Dehleez by Esha Malik — About the Novel
(Current Episode 1)
Dehleez Urdu novel by Esha Malik explores the complex dynamics of family expectations and personal desires. The story centers on Aleena, a young woman caught between her deep affection for her cousin Wajdan and the rigid decisions of her parents, Kamran and Nazish. As external pressures mount and a new marriage proposal threatens her future, Aleena finds herself at a crossroads.
This narrative captures the tension of domestic life, where tradition often clashes with individual choice, leaving the characters to navigate the difficult path of their own Dehleez.
Novel Summary in Urdu
ناول ‘دہلیز’ علینا نامی لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتا ہے، جو اپنے خاندان کی توقعات اور اپنی ذاتی خواہشات کے درمیان ایک مشکل موڑ پر کھڑی ہے۔ علینا اور اس کے کزن وجدان کے درمیان محبت کا ایک گہرا رشتہ ہے، جس کا اظہار وہ اکثر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار کر کرتے ہیں۔ تاہم، وجدان کی والدہ روبینہ اس رشتے کی سخت مخالف ہیں اور وہ مسلسل وجدان کی شادی کسی اور جگہ کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتی ہیں۔
علینا کے والدین، کامران اور نازش، اپنی بیٹی کے مستقبل کے لیے فکر مند ہیں اور انہوں نے علینا کی مرضی کے بغیر اس کے لیے رشتے تلاش کرنا شروع کر دیے ہیں۔ جب علینا کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ اس کے گھر والے اس کی زندگی کا فیصلہ خود کر رہے ہیں، تو وہ شدید ذہنی دباؤ اور کرب کا شکار ہو جاتی ہے۔
وہ اپنی بہن سحر کے ساتھ اپنے جذبات بانٹتی ہے اور وجدان سے مدد کی امید رکھتی ہے، جو اسے یقین دلاتا ہے کہ وہ اس رشتے کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
کہانی میں کشیدگی اس وقت بڑھ جاتی ہے جب روبینہ کامران کے گھر پہنچتی ہے، جس سے خاندان میں ایک نئی ہلچل پیدا ہوتی ہے۔ علینا اپنی والدہ نازش سے سوال کرتی ہے کہ اس کی زندگی کے اہم فیصلے میں اسے کیوں شامل نہیں کیا گیا، جو اس کے گھر میں موجود روایتی سوچ اور بیٹیوں کی بے بسی کی عکاسی کرتا ہے۔
ناول کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کس طرح خاندانی دباؤ اور بڑوں کے فیصلے نوجوانوں کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ‘دہلیز’ ان تمام رکاوٹوں اور جذباتی کشمکش کی کہانی ہے جن کا سامنا علینا کو اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے کرنا پڑ رہا ہے۔
Novel Detailed Summary in English
The narrative of Dehleez follows the life of Aleena, whose quiet existence is disrupted by the conflicting interests of her family and her cousin, Wajdan. While Aleena and Wajdan share a bond rooted in mutual affection—evidenced by their private moments and Wajdan’s open declaration of love—their relationship faces significant opposition, primarily from Wajdan’s mother, Rubina. Rubina’s persistent disapproval and her attempts to steer Wajdan toward other arrangements create a palpable tension that permeates the family gatherings at Kamran and Nazish’s home.
As Aleena’s parents begin to consider marriage proposals for their daughter, the situation escalates. Kamran, determined to secure his daughter’s future, moves forward with plans that exclude Aleena’s personal input, leading to intense emotional distress for her. Aleena finds herself in a vulnerable position, relying on her sister Sehar for support while attempting to communicate her fears to Wajdan.
Wajdan, in turn, promises to intervene, asserting that he will not allow the proposed marriage to proceed, yet his influence remains limited by his mother’s authoritative stance and the family’s traditional expectations.
The conflict reaches a critical point when Rubina arrives at Kamran’s house, signaling a potential shift in the family’s trajectory. The atmosphere is thick with unspoken grievances and the weight of impending decisions. Aleena, feeling sidelined in the process of her own life, confronts her mother, Nazish, about the lack of agency she is granted in her own future.
The manuscript highlights the struggle of a young woman attempting to assert her voice within a household where parental authority is absolute and personal happiness is often secondary to social and familial obligations.
Throughout the story, the interactions between the characters reveal deep-seated issues regarding communication and respect. Whether it is the subtle friction between Rubina and Aleena or the quiet desperation of Aleena as she watches her parents finalize plans without her consent, the novel maintains a focus on the internal and external barriers that define the characters’ lives.
As the story progresses toward an uncertain resolution, the reader is left to contemplate the consequences of these choices and the resilience required to stand by one’s convictions in the face of overwhelming familial pressure.
Genre
Family based novels
Key Themes
- Familial Pressure
- Individual Agency
- Cousin Relationships
- Parental Authority
- Emotional Conflict
Short Scene from the Novel
Excerpt needs manual selection from the original manuscript.
Download Novel
نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
دہلیز
ازقلم: عشاء ملک
قسط نمبر 1
Scene 1
وقت: صبح
مقام: علینا کا گھر،
کردار: علینا، نازش، کامران
صبح کا وقت ہے۔ گھر میں ناشتے کی تیاری جاری ہے۔ نازش باورچی خانے میں مصروف ہیں۔ برتنوں کی آوازیں باورچی خانے سے باہر تک سنائی دے رہی ہیں۔
دوسری طرف کامران صاحب اور علینا کھانے کی میز پر بیٹھے کسی بات پر ہنس رہے ہیں۔
نازش (باورچی خانے سے آواز لگاتے ہوئے):
باپ بیٹی کا ہنسی مذاق ختم ہوگیا ہو تو ذرا ناشتہ بھی کر لیجیے۔ یہاں ایک عورت صبح سے باورچی خانے میں لگی ہوئی ہے اور کسی کو اس کا خیال ہی نہیں۔
کامران (علینا کی طرف دیکھ کر شرارت سے):
بیٹا، ذرا جا کر چائے لے آؤ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اندر بجنے والے برتن باہر آ کر ہمارے سروں پر بجنے لگیں۔
علینا (ہنستے ہوئے):
ابا! آپ بھی نا، ہر وقت اماں کو تنگ کرتے رہتے ہیں۔
علینا کرسی سے اٹھ کر باورچی خانے میں جاتی ہے۔ ناشتہ میز پر رکھتی ہے اور تینوں بیٹھ کر کھانا شروع کر دیتے ہیں۔
نازش:
تمہاری دوسری مہارانی ابھی تک سو رہی ہے؟
علینا (منہ بناتے ہوئے):
وہ تو آپ سب کی لاڈلی ہے نا! اسے کچھ بھی کرنے کی اجازت ہے۔ نہ وقت پر اٹھنے کی فکر، نہ کسی کام کی ذمہ داری۔
کامران (مسکراتے ہوئے):
میں تو تمہیں پہلے ہی کہتا تھا بیٹا، تمہاری ماں سحر سے زیادہ محبت کرتی ہے۔
نازش:
اللہ اللہ کریں، کامران صاحب! بیٹیوں کے ذہن کیوں خراب کر رہے ہیں آپ؟
علینا (نازش کے کندھے پر پیار سے بوسہ دیتے ہوئے):
ارے میری پیاری اماں! آپ کو تو پتا ہے، ابا آپ کو تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ آپ ان کی باتوں کو دل پر نہ لیا کریں۔
کامران صاحب قہقہہ لگاتے ہیں۔
کامران:
آج کے جدید دور میں بھی تمہاری ماں اتنی ہی سادہ ہے جتنی پہلے ہوا کرتی تھی۔
نازش:
زمانہ بدلنے سے انسان کی سادگی تھوڑی بدل جاتی ہے، صاحب جی!
علینا (نازش کے پاس کھڑی ہو کر):
لیکن اماں، آج کل اتنی سادگی بھی اچھی نہیں ہوتی۔ آپ کو پتا ہے، میری سہیلیوں کے والدین کتنے سمجھدار ہیں۔ ہر بات کی سمجھ رکھتے ہیں، بچوں کے ساتھ چلتے ہیں۔ پورے جدید زمانے کے لوگ بنے ہوئے ہیں۔
جن کے ماں باپ زمانے کے ساتھ چلتے ہیں نا، ان کی اولاد کو ہر قدم پر وضاحتیں نہیں دینی پڑتیں۔ لیکن جن کے والدین ہماری طرح معصوم اور سادہ ہوں، وہ نہ اپنے لیے لڑ سکتے ہیں اور نہ اپنی اولاد کے لیے۔
کامران (چائے کا گھونٹ لیتے ہوئے):
بات تو تم نے پتے کی کی ہے۔
نازش:
بس بس! اب تم دونوں مل کر میری ہی کلاس مت لیا کرو۔ علینا، جاؤ سحر کو اٹھاؤ۔ دن میں تمہاری چچی اور وجدان آ رہے ہیں۔
وجدان کا نام سنتے ہی علینا کے چہرے پر ایک خوبصورت مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔
نازش (علینا کو غور سے دیکھتے ہوئے):
کیا بات ہے؟ نام سنتے ہی چہرہ کیوں کھل گیا؟
علینا (مسکراہٹ چھپاتے ہوئے):
کچھ بھی تو نہیں، امی !
علینا شرماتے ہوئے وہاں سے چلی جاتی ہے۔
Cut
—
Scene 2
وقت: صبح، گیارہ بجے
مقام: علینا اور سحر کا کمرہ
کردار: علینا، سحر
علینا کمرے میں داخل ہوتی ہے۔ سحر گہری نیند میں سو رہی ہے۔
علینا سب سے پہلے پنکھا بند کرتی ہے، پھر سحر کے اوپر سے کمبل کھینچ لیتی ہے۔
علینا:
سحر! اٹھ جاؤ، گیارہ بج گئے ہیں۔ آنٹی اور وجدان آنے والے ہیں اور ابھی گھر کے اتنے کام پڑے ہیں۔
سحر (آنکھیں بند رکھتے ہوئے):
اللہ کے لیے پانچ منٹ اور سونے دو۔
علینا:
تمہارے یہ پانچ منٹ کبھی ختم نہیں ہوتے۔ اٹھ جاؤ ورنہ اماں خود آ کر اٹھائیں گی، پھر مجھے مت کہنا۔
سحر دوبارہ کمبل اپنے اوپر کھینچ لیتی ہے۔
علینا اسے مزید تنگ کرنے کے بجائے آئینے کے سامنے آ کر کھڑی ہو جاتی ہے۔ وہ اپنے بال سنوارتی ہے اور بے خیالی میں ایک گانا گنگناتے ہوئے مسکرانے لگتی ہے۔
سحر ایک آنکھ کھول کر اسے دیکھتی ہے۔
سحر:
کچھ خاص بات ہے آج؟
علینا (چونک کر):
کیا مطلب؟
سحر:
کچھ نہیں، بس آئینے کے سامنے کھڑی مسکرانے کی وجہ پوچھ رہی ہوں۔
علینا:
تم پہلے اٹھ جاؤ، پھر بتاتی ہوں۔
سحر مسکراتے ہوئے دوبارہ آنکھیں بند کر لیتی ہے۔
Cut
—
Scene 3
وقت: صبح
مقام: وجدان کا گھر، لاؤنج
کردار: وجدان، روبینہ
روبینہ صوفے پر بیٹھی ہیں جبکہ وجدان موبائل فون میں مصروف ہے۔ وہ کسی کو میسج بھیج رہا ہے۔
روبینہ کافی دیر سے اسے دیکھ رہی ہیں، بالآخر خاموشی توڑتی ہیں۔
روبینہ (سخت لہجے میں):
وجدان! میری ایک بات اچھی طرح سن لو۔ آج ہم آخری مرتبہ اس گھر جا رہے ہیں۔ اگر آج بھی بھائی صاحب نے رشتے کی بات کو ٹال دیا تو اس کے بعد یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم سمجھنا۔
وجدان موبائل سے نظریں اٹھا کر انہیں دیکھتا ہے۔
وجدان:
مما، آپ ہر مرتبہ یہی بات کیوں کرتی ہیں؟ ابھی تو ہم نے ان سے ٹھیک طرح بات بھی نہیں کی۔
روبینہ:
کتنی مرتبہ بات کریں؟ آخر ایسا کیا ہے اس علینا میں جو تمہیں باقی دنیا میں کوئی لڑکی نظر ہی نہیں آتی؟ تمہارے لیے ایک سے بڑھ کر ایک رشتے دیکھے ہیں میں نے، لیکن تم نے تو جیسے اپنی زندگی کا فیصلہ اسی ایک لڑکی کے نام کر دیا ہے۔
وجدان (موبائل ایک طرف رکھتے ہوئے):
آپ یہ کیوں بھول جاتی ہیں کہ وہ کوئی غیر نہیں، میری کزن ہے
روبینہ:
رشتے داری اپنی جگہ اور گھر بسانا اپنی جگہ۔ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ لڑکی کیسی ہے۔
وجدان:
آپ کو سحر سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوتی، لیکن علینا سے ہر بات پر مسئلہ کیوں ہوتا ہے؟
روبینہ:
کیونکہ دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ سحر کتنی سلجھی ہوئی اور سمجھدار لڑکی ہے۔ اپنے گھر والوں کا خیال رکھتی ہے، پڑھائی کرتی ہے اور اپنی حدود میں رہتی ہے۔ جبکہ تمہاری علینا کو دیکھو!
ہر وقت نت نئے خواب، سوشل میڈیا، باہر گھومنا پھرنا اور خوبصورت زندگی گزارنے کے منصوبے۔
وجدان:
مما، اس میں غلط کیا ہے؟ وہ زندہ دل ہے، خوش مزاج ہے۔ اپنی زندگی کو اچھے طریقے سے جینا چاہتی ہے۔ اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ وہ غلط لڑکی ہے۔
روبینہ:
تم ابھی نہیں سمجھو گے۔ آج کل کی لڑکیاں شادی سے پہلے بڑے بڑے خواب دکھاتی ہیں۔ کل کو جب سسرال میں آ جائیں تو انہیں ہر چیز اپنی مرضی کی چاہیے ہوتی ہے۔ کھانا کیا بنے گا، کہاں جانا ہے، کس سے ملنا ہے، ہر بات میں اپنی مرضی چلانی ہوتی ہے۔
وجدان (نرمی سے):
مما، ہر لڑکی ایک جیسی نہیں ہوتی۔ اور اگر بیوی اپنے شوہر کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنا چاہے تو اس میں حرج ہی کیا ہے؟
روبینہ (طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ):
یہ سب باتیں شادی سے پہلے اچھی لگتی ہیں۔ شادی کے بعد پتا چلتا ہے کہ کون کتنا ساتھ دیتا ہے۔
وجدان:
آپ بس ایک مرتبہ اسے اپنے دل سے قبول کر کے تو دیکھیں۔ شاید آپ کی ساری شکایتیں ختم ہو جائیں۔
روبینہ خاموش ہو جاتی ہیں۔
روبینہ:
چلو، دیر ہو رہی ہے۔ وہاں سب ہمارا انتظار کر رہے ہوں گے۔
وجدان اٹھ کر اپنا موبائل اٹھاتا ہے۔
Cut
—
Scene 4
وقت: دوپہر
مقام: علینا کا گھر، لاؤنج
کردار: علینا، وجدان، روبینہ، نازش، کامران، سحر
گھر میں مہمانوں کی آمد پر خوشگوار ماحول ہے۔ سب لاؤنج میں موجود ہیں۔ روبینہ اور نازش ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھی باتیں کر رہی ہیں جبکہ وجدان اور کامران صاحب بھی گفتگو میں مصروف ہیں۔
سحر روبینہ کے پاس بیٹھی ہے۔
روبینہ:
اور بیٹا سحر، کالج کیسا جا رہا ہے؟
سحر (مسکرا کر):
اچھا جا رہا ہے آنٹی۔ آخری سمسٹر کے پیپرز شروع ہونے والے ہیں۔ بس دعا کریں کہ اچھا ریزلٹ آ جائے۔
روبینہ:
اللہ کامیاب کرے۔ پڑھو بیٹا، خوب پڑھو اور اچھی سی نوکری کرو۔ اپنے پیروں پر کھڑا ہونا بہت ضروری ہے۔
خوشخبری) رائٹرز متوجہ ہوں(
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور ان کی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ اگر آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔
Prime Urdu Novels Publications
Whatsapp : 03335586927
Email: aatish2kx@gmail.com
روبینہ کی نظر علینا پر پڑتی ہے جو قریب ہی بیٹھی ہے۔
روبینہ (طنزیہj انداز میں):
آج کل کی لڑکیوں کو بھی چاہیے کہ فضول کاموں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کچھ بننے پر توجہ دیں۔
علینا ان کی طرف دیکھتی ہے۔ دونوں کی نظریں ملتی ہیں۔
علینا (خود پر قابو رکھتے ہوئے):
جی، بالکل۔ ہر انسان کو اپنے مستقبل کے لیے محنت کرنی چاہیے۔
روبینہ اس کے جواب پر خاموش ہو جاتی ہیں۔
نازش:
علینا بیٹا، اٹھو ذرا۔ کھانا لگا دو۔
علینا:
جی امی
علینا اٹھتے ہوئے آخری مرتبہ روبینہ کی طرف دیکھتی ہے اور باورچی خانے کی طرف چلی جاتی ہے۔
وجدان خاموشی سے اسے جاتے ہوئے دیکھتا ہے۔
Cut
—
Scene 5
وقت: دوپہر
مقام: علینا کے گھر کی چھت
کردار: علینا، وجدان
چھت پر ہلکی ہلکی ہوا چل رہی ہے۔ علینا غصے میں کھڑی ہے جبکہ وجدان اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
علینا (ناراضی سے):
میں آپ کو آخری مرتبہ کہہ رہی ہوں، اگر آج کے بعد آنٹی نے مجھے کچھ بھی کہا تو میں خاموش نہیں رہوں گی۔
وجدان (اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے):
اچھا، بس کرو۔ تمہیں تو مما کی عادت کا پتا ہے۔ وہ کبھی کبھی غصے میں کچھ بھی بول دیتی ہیں۔ تم ان کی باتوں کو اتنا دل پر مت لیا کرو۔
علینا:
وجدان، وہ کچھ بھی صرف مجھے کہتی ہیں۔ ان کے منہ سے نکلنے والا ہر دوسرا لفظ میرے لیے ہوتا ہے۔ آخر میں نے ایسا کیا کر دیا ہے جو انہیں مجھ سے اتنی شکایت رہتی ہے؟
وجدان:
مجھے معلوم ہے، علینا۔ میں تمہاری جگہ ہوتا تو شاید مجھے بھی برا لگتا۔ لیکن تم جانتی ہو نا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔
علینا:
لیکن آپ کب تک میرے ساتھ ہوں گے؟ ایک دن تو مجھے اسی گھر میں آنا ہے جہاں آپ کی اماں رہتی ہیں۔ اگر وہ مجھے ابھی قبول نہیں کر رہیں تو شادی کے بعد کیا ہوگا؟
وجدان اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہے۔
وجدان:
تمہیں کسی بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں سب سنبھال لوں گا۔
علینا (ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ):
آپ ہر مرتبہ یہی کہتے ہیں۔
وجدان:
کیونکہ ہر مرتبہ میرا ارادہ بھی یہی ہوتا ہے۔
علینا مسکرا دیتی ہے۔
وجدان:
اچھا، اب یہ ناراضگی ختم کرو۔ آج تمہیں گول گپے کھلاتا ہوں اور ان خوبصورت ہاتھوں میں گجرے بھی پہناؤں گا۔
علینا:
لیکن آنٹی؟
وجدان:
انہیں گھر چھوڑ کر پھر چلیں گے۔
علینا:
پکا وعدہ؟
وجدان:
تم سے کیا ہوا وعدہ کبھی توڑا ہے؟
علینا ہنس دیتی ہے۔
Cut
—
Scene 6
وقت: شام
مقام: علینا کا گھر، نازش کا کمرہ
کردار: کامران، نازش
کامران صاحب کمرے میں بیٹھے ایک کتاب پڑھ رہے ہیں۔ نازش عصر کی نماز ادا کر کے جائے نماز تہہ کر رہی ہیں۔
کامران:
نازش، روبینہ نے تم سے رشتے کے متعلق کوئی بات کی تھی؟
نازش:
نہیں کامران صاحب۔ مجھ سے تو ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ وہ آئیں، کھانا کھایا، علینا کو حسبِ معمول دو چار باتیں سنائیں اور واپس چلی گئیں۔
کامران کتاب بند کر دیتے ہیں۔
کامران (پریشان لہجے میں):
مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔ جو بات سامنے نظر آ رہی ہے، معاملہ شاید اس سے کہیں زیادہ مختلف ہے۔
نازش:
آپ کا مطلب؟
کامران:
روبینہ چاہتی ہیں کہ ہم خود اس رشتے سے پیچھے ہٹ جائیں۔ پھر وہ وجدان کو یہ کہہ سکیں گی کہ رشتہ ہماری طرف سے ختم ہوا ہے۔
نازش (حیرانی سے):
لیکن وہ ایسا کیوں کریں گی؟
کامران:
یہی تو سمجھ نہیں آتا۔ اتنے سالوں سے اس بات کو لٹکایا ہوا ہے۔ میں نے بھی بہت انتظار کر لیا۔ اب کوئی اچھا رشتہ آئے گا تو میں اپنی بیٹی کی زندگی کا فیصلہ مزید انتظار میں نہیں رکھوں گا۔
نازش:
لیکن آپ ایک مرتبہ بھابھی سے صاف صاف بات تو کر لیں۔ شاید کوئی غلط فہمی ہو۔
کامران خاموشی سے سامنے دیکھتے رہتے ہیں۔
کامران:
غلط فہمی ہوتی تو اب تک دور ہو چکی ہوتی، نازش۔
نازش پریشانی سے انہیں دیکھتی ہیں۔
Cut
—
Scene 7
وقت: شام
مقام: سڑک، وجدان کی گاڑی
کردار: علینا، وجدان
گاڑی میں ہلکی آواز میں گانا چل رہا ہے۔ دونوں خوشگوار موڈ میں باتیں کر رہے ہیں۔
وجدان سڑک کے کنارے گاڑی روکتا ہے۔ ایک گجرے والا لڑکا قریب آتا ہے۔
وجدان اس سے گجرے خریدتا ہے اور علینا کے ہاتھوں میں پہنا دیتا ہے۔
علینا خوشی سے اپنے ہاتھ دیکھتی ہے۔
علینا:
بہت خوبصورت ہیں!
وجدان:
تمہارے ہاتھوں میں ہر چیز خوبصورت لگتی ہے۔
علینا مسکرا دیتی ہے۔
کچھ دیر بعد گاڑی دوبارہ چل پڑتی ہے۔
علینا:
اچھا، ایک بات پوچھوں؟
وجدان:
پوچھو۔
علینا:
آنٹی نے ابا سے ہمارے رشتے کی بات کی تھی؟
وجدان:
ہاں، مما بتا رہی تھیں کہ انہوں نے چاچو سے بات کی ہے۔ چاچو نے کہا کہ وہ سوچ کر جواب دیں گے۔
علینا (پریشان ہو کر):
لیکن سوچنے والی کیا بات ہے؟ آپ ان کے لیے کوئی اجنبی تو نہیں ہیں۔
وجدان:
مجھے بھی یہی سمجھ نہیں آتی۔ چاچو مجھ سے اتنا پیار کرتے ہیں، پھر اس رشتے میں اتنی سوچ بچار کیوں؟
علینا:
میں آج رات امی سے بات کروں گی۔ اب مزید انتظار نہیں ہوتا۔
وجدان:
سب اچھا ہوگا۔ تم اتنی فکر نہ کیا کرو۔
علینا کی نظر سڑک کے کنارے لگے گول گپوں کے ٹھیلے پر پڑتی ہے۔
علینا:
وجدان! وہ دیکھیں، گول گپے!
وجدان (مسکراتے ہوئے):
گاڑی میں کھاؤ گی یا وہاں بیٹھ کر؟
علینا:
وہیں بیٹھ کر کھاتے ہیں۔
وجدان:
اچھا جی، جیسا آپ کا حکم۔
دونوں ہنسنے لگتے ہیں۔
Cut
—
Scene 8
وقت: شام
مقام: گول گپوں کا ٹھیلا
کردار: علینا، وجدان، دکاندار
وجدان اور علینا ٹھیلے کے پاس کھڑے ہیں۔
وجدان:
بھائی، ایک پلیٹ گول گپے بنا دیں۔
علینا:
صرف ایک پلیٹ؟ آپ نہیں کھائیں گے؟
وجدان:
میں تمہارے ساتھ کھاؤں گا نا۔ تمہیں تو پتا ہے، مجھے یہ سب زیادہ پسند نہیں، لیکن تمہارے ساتھ ہر چیز اچھی لگتی ہے۔
دکاندار:
یہ لیں بھائی صاحب۔
دکاندار گول گپے سامنے رکھ دیتا ہے۔
علینا پہلا گول گپا اٹھا کر وجدان کی طرف بڑھاتی ہے۔ وجدان مسکراتے ہوئے کھا لیتا ہے۔
وجدان:
اب میری باری۔
وہ بھی علینا کو گول گپا کھلاتا ہے۔
ہوا چلنے لگتی ہے۔ علینا کے بال چہرے پر آ جاتے ہیں۔ وجدان نرمی سے اس کے بال پیچھے کرتا ہے۔
دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا دیتے ہیں۔
یہ ان کی زندگی کے ان خوبصورت لمحوں میں سے ایک لمحہ تھا، جسے وہ شاید ہمیشہ یاد رکھنے والے تھے۔
Cut
—
Scene 9
وقت: رات
مقام: وجدان کا گھر، لاؤنج
کردار: وجدان، روبینہ
روبینہ لاؤنج میں بیٹھی ٹیلی وژن پر خبریں دیکھ رہی ہیں۔ دروازہ کھلتا ہے اور وجدان اندر داخل ہوتا ہے۔
روبینہ:
کہاں سے آ رہے ہو بیٹا؟
وجدان:
دوست کے ساتھ تھا۔
مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
You might also like
About the Writer
[novel_author_box]
مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔
Similar Novels
Frequently Asked Questions
What is the primary conflict in Dehleez?
The primary conflict involves Aleena’s desire to be with her cousin Wajdan, which is opposed by Wajdan’s mother, Rubina, and the marriage plans being made by Aleena’s parents without her consent.
What is the relationship between Aleena and Wajdan?
Aleena and Wajdan are cousins who share a romantic bond and have expressed their love for each other, despite the opposition from their families.
Why does Aleena feel distressed in the novel?
Aleena feels distressed because her parents are arranging her marriage without consulting her, and she feels she has no agency over her own life decisions.
What role does Rubina play in the story?
Rubina is Wajdan’s mother who strongly disapproves of his relationship with Aleena and actively works to arrange his marriage elsewhere.
Does the manuscript reveal the outcome of the marriage proposal?
No, the manuscript concludes with the tension surrounding the arrival of guests and the family’s ongoing discussions, without revealing the final outcome of the marriage proposal.
اگر آپ کو ناول ڈاؤنلوڈ کرنے یا پڑھنے میں کوئی مسئلہ ہو رہا ہو تو ہم سے رابطہ کریں:
👁 126 Views









