Makafat e amal by Beenish Malik Complete novel

Makafat e amal by Beenish Malik Download pdf

About The Novel Makafat e amal by Beenish Malik

Makafat e amal by Beenish Malik Complete novel. The novel is publishing on Pakizah Digest October 2022. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.

Makafat e amal by Beenish Malik is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.

Novel Detailed Summary in English

A Tale of Patience and Retribution

In the world of Urdu literature, stories that mirror our societal flaws often leave the deepest impact. “Mukafat-e-Amal” (The Law of Retribution), written by the talented Beenish Malik and published in Pakeeza Digest (October 2022), is one such novelette that beautifully captures the essence of family dynamics and the inevitable cycle of karma.

The title itself, Mukafat-e-Amal, sets the stage. It explores the universal truth that the way we treat others—especially those vulnerable within our homes—eventually reflects back on our own lives. The story focuses on the toxic relationship between a mother-in-law, her daughters, and a resilient daughter-in-law.

The protagonist, Ashwa, is a personification of patience. Married into a family where her mother-in-law (Razia Begum) and sisters-in-law (Maham and Shaham) rule with an iron fist, Ashwa endures emotional abuse, taunts about her family, and the pain of being childless after a tragic miscarriage.

Despite doing all the household chores and facing constant character assassination, Ashwa remains silent, believing in the justice of Allah.

The climax occurs when the same daughters Razia Begum pampered at the cost of Ashwa’s happiness face trouble in their own matrimonial lives. Shaham, the younger daughter, returns home after a fight with her husband, Saad.

In a heated confrontation, Saad exposes the hypocrisy of the family. He highlights how they treat Ashwa like a servant while expecting their own daughters to be treated like queens in their in-laws’ homes. This “eye-opening” moment shatters Razia Begum’s pride.

  1. Justice is Served: The story teaches that patience (Sabr) is a powerful tool. Ashwa’s silence eventually becomes her strength.
  2. Parenting and Upbringing: It highlights how mothers who blindly support their daughters’ wrongdoings actually ruin their futures.
  3. Humanity Over Labels: A daughter-in-law is someone’s daughter first. Treating her with dignity is not just a moral duty but a religious one.

Beenish Malik’s writing is simple yet piercing. She doesn’t just tell a story; she delivers a sermon on empathy. By the end of the novelette, as Razia Begum begs for Ashwa’s forgiveness, readers are reminded that the seeds of kindness or cruelty we sow today will be the harvest we reap tomorrow.

***************

Novel Summary in Urdu

گھریلو اور معاشرتی / اصلاحی اور اخلاقی افسانہ

اس کا مرکزی خیال “بویا پیڑ ببول کا تو آم کہاں سے کھائے” ہے۔ یعنی والدین (خصوصاً ماں) کی غلط تربیت اور بیٹیوں کو دی جانے والی بے جا شہہ کس طرح ان کے اپنے گھر برباد کرتی ہے۔ کہانی یہ سبق دیتی ہے کہ دوسروں کی بیٹیوں کے لیے گڑھا کھودنے والے خود اس میں گرتے ہیں اور قدرت کا انصاف دیر سے سہی، مگر ہوتا ضرور ہے۔۔۔

مرکزی کردار

عشوہ: کہانی کی ہیروئن، ایک صابر، سگھڑ اور خاموش طبع عورت جو اپنے گھر کو بچانے کے لیے ہر ظلم سہتی ہے۔

زوار: عشوہ کا شوہر، جو شروع میں ماں کے زیرِ اثر رہا لیکن آخر میں اپنی بیوی کی سچائی اور مظلومیت کو پہچان کر اس کا ساتھ دیتا ہے۔

رضیہ بیگم (ساس): ایک روایتی اور سخت گیر ساس جو اپنی بیٹیوں کے لاڈ میں بہو کی زندگی اجیرن کر دیتی ہیں۔

ماہم اور شاہم (نندیں): وہ بیٹیاں جو اپنے سسرال میں بدتمیزی کی وجہ سے ناکام ہیں مگر میکے میں آ کر بھابھی پر رعب جھاڑتی ہیں۔

سعد: شاہم کا شوہر، جو اپنی بیوی کی بدزبانی سے تنگ آ کر اسے آئینہ دکھاتا ہے۔

****************

About The Writer, Beenish Malik

✍️ بینش مجید ملک

میرا تعلق ضلع بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں شریف سے ہے۔۔۔✨

ایک ایسی عاشقِ ادب، جس نے الفاظ کو اپنا ہمسفر بنایا۔۔۔

ایم اے اردو 📚، ایم فل اردو 📖، بی ایڈ 🎓، ڈائجسٹ اور سوشل میڈیا رائٹر 🖋️، اور بطور وزٹنگ لیکچرار 👩‍🏫 یونیورسٹی و کالج میں علم بانٹتی ہوئی۔ میں نے زندگی کو الفاظ کے آئینے میں دیکھا اور ہر جذبے کو تحریر کا روپ دینے کی بھر پور کوشش کی، میرا یہ سفر کہاں تک کامیاب ہوا؟؟؟؟؟ اس کا فیصلہ تو میرے قارئین ہی کر سکتے ہیں۔ مگر میں بس اتنا جانتی ہوں کہ

“الفاظ کی دنیا میں میرا سفر، دلوں تک پہنچنے کی ایک کوشش ہے!

کیونکہ الفاظ صرف حروف نہیں، بلکہ دل کی دھڑکن، روح کی صدا اور احساس کی زبان ہوتے ہیں۔”

“تحریر وہ آئینہ ہے جس میں دل اپنی سچائی دیکھتا ہے۔” 🌹

لکھنے، پڑھنے اور کہانیاں سننے سنانے کا شوق تو شروع سے ہی تھا، مگر باقاعدہ آغاز ستمبر 2018 میں ایک ناول سے کیا، جو فیس بک کے ایک مشہور گروپ میں پوسٹ کیا۔ اسی دوران ایک یوٹیوب نیوز چینل کے لیے وائس اوور بھی کرتی رہی، لیکن جلد ہی اسے چھوڑ دیا کیونکہ دل کا اصل لگاؤ ناول نگاری سے تھا۔

مجھے شروع سے ہی ناول لکھنا اور پڑھنا پسند ہے۔ ہر پہلو کو کھول کھول کر بیان کرنا اور ہر جذبے کو پرکھنا __ یہی میرا انداز ہے۔ اسی لیے مختصر لکھنا میرے بس میں نہیں۔البتہ ایک دو بار افسانے لکھنے کی کوشش کی، مگر دل نے صاف کہہ دیا “یہ تجھ سے نہ ہو پائے گا!” اور یوں میں مکمل طور پر ناول نگاری کی طرف آ گئی۔۔۔

فیس بک پر لکھتے لکھتے ڈائجسٹ تک رسائی ملی، اور الحمدللہ وہاں بھی حوصلہ افزائی نصیب ہوئی۔ ساتھ ہی ادبی مقابلوں میں شرکت کی، فوٹو اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی۔ پھر ایم فل میں داخلہ لیا تو ناول لکھنے کا سلسلہ رکا، اور تھیسس لکھنے کا شروع ہوگیا مزے کی بات میرے تھیسس کا موضوع بھی ناول ہی تھا۔ اس دوران میں نے قلم کو بالکل نہیں چھوڑا، بس کبھی کبھار دل کے خیالات لکھ دیتی۔ مگر وہ شاعری نہیں، صرف دلی کیفیات تھیں، کیونکہ شاعری سے مجھے کوئی شغف نہیں۔۔۔

اسی دوران ایک وقت ایسا آیا کہ میں رائٹرز بلاک کا شکار ہو گئی__ اور یہ کیفیت مسلسل تین سال تک چلتی رہی۔

پھر ستمبر 2024ء میں دوبارہ قلم تھاما، اور “احترامِ محبت” کا آغاز کیا _ یہ ایک منفرد موضوع اور متنوع کرداروں پر مبنی طویل ناول ہے، جو بہت جلد اپلوڈ کرنا شروع کروں گی۔۔۔۔

✨ میری تخلیقات

📖 مکمل ناول

🍁 میرا مسیحا – حجاب ڈائجسٹ (اپریل 2021ء)

🍁 دل کا رشتہ – ردا ڈائجسٹ (نومبر 2021ء)

📖 ناولٹ

🍂 ٹھوکر – ردا ڈائجسٹ (فروری 2021ء)

🍂 ہوۓ جو تم مہرباں – کرن (اکتوبر 2020ء)

🍂 مکافات عمل – پاکیزہ ڈائجسٹ (اکتوبر 2022ء)

🍂 یقین کا سفر – اردو ناولز پلیٹ فارم گروپ

📖 افسانے

🌿 فکر – ردا ڈائجسٹ (جنوری 2021ء)

🌿 وسیلہ – سچی کہانیاں ڈائجسٹ (جنوری 2021ء)

🌿 احساسِ ندامت – صداقت آن لائن ڈائجسٹ (جولائی 2020ء)

📖 قسط وار ناولز

🌸 جنون عشق – ناول ہی ناول گروپ

🌸 میری زیست ہو تم – اردو ناول پلیٹ فارم گروپ

🌸 عزت – ناولز بائے بینش ملک پیج

📖 زیرِ تحریر ناولز

✨ احترامِ محبت

✨ خاموش دعا

✨ یاریاں

✨ آشیانہ

“میری تحریر صرف الفاظ نہیں، یہ میرے دل کی صدائیں ہیں۔۔۔جو شاید آپ کے دل کو بھی چھو جائیں! ہر لفظ، ہر جملہ اور ہر کہانی، زندگی کی جھلکیاں ہیں۔” میری دعا ہے کہ یہ الفاظ آپ کے دلوں میں بھی روشنی، سکون اور امید کا چراغ جلا دیں۔ 🌸💖

#novelwriting #novelslover #novelsbybeenish

****************

Sneaks Peeks From Novel

“عشوہ او عشوہ کہاں مر گئی جلدی آ۔”

وہ اپنے کمرے میں کھڑی میکے جانے کے لیے تیاری ہو رہی تھی، جب اس کی ساس  نے اپنی کرخت آواز میں اسے پکارا۔ وہ دوپٹہ سنبھالتی تیزی سے اپنے کمرے سے نکل کر اُن کے کمرے کی طرف بھاگی۔

“جی امی۔! آپ نے بلایا۔”

“کہاں مر گئی تھی! کب سے آوازیں دے رہی ہوں تُجھے سنائی نہیں دیں۔!” رضیہ بیگم نے اسے دیکھتے ہی غصے سے لتاڑا _وہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئی۔ لیکن پھر ڈرتے ڈرتے بولی۔

“وہ مم میں تیار ہو رہی تھی۔”

“کیوں کہاں کی تیاری ہے بنو رانی۔؟” انہوں نے سنتے ہی تپ کر پوچھا۔ اُن کے ماتھے پر بل تو اس کی تیاری دیکھتے ہی ڈھیروں بل پڑ گئے تھے۔

“وہ مم میں امی کی طرف جا رہی ہوں۔!” اس نے ہمت مجتمع کر کے بتایا۔

“کہیں نہیں جا رہی تم۔! دو سال ہو گئے شادی کو __ لیکن ابھی تک تیرے چونچلے ہی ختم نہیں ہو رہے۔ ہر روز منہ اٹھا کر بھاگ جاتی ہو میکے۔” انہوں نے سامنے کھڑی تیار شیار عشوہ کا سر تاپا جائزہ لینے کے بعد ‘ تیکھے لہجے میں طنز کیا۔ وہ تو اُن کے الزام پر شاکڈ ہی رہ گئی تھی۔

کیونکہ وہ پورے تین ماہ بعد اپنے میکے جا رہی تھی۔! اس سے تو کچھ بولا ہی نہ گیا صدمے سے__ وہ آنکھیں پھاڑے بس اُنہیں ہی دیکھے گئی۔ ان کے روز بروز بگڑتے رویے سے وہ اچھی خاصی پریشان تھی’ لیکن پھر بھی اس نے اپنے گھر والوں کو اس بارے میں کبھی کچھ نہیں بتایا تھا۔

“جاؤ کمرہ صاف کرو اور پھر اچھا سا کھانا بھی بنانا ‘ ماہم آ رہی ہے بچوں کے ساتھ۔” انہوں نے ایک نیا حکم جاری کیا اور ٹی وی چلا کر بیٹھ گئیں۔

****************

Download Makafat e amal by Beenish Malik in pdf.

نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online Reading

Ishq Pardaaz by Sabreen Farooqui Complete novel

Dost man by Biya Turk Novels Complete novel

Dil e Zaar by Arfa Ali Complete novel

****************

About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers

پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔

ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں

ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔

Whatsapp : 03335586927

****************

How To Download

All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.

  1. On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
  2. Wait for 15 seconds.
  3. After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
  4. A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
  5. Click the download button, and the PDF file will start downloading.
  6. The file will be saved in the Downloads folder on your device.
  7. Open the file from your device and enjoy reading it offline.

If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.

If you still have any problem in downloading please let us know here.

WhatsApp : 03335586927

Email : aatish2kx@gmail.com

👁 708 Views

Leave a Comment