون تھی؟"

بوڑھی عورت نے نظریں جھکا لیں۔

"تمہاری بہن۔"

وہ ساکت رہ گئی۔

میری بہن؟ لیکن مجھے تو کبھی بتایا ہی نہیں گیا کہ میری کوئی بہن تھی۔

بوڑھی عورت نے آہستہ سے کہا ۔۔۔

کیونکہ تمہاری ماں تمہیں شہرِ آئینہ سے واپس لے آئی تھی ۔ مگر تمہاری بہن کو نہیں۔

وہ دیر تک خاموش کھڑی رہی۔

"میری بہن…؟"

بوڑھی عورت نے اثبات میں سر ہلایا، مگر اس کی آنکھوں میں اب بھی کچھ چھپا ہوا تھا۔

"نہیں،" وہ اچانک بولی، میں نے تم سے جھوٹ کہا تھا۔

اس کے قدم جیسے وہیں جم گئے۔

تو پھر وہ کون تھی؟

بوڑھی عورت اسے شہر کے سب سے پرانے آئینے کے سامنے لے گئی۔ اس آئینے پر باقی سب آئینوں کی طرح کوئی عکس نہیں تھا، صرف ایک گہری دراڑ تھی ۔ تمہاری پیدائش سے پہلے تمہاری ماں شہرِ آئینہ آئی تھی۔ یہاں کے محافظوں نے اسے ایک پیش گوئی سنائی تھی ۔ کہ اس کی بیٹی بڑی ہو کر اس شہر کا وہ راز کھول دے گی جسے صدیوں سے چھپایا جا رہا ہے۔

وہ خاموشی سے سنتی رہی۔

تمہاری ماں نے تمہیں بچانے کے لیے ایک عجیب فیصلہ کیا۔

"کیا؟"

بوڑھی عورت نے آئینے پر ہاتھ رکھا۔

اس نے تمہارے وجود کا وہ حصہ، جو شہرِ آئینہ سے جڑا ہوا تھا، تم سے الگ کر دیا۔

اس کی آنکھیں پھیل گئیں۔

وہ دوسری بچی…

تمہاری جڑواں بہن نہیں تھی۔

بوڑھی عورت کی آواز بہت دھیمی ہوگئی۔

خوشخبری) رائٹرز متوجہ ہوں(

ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور ان کی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ اگر آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔

Prime Urdu Novels Publications

Whatsapp : 03335586927

Email: aatish2kx@gmail.com

وہ تمہارا دوسرا عکس تھا۔ تمہاری وہ یادیں، وہ خوف ، وہ صلاحیتیں اور وہ حقیقتیں جنہیں تمہاری ماں نے تم سے چھپا دیا تھا۔ شہر نے انہیں ایک انسانی شکل دے دی۔

اسی لمحے آئینے کے اندر وہی بچی دوبارہ نمودار ہوئی۔

مگر اس بار اس کے چہرے پر معصومیت نہیں تھی۔

وہ مسکرائی۔

تم واپس آ گئی۔

بچی کے ہونٹ خشک ہوگئے۔

تم مجھے کیوں بلا رہی تھیں؟

بچی نے آئینے کے قریب آ کر سرگوشی کی ۔۔

کیونکہ جس دن تم نے مجھے چھوڑا تھا… اسی دن شہرِ آئینہ نے تمہیں اپنا وارث بنا دیا تھا۔

اور پہلی بار اسے احساس ہوا کہ شاید وہ اس شہر میں کسی راز کو تلاش کرنے نہیں آئی تھی۔ شاید راز خود اسے واپس بلانے آیا تھا۔ وہ بچی آئینے کے اندر کھڑی اسے دیکھتی رہی۔ اس کی مسکراہٹ میں ایسی اداسی تھی جسے دیکھ کر دل بےاختیار بوجھل ہو گیا۔

وارث ؟ اس نے دھیرے سے دہرایا۔

بچی نے سر ہلایا۔

شہرِ آئینہ کا وارث وہ نہیں ہوتا جو یہاں حکومت کرے… بلکہ وہ ہوتا ہے جو اس شہر کا آخری راز دیکھ سکے۔

اور وہ راز کیا ہے؟

بچی نے جواب دینے کے بجائے اپنا ہاتھ آئینے پر رکھ دیا۔

اچانک پورا شہر لرز اٹھا۔

گلیوں میں جلتے فانوس ایک ایک کرکے بجھنے لگے۔ خاموش کھڑے لوگ گھبرا کر اپنے گھروں کی طرف بھاگنے لگے۔ دور مینار پر لگی گھڑی نے ایک بار گھنٹی بجائی۔ بوڑھی عورت کا چہرہ زرد پڑ گیا۔

تمہیں یہاں سے فوراً جانا ہوگا۔

کیوں؟

کیونکہ شہر کو معلوم ہو گیا ہے کہ تم واپس آ چکی ہو۔

کون آئے گا ؟؟

اس نے جواب نہیں دیا۔

اچانک گلی کے آخری سرے پر ایک سیاہ سایہ نمودار ہوا۔ وہ آہستہ آہستہ ان کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اس کے ہاتھ میں ایک ٹوٹا ہوا آئینہ تھا۔ ائینے کے ٹکڑے میں بچی نے اپنا عکس دیکھا۔ مگر عکس اس کی طرح حرکت نہیں کر رہا تھا۔ وہ ساکت کھڑا اسے دیکھ رہا تھا۔

پھر عکس نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور شیشے پر ایک لفظ لکھا ۔۔ "فرار۔"

بچی نے پیچھے مڑ کر دیکھا۔ بوڑھی عورت غائب ہو چکی تھی۔

اور سامنے موجود سایہ اب صرف چند قدم دور تھا۔ وہ سیاہ سایہ اب اس کے بالکل قریب آ چکا تھا۔

اس نے گھبرا کر ٹوٹے ہوئے آئینے کی طرف دیکھا۔ اس پر لکھا لفظ اب بھی چمک رہا تھا ۔ " فرار " اچانک آئینے میں اس کا عکس مسکرایا اور اس نے اپنی انگلی سے زمین کی طرف اشارہ کیا۔

وہیں، اس کے قدموں کے نیچے، پتھروں کے درمیان ایک باریک سی لکیر نمودار ہوئی۔ لکیر آہستہ آہستہ پھیلتی گئی اور زمین میں ایک خفیہ دروازہ بن گیا۔ وہ بغیر سوچے اس کے اندر اتر گئی۔

سیڑھیاں بہت گہری تھیں۔ اوپر سے شہر کی گھنٹیوں کی آواز آہستہ آہستہ مدھم ہوتی گئی۔ آخرکار وہ ایک لمبی زیرِزمین سرنگ میں پہنچ گئی۔

دیواروں پر سینکڑوں چھوٹے آئینے نصب تھے۔ وہ آگے بڑھی تو ہر آئینے میں اس کی زندگی کا ایک لمحہ دکھائی دینے لگا۔

پہلا آئینہ ۔۔۔۔ اس کا بچپن

دوسرا ۔۔۔ اس کی ماں

تیسرا ۔۔۔۔ وہی دوسری بچی

چوتھے آئینے کے سامنے آ کر اس کے قدم رک گئے۔ اس میں اس کی ماں اکیلی کھڑی تھی اور کسی سے کہہ رہی تھی کہ اگر وہ کبھی واپس آئے تو اسے سچ مت بتانا جب تک وہ خود آخری دروازے تک نہ پہنچ جائے۔ وہ چونک گئی۔

"آخری دروازہ؟"

سرنگ کے اختتام پر واقعی ایک دروازہ موجود تھا۔ وہ باقی دروازوں جیسا نہیں تھا۔ اس پر نہ کوئی تالا تھا، نہ دستہ صرف ایک جملہ کندہ تھا ۔ یہ دروازہ باہر جانے کے لیے نہیں حقیقت میں داخل ہونے کے لیے ہے پیچھے سے قدموں کی آواز آنے لگی۔

وہ جانتی تھی کہ اب رکنے کا وقت نہیں۔ اس نے دروازے پر ہاتھ رکھا دروازہ کھل گیا ۔ اور دوسری طرف اسے ایک ایسا منظر نظر آیا جس نے اس کے فرار کو ایک نئے سفر میں بدل دیا۔

سامنے ایک وسیع جھیل تھی جس کے پانی میں آسمان نہیں بلکہ اس کی اپنی یادیں تیر رہی تھیں ۔ جھیل کے عین وسط میں وہی دوسری بچی کھڑی تھی ۔ اس نے ہاتھ بڑھایا۔

وہ جھیل کے کنارے کھڑی رہی۔ پانی بالکل ساکت تھا، مگر اس کی سطح پر اس کی زندگی کے مناظر تیر رہے تھے۔ کہیں وہ اپنی ماں کے ساتھ ہنس رہی تھی ۔ کہیں اکیلی کسی کمرے میں بیٹھی تھی اور کہیں ایک ایسا گھر تھا جسے دیکھ کر اس کے دل میں عجیب سی کسک پیدا ہوئی۔

"یہ سب کیا ہے؟" اس نے دھیرے سے پوچھا۔

جھیل کے بیچ کھڑی بچی نے جواب دیا، "تمہاری وہ یادیں جو تم سے چھین لی گئی تھیں۔

کس نے چھینی تھیں؟

بچی نے جھیل کے پانی کی طرف دیکھا۔

جس شخص پر تم سب سے زیادہ اعتبار کرتی تھیں۔

وہ چونک گئی پھر بولی میری ماں؟

بچی خاموش ہوگئی ۔

اسی خاموشی نے اس کے دل میں شک پیدا کر دیا۔

وہ ایک قدم جھیل کی طرف بڑھی تو پانی پر دائرے بننے لگے۔ اچانک جھیل کے بیچ ایک چھوٹا سا پتھریلا راستہ نمودار ہوگیا۔

اس پر چل کر میرے پاس آؤ بچی نے کہا۔ وہ آگے بڑھی۔

پہلا قدم رکھتے ہی اسے اپنی ماں کی آواز سنائی دی۔

"اسے شہرِ آئینہ سے دور رکھنا۔"

دوسرے قدم پر ایک مرد کی آواز سنائی دی۔

اگر اسے سب کچھ یاد آ گیا تو شہر ختم ہو جائے گا۔

مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

About the Writer

[novel_author_box]

مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔

Similar Novels

Frequently Asked Questions

What is the significance of Shehr-e-Aaina?

Shehr-e-Aaina is a city where mirrors do not show physical faces but instead reveal the inner truths, memories, and fears of those who enter.

Why did the protagonist’s mother take her away from the city?

The mother wanted to protect her daughter from the city’s immense power and the dangers associated with being its heir.

What does the fourth reflection represent?

The fourth reflection is a manifestation of the protagonist’s deep-seated fear of being abandoned by those she loves.

Who was the protagonist’s father?

The protagonist’s father was the last guardian of Shehr-e-Aaina who remained in the city to watch over it.

How does the protagonist regain her lost memories?

She regains her memories by confronting the reflection of herself held by the city and merging with it after sacrificing a precious memory.

اگر آپ کو ناول ڈاؤنلوڈ کرنے یا پڑھنے میں کوئی مسئلہ ہو رہا ہو تو ہم سے رابطہ کریں:

👁 130 Views

Leave a Comment