About The Novel Main Qurban Meri Jaan by Arooba Muskan
Main Qurban Meri Jaan by Arooba Muskan Complete novel. The novel is based on Haveli Based Novels, Revenge Based Novels, Wani Based Novels. Psychological Trauma, Age Gap, Multiple Couples, Childhood Love Story, Force Marriage, Romantic Suspense and Murder Mystery based Genre.
Table of Contents
Main Qurban Meri Jaan by Arooba Muskan is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
Novel Detailed Summary in English
“Main Qurban Meri Jaan” by Arooba Muskan is an intense, emotional, and thought-provoking Urdu social-romantic novel set against the scenic backdrop of Swat’s Samarbagh Haveli and the bustling modern life of Islamabad.
The narrative revolves around Palwasha Gul, a vibrant, expressive orphan girl raised in the haveli who harbors deep feelings for Kiyan Khan, the ambitious, intelligent grandson of Sardar Atish Khan who leaves for Islamabad to pursue a medical degree. Alongside their heartfelt romance, the story delves into dark tribal customs, focusing heavily on the brutal practice of “Wani” (or Swara).
The plot thickens with complex characters like Sikandar Khan, a headstrong and fierce young man loyal to the Sardar, whose violent actions lead to a fatal feud involving his cousin Behroz.
This tragic conflict triggers a harsh tribal jirga led by Sardar Atish Khan, forcing Sikandar’s innocent teenage sister, Nazli, to be given away in a forced Wani marriage to Hayat, a soft-hearted young man who opposes the tyrannical system. Caught between blood feuds, male ego, forced sacrifices, and the yearning for true justice, the novel weaves a compelling tale of emotional turmoil, systemic oppression, and ultimate retribution.
***************
Sneaks Peeks From Novel
”تم گاڑی میں ہی رہنا۔۔۔!”
کیان نے اس کا سر نیچے کرتے ہوئے پسٹل اٹھائی۔ اس نے ایک نظر پچھلی گاڑی سے نکل کر پوزیشن لیتے ہوئے اپنے گارڈز پر ڈالی اور پھر گہری سانس لیتے ہوئے پسٹل کی میگزین چیک کی۔
”مت جاؤ۔۔۔”
پلوشہ نے اپنے مہندی لگے ہاتھ سے اس کا ہاتھ تھامنا چاہا لیکن کیان کے ذہن میں اس وقت صرف ایک ہی بات سوار تھی، خان حویلی کا وقار اور گاڑی کے اندر موجود اپنی دنیا کی حفاظت۔ اس نے دھویں اور گولیوں کے طوفان میں قدم آگے بڑھا دیا، جہاں دشمن کی ہر گولی کا جواب دینے کے لیے سردار آتش خان کا بیٹا بالکل تیار تھا۔
دیکھتے ہی دیکھتے فضا گولیوں کی جھنکار سے گونج اٹھی تھی۔ ویران پہاڑی راستے پر ڈھلتی شام کے سائے میں بارود کی بو پھیل چکی تھی۔
کیان گاڑی سے باہر نکل چکا تھا۔ بلٹ پروف شیشوں کے پار پلوشہ قیامت کا منظر دیکھ رہی تھی۔
”کیان۔۔۔کیان۔۔۔!”
اس کی نظریں سڑک پار کر کے جنگل کی جانب بڑھتے کیان پر تھیں۔ وہ نظروں سے دور جا رہا تھا۔ سب ایک دوسرے کے پیچھے بھاگ رہے تھے۔ سامنے سڑک پر خون میں لت پت لاشوں کے سوا سب اس کی نگاہوں سے اوجھل ہو رہے تھے۔
وہ خوف سے کانپ رہی تھی۔
اسے کیان کے پاس جانا تھا۔
وہ مزید گاڑی میں بند نہیں رہ سکتی تھی۔
جیسے ہی اس نے گاڑی کے دروازے کو کھولنے کے لیے ہینڈل پر گرفت مضبوط کرنی چاہی دروازہ کھل چکا تھا۔
وہ سکندر خان تھا۔ جس نے اس کے لیے دروازہ کھولا تھا۔ وہی سکندر جو ان کی حفاظت کا ذمہ دار تھا، لیکن آج وہی جان لینے آیا تھا۔
وہ جنگل کی طرف بھاگ رہی تھی۔
راستہ دشوار تھا۔
درخت ہی درخت۔ خوف ہی خوف۔
زندگی اور موت کا کھیل جاری تھا۔
”کیان۔۔۔!”
وہ بھاگتے بھاگتے رکی۔ نکاح کا سرخ دوپٹہ لا پروائی سے شانے سے ڈھلک کر زمین پر جھول رہا تھا۔
سامنے کیان نظر آیا تو اس کے سہمے ہوئے وجود میں جیسے جان آئی۔
”پلوشہ۔۔۔!”
اسے نہیں آنا چاہیے تھا کیان گھبرا کر اس کی طرف بڑھا۔
اسی اثنا میں فضا میں فائر کی آواز گونجی۔ سکندر نے افروز کے اس آدمی کو نشانہ بنایا تھا جس کی بندوق کیان پر تنی تھی۔ کیان نے اپنے عقب میں کھڑے سکندر کو تشکرانہ نگاہوں سے دیکھا، لیکن اگلے ہی لمحے وہ ساکت کھڑا تھا۔
سکندر خان نے اسے افروز کے آدمی سے بچایا تھا۔ اب وہ خود اس پر نشانہ باندھے کھڑا تھا۔
وہ آج مسیحا نہیں بلکہ موت بن کر آیا تھا۔ وہ سردار آتش خان کا خاص آدمی نہیں، بلکہ نازلی کا بھائی بن کر آیا تھا۔
سکندر خان کی سرخ ہوتی آنکھوں میں غم، غصے، پچھتاوے اور افسوس کے بعد اب ایک لامتناہی انتقامی جذبہ ابھر رہا تھا۔ ایک ایسا جذبہ جو حویلی کے اس سیاہ نظام کو خاک میں ملانے کے لیے کافی تھا۔
کیان کے بڑھتے قدم حیرت اور صدمے سے جم گئے۔ پلوشہ نے پیچھے مڑ کر سکندر کو دیکھا تھا۔
ایک گولی چلی تھی۔۔۔۔!
پھر ایک اور گولی چلی تھی۔۔۔!
پلوشہ کیان کی باہوں میں جا گری۔ اس کے نازک وجود سے بہتا سرخ خون کیان کے دامن کو رنگین کر رہا تھا۔
پلوشہ کی آنکھوں میں اس رات کا خواب تھا۔
سفید لباس تھے۔
مہندی کا رنگ تھا۔
نہیں، وہ خون کا رنگ تھا۔
”میں قربان، میری جان۔۔۔” کہنے والی قربان ہو چکی تھی۔ اپنی آخری سانسوں کے بیچ جب اس کے خون سے کیان کا دامن رنگ رہا تھا، وہ مسکرائی تھی، ایک آخری بار، وہ اس کا محرم تھا۔
محبت کی دعائیں قبول ہوئیں تھیں۔
بس زندگی نہیں رہی تھی۔
دوسری طرف سکندر کا زمین بوس ہوتا وجود تھا۔ اس کے سر سے خون بہ رہا تھا۔ دھندلاتی نظروں کے سامنے اس کی چھوٹی بہن نازلی کا عکس تھا۔ وہ اسے لینے آئی تھی۔ وہ اس کے ساتھ جارہا تھا۔ جان کا بدلہ جان لیے۔
ایک ہی وقت میں دو گولیاں چلی تھیں۔ جس لمحے اس نے کیان پر گولی چلائی تھی، پلوشہ سامنے آ گئی تھی۔ وقت کی اس گھڑی، ان نیلی آنکھوں میں خوف نہیں کیان کو بچانے کا جنون تھا۔
وہ کیان پر گولی چلا چکا تھا، لیکن خود بھی اس کے گارڈ کا نشانہ بن کر موت کی آغوش میں جا رہا تھا۔ زندگی اور موت کے اس سفاک کھیل کا وہ آخری اور دردناک اختتام تھا۔
****************
Download Main Qurban Meri Jaan by Arooba Muskan in pdf.
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading
اگر آپ عروبہ مسکان کے باقی ناولز پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کریں
مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں
Mohabbat ki zamanat by Sana Sufyan Khan (New Edition) Complete novel
Suno na sangemarmar by Hina Asad Complete
****************
Novel Summary in Urdu
“میں قربان میری جان” محبت، قربانی اور فرسودہ معاشرتی رسوم کے خلاف ایک جذباتی اور سسپنس سے بھرپور داستان ہے۔
سماجی و اصلاحی رنگ میں رنگی یہ داستان محبت، انتقام اور مکافاتِ عمل کا ایک ایسا دلدوز امتزاج ہے جو پڑھنے والے کے دل کو سحر زدہ کر دے گا۔ اگر آپ انسانی نفسیات کی باریکیوں، جذباتی زلزلوں اور معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف اٹھی اثر انگیز تحاریر پسند کرتے ہیں تو ثمر باغ سے اسلام آباد تک پھیلی یہ کہانی آپ کے لیے ہے۔
****************
About The Writer, Arooba Muskan
عروبہ مسکان اردو ادب کی ایک ابھرتی ہوئی، باصلاحیت اور منفرد قلمکار ہیں جو طوالت سے گریز کرتے ہوئے کہانی کی جذباتی گہرائی اور حقیقی مقصد کو اجاگر کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔ ان کا تحریری انداز سلیس، جاندار اور قاری کو باندھے رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ معاشرتی ناانصافیوں، فرسودہ قبائلی روایات (جیسے ونی) اور انسانی نفسیات کو اپنے دلنشین الفاظ میں بہت خوبصورتی سے بیان کرتی ہیں۔
****************
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
- Prime Urdu Novels Facebook Group
- Prime Urdu Novels Instagram
- Likhari Online Magazine Youtube Channel
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
How To Download
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 5 Views











