Haqeeqi mohabbat by Emi Sheikh — About the Novel
Haqeeqi mohabbat by Emi Sheikh is a complete Urdu novel that explores the transformative journey of Aima, a young student whose life is upended by mysterious digital harassment and family tragedy. As she navigates the complexities of her relationships with her cousin Abdul Munim and the manipulative antagonist Sameer, the narrative delves into themes of faith, personal growth, and the true meaning of devotion.
This complete novel by Emi Sheikh offers a grounded look at how characters reconcile their past mistakes with their aspirations for a righteous future.
Novel Summary in Urdu
حقیقی محبت ایمی شیخ کا ایک مکمل ناول ہے جو آئمہ نامی لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتا ہے۔ کہانی کا آغاز آئمہ کی کالج لائف سے ہوتا ہے جہاں اسے سمیر نامی ایک نامعلوم شخص کی جانب سے میسجز کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ آئمہ کی زندگی میں شدید ذہنی دباؤ اور مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ اسی دوران اس کی ملاقات اپنے کزن عبد المنعم سے ہوتی ہے، جو ایک ذمہ دار اور محنتی انسان ہے۔
آئمہ کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ، خاص طور پر سمیر کی سازشوں اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات، اسے ایک مشکل دور سے گزارتے ہیں۔
ہسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد آئمہ کی سوچ میں ایک نمایاں تبدیلی آتی ہے۔ وہ دنیاوی مصروفیات کو چھوڑ کر دینی تعلیم کی طرف راغب ہوتی ہے۔ اس کے گھر والے اس کی حفاظت اور مستقبل کے پیش نظر اس کا نکاح عبد المنعم سے کر دیتے ہیں۔ یہ رشتہ آئمہ کی زندگی میں سکون اور تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔ کہانی میں حیا، مرتضیٰ، مودہ اور معاذ جیسے کرداروں کی شمولیت سے سماجی تعلقات اور دوستی کے پہلو بھی اجاگر ہوتے ہیں۔
ناول کے اختتامی حصے میں سمیر (حنان) کا کردار بے نقاب ہوتا ہے، جو اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئمہ اور عبد المنعم سے معافی مانگتا ہے۔ آئمہ اب ایک ماں کے روپ میں اپنی زندگی کو دینی اصولوں کے مطابق ڈھال چکی ہے۔ تاہم، کہانی ایک جذباتی موڑ لیتی ہے جب عبد المنعم ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ پاتے ہیں۔
یہ ناول محبت، صبر، اور اللہ پر توکل کی ایک ایسی داستان ہے جو دکھاتی ہے کہ کیسے انسان اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ایک بہتر اور باوقار زندگی گزار سکتا ہے۔
Novel Detailed Summary in English
The story begins with Aima, a lively student living in Sheikh Villa, whose life takes a dark turn when she begins receiving unsolicited messages from an individual identifying as Sameer. This digital harassment escalates, causing significant distress and leading to a series of unfortunate events, including a confrontation at her birthday party where she slaps the antagonist. Amidst this turmoil, Aima’s family, particularly her father Mohsin Sahab and her cousin Abdul Munim, attempt to provide stability.
Abdul Munim, a hardworking manager, often finds himself at odds with Aima’s impulsive behavior, yet he remains a protective figure in her life. The tension peaks when Aima is caught in a compromising situation with Sameer, leading to a severe mental health crisis and a suicide attempt.
Following her recovery, Aima undergoes a profound shift in perspective. She begins to distance herself from her previous lifestyle, choosing to focus on religious studies instead of university. Recognizing her vulnerability and the need for a stable guardian, her family arranges her Nikah with Abdul Munim. This union marks a turning point for both characters.
Aima transitions from a carefree girl to a woman deeply committed to her faith and her household, while Abdul Munim continues to balance his professional responsibilities with his role as a husband.
As the narrative progresses, the truth behind the harassment is revealed. Sameer, whose real name is Hanan Zavyar Shah, eventually confesses to his role in orchestrating the psychological torment Aima endured, admitting that he was responsible for the messages and the surveillance that plagued her. This confession brings a sense of closure to the past, allowing the characters to move forward.
The novel also follows the lives of Aima’s friends and cousins, including the marriages of Haya to Murtaza and Moda to Maaz, illustrating the interconnected nature of their social circle.
The story concludes with a poignant shift as Aima embraces her role as a mother to her son, Muhammad bin Qasim. However, the narrative takes a tragic turn with the martyrdom of Abdul Munim, who dies while fighting against enemies. Despite the loss, Aima finds strength in her faith and the lessons she learned throughout her journey.
Haqeeqi mohabbat portrays the evolution of its protagonist from a victim of circumstance to a resilient individual, emphasizing that true love and purpose are found through patience, religious devotion, and the acceptance of destiny.
Genre
After Nikah based novels
Key Themes
- Personal transformation through faith
- The impact of digital harassment
- Resilience after trauma
- The sanctity of marriage
- Sacrifice and martyrdom
Short Scene from the Novel
وہ سب لوگ احسان کے ساتھ فوٹرس کی جانب جا رہے تھے۔مرتضیٰ اور علی بائیک پر جبکہ باقی سب احسان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے تھے۔کچھ ہی دیر میں وہ لوگ فوٹرس پہنچ گئے گاڑی پارک کر کے وہ سب اندر کی جانب بڑھ گئے۔کافی دیر ادھر ادھر گھومنے کے بعد وہ سب جوائی لینڈ گئے وہاں جھولے لئے۔آئمہ باہر آ کر کافی اچھا محسوس کر رہی تھی کچھ پل کے لئے اسے اپنی زندگی کا وہ سیاہ باب بھی بھول چکا تھا۔وہ اس پل صرف زندگی کو جی رہی تھی۔جب سب جھولے لے چکے تو وہ لوگ پزا کھانے کے لئے ریسٹورنٹ کی جانب بڑھ گئے۔وہ سب پیدل ہی ریسٹورنٹ کی طرف جا رہے تھے جب چلتے چلتے آئمہ کو لگا کوئی ان کو پیچھا کر رہا ہے اس نے جیسے ہی مڑ کر دیکھا وہاں کچھ لڑکے تھے مگر وہ اپنی باتوں میں مصروف تھے۔آئمہ نے اس کو اپنا وہم سمجھا اور کسی سے کچھ نہیں کہا۔وہ سب ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہوئے تھے اور پزے کا فلیور ڈسائیڈ کر رہے تھے جب آئمہ نے کہا کہ وہ واشروم سے ہو کر آتی ہے۔
Download Novel
نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
حقیقی محبت
ازقلم:ایمی شیخ
مکمل ناول
پیش لفظ:
میرا نام ایمی شیخ ہے۔حقیقی محبت میرا پہلا ناول ہے۔مجھے بچپن سے کتابیں پڑھنے کا شوق تھا۔مختلف اردو ادب کی کتابیں اور رسائل پڑھتی رہتی تھی۔لکھنے کی ابتدا میں نے اشعار سے کی۔اشعار کے بعد چھوٹی چھوٹی تحاریر لکھتی تھی۔یہ ناول لکھنے سے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ناول لکھوں گی۔یہ ناول ایک حقیقت پر مبنی کہانی کی عکاسی کرتا ہے۔ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس نے انسانوں کی محبتوں میں در در ٹھوکریں کھانے کے بعد اللہ کی محبت کی جستجو شروع کر دی۔یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جس نے دنیا کی رنگینیوں سے ہٹ کر دیکھا تو کائنات کے ہر ذرے میں اسے اللہ کی قدرت،اللہ کی ملوکیت دکھائی دی۔اپنے ارد گرد اللہ کو تلاش کرتے کرتے بلآخر اس نے اللہ کو پالیا۔اللہ کی محبت کو پا لیا اور اللہ کی محبت پانے کے بعد اسے احساس ہوا کہ حقیقی اور سچی محبت صرف اللہ کی محبت ہے۔یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جس نے اللہ سے محبت کی اور اسکی محبت میں اپنی جان قربان کر دی۔اس کہانی کا جو ہیرو ہے اس کا کردار پڑھ کر بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ابھرے گا کہ کیا واقعی ایسے لڑکے بھی موجود ہیں؟جی ہاں ایسے لڑکے ہمارے معاشرے میں موجود ہیں لیکن بہت کم شرح میں،سو میں سے پانچ فیصد لڑکے ایسے ہوں گے۔یہ کہانی ایک حقیقت پر مبنی ہے۔
میری پڑھنے والی تمام ماؤں بہنوں سے گزارش ہے کہ اپنے بیٹوں اور بھائیوں کی تربیت بھی ایسی کریں جیسے اس ناول کے ہیرو کی تھی۔ہیرو کا جو بھی کردار ہےاور اسکی جو تربیت ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے مطابق ہوئی جس کی وجہ سے اس کا کردار مضبوط ہے۔آپ بھی اپنے بچوں کی،بھائیوں کی تربیت اسوہ رسول کے مطابق کریں تو پھر یہ سوال نہیں ابھرے گا ذہنوں میں کہ کیا آج بھی ایسے لڑکے موجود ہیں؟
میری مکمل کوشش تھی کہ میں اپنے ناول میں فینٹسی نہ دکھاؤں اور اگر ہو بھی تو بہت کم،مجھے امید ہے کہ میرے ناول میں فینٹسی نہ ہونے کے برابر ہو گی۔ میری تمام قارئین سے گزارش ہے کہ اس ناول میں جو بھی باتیں عمل کے لئے لی جا سکتی ہیں ان کو لیں اور ان پر عمل کریں۔
شکریہ
انتساب
یہ ناول میری ان تمام دوستوں کے نام جنہوں نے اس لکھنے کے سفر میں ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔
پیاری جیا،پیاری عینا،پیاری شمامہ،پیاری گل زیب اور پیاری رافی کے نام۔
پیارے ریڈرز کے نام جنہوں نے ساتھ ساتھ پڑھ کر اپنی محبتوں سے مجھے لکھنے کا حوصلہ دیا۔ان تمام لوگوں کے نام جنہوں نے مجھے لکھنے کی ہمت دی۔
پیاری عینا کے نام جس نے میرا اتنا ساتھ دیا کہ میں اس مقام پر ہوں کہ آج اپنے ناول کو کتاب کی شکل میں لا رہی ہوں۔
یہ ناول پڑھنے والے ہر ریڈر کے نام جو اس کو پڑھیں گے۔یہ ناول میری تمام بہنوں کے نام جو اس کو پڑھ کر حقیقی اور مجازی محبت کو سمجھیں گی اور ان شاءاللہ حقیقی محبت کی جستجو کریں گی۔
Instagram account
@aimwritex
Fb.account
Author emi sheikh
اقتباس
یہ کہانی اللہ کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔ اس کہانی میں دنیا کی محبتوں کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔ اور اس میں بتایا گیا ہے کہ اصل محبت اللہ کی محبت ہے۔ اس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی محبتوں کو کھونے کے خسارے تو صرف قبروں تک ساتھ جاتے ہیں مگر اللہ کی محبت کو کھونے کا خسارہ تو آخرت تک ساتھ جاتا ہے۔
"آغاز"
صبح ساڑھے سات بجے کا ٹائم تھا۔مرتضیٰ محسن صاحب کے پورشن میں داخل ہواتو کچن میں چچی کو کھڑے دیکھا۔
"السلام علیکم چچی جان! کیسی ہیں آپ؟" مرتضیٰ نے کہا۔
"وعلیکم السلام بیٹا! اللہ کا شکر میں ٹھیک آپ بتاؤ؟"
"میں بھی ٹھیک ہوں چچی جان۔آئمہ نہیں اٹھی ابھی تک؟"
"نہیں بیٹا تمہیں پتہ تو ہے کہ وہ نیند کی کتنی دیوانی ہے۔"
"ہاہاہا۔۔۔ جی چچی جان چلیں آپ ناشتہ بنائیں میں اسکو اٹھا کر آتا ہوں۔"
مرتضیٰ نے ٹھنڈے پانی کا جگ پکڑا اور لبوں پہ شرارتی مسکراہٹ سجائے آئمہ کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اسے دو دفعہ آواز بھی دی تا کہ بعد میں وہ لڑے نہ کہ مجھے اٹھایا نہیں۔مرتضیٰ نے پانی سے بھرا جگ اس کے اوپر انڈیل دیا۔وہ ایک دم ہڑبڑا کر اٹھی تو سامنے مرتضیٰ کھڑا ہنس رہا تھا۔آئمہ نے چیختے ہوئے تکیہ اٹھا کر مرتضیٰ کو مارا اور اسکی طرف بڑھی مگر اس سے پہلے ہی مرتضیٰ اس کو منہ چڑاتا ہوا بھاگ گیا۔آئمہ بڑبڑاتے ہوئے تیار ہونے چل دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسد صاحب اور رابعہ بیگم ناشتے کی ٹیبل پر موجود تھے۔تبھی عبد المنعم سلام کرتا ہوا اندر داخل ہوا۔دونوں نے اس کے سلام کا جواب دیا۔
"ابو کیا محسن چاچو آفس آ رہے ہیں؟اب طبیعت کیسی ہے انکی؟؟"
"ہاں اللہ کا شکر ہے اب بہتر ہیں اور کل سے آفس بھی آ رہے ہیں اور تم بتاؤتمہارا کام کیسا جا رہا ہے؟"
"جی ابو جان اللہ کا شکر ٹھیک جا رہا ہے۔"
"اللہ تمہیں ہمیشہ کامیاب کرے ۔"رابعہ بیگم نے دعائیں دیتے ہوئے کہا۔
"عبد المنعم بیٹے اب شادی کے بارے میں بھی کچھ سوچ لو۔"اور شادی کے نام پہ عبد المنعم کی آنکھوں کے سامنے ایک معصوم سا شرارتی چہرہ چھا گیا اور اس کے چہرے پہ ہلکی سی مسکراہٹ آ گئی۔
"اچھا امی ابھی تو میں چلتا ہوں، آفس سے لیٹ ہو رہا ہوں۔ اس بارے میں پھر کبھی بات ہو گی۔ فی امان اللہ۔"
مودہ کی الارم کی آواز سے آنکھ کھلی تو گھڑی سات بجا رہی تھی۔وہ جھٹ سے اٹھی اور تیار ہو کے ناشتے کی ٹیبل پہ پہنچی۔
"السلام علیکم ماما!! بابا کہاں ہیں؟ ابھی تک اٹھے نہیں کیا؟؟" مودہ نے بیٹھتے ہی ماں سے استفسار کیا۔
"بیٹا وہ تو آدھی رات کو ایمرجینسی میں آفس کے کام کے سلسلے میں دبئی چلے گئے۔ میں نے رات کو آپ لوگوں کو اٹھانا مناسب نہیں سمجھا۔ "حمیدہ بیگم نے مودہ کو جواب دیتے ہوئے کہا۔
"ماما یہ کیا بات ہوئی آپ نے ہمیں کیوں نہیں اٹھایا اب بابا پتہ نہیں کتنے دن بعد آئیں گے" مودہ نے منہ بسورتے ہوئے کہا۔
"اچھا بیٹا جب بابا آئیں گے تو یہ سارے گلے شکوے ان سے کر لینا ابھی ناشتہ کرو ورنہ کالج سے لیٹ ہو جاؤ گی۔"یہ کہتے ہوئے حمیدہ بیگم نے ملازمہ کو آواز دیتے ہوئے ڈرائیور سے گاڑی نکلوانے کا کہا ۔
مرتضی ٰاور آئمہ گراؤنڈ میں بیٹھ کر میتھس کی اسائنمنٹ کمپلیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مودہ کا انتظار کر رہے تھے۔
کام کرتے کرتے آئمہ کو بھوک کا احساس ہوا۔
"مرتضی پلیز کھانے کو کچھ لا دو۔" آئمہ نے مسکین شکل بناتے ہوئے کہا۔
"آئمہ کتنا کھاتی ہو کم کھایا کرو ابھی صبح ناشتے میں تم پراٹھا کھا کر آئی ہو اور پھر سے تمہیں بھوک لگ گئی ہے۔کسی دن کھا کھا کر تم نے غبارہ بن جانا ہے۔" مرتضی نے ہنستے ہوئے کہا اور ساتھ ہی دوڑ لگا دی۔آئمہ اسکے پیچھے بھاگی۔
"مرتضی کے بچے آج تو تم نہیں بچو گے میرے ہاتھوں۔" آئمہ غصے سے دانت پیستے ہوئے بولی۔
"یار پہلے میرے بچوں کی اماں تو ڈھونڈ دو پھر ہی میرے بچے ہوں گے نا۔" ایک دوسرے کے پیچھے بھاگتے بھاگتے وہ کینٹین تک پہنچے۔ مرتضیٰ نے تین سینڈوچز پیک کروائے اتنی دیر میں مودہ کا فون آیا تو وہ دونوں بھی کلاس میں پہنچ گئے۔
"اوہ نو آج میں لیٹ ہو گیا۔" آفس میں داخل ہوتے ہی عبد المنعم نے سوچا۔"آج تو پکا باس سے ڈانٹ پڑ جانی ہے۔" خود سے باتیں کرتا ہوا وہ اپنے آفس کی طرف بڑھا۔
ٹرن ٹرن،اسے بیٹھے پانچ منٹ بھی نہ گزرے تھے کہ انٹر کام کی بیل بج اٹھی۔
"السلام علیکم! جی سر؟"
"آپ میرے آفس میں آئیں۔"
عبد المنعم "اوکے سر" کہتا ہوا ٹھ گیا ۔
ٹھک ٹھک ٹھک اس نے دروازہ ناک کیا۔
"یس آ جائیں۔"
"السلام علیکم !سر"
"ہوں وعلیکم السلام! بیٹھو۔مرزا صاحب کی کمپنی نے جو سافٹ وئیر بنانے کے لئے دیا تھا وہ بن گیا ہے؟"
"جی سر بن گیا ہے اور میں نے ان کو انفارم بھی کر دیا تھا۔"
"گڈ جاب،مسٹر منعم! آج ہماری سلطان شاہ کے ساتھ میٹنگ ہے کیا آپ اس کے لئے ریڈی ہیں؟"
"جی سر میں مکمل تیاری کے ساتھ آیا ہوں۔" عبد المنعم نے تابعداری سے جواب دیتے ہوئے کہا۔
"اوکے اب آپ جا سکتے ہیں میٹنگ کے لئے آپ کو انفارم کر دیا جائے گا۔"
"یس سر" کہتے ہوئے عبد المنعم آفس سے باہر نکل گیا۔
ساری کلاس نے اودھم مچایا ہوا تھا۔ ہر کوئی باتوں میں مصروف تھا۔تب ہی سر جبران کلاس میں داخل ہوئے۔ان کو دیکھتے ہی ساری کلاس فورا ًسیدھی ہو گئی۔
"السلام علیکم کلاس۔"
"وعلیکم السلام سر۔"
"جی کلاس میتھس کی اسائنمنٹ سب نے کی ہے؟؟"سر جبران نے کڑے تیوروں سے پوچھا۔سب کے ہاتھ کھڑے تھے سوائے حیا کے۔
"حیا!! کم ہئیر۔" سر جبران نے غصے سے کہا۔
"جج جج ججی سر۔" حیا نے اپنی سیٹ سے کھڑے ہوتے ہوئے کہا۔
"میں اپنی کلاس میں ایسی کوتاہیاں بالکل پسند نہیں کروں گا۔اگر آپ جیسی پڑھنے والی سٹوڈنٹ یہ کچھ کرے گی تو باقی کلاس کیا خاک پڑھے گی۔"
"سوری سر وہ۔۔۔"
"کوئی ایکسکیوزز نہیں سننے میں نے،کلاس سے باہر چلی جائیں آپ۔"
"جی سر" حیا رندھی ہوئی آواز میں کہتی کلاس سے باہر نکل گئی۔
"یار سر کو ایسے نہیں کرنا چاہئے تھا۔ہر دفعہ اسکی اسائنمنٹ کمپلیٹ ہوتی ہے،کیا تھا اگر ایک دن کی معافی دے دیتے۔" مودہ نے آئمہ کی طرف رخ موڑ کر کہا۔
"یو رولنمبر 34 اسٹینڈ اپ۔"
"جج جی سر میں" مودہ نے ڈرتے ڈرتے پوچھا۔
"جی آپ باتیں کیوں کر رہی ہیں آپ اپنی ساتھ والی سے؟"
"سوری سر وہ بس ایک ۔۔۔۔۔۔۔" ابھی اس کا جملہ منہ میں ہی تھا جب سر جبران کی آواز پھر سے گونجی۔
"مجھےکوئی وضاحت نہیں چاہئے آپ اور آپ کے ساتھ والی کلاس سے باہر چلی جائیں۔"
"جی سر" بیک وقت دونوں نے کہا اور کلاس سے باہر چل دیں۔
کلاس کے باہر:
"یار آئمہ وہ دیکھو حیا وہاں کھڑی ہے چلو اس کے پاس چلتے ہیں۔"
"یار مودہ میں نہیں چل رہی۔ ٹھیک ہے وہ اچھا پڑھتی ہے، اچھی لڑکی ہے مگر مجھے اسکے پردے سے مسئلہ ہے۔کیا پردہ کر کے کوئی بہت پاک باز ہو جاتا ہے۔مجھے نہیں جانا تم جاو۔" آئمہ نے بیزاری سے کہا۔
"اوکے جیسے تمہاری مرضی مگر میں تو جا رہی ہوں اس کے پاس۔" مودہ حیا کے پاس جانے کے لیے اٹھ گئی۔
"السلام علیکم!حیا۔" مودہ نے اسکی جانب ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا۔
"وعلیکم السلام!سر چلے گئے ہیں کیا کلاس سے؟؟"
"نہیں وہ میں اور آئمہ باتیں کر رہے تھے تو سر نے ہمیں بھی کلاس سے باہر نکال دیا۔خیر آپ بتاؤ آپ نے اسائنمنٹ کیوں نہیں کی؟"
"میری امی کی خالہ کی ڈیتھ ہو گئی تھی ہم وہاں تھے کل سارا دن اس لئے میں نہیں کر سکی۔" حیا نے جواب دیا۔
"اوہ اللہ ان کو جنت نصیب کرے،آمین۔ چلو آپ پریشان نہ ہو کل جمع کروا دینا سر کو۔"
"ہاں ان شاء اللہ۔" یونہی ان کو باتیں کرتے کرتے آدھا گھنٹہ گزر گیا اور بریک کی بیل ہو گئی۔
"چلو حیا کینٹین چلتے ہیں مرتضیٰ اور آئمہ بھی وہیں ہوں گے۔"
"نہیں تھینکس آپ جاؤ۔"
"ایسے کیسے جاؤں، یار اب ہم دوستیں ہیں اور دوستیں ہمیشہ ساتھ رہتی ہیں۔"
"اوکے ٹھیک ہے چلتی ہوں" اور دونوں کینٹین کی جانب بڑھ گئیں۔
بریک کا ٹائم تھا مرتضیٰ اور آئمہ کینٹین میں بیٹھے تھے۔حیا اور مودہ بھی ان کے پاس آ کر بیٹھ گئے۔
"السلام علیکم۔ " حیا نے کرسی پہ بیٹھ کر سلام کیا۔
"وعلیکم السلام ۔" سب نے جواب دیا۔
"آئمہ اور مرتضیٰ اب سے حیا بھی ہماری گروپ فیلو اور فرینڈ ہے ٹھیک ہے نا؟؟"
"ہاں ہاں ہمیں تو کوئی اعتراض نہیں اس سے پوچھ لو پردے کے ساتھ یہ مرتضیٰ سے دوستی رکھ لے گی؟" آئمہ نے طنزیہ لہجے میں کہاجبکہ حیا تو اس کا جواب سن کر ہکا بکا ہی رہ گئی اس نے تو یہی سوچا تھا کہ جب وہ دونوں اکیلی ہوا کریں گی تب وہ ان کے ساتھ بیٹھ جایا کرے گی ورنہ الگ ہی رہے گی مگر آئمہ کی بات سن کر اسکے اندر چھن سے کچھ ٹوٹا تھا۔
"آئی ایم سوری میں بنا سوچے سمجھے آ گئی میں چلتی ہوں۔" یہ کہہ کر حیا وہاں سے اٹھ گئی۔
"حیا!! رکو میری بات تو سنو!! حیا میں تمہیں اکسپلین کرتی ہوں کہ آئمہ کیا کہنا چاہ رہی تھی۔"مودہ نے اسے روکنے کے لئے کہا۔
"تم کیا اکسپلین کرو گی مودہ میں نے جو بھی کہا ہے ٹھیک کہا ہے۔" آئمہ نے فوری کہا۔
"آئمہ مجھے تم سے اس رویہ کی امید نہیں تھی۔ کھاؤ تم لوگ ہی میں جا رہی ہوں۔" مودہ نے اسے شرمندہ کرتے ہوئے کہا۔
(مگر وہ آئمہ ہی کیا جو شرمندہ ہو جائے)
"ہاں ہاں ٹھیک ہے جاؤچلی جاؤ مجھے بھی کوئی ضرورت نہیں بات کرنے کی۔"
"اب بس بھی کرو آئمہ کیا ہو گیا ہے تمہیں کیوں اس طرح کا بیہیو کر رہی ہو۔" مرتضی ٰنے اسے ٹوکتے ہوئے کہا۔
"اچھا اب تم نصیحتیں بعد میں کرنا پہلے کچھ کھانے کو لے آو قسم سے پیٹ میں چوہے دوڑ رہے ہیں۔"مرتضیٰ اسکو گھورتے ہوئے کچھ کھانے کے لیے لینے چلا گیا
"یہ لو ایک سینڈوچ ایک برگر اور کوک یہ سب تمہارے لئے ہے موٹی سنڈی۔" مرتضیٰ نے اس کا موڈ ٹھیک کرنے کے لئے کہا اور کینٹین میں بیٹھے سارے سٹوڈنٹس مرتضی ٰکی بات پر ہنس پڑے۔
"مرتضیٰ واپس تو تم نے میرے ساتھ ہی جانا ہے تمہیں تو میں بتاؤں گی۔"اس نے غصے سے کہا۔
"اچھا اچھا بس اب تم اپنی لڑائی بند کرو اور یہ کھاؤ نیکسٹ کلاس کا ٹائم بھی ہونے والا ہے۔" مرتضیٰ نے اس کا غصہ ٹھنڈا کرتے ہوئے کہا۔
عبد المنعم آفس میں بیٹھا ہوا اس بھوری آنکھوں، لمبی پلکوں اور خوبصورت چہرے والی گڑیا کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ٹرن ٹرن انٹرکام کی گھنٹی کی آواز پہ وہ خیالوں کی دنیا سے باہر آیا ۔
"جی؟" اس نے رسیور اٹھا کر کہا۔
"سر وہ آپ کے دوست ملنے آئے ہیں اور اپنا نام یوسف بتا رہے ہیں۔"
"ہاں ہاں اس کو بھیج دو اندر اور تھوڑی دیر میں دو کافی بھی بھیج دینا۔"
"اوکے سر۔"
"السلام علیکم ! جناب کیا حال ہیں؟ کدھر غائب ہے اتنے دن سے؟مانا کہ تو جاب کر رہا ہے بڑا بندہ بن گیا ہے مگر ہم غریب دوستوں کو بھی یاد رکھ لیا کر۔"
"ہاہاہا تو ویلا بیٹھ کر بس ڈائیلاگ ہی یاد کرتا رہتا ہے۔" عبد المنعم نے ہنستے ہوئے کہا۔
"چل اٹھ کہیں باہر چلتے ہیں کھانا کھانے۔"
"نہیں یار تو ٹھہرا ویلا بندہ میں تو بزی ہوں ابھی باس کو دو فائلز مکمل کر کے دینی ہیں۔"
"دیکھا اسی لئے میں کہتا ہوں بندے کو جاب نہیں کرنی چاہئے اپنا بزنس کرنا چاہئے کم از کم بندہ آزاد تو ہوتا ہے،جاب کر لو تو ہر وقت باس کی ماننی پڑتی ہے۔"
"ہاں تو تو کر لی نا اپنا بزنس پھر ۔۔۔۔۔" ابھی منعم کی بات مکمل نہ ہوئی تھی کہ دروازہ ناک کیا گیا۔
"یس کم ان۔"ملازم کافی رکھ کر چلا جاتا ہے۔
"چل اب کافی پی لے میرے بزنس مین۔ لنچ پہ پھر کسی دن چلیں گے اور تیرا بھائی اپنے پیسوں سے تجھے لنچ کرائے گا۔"
مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
You might also like
About the Writer
Similar Novels
Frequently Asked Questions
Who is the antagonist in Haqeeqi mohabbat?
The antagonist is Hanan Zavyar Shah, who initially contacts Aima under the alias ‘Sameer’ to harass and manipulate her.
What major life change does Aima undergo after her recovery?
After recovering from her suicide attempt, Aima decides to leave university and pursue religious studies, leading to a significant change in her personality and lifestyle.
What is the relationship between Aima and Abdul Munim?
Aima and Abdul Munim are cousins who eventually get married, with Abdul Munim acting as a protective and supportive husband throughout their life together.
Does Sameer ever face the consequences of his actions?
Yes, Sameer eventually confesses to his role in harassing Aima and causing the death of her father, seeking forgiveness from both Aima and Abdul Munim.
What is the final outcome for Abdul Munim?
Abdul Munim is martyred while fighting against enemies, leaving Aima to continue her life with their son, Muhammad bin Qasim.
اگر آپ کو ناول ڈاؤنلوڈ کرنے یا پڑھنے میں کوئی مسئلہ ہو رہا ہو تو ہم سے رابطہ کریں:
👁 814 Views










