Chankar by Aiman Khan Complete

Chankar by Aiman Khan Complete

Chankar by Aiman Khan — About the Novel

Chankar by Aiman Khan is a poignant Urdu novel exploring the complexities of human emotions, social struggles, and the weight of past choices. It follows characters navigating deep-seated personal conflicts and the search for redemption, highlighting the enduring power of hope amidst life’s most challenging circumstances.

Novel Summary in Urdu

چھنکار ایمن خان کا ایک جذباتی اور گہرا ناول ہے جو انسانی رشتوں کی پیچیدگیوں اور ماضی کے بوجھ تلے دبے کرداروں کی کہانی بیان کرتا ہے۔ کہانی کا مرکز وہ کردار ہیں جو اپنی زندگی کے تلخ تجربات اور سماجی دباؤ کے درمیان خود کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ناول میں لال حویلی کے پس منظر میں خاندانی روایات، انا، اور معافی کے تصور کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

کرداروں کی زندگی میں آنے والے موڑ انہیں اپنے کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ کہانی میں دکھ، پچھتاوا اور امید کا ایک ایسا سفر ہے جو قاری کو سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ کیا انسان اپنے ماضی کے سائے سے نکل کر ایک نئی شروعات کر سکتا ہے۔ ایمن خان نے ٹوٹے ہوئے دلوں کی آہوں اور ان میں چھپی آس کو بہت مہارت سے الفاظ کا روپ دیا ہے۔

یہ ناول صرف ایک کہانی نہیں بلکہ انسانی نفسیات اور ضمیر کی کشمکش کی عکاسی ہے، جہاں ہر کردار اپنی ذات کی جنگ لڑ رہا ہے۔ کہانی کا اختتام ایک ایسے موڑ پر ہوتا ہے جہاں کرداروں کو اپنے ظرف کو وسیع کرنے اور ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کرنے کا موقع ملتا ہے۔

Novel Detailed Summary in English

Chankar by Aiman Khan delves into the lives of individuals burdened by their pasts and the rigid expectations of their environments. The story centers on characters who find themselves at a crossroads, grappling with the consequences of their decisions and the lingering pain of lost connections. Set against the backdrop of both urban struggles and the traditional, influential setting of the ‘Lal Haveli,’ the narrative weaves together themes of identity, regret, and the search for forgiveness.

As the characters confront their internal demons and the external pressures of their social standing, they are forced to re-evaluate their relationships and the nature of their own integrity. The novel captures the emotional turmoil of those who have felt abandoned or betrayed, yet it maintains a thread of resilience. Through a series of encounters that bring long-separated individuals back together, the story examines the possibility of healing and the difficulty of moving forward when the past remains so vividly present.

It is a reflective journey that questions the limits of human endurance and the capacity for change when faced with the truth of one’s own actions and the complexities of love and duty.

Genre

Social Romantic Novel

Key Themes

  • Regret and Redemption
  • Social Stigma
  • Family Dynamics
  • Emotional Resilience
  • The Weight of the Past

Short Scene from the Novel

سورج کی دلفریب کرنوں نے پورے راجن پور پر اپنا بسیرا کرلیا تھا صبح صبح کے وقت گاوں کے لوگ اپنے اپنے کاموں کے لیے نکل رہے تھے ہری بھری فصلوں کے بیچ کچی سڑک پر ایک سائیکل پر اخبار فروش تمام گاوں کے گھروں کے سامنے اخبار پھینک رہا تھا وہ گاوں ضرور تھا مگر وہاں جہالت بہت کم دیکھنے کو ملتی تھی اور اس کا سہرا گاوں کے کرتا دھرتا پیر زرگل بخت کو جاتا تھا جس نے راجن پور گاوں کا پورا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا تھا گاوں میں سکول،فیکٹری، ہسپتال،کالج اور ایک یونیورسٹی بھی تھی جو گاوں کے بچوں کے لیے تعمیر کرائی گئی تھی پیر زرگل کے تعلقات حکومتی نمائندوں سے بھی تھے جس کے باعث وہ گاوں کے لوگوں کی ضروریات پوری کرنے میں سہل رہے تھے۔

Download Novel

نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

چھنکار

ایمن خان

مکمل ناول

پیش لفظ

اسلام علیکم! امید کرتی ہوں آپ سب بالکل ٹھیک ہوں گئے اور آپ کے ہمشہ ٹھیک رہنے کی دل سے دعا گو ہوں۔ کبھی کبھی حیران ہوتی ہوں اس پاک ذات پر جس نے اس ادنی سی انسان کو اتنی عزت بخشی اور وہ سب آپ لوگوں کی مرہون منت ہے جو ہمشہ پڑھتے ہیں اور بہت ہی خوبصورت الفاظ میں سراہتے ہیں۔ یہ میری پانچویں تحریر ہے جسے میں نے بہت دل سے لکھا ہے۔ یہ تحریر بہت سے دلوں کی عکاسی کرتی ہے اس میں ٹوٹے ہوئے دلوں کی آہوں کے علاوہ آس کی آمیزش بھی شامل ہے یقین اور بے یقینی کا یہ سفر امید ہے آپ کو پسند آئے گا ہر تحریر لکھتے ہوئے میں یہ سوچتی ہوں کہ پڑھنے والے اس پر کیسا ردعمل دیں گئے اور ردعمل میری امید سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ یہ تحریر میں اپنی خوبصورت اور جان سے عزیز دوست ثمعیہ مقصود کے نام کررہی ہوں جو میرے اس سفر میں ہمشہ میرے ہم قدم رہی ہیں اللہ انہیں لمبی عمر اور جزا دیں اللہ آپ سب کا حامی و نامی ہو۔

فقط

ایمن خان

آغاز آشنائی:

وجود کے گرد لپٹی ہے نرم ٹھنڈی پھوار

شروع ہونے جارہا ہے ایک اور تلخ باب

سمندر میں وفا کے غوطہ زن ہے وجود

میسر نہیں پھر بھی سکون آور ماب

تڑپتی ہوئی روح کو بہلا رہے ہیں شب و روز

کہ ڈھونڈ رہی تھی یہ بھی ایک اندیکھا سراب

اکھڑی ہوئی سانسوں کو مل رہا ہے سہارا

اشک جو بہے تھے وہ اسی کا تھا بے رحم تلاب

ہورہا ہے آغاز آشنائی اس کی ذات سے

میرا وجود کچھ نہیں ہے فقط ایک ماہی بے اب

) ایمن خان(

رات کی تاریکی میں سنسان سڑک پر وہ دونوں لڑکیاں تیزی سے بھاگ رہی تھیں ان کی سانسیں پھولی ہوئی تھیں مسلسل بھاگتے رہنے کے باعث ان دونوں کی ٹانگیں شل ہوچکی تھیں بھاگنے کے دوران وہ گاہے بگاہے نگاہ پیچھے بھی ڈال لیتی تھیں جہاں پوری سڑک ویران تھی کچھ فاصلے پر جلتے ہوئے سڑیٹ پولز اس اندھیری سڑک پر کچھ روشنی کے چھینٹے بکھیر رہے تھے جو ان دونوں کو آگے دیکھنے میں مدد دے رہے تھے۔ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے جیسے وہ پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دینے کی خواہاں تھیں جس مقصد کے تحت وہ بھاگ رہی تھیں شاہد اس کے ادھورے رہ جانے کا خوف ان کی ٹانگوں میں عجیب سی طاقت بھر رہا تھا۔

برستی ہوئی بارش میں ان دونوں کے کپڑے بھیگ کر ان کے جسموں کے ساتھ چپک گئے تھے جس دوپٹے کو انہوں نے سر پر لپیٹا ہوا تھا وہ ان دونوں کے جسموں کے خدوخال کو چھپانے کی مسلسل ناکام کوشیش کررہا تھا سڑک کا وسط مکمل طور پر بھیگ چکا تھا اور اسی کے ساتھ ان کا وجود بھی پسینے سے مکمل شرابور تھا۔

تیز گاڑی کی ہیڈلائیٹس ان دونوں لڑکیوں کی آنکھوں کی پتلیوں کو لمہوں میں ساکت کرگئی تھیں وہ دونوں اس تیز روشنی سے بچنے کے لیے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ گئی تھیں مگر تیزی سے نزدیک آتی وہ گاڑی بالکل ان دونوں کے سروں پر پہنچ چکی تھی اور پھر ان دونوں کو ہی اپنی آنکھیں بھاری اور بند ہوتی محسوس ہوئی تھیں پورا منظر اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔

☆☆☆☆☆☆☆☆☆

وہ آج بھی اس کی دی ہوئی گھڑی اپنی کلائی پر باندھے ہوئے تھا خوبصورت سلور ڈائل اور بلیک پٹے والی وہ گھڑی اسے بے حد پسند تھی دو سال پہلے اس کی سالگرہ پر یہ گھڑی اس نے اسے تحفے میں دی تھی اسے اچھے سے یاد تھا جب وہ دونوں ہری گھاس پر رکھے سیمنٹ کے بینچ پر ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور وہ مسلسل روز کی طرح اپنی انگلیاں مسلتی ہوئی اسے نروس نظر آرہی تھی

وہ بڑے انمہاک سے اس کے مسلسل پھڑپھڑاتے ہوئے دو آتشا لبوں کو دیکھ رہا تھا جو صرف پھڑپھڑا ہی نہیں رہے تھے بلکہ وہ مسلسل لب کاٹ رہی تھی اسے اپنا دل سمبھالنا مشکل لگ رہا تھا۔ بینچ پر اپنے ساتھ رکھے ہوئے گرے ہینڈ بیگ میں سے اس نے ایک سیاہ ڈبہ نکالا تھا وہ نہیں جانتا تھا کہ اس ڈبے میں کیا ہے اس نے ڈبہ ان دونوں کے درمیان میں رکھا تھا اور واپس نگاہیں جھکا کر بیٹھ گئی تھی اس کے بائیں جانب پہنی ہوئی لونگ چمک رہی تھی اور اس کی چمک دیکھنے والوں کو چونکا دیتی تھی اس نے ڈبہ کھول کر ایک نظر سلور ڈائل کی گھڑی کو دیکھا تھا اور ایک نظر اپنے سے چند انچ کے فاصلے پر بیٹھی ہوئی لڑکی کو جس کے چہرے کا اشتیاق اسے اپنے ہاتھ میں گھڑی پہننے پر مجبور کرگیا تھا۔ وہ لمہے کے ہزارویں حصے میں واپس حال میں لوٹا تھا اس کے چہرے پر مسکراہٹ اور آنسو بیک وقت ابھرے تھے اس کے لبوں پر مسکراہٹ تھی اور آنکھوں میں آنسو زندگی میں وہ دو سال سے ہر لمہہ اس گھڑی کو پہنتے ہوئے بے بسی محسوس کیا کرتا تھا اسے وہ گھڑی اپنی خودغرضی کے ساتھ اس کی امید بھری آنکھیں بھی یاد دلاتی تھی اور وہ پھر سے خود کو دوش دیتا تھا کیوں کہ وہ مجرم تھا وہ بزدل تھا اس میں ہمت کی کمی تھی وہ اس کے ساتھ کے بدلے دنیا کا سامنا نہیں کرسکتا تھا وہ اپنی محبت ہار گیا تھا وہ سب کچھ ہار گیا تھا۔

☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆

مدہم پیلی روشنی سے منور خود میں ہلکی سی زندگی کی رمق لیے وہ کمرہ اس وقت سناٹوں کی زد میں تھا جو واحد آواز اس کمرے میں گونج رہی تھی وہ ہمشہ اس کے مکین کے لیے اذیت کا باعث ہوا کرتی تھی اکیس سال سے وہ یہ آواز اپنے اس کمرے میں سنتی آرہی تھی۔ وہ شناسہ آواز کسی اور چیز کی نہیں تھی بلکہ تواتر سے بجتے تبلے اور چھنچھناتے ہوئے گھنگھروں کی تھی جو بری طرح ہمشہ اس کے اعصاب پر لگتے رہے تھے۔ اسے یاد تھا بچپن میں وہ جب یہ آواز اپنے کمرے میں سنا کرتی تو پرجوش ہوجایا کرتی تھی اسے لگتا تھا پتہ نہیں اس کے گھر میں کونسی تقریب منعقد کی گئی ہے مگر شعور کی سیڑھیوں پر قدم رکھتے رکھتے اسے ایک بات اچھے سے سمجھ آگئی تھی یہ تبلے کی آواز اور گھنگھروں کی چھنکار کسی تقریب کے منعقد ہونے کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ یہ تو اس کے گھر میں ہر روز ہوتا تھا رنگ برنگے آدمیوں کا آنا اور پھر مختلف زرک برگ لباس پہن کر اس کی ماں اور باقی عورتوں کے تھرکتے ہوئے بدن نہ صرف اسے حیرت میں مبتلا کرتے تھے بلکہ اس کے اندر لاتعداد سوالات بھی اٹھاتے تھے مگر ایک احساس جو یہ سب دیکھ کر اسے بڑی شدت سے ہوتا تھا وہ تھا کہ یہ جو ہورہا ہے وہ غلط ہے اس کے دل میں ایک بھی بار یہ خیال نہیں آتا تھا کہ وہ بھی جاکر اس محفل کا حصہ بنے

وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ اس نے یہ قبول کرلیا تھا کہ اس کا تعلق جس گھرانے سے تھا وہاں یہ سب عام بات تھی مگر جس چیز کا خیال اسے رکھنا تھا وہ یہ تھا کہ اسے خود کو اس سب سے دور رکھنا تھا اس کا خیال تھا کہ وہ نہ تو اتنی اچھی رقاصہ تھی کہ ناچ کر شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرسکے اور نہ ہی اسے یہ سب پسند تھا

اسے اپنی ماں اور ان باقی عورتوں کی زندگی سے ایک عجیب سی گھن آتی تھی جو بچپن سے لے کر جوانی تک اس کے اندر پلتی رہی تھی۔ اسے پڑھنا تھا اور وہ شدید مخالفت کے باوجود پڑھ رہی تھی۔

مسلسل تیز ہوتی آواز اب اس کے اعصاب پر ہتھوڑے برسا رہی تھی

وہ بے دلی سے اٹھی تھی بے شک اسے اب اس آواز سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا تھا مگر وہ اس لمہے سکون چاہتی تھی

دروازے کے قریب پہنچ کر اس نے گہرا سانس بھرا تھا اور ایک نظر دروازے کے سامنے لگی ریلینگ پر ڈالی تھی جہاں سے نیچے ہال کا منظر صاف دیکھائی دے رہا تھا

اس کی ماں کی جگہ اب وہاں ایک اور خوبصورت لڑکی رقص کررہی تھی۔

نیچے کے منظر پر ایک طائرانہ نگاہ ڈال کر وہ کمرے میں واپس آئی تھی اور اپنے پیچھے دروازہ بند کردیا تھا گویا وہ مزید یہ سب نہیں سننا چاہتی تھی۔

دروازہ بند کرنے کے بعد آواز کی شدت میں کمی ضرور آئی تھی مگر وہ ابھی بھی پوری طرح اس آواز سے جان نہیں چھڑوا سکی تھی اسے اللہ سے شکوہ تھا لیکن وہ ہمشہ کوشش کرتی کہ اس شکوے کو وہ اپنے اور اللہ کے درمیان ہی رکھے کوئی تیسرا شخص پھر چاہے وہ اس کی ماں ہی کیوں نہ ہو اس شکوے سے فیض یاب نہ ہو اسے شکایت تھی کہ وہ کیوں اس جگہ پیدا ہوئی ہے اسے شکایت تھی کہ کیوں اس کی ماں اپنے جسم کی نمائش ان غیر آدمیوں کے سامنے کرتی ہے اسے شکایت تھی کہ اس کا باپ کون ہے جو انکشاف اس کے سارے جسم کا خون سمیٹ لیتا تھا وہ تھا وہ ایک ناجائز اولاد ہے جس کی نہ تو کسی کو کوئی خواہش تھی اور نہ ہی تمنا جس کے دنیا میں آنے کا نہ تو کسی کو کوئی اشتیاق تھا اور نہ اس کی کوئی پہچان تھی پھر وہ کیوں زندہ تھی اسے مارا کیوں نہیں گیا اور اپنے اس سوال کا جواب لینے اسے کبھی بھی کسی کے سامنے نہیں جانا پڑا تھا کیونکہ وہ اس سوال کا جواب بہت اچھے سے جانتی تھی کوٹھوں میں پیدا ہونے والی لڑکیوں کو مارا نہیں جاتا خواہ وہ جائز ہو یا ناجائز ان کی پرورش کی جاتی ہے انہیں تو سیکھایا جاتا ہے کہ "ایک دن تونے بھی اسی بازار کی چیز بننا ہے جو تب تک دکان میں سجائی جائے گی جب تک اس کا کوئی بہترین خریدار نہیں مل جاتا جیسے ہی کوئی خریدار ملا تیرا بھی سودا کردیا جائے گا پھر تو اور تیری شخصیت جائے بھاڑ میں اس پر غیر کی حکمرانی ہوگی۔"

اور اس خیال کے بعد اس کے وجود میں چلتی ہر سوچ دم توڑ دیتی تھی وہ ہار جاتی تھی وہ خوفزدہ ہوتی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اس کا کمزور سہارا اس کی ماں اسے زیادہ عرصے تک اس دلدل میں پھسنے سے بچا نہیں پائے گی اسے آخر کار ایک دن اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہی ہے کہ اس کی حقیقت ایک طوائف کی بیٹی سے شروع ہوکر ایک طوائف ہونے پر ختم ہوجاتی ہے۔

☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆

سورج کی دلفریب کرنوں نے پورے راجن پور پر اپنا بسیرا کرلیا تھا صبح صبح کے وقت گاوں کے لوگ اپنے اپنے کاموں کے لیے نکل رہے تھے ہری بھری فصلوں کے بیچ کچی سڑک پر ایک سائیکل پر اخبار فروش تمام گاوں کے گھروں کے سامنے اخبار پھینک رہا تھا وہ گاوں ضرور تھا مگر وہاں جہالت بہت کم دیکھنے کو ملتی تھی اور اس کا سہرا گاوں کے کرتا دھرتا پیر زرگل بخت کو جاتا تھا جس نے راجن پور گاوں کا پورا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا تھا گاوں میں سکول،فیکٹری، ہسپتال،کالج اور ایک یونیورسٹی بھی تھی جو گاوں کے بچوں کے لیے تعمیر کرائی گئی تھی پیر زرگل کے تعلقات حکومتی نمائندوں سے بھی تھے جس کے باعث وہ گاوں کے لوگوں کی ضروریات پوری کرنے میں سہل رہے تھے۔

گاوں کے بیچ چوک میں ایک وسیع برگد کا درخت تھا جہاں صبح صبح گاوں کے بزرگ بیٹھ کر گپ شپ لگاتے اور قریبی ہوٹل سے ناشتے کا شغل بھی فرماتے ان کی زندگی بہت اچھی بیت رہی تھی مگر جو چیز اس پورے گاوں میں رائج تھی وہ تھی لال حویلی کی مریدی لال حویلی کے مکینوں کو پورے گاوں میں ایک خاص اہمیت حاصل تھی سید پیر زرگل بخت کو پیر صاحب کا رتبہ حاصل تھا شام میں ایک مخصوص وقت پر حویلی میں بیٹھک لگا کرتی تھی جس میں پیر زرگل بخت گاوں کے لوگوں کے مسائل سنتے ان کا حل بتاتے اور ان میں سے باز کا روحانی علاج بھی کرتے یوں کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اللہ نے ان کے ہاتھ میں ایک خاص شفا رکھی تھی اور ان کی زبان میں

مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

About the Writer

Similar Novels

مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں

Categories and Tags

Categories:

Frequently Asked Questions

Is Chankar by Aiman Khan a complete novel?

Yes, Chankar by Aiman Khan is a complete novel.

What is the central theme of Chankar by Aiman Khan?

The novel focuses on themes of regret, the struggle for redemption, and the impact of past decisions on present relationships.

Where is the story of Chankar set?

The story features various settings, including urban environments and the prominent ‘Lal Haveli’ in Rajanpur.

👁 1.0K Views

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ کو ناول ڈاونلوڈ کرنے یا آنلائن پڑھنے میں کسی طرح کا مسئلہ ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔

مزید ناولز اور اپڈیٹس کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوائن کریں:

Leave a Comment