Novel Introduction – Aarzoo-e-Ishq by Bint e Bashir
Aarzoo-e-Ishq by Bint e Bashir introduces a narrative deeply rooted in the traditional atmosphere of a rural setting, centered around a grand haveli and the lives of its inhabitants. The story follows Murtaza, a young man addressed as 'Chotay Sahib,' who balances his duties as a police officer with the expectations of his family. The central conflict emerges from the tension between traditional family values and Murtaza’s unwavering commitment to justice, which often puts him at odds with his elder brother, Sikandar, and other family members like Jahangir Sahab. Alongside this, the narrative explores the lives of another household led by Ismail Malik, where family dynamics, daily routines, and the welfare of loyal employees like Rashid form the core of their existence. As the characters navigate their daily lives—from breakfast table discussions to the responsibilities of land management—the story highlights the intricate relationships and unspoken grievances that define their world. With a setting characterized by lush green fields and the quiet dignity of a haveli, the novel invites readers into a complex web of familial duty, professional integrity, and the subtle power struggles that shape the lives of its characters.
Table of Contents
- Novel Introduction
- Detailed Summary
- Short Scene From Novel
- Latest Episode — Episode 2
- Download Latest Episode (Episode 2)
- Online Reading Preview
- Online reading
- Online reading (Episode 2)
- Previous Episodes
- You Might Also Like
- FAQ
Detailed Summary
English Summary
Aarzoo-e-Ishq unfolds within the serene yet complex environment of a village, where the lives of two prominent households are depicted. The story begins with the arrival of Murtaza, a young man of dignified presence, at his family's haveli. Murtaza, who serves as a police officer, is shown to be a man of principle, refusing to remain silent in the face of injustice, a stance that creates friction within his family. During a breakfast gathering, his brother Sikandar questions his professional actions against a figure named Sohail Shah, leading to a tense exchange. Jahangir Sahab, an elder family member, expresses his disapproval of Murtaza’s behavior with a cynical attitude, while Shahmeer Sahab attempts to mediate the situation. Despite the support of Amma Bi, the head of the household, the atmosphere remains heavy with unspoken conflict. The household also includes other members like Mahin, Nawal, Fajar, and Anoushay, each navigating their own roles within the family structure.
Parallel to these events, the narrative shifts to the household of Ismail Malik, an elderly man who oversees his family and lands with traditional authority. His daily routine, which includes morning walks and overseeing his farm, is interrupted by news of a motorcycle accident involving Rashid, a long-time loyal employee. The family, including Ismail’s son Sufyan and his grandchildren Sarmad and Iman, share a close-knit bond, often interacting in the lawn of their home. The story also introduces Ehtisham Chaudhry, who visits his grandfather, Shahbaz Chaudhry, in the fields. Their conversation touches upon the whereabouts of Ehtisham’s father, hinting at underlying issues within their family. Throughout the narrative, the contrast between the professional duties of characters like Murtaza and the domestic responsibilities of the families is highlighted. The manuscript establishes a setting where the weight of tradition, the demands of land ownership, and the personal integrity of individuals like Murtaza and Ismail Malik create a rich, albeit tense, tapestry of life. The relationships between the characters are defined by their roles, whether as family elders, siblings, or loyal employees, all operating within the framework of a traditional society where every action is observed and every word carries weight.
Urdu Summary
آرزوئے عشق از بنتِ بشیر ایک روایتی دیہی پس منظر اور حویلی کے گرد گھومتی کہانی ہے۔ کہانی کا مرکزی کردار مرتضیٰ ہے، جو ایک پولیس افسر ہے اور اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے سے انکاری ہے۔ حویلی میں ناشتے کے دوران مرتضیٰ کا اپنے بڑے بھائی سکندر اور جہانگیر صاحب کے ساتھ پیشہ ورانہ معاملات پر اختلاف سامنے آتا ہے، جہاں وہ واضح کرتا ہے کہ اس نے وردی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے پہنی ہے۔ اماں بی گھر کی سربراہ ہیں جو مرتضیٰ کے حق میں نظر آتی ہیں۔ دوسری جانب اسماعیل ملک کا خاندان ہے، جہاں ان کے بیٹے سفیان اور پوتے پوتی سرمد اور ایمان کے ساتھ ان کا گہرا تعلق دکھایا گیا ہے۔ حویلی کے وفادار ملازم راشد کا حادثہ خاندان کے لیے تشویش کا باعث بنتا ہے۔ کہانی میں احتشام چوہدری کا کردار بھی شامل ہے جو اپنے دادا شیہباز چوہدری سے ملنے کھیتوں میں جاتا ہے، جہاں ان کے درمیان خاندانی معاملات پر گفتگو ہوتی ہے۔ یہ ناول خاندانی اقدار، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور حویلی کے نظام کے گرد بنے ہوئے پیچیدہ رشتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
Short Scene From Novel
“بابابرے انسان نہیں ہیں، دادا جان…”
شیہباز چوہدری نے اس کی طرف دیکھا۔
“بس… شاید آزاد رہنے کے اتنے عادی ہو گئے ہیں کہ کسی ذمہ داری کے ساتھ زیادہ دیر بندھے نہیں رہ پاتے۔”
ایک لمحے کو خاموشی چھا گئی۔
ہوا کا جھونکا نیم کے چند خشک پتے زمین پر بکھیر گیا۔
احتشام نے دھیرے سے بات آگے بڑھائی۔
“گھر کی فکر انہیں بھی ہوتی ہے۔ ہر بار فون پر سب کا حال پوچھتے ہیں۔ میرے بارے میں بھی، آپ کے بارے میں بھی…”
وہ ہلکا سا مسکرایا۔
“فرق صرف اتنا ہے کہ وہ فکر دل میں رکھتے ہیں، نبھانا نہیں جانتے۔”
شیہباز چوہدری نے گہرا سانس لیا۔
“اور جو نبھانا جانتا ہے…”
ان کی نگاہ احتشام پر ٹھہر گئی۔
“…وہ خود اپنی جوانی جیتا ہی نہیں۔”
احتشام نے مسکرا کر نظریں جھکا لیں۔
“اگر اللہ نے ذمہ داری دی ہے تو طاقت بھی وہی دے گا۔”
اس کے لہجے میں نہ شکوہ تھا، نہ بوجھ۔
صرف قبولیت تھی۔
شیہباز چوہدری کی آنکھوں میں نمی سی اتر آئی، مگر انہوں نے فوراً نظریں دوسری جانب پھیر لیں۔
“اللہ تمہیں سلامت رکھے، برخوردار۔”
انہوں نے آہستہ سے احتشام کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔
“اس گھر کو تم نے سنبھال رکھا ہے… ورنہ نہ جانے کب کا بکھر چکا ہوتا۔”
احتشام نے احترام سے دادا کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ دیا۔
“گھر ایک آدمی سے نہیں سنبھلتے، دادا جان…”
وہ دھیرے سے بولا۔
“اپنوں کے ساتھ اور دعاؤں سے سنبھلتے ہیں۔”
****************
Latest Episode — Episode 2
What’s Next in Episode 2? — Episode Sneak Peek
آرزوئے عشق کی دوسری قسط میں جذباتی کشمکش اور ماضی کے ان کہے رازوں کی دھند چھٹنے لگی ہے۔ کیا زینب کی کلاس میں اٹھنے والے سوالات اور سفیان صاحب کی پرانی فائل، حویلی کے سکون میں کوئی نئی ہلچل پیدا کر دیں گے؟ محبت، ذمہ داری اور خود شناسی کے سفر میں چھپے انمول جذبوں کی کہانی، اب ایک نئے موڑ پر۔
Download Latest Episode (Episode 2)
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading Preview
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
آرزوئےعشق
ازقلم: بنتِ بشیر
قسط نمبر:2
سردیوں کی نرم سی دھوپ روح کو سکون بخش رہی تھی۔حویلی کے کشادہ صحن کے ایک جانب بنے باغ میں ہلکی سی ٹھنڈی ہوا پھولوں کو چھو کر گزر رہی تھی۔
مشعل نے باغ کے ایک خوبصورت گوشے کے سامنے لکڑی کا ایزل رکھا ہوا تھا۔کینوس پر پھیلا منظر ابھی ادھورا تھا۔وہ پوری توجہ سے برش چلارہی تھی،جیسے سامنے موجود فطرت کے رنگوں کو ایک ایک کر کے کینوس پر قید کرلینا چاہتی ہو۔
اس نے برش کو رنگ میں ڈبویا اور کینوس کی جانب بڑھایا ہی تھا کہ اس کی نظر قریب کھِلے ایک پھول پر جاٹھہری۔
پھول پر ایک خوبصورت سی تتلی بیٹھی تھی۔مشعل چند لمحے اسے دیکھتی رہی۔اس کے پروں پر بکھرے رنگ دھوپ میں اور بھی نمایاں دکھائی دے رہے تھے۔جانے کیوں اس کا دل چاہا کہ اسے ذرا قریب سے دیکھا جائے۔اس نے برش وہیں رکھ دیا اور آہستہ آہستہ پھول کی جانب بڑھنے لگی۔
مگر وہ ابھی قریب پہنچی ہی تھی کہ تتلی پھڑپھڑاتی ہوئی اڑی اور دوسرے پھول پر جا بیٹھی۔
مشعل کے لبوں پر بے اختیار مسکراہٹ پھیل گئی۔وہ بھی اس کے پیچھے چند قدم بڑھی،مگراس بار تتلی نے جیسے اسے چھیڑتے ہوئے پر پھیلائے اور باغ کے دوسرے سرے کی طرف اڑ گئی۔ مشعل وہیں رک گئی۔ایک لمحے کے لیے اس کے چہرے پر ہلکی سی مایوسی آئی۔پھر اپنی اس بے اختیار حرکت پر اسے خود ہی ہنسی آگئی۔اس نے سرجھٹکا،واپس ایزل کے پاس آئی اور برش اٹھالیا۔
چند لمحوں بعد وہ پھر اسی یکسوئی سے کینوس پر رنگ بکھیر رہی تھی،جیسے ابھی کچھ دیر پہلے اس کا دھیان بھٹکانے والی تتلی بھی اسی منظر کا ایک حصہ تھی۔
زینب حسبِ معمول لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ سجائے کلاس روم میں داخل ہوئی۔
"السلام و علیکم،گرلز!"
"وعلیکم السلام،میم!"
طالبات کے جواب سے کلاس روم کی فضا میں ایک مانوس سی گرمجوشی پھیل گئی۔
زینب نے رجسٹر میز پر رکھا حاضری مکمل کی اور کتاب کھولنے کی بجائے دیوار سے ٹیک لگا کر کھڑی ہوگئی۔طالبات ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا دیں۔
وہ جانتی تھیں کہ ہفتے میں ایک دن کچھ مختلف ہوتا ہے۔زینب اس دن نصابی کتاب کی بجائے ان سے زندگی کے ان موضوعات پر بات کرتی تھی جن کا تعلق صرف امتحان سے نہیں،خود ان کی ذات سے ہوتا تھا۔
زینب نے نرم مسکراہٹ کے ساتھ نظر پوری کلاس پر دوڑائی۔
"تو بتائیے…آج ہماری ہفتہ واری نشست میں کس موضوع پر بات کی جائے؟"
چند لمحے خاموشی رہی،پھر ایک طالبہ نے ہاتھ بلند کیا۔
"میم، میں ایک سوال پوچھوں؟"
"ضرور،اسی لیے تویہ نشست ہوتی ہے۔"
لڑکی آہستہ سے کھڑی ہوئی۔
"میم…ہم خود کو دوسروں سے کم تر کیوں سمجھنے لگتے ہیں؟"
سوال سنتے ہی کلاس میں غیر محسوس سی خاموشی چھاگئی۔
زینب نے نرمی سے پوچھا،
"آپ کو ایسا کیوں محسوس ہوا؟"
طالبہ نے ہلکا سا سانس لیا۔
" میم…کوئی ذہین ہوتا ہے،کوئی خوبصورت ہوتا ہے،کسی میں قیادت کی صلاحیت ہوتی ہے،کوئی ہر کام میں آگے ہوتا ہے…پھر جب ہم خود کو دیکھتے ہیں تو لگتاہے۔ شاید دوسروں کے پاس سب کچھ ہے مگر ہمارے پاس نہیں۔"
اس کی بات پر کئ لڑکیوں نے بے اختیار اثبات میں سر ہلایا۔
زینب کے چہرے پر ایک لمحے کے لیے اداسی کی ہلکی سی پرچھائیں ابھری۔کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کے اپنے کسی خاموش زخم کو بھی چھو جاتی ہیں۔مگر اگلے ہی لمحے اس نے خود کو سنبھال لیا۔
"میں جواب دوں،اس سے پہلے میں آپ سب کی رائے جاننا چاہتی ہوں۔"
اس نے پوری کلاس کی طرف دیکھا۔
"بتائیں،آخر انسان خود کو دوسروں سے کم تر کیوں سمجھنے لگتا ہے؟"
پچھلی قطار میں بیٹھی ایک لڑکی نے ہاتھ بلند کیا۔
"میم،میرے خیال میں اس کی سب سے بڑی وجہ دوسروں سے اپنا موازنہ کرنا ہے۔"
"بہت خوب۔"
زینب نے حوصلہ افزائی کی۔
"اور؟"
ایک لڑکی بولی،
"میم،بعض اوقات گھر والے بھی دوسروں سے موازنہ کرتے ہیں۔ فلاں کے بچوں کو دیکھو،فلاں کے نمبر دیکھو،وہ کتنی ذہین ہے،فلاں کتنی خوبصورت ہے…پھر آہستہ آہستہ ہم خود بھی یہی مان لیتے ہیں کہ شاید ہم دوسروں سے کم ترہیں۔"
زینب کے لبوں پر مسکراہٹ بدستور قائم رہی،مگر آنکھوں میں ایک لمحے کو وہی اداسی پھر سے ابھری۔
"بہترین نکتہ۔"
وہ چند لمحے خاموش رہی،پھر بولی،
"اور آج کل سوشل میڈیا نے بھی یہ موازنہ بہت عام اور آسان کردیا ہے۔وہاں ہر شخص اپنی زندگی کا وہی حصہ دکھاتا ہے جو خوبصورت ہے۔ہمیں لگتا ہےکہ سب خوش ہیں،کامیاب ہیں،پُراعتماد ہیں…اور مسائل صرف ہماری زندگی میں ہیں۔"
کئی لڑکیوں نے اس بات کی تائید کی۔
زینب نے نرم لہجے میں کہا،
"دیکھو،مسئلہ یہ نہیں کہ دوسروں میں خوبیاں ہیں۔مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ہم دوسروں کی خوبی دیکھ کر اپنی قدر بھول جاتے ہیں۔"وہ ایک لمحے کو رکی۔
"اگر دنیا میں رہنے والے تمام انسانوں کی شکل،رنگ،قد صلاحیتیں،ذہانت اور شخصیت ایک جیسی ہوتیں…توکیا یہ دنیا خوبصورت لگتی؟"
"نہیں میم!"
کئی آوازیں ایک ساتھ اُبھریں۔
زینب مسکرادی۔
"بلکل۔"
"قدرت کی خوبصورتی ہی تنوع میں ہے۔جیسے ایک باغ میں کئی طرح کے پھول ہوتے ہیں ان کی خوشبو بھی ایک دوسرے سے منفرد ہوتی ہے،ویسے ہی اللہ نے ہر انسان کو بھی الگ صلاحیتوں اور خوبیوں کے ساتھ پیدا کیا ہے۔کسی کو علم ملا،کسی کو فن،کسی کو خوبصورتی، کسی کو قیادت کی صلاحیت اور کسی کو دوسروں کا دکھ سمجھنے والا دل۔"
اس نے محبت سے اپنی کلاس کو دیکھا۔
"ہم اکثر اپنی ان نعمتوں کو نظر انداز کردیتے ہیں جو ہمارے پاس ہیں اور نظریں ان چیزوں پر جما لیتے ہیں جو دوسروں کے پاس ہیں۔ پھر موازنہ ہمیں یہ یقین دلانے لگتا ہے ہے کہ ہم کم ہیں۔"زینب کی آواز میں اب پہلے سے زیادہ ٹھہراؤ تھا۔
"یاد رکھو،انسان کی قدر کسی ایک کمی،کسی ایک رشتے،کسی ایک ناکامی یا کسی دوسرے انسان کے فیصلے سے کم نہیں ہوجاتی۔"
کلاس میں خاموشی چھاگئی۔
"ہر انسان کا سفرالگ ہے اس کا امتحان الگ ہے اسی لیے اس کی صلاحیتیں بھی الگ ہیں۔اس لیے اپنی زندگی کو دوسروں جیسا بننے میں ضائع کرنے کے بجائے یہ جاننے کی کوشش کرو کہ اللہ نے تمہیں کس خوبی سے نوازا ہے۔"
اس نے ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ اپنی بات سمیٹنے کا انداز اختیار کیا۔
اب میرا آپ لوگوں سے سوال ہے؟
وہ چند لمحے رکی پھرٹھہرے ہوئے انداز میں بولی،
"اگر دنیا میں تمہارا موازنہ کرنے کے لیے کوئی دوسرا انسان ہوتا ہی نہ…تو کیا تم پھر بھی خود کو کم تر سمجھتیں؟"
کلاس میں ایک بار پھر خاموشی چھا گئی۔
اس بار کسی کے پاس فوراً دینے کے لیے کوئی جواب نہیں تھا۔
زینب نے گھڑی پر ایک نظر ڈالی،رجسٹر اُٹھایا اور ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ کلاس روم سے باہر نکل گئی۔
شام کی ڈھلتی روشنی چھوٹی حویلی کی بلند دیواروں پر اپنا آخری رنگ بکھیر رہی تھی۔ صحن کی دن بھر کی چہل پہل اب قدرے مدھم پڑ چکی تھی اور درختوں سے آتی پرندوں کی چہچہاہٹ خاموش ہوتی فضا میں گھل رہی تھی۔
سفیان صاحب اپنے سٹڈی روم میں بیٹھے لکڑی کی بھاری میز پر رکھے کاغذات کو دیکھ رہے تھے کہ اچانک ان کی نظر میز کے کونے میں رکھی بھورے رنگ کی پرانی فائل پر جاٹھہری۔
مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔
چند لمحے وہ خاموشی سے اسے دیکھتے رہے،پھر آہستہ سے فائل اپنی طرف کھینچ لی۔اندر رکھے پرانے کاغذات پر نظر پڑتے ہی ان کے چہرے کی سختی نمایاں ہوگئی۔ پیشانی پر ہلکی سی شکن ابھری،انگلیاں جیسے فائل کے کنارے پر جم گئیں۔
جیسے ماضی نے برسوں بعد پھران کا راستہ روک لیا ہو۔انہوں نے گہری سانس لے کر فائل بند کردی۔
"کچھ باتیں…"ان کی آواز مدھم تھی،"وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتیں۔"
وہ فائل ایک طرف رکھنے ہی والے تھےکہ باہر سے ایمان کی بلند آواز سنائی دی۔
"بابا!"
سفیان نے چونک کر سر اٹھایا۔اگلے ہی لمحے ایمان بھاگتی ہوئی سٹڈی روم میں داخل ہوئی اور سیدھی جاکر ان کے پیچھے چھپ گئی۔اس کے پیچھے سرمد بھی ہانپتا ہوا آپہنچا۔
سفیان کے چہرے پر جمی سختی ایک لمحے میں تحلیل ہوگئ۔
"بابا!اسے کہیں میری گاڑی سے دور رہے۔"سرمد نے شکایتی انداز میں کہا،"آج ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے میری گاڑی لے جانے والی تھی۔"
سفیان نے ہنسی دباتے ہوئے ایمان کی طرف دیکھا۔
"کیوں تنگ کرتی ہو بھائی کو؟"
ایمان نے باپ کےکندھے کی ایک سائیڈ سے جھانکتے ہوئے کندھےاُچکاۓ۔
"مزہ آتا ہے،بابا۔ اب ایک ہی تو بھائی ہے میرا۔"سفیان بے اختیار مسکرا دیے۔
"ڈرائیونگ میں خود سکھاؤں گا اپنی بیٹی کو۔اسے تو خود نہیں آتی ٹھیک سے اس لیے ایسا کررہا ہے۔"
ایمان نے فوراً ہنس کر باپ کی طرف دیکھا،جبکہ سرمد نے بےبسی سے دونوں کو دیکھا۔
"آپ بھی اسی کی طرف ہیں!"
سفیان نے مسکراتے ہوئے ایمان کی طرف دیکھا۔
"تو اور کیا،بیٹی ہے میری۔"
سرمد نے نفی میں سرہلایا ۔
"کچھ نہیں ہوسکتا آپ دونوں کا۔ میں کرتا ہوں دادا ابو سے بات وہی میری سائیڈ لیں گے۔"یہ کہتے ہوئے وہ وہاں سے نکل گیا۔
ایمان کے لبوں پر شرارتی مسکراہٹ پھیل گئی۔سفیان نے اسے دیکھا اور ہلکے سے سرجھٹکا۔
"کوئی حال نہیں تم دونوں کا!"
ایمان ہنس دی۔چند لمحے پہلے جن آنکھوں میں ماضی کی سختی اترآئ تھی،انہی آنکھوں میں اب اپنی اولاد کے لیے شفقت تھی۔
شام ڈھل چکی تھی۔ سورج کب کا افق کے پار اترچکا تھا،مگر آسمان پر پھیلی ہلکی سی مدھم روشنی ابھی باقی تھی۔ دورتک پھیلے سرسبز کھیت اس دھندلکے میں گہرے سبز دکھائی دے رہے تھے اور سرد ہوا کی ہلکی ہلکی لہریں فصلوں کو چھو کر گزر رہی تھیں۔
فضا میں مٹی کی سوندھی خوشبو بسی ہوئی تھی،جو سرد شام کی خنکی کے ساتھ مل کر ماحول میں ایک عجیب سا سکون گھول رہی تھی۔
سکندر کھیت کے ایک سائیڈ پر کھڑا تھا۔ اس کے کندھوں کے گرد سفید رنگ کی شال لپٹی ہوئی تھی،کندھوں پر لپٹی شال اسے مزید باوقار بنارہی تھی۔اس کی نگاہ سامنے کام کرتے ملازموں پر تھی اور بار بار اس حصے کی طرف اٹھ جاتی جہاں فضلو کافی دیر سے کھاد ڈالنے میں مصروف تھا۔ وہ کچھ دیر خاموشی سے اسے دیکھتا رہا،پھر بے اختیار بول اٹھا۔
"اوۓ فضلویار! کیا کرتے رہے ہو ابھی تک؟"
فضلو چونک کر پلٹا پھر اسے دیکھا۔
"ملک صاحب…"
سکندر چند قدم اس کی طرف بڑھا۔"ابھی تک کھاد ڈال رہے ہو؟میں دن میں آیا تھا تو کام ختم ہونے والا تھا،لیکن میرے جاتے ہیں تم نے کام کو لٹکا دیا۔ کل دوسری طرف والی فصل کو سپرے کروا دیںا۔میں نے پتے دیکھے ہیں، کوئی حال نہیں فصل کا تمہارا دھیان کہاں ہوتا ہے"؟
اس کی آواز میں ناراضی اور سختی صاف جھلک رہی تھی۔
"تمہیں خود بتانا چاہیے تھا کہ فصل کو سپرے کی ضرورت ہے،لیکن نہیں…جب تک میں خود آکر نہ دیکھوں،تم لوگوں سے کوئی کام ٹھیک سے نہیں ہوتا۔"
فضلونے خاموشی سے سرجھکا لیا۔
وہ کچھ کہنے ہی والا تھا کہ سکندر نے ہاتھ کے اشارے سے اسے روک دیا۔ "اب بس یہ کام جلدی ختم کرو۔"
اتنے میں فضلو نے جھجکتے ہوئے کہا،
"ملک صاحب،بس تھوڑی سی فصل رہ گئی ہے۔اور سپرے کل آپ کے آنے سے پہلے کروا دوں گا۔ آپ بے فکر رہیں۔"
سکندر نے اس کی طرف دیکھا۔
"صبح کا مطلب صبح ہی ہونا چاہیے۔"
"جی ملک صاحب۔"
فضلو نے کہا۔
سکندر نے ایک مختصر سی نظر کھیت پر ڈالی پھر گاڑی کی جانب بڑھ گیا۔
عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد فجر حسبِ معمول اماں بی کے کمرے کی طرف بڑھ گئی۔
اس نے دروازے پر آہستہ سے دستک دی۔
"آجاؤ،بیٹا۔"
فجر اندر داخل ہوئی تو اماں بی تکیے سے ٹیک لگائے بیٹھی تھیں۔ان کے ہاتھ میں تسبیح تھی اور وہ آہستہ آہستہ اس کے دانے پھیر رہی تھیں۔
فجر کی نظر میز پر رکھی دوائیوں پر پڑی۔وہیں رک کر اس نے پہلے دوا کو دیکھا،پھر اماں بی کو۔
"دادو…"
اس کے لہجے میں ہلکی سی خفگی تھی۔
"آپ نے ابھی تک دوا نہیں لی؟"
اماں بی نے بے ساختہ مسکرا کر نظریں چرالیں۔"ارے بس یاد نہیں رہا۔"
فجر نے مصنوعی ناراضی سے بھنویں سکیڑ لیں۔"آج پھر رہ گئی۔آپ اپنی صحت کے معاملے میں اتنی لاپرواہی کیوں کرتی ہیں؟"
اماں بی کی آنکھوں میں شفقت اتر آئی۔"کیونکہ میری پرواہ کرنے کے لیے میری پوتی جو موجود ہے۔"
فجر بے اختیار مسکرا دی،مگر اگلے ہی لمحے اس نے دوا اٹھائ،پانی کا گلاس بھرا اور ان کے پاس آبیٹھی۔
"پہلے یہ
Online reading (Episode 2)
مکمل قسط آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
Previous Episodes
| Episode | Download | Online Reading |
|---|---|---|
| Episode 1 | |
You Might Also Like
- Read All Novels by Bint e Bashir
- Izhar e mohabbat by Zobia Sheikh
- Qissa e haweli by Maryam Ahsan Complete novel
- More Family based novels Novels
- More Feudal System Based Novels Novels
[novel_author_box]
FAQ
مرتضیٰ کا پیشہ کیا ہے؟
مرتضیٰ ایک پولیس افسر ہے جو اپنی وردی اور فرائض کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے۔
اماں بی کا حویلی میں کیا کردار ہے؟
اماں بی اپنے شوہر کے انتقال کے بعد حویلی کی سربراہ ہیں اور گھر کے معاملات میں اہم حیثیت رکھتی ہیں۔
راشد کون ہے اور اس کے ساتھ کیا ہوا؟
راشد حویلی کا ایک پرانا اور وفادار ملازم ہے، جس کا موٹر سائیکل حادثہ ہو گیا ہے۔
مرتضیٰ اور سکندر کے درمیان اختلاف کی وجہ کیا ہے؟
اختلاف کی بنیادی وجہ مرتضیٰ کا سہیل شاہ کے خلاف پیشہ ورانہ کارروائی کرنا ہے، جسے سکندر اور جہانگیر صاحب درست نہیں سمجھتے۔
اسماعیل ملک کے خاندان میں کون کون شامل ہے؟
اسماعیل ملک کے خاندان میں ان کا بیٹا سفیان ملک اور ان کے پوتے سرمد اور ایمان شامل ہیں۔
👁 356 Views









