About The Novel Paraya Mazhab by Kaynat Shah
(Current Episode 2)
Paraya Mazhab by Kaynat Shah Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.
Table of Contents
Paraya Mazhab by Kaynat Shah is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
Novel Detailed Summary in English
“Paraya Mazhab” by Kainat Shah is a deeply emotional, thought-provoking, and cautionary tale that explores the grave consequences of abandoning one’s faith, family, and values for the illusion of forbidden love. The story revolves around Maham, a young girl living in a loving joint family, whose marriage is already set with her cousin, Hanan. Her life takes a destructive turn when she meets a non-Muslim boy named Shubham Rathore during a shopping trip. Flattered by his superficial compliments, Maham falls into his trap, ignoring the genuine love and sincerity of her family. Blinded by infatuation, she elopes with Shubham, forsaking her religion, culture, and grieving family.
Reality strikes hard once she enters her new life. Shubham’s family marginalizes her, forcing her to adopt their religious rituals while strictly banning her Islamic practices like offering Salah. Isolated, tormented, and stripped of her fundamental freedoms, Maham realizes the magnitude of her sin. The emotional weight compounds when she reads old messages from her brother Almeer and best friend Arooj, filled with heartache and despair. The ultimate tragedy strikes when she learns that her beloved father passed away due to the grief and shock of her betrayal. The novel serves as a powerful reminder that sacrificing one’s faith and family for a fleeting, deceptive love brings nothing but eternal regret and spiritual devastation.
***************
Novel Summary in Urdu
“پرایا مذہب” مصنفہ کائنات شاہ کی ایک انتہائی سبق آموز، دردناک اور حقیقت پسندانہ کہانی ہے جو محبت کے فریب میں آ کر اپنے مذہب، خاندان اور اقدار سے منہ موڑنے والی لڑکیوں کے انجام کو بے نقاب کرتی ہے۔ کہانی کی مرکزی کردار ماہم ہے، جو ایک خوشحال، محبت کرنے والے جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتی تھی اور اس کی منگنی بچپن سے اپنے کزن حنان سے طے تھی۔
ایک دن شاپنگ کے دوران اس کی ملاقات ایک غیر مسلم لڑکے “شُبھم راٹھور” سے ہوتی ہے جو اس کی جھوٹی تعریفوں اور باتوں سے اسے اپنے جال میں پھنسا لیتا ہے۔ ماہم اپنے گھر والوں کی محبت اور حنان کی خلوص بھری قربت کو نظر انداز کر کے شُبھم کی محبت میں اس قدر اندھی ہو جاتی ہے کہ وہ گھر سے بھاگ کر اس سے شادی کر لیتی ہے اور اپنا دینِ اسلام اور گھرانہ چھوڑ دیتی ہے۔
شادی کے بعد ماہم کی زندگی ایک بھیانک خواب بن جاتی ہے۔ اس کا سسرال والے اسے اپنے مذہب اور رسم و رواج پر چلنے کے لیے مجبور کرتے ہیں، جہاں اسے نماز پڑھنے یا اسلامی عبادات کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔ وہ اپنے ہی گھر میں ایک قیدی کی طرح زندگی گزارتی ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ اسے اپنی اس سنگین غلطی کا احساس ہوتا ہے جب اس کے بھائی المیر اور دوست عروج کے پیغامات اسے ملتے ہیں، اور پھر اسے یہ دل دہلا دینے والی خبر ملتی ہے کہ اس کے صدمے میں اس کے والد کا انتقال ہو چکا ہے۔ کہانی کا اختتام اس تلخ حقیقت پر ہوتا ہے کہ پرایا مذہب اور بے وفا محبت انسان کو سکون دینے کے بجائے دنیا و آخرت کی رسوائی اور عذاب کے سوا کچھ نہیں دیتی۔
************
About The Writer, Kaynat Shah
میرا نام کائنات شاہ ہیں مجھے لکھنے کا شوق بچپن سے ہیں میں نے اپنی ناول کو اب جاکر شوشل میڈیا پر لانا چاہا
میں امید کرتی ہوں میری ناول سب کو بہت پسند آۓ گی اس میں آپ اللہ کے مزید قریب ہونگے
ماضی کے باب کو کھولا جاۓ گااور ہاں یہ میری شائع ہونے والی دوسری ناول ہیں اور میں اعتماد سے کہتی ہوں
یہ ناول پڑھ کر آپ کا وقت ضائع نہیں ہوگا گزرتے دنوں کے ساتھ آپ کو یہ عزیز ہو جاۓ گی شکریہ
********
Short Scene From Novel
“جس کے لیے تو یہ ڈرامے کر رہی ہے نا، وہ کچھ نہیں ہے۔ سب جھوٹ ہے۔ (نعوذ باللہ) اللہ واللہ کوئی نہیں ہوتا۔ چل اپنا روزہ توڑ، ورنہ نکل جا میرے گھر سے۔۔۔۔” وہ حلق کے بل چلا رہی تھیں۔ ماہم کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ وہ ہر ظلم برداشت کر سکتی تھی، مگر اپنے رب کی توہین، اپنے ایمان کی توہین برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ اسی لمحے اسے یقین ہو گیا کہ یہ واقعی پرایا مذہب ہے، پرائے لوگ ہیں۔
“اپنی حد میں رہیں جاہل عورت” ماہم کی برداشت جواب دے گئی اور وہ پوری قوت سے چیخی۔
“ممی سے اس طرح بات کرنے کی ہمت کیسے ہوئی تیری؟” شُبھم جیسے اسی موقع کے انتظار میں تھا، وہ دھاڑتا ہوا آگے آیا۔
“اچھا؟ تمہاری فیملی نے جو کہا وہ ٹھیک ہے؟” ماہم نے روتے ہوئے اس کی آنکھوں میں دیکھا۔
“ہاں، ٹھیک کہا انہوں نے، کیونکہ تم اسی لائق ہو۔ تم نے ایک ایسے اجنبی کے لیے جس سے تم چند مہینے پہلے ملی تھی، اس کے لیے اپنا مذہب، اپنا شہر، اپنے لوگ، یہاں تک کہ اپنے منگیتر تک کو چھوڑ دیا۔ اس کو ٹھوکر مار کر میرے پاس چلی آئی۔ تم جیسی لڑکیوں کو اپنے گھر والوں کی کوئی فکر نہیں ہوتی۔ تم جیسی لڑکی ہی اپنے خاندان کی عزت پر کلنک ہوتی ہے۔ شاید اب تمہیں کوئی اور مل گیا ہے، اسی لیے یہاں سے بھی جانے کا سوچ رہی ہو۔ لیکن ایک بات یاد رکھنا، عاریان تمہارے ساتھ نہیں جائے گا۔” شُبھم نے ہر لفظ زہر میں بجھا کر اس کے دل میں اتارا۔
“مجھے عاریان چاہیے بھی نہیں، جانتے ہو کیوں؟ کیونکہ تمہارا بیٹا تم سب کا خون ہے۔ میں اسے اپنے ساتھ لے جا کر یا اس پرائے مذہب میں رکھ کر وہی درد نہیں دینا چاہتی جو میں یہاں سہہ رہی ہوں۔ میں اس کی ماں ہوں، باپ نہیں جو بے وفائی کرے یا اولاد کو تکلیف دے۔” ماہم سسکیوں کے درمیان بولی، اس کی آواز ٹوٹ رہی تھی۔
“تمہیں کیا لگتا ہے تمہارے گھر والے تمہیں رکھ لیں گے؟ کوئی نہیں رکھے گا تمہیں۔ تو میرے پاس واپس آنے کا سوچنا بھی مت۔ یہ لو ڈائیورس پیپر سائن کرو اور دفع ہو جاؤ۔ اور ہاں، حنان تمہیں کبھی نہیں اپنائے گا۔” وہ یہ کہہ کر اندر گیا اور طلاق کے کاغذات اور وہ بیگ جو آرتی اور سونیا پہلے سے تیار کر چکی تھیں، لا کر اس کے سامنے کھڑا کیا۔
ماہم نے کانپتے ہاتھوں سے پیپرز پر سائن کیا اور ایک پل بھی وہاں رکے بغیر باہر نکل گئی۔ وہ سڑکوں پر دور تک چلتی رہی، یہاں تک کہ تھک ہار کر ایک ویران بینچ پر بیٹھ گئی۔ روزے کی شدت سے اس کا جسم نڈھال ہو رہا تھا۔ مغرب کا وقت ہونے کو تھا۔
اس نے ہمت جمع کی اور منال کے گھر کی طرف قدم بڑھائے۔ جیسے ہی وہ منال کے گھر پہنچی، اذان ہوچکی تھی۔ اس نے روزہ کھولا، اور پھر منال کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی اور اسے ساری بات بتائی۔
“بس کر دو ماہم، جو ہونا تھا جو مکتوب تھا وہ ہو گیا، اب بس معافی مانگو سب سے اور مداوا کرو،” منال نے نرمی سے اس کے بکھرے بالوں کو پیچھے کیا۔
“میں کہاں جاؤں گی مجھے عدت بھی پوری کرنی ہے،” ماہم سسکی کے درمیان بولی۔
“عدت؟ مجھے لگتا ہے یہ ضروری نہیں، ایسا کرو ہم مسجد جا کر مولوی صاحب سے پوچھتی ہیں،” منال بولی۔
“نہیں نہیں پلیز مجھے مزید شرمندہ مت کرو، میں گزار لوں گی عدت بیشک فرض ہو یا نہ ہو مگر مجھے لگتا ہے کہ فرض ہے، میں گزار لوں گی مگر میں رہوں گی کہاں، فراز نہیں رہنے دے گا،” ماہم نے بوکھلائے ہوئے لہجے میں کہا۔
“ارے کیوں نہیں رہنے دے گا، ہم دوست ہیں تمہارے، تم یہاں عدت گزار سکتی ہو ویسے بھی فراز ڈیڑھ ماہ کے لیے دبئی جا رہا ہے واپس آئے گا پھر ترکی جائے گا، تم میرے پاس رہنا،” منال نے اس کا ہاتھ تھاما۔
****************
Download Paraya Mazhab by Kaynat Shah in pdf.
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading
اگر آپ کائنات شاہ کے باقی ناولز پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کریں
مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں
Bezubaan Qurbani by MK Khan Download pdf
************
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
How To Download
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 197 Views













