Humzad by Marjaan Qutab Complete Novel

Humzad by Marjaan Qutab Complete Novel

Humzad by Marjaan Qutab — About the Novel

Humzad by Marjaan Qutab is a compelling narrative that explores the complex intersection of duty, personal history, and hidden identities. Centered on the lives of Dr. Mannat, a dedicated neurosurgeon, and Major Hadeed Qausain, an army officer, the story unfolds against the backdrop of professional environments and deep-seated emotional ties. As Hadeed searches for answers regarding his past and the mysterious figure known as 'Hamzad,' the novel delves into the intricate relationships between family members, colleagues, and the burdens of secrets that define their lives.

Novel Summary in Urdu

مَرجان قطب کا ناول 'ہمزاد' ایک نیورو سرجن ڈاکٹر مَنّت اور آرمی آفیسر میجر حدید قوسین کی زندگیوں کے گرد گھومتا ہے۔ کہانی کا آغاز ہسپتال سے ہوتا ہے جہاں آٹھ سال کی تلاش کے بعد حدید کا سامنا مَنّت سے ہوتا ہے۔ حدید اپنے والد کی مدد کرنے والے پراسرار شخص 'ہمزاد' کی تلاش میں تھا، جو آخرکار مَنّت کی ذات کے روپ میں سامنے آتا ہے۔

یہ انکشاف حدید کے لیے حیران کن ہوتا ہے اور ان کے رشتے میں ایک نئی جہت پیدا کرتا ہے۔

ناول میں مَنّت کے خاندان، خاص طور پر اس کے بھائی سُفوان اور مائدہ کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بھی دکھایا گیا ہے۔ سُفوان کا مائدہ کو گھر سے نکالنا خاندانی ٹوٹ پھوٹ کی عکاسی کرتا ہے۔ دوسری جانب، حریم کی نفسیاتی معذوری اور ہمدی کے ساتھ اس کا نکاح کہانی میں جذباتی گہرائی پیدا کرتا ہے۔ سجاول اور ہامان کے درمیان ہونے والی ڈیل اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات کہانی میں سسپنس اور تھرل کا عنصر شامل کرتے ہیں۔

مَنّت کا کردار ایک عام عورت سے مختلف ہے، جو اپنی ہمزاد کی حیثیت کو چھپائے رکھتی ہے۔ حدید کے ساتھ اس کا رشتہ محبت اور اعتماد کے ساتھ ساتھ ان رازوں کے گرد بھی گھومتا ہے جو وہ ایک دوسرے سے چھپاتے ہیں۔ شہسوار اور حُرمت کا دوبارہ ملنا کہانی کے جذباتی پہلوؤں کو مکمل کرتا ہے۔ مَنّت کا اپنے بھائیوں کو معاف کرنے سے انکار اس کے مضبوط اور خود مختار کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ ناول انسانی رشتوں، ماضی کے بوجھ اور سچائی کے سامنا کرنے کی ایک پیچیدہ داستان ہے، جس میں ہر کردار اپنی اپنی جنگ لڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

Novel Detailed Summary in English

The narrative of Humzad by Marjaan Qutab begins in an army hospital, where Dr. Mannat, a skilled neurosurgeon, crosses paths with Major Hadeed Qausain. Their meeting is not merely coincidental; it is the culmination of eight years of searching by Hadeed, who has been haunted by the memory of a face he could not forget.

While Hadeed navigates his military responsibilities and his father’s expectations, he remains fixated on uncovering the identity of an anonymous benefactor who has been assisting his father, eventually identifying this person as the elusive 'Hamzad.'

As the plot progresses, the story shifts to include the lives of Mannat’s extended family, including her brother Sufwan and his wife Maida, as well as the troubled Hareem, whose psychological trauma has left her blind. The dynamics within the family are fraught with tension, particularly as Hadeed and Mannat’s relationship evolves into marriage. Their bond is tested by external threats, including a dangerous individual named Sajawal, who has been involved in a long-standing, mysterious deal with Hadeed’s associate, Haman.

The tension peaks when Mannat is kidnapped, leading to a dramatic rescue by Hadeed, which forces the characters to confront the darker aspects of their pasts.

Central to the novel is the revelation of the 'Hamzad' identity. It is eventually disclosed that Mannat herself is the 'Hamzad,' a revelation that changes Hadeed’s perception of his wife. This discovery is not just a plot twist but a fundamental shift in their relationship, as Hadeed realizes the depth of Mannat’s capabilities and the secrets she has kept.

The narrative also follows the emotional journey of Hurmat, Hadeed’s twin sister, and her connection to Shahsawar Alam, whose love for her has persisted through years of separation.

The resolution of the story involves a confrontation with the past, where long-held grievances come to the surface. Sufwan’s decision to cast Maida out of his life marks a definitive break in the family’s toxic dynamics, while Mannat’s refusal to easily forgive her brothers highlights her strong, uncompromising character. The story concludes with the characters finding their respective paths, whether through reconciliation or the pursuit of a new life.

Throughout the novel, the setting shifts from the clinical atmosphere of the hospital to the rugged landscapes of Swat and the secluded, mysterious environments where the truth about 'Hamzad' is finally laid bare. The novel remains a study of how individuals carry the weight of their history and the courage required to face the truth about those they love.

Genre

Army Based Novels

Key Themes

  • Hidden Identities
  • Psychological Trauma
  • Family Dynamics
  • Military Life
  • Unrequited Love
  • Revenge and Forgiveness

Short Scene from the Novel

"حدید بس اب اور نہیں۔" اُس نے آئینے کے سامنے کھڑے ہوتے ہوئے جیسے دِل کو، خود کو سمجھانا چاہا تھا۔ وہ دو دن تک پھر کہیں نہیں گیا تھا۔ نہ زاور سے کینٹ میں مِلا تھا نہ بابا جان سے مُلاقات ہو سکی تھی۔ رہ جانے والے گِنتی کے محبوب لوگوں کو وہ پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا۔ عمر بھر کی دُوڑ دُھوپ، خاک کھنگلنا، لاحاصل سفر بن کر رائیگاں ہوتے محسوس ہو رہے تھے۔ آج بھی وہ خود کو بہت سمجھا بُجھا کر ہاسپٹل لانے پر آمادہ کر پایا تھا۔ بچی کُچی عزتِ نفس نے مُحبت کے آگے مایوس ہو کر ہاتھ جۃوڑے تب کہیں جا کر وہ ہوش کی دُنیا میں لوٹتا آج علی کو خود لینے کے لیئے آیا تھا۔ دِل کو مضبوط کرتے ہوئے وہ آگے بڑھ رہا تھا کہ سیل فون کی بجتی بیل پر پل بھر کو چُونکا اور پھر پاکٹ سے سیل نکال کر دیکھا۔ نمبر دیکھتے ہوئے اُسکے چہرے پر تفکر چھایا تھا، دِل سکڑ کر پھیلا تھا۔ چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے اُس نے وہیں سبزہ زار میں رُک کر کال اُٹھا لی۔

Download Novel

نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

ہمزاد

از قلم: مَرجان قطب

مکمل ناول

"تم سب کو معلوم ہے کہ ڈاکٹر مَنتّ کو کس نے پرُپوُز کیا ہے؟" ڈاکٹر سارہ تقریباً گرتی پڑتی ڈاکٹرز رُوم میں آئی لیکن سب ڈاکٹرز پر قطعی اثر نہ ہوا۔

"انُکو تو ہر روز کوئی نہ کوئی کرتا ہی رہتا ہے، کوئی نئی بات بتاؤ" ڈاکٹر رضا نے گویا ناک سے مکھی اڑُائی ۔"ہاں مگر تم سب کو یہ نہیں معلوم کہ اسِ بار کون کر رہا ہے۔" ڈاکٹر سارہ نے پھر وہی ڈرامائی انداز اپنا لیا ۔

"ڈاکٹر صدیق، ڈاکٹر عمران یا پھر ہارٹ سرجری والے ڈاکٹر فاران کیونکہ پیچھے بچتے تو یہی ہیں۔" ڈاکٹر آمنہ نے ہنس کو کہتے ہوئے اپنی ہی بات کا مزا لیا۔

" اِن میں سے کوئی بھی نہیں بلکہ ہمارے ڈائریکٹر ڈاکٹر مُصطفیٰ غوری نے۔" ڈاکٹر سارہ نے اب کی بار رُوم میں دھماکہ کر دیا اور سب حیرت کی زیادتی سے بتُ بن گئے اور جب سب کا سکتہ ٹوٹا تو سب کی زور دار قِسم کی "کیا" باہر راہداری میں بہُت دُور تک گئی۔

"سچ کہو، ایسے کیسے ہو گیا۔ ڈاکٹر مُصطفیٰ تو آنکھ اٹُھا کر کسی کو دیکھتے تک نہ تھے تو پھر کیسے؟" حیرت کے بادل چھٹے تو ڈاکٹر آسیہ نے صدمے سے کہا۔

"شاید اسِ لیئے کیونکہ ڈاکٹر مُنتّ بھی کسی کی طرف نہیں دیکھتی ہیں۔" یہ کہنے والی ڈاکٹر مریم تھی جسے ڈاکٹر مَنتّ کی خوبصورت اور مضبوط شخصیت سے بڑا پیار تھا۔ سب ڈاکٹرز لاکھ ڈاکٹر مَنتّ سے جیلس ہوں اسِ بات پر سب مُتفق تھے۔

"ڈاکٹر مَنتّ نے کیا جواب دیا؟" ڈاکٹر رضا نے یاد آ جانے پر پوُچھا تو سب چونک کر ایک بار پر ڈاکٹر سارہ کی سِمت متوجہ ہوگئے سوائے ڈاکٹر مریم کے کیونکہ وہ جانتی تھی کہ۔۔ ۔

"ڈاکٹر مَنتّ کو ابھی معلوم نہیں۔" ڈاکٹر سارہ نے مُنہ کے زاویے بگاڑتے ہوئے کہا۔ یہ بات بھی سب کے لیئے عام سی تھی سُو سب ہی دوبارہ سے فائلوں پر جُھک گئے۔ ڈاکٹر مریم نے ایک تاسف بھری نگاہ سب پر ڈالی اور رُوم سے باہر نکل کر ڈاکٹر مَنتّ کی تلاش میں چل پڑی۔۔ ۔

۔۔۔۔۔@ ۔۔۔۔َ@۔۔۔۔۔@۔۔۔۔۔@۔۔۔۔@َ۔َ۔۔۔

"ڈاکٹر مَنّت" اپنے نام کی پکُار پر اس نے پلٹ کر دیکھا تو ڈاکٹر مُصطفیٰ کو کھڑا پایا۔ مَنّت کے تاثرات میں کوئی تبدیلی آتے نہ دیکھ کر ڈاکٹر مُصطفیٰ دو قدم آگے بڑھ کر ٹھہر گیا اور کچھ لمحے وہ مَنّت کے معصوم، بےریا چہرے کو دیکھے گیا۔

"ڈاکٹر۔" مَنّت کی آواز نے اُسکا سحر توڑ دیا۔ یہ وہی آواز تھی جو مُقابل کو ایک حد میں رہنے کی تلقین کرتی تھی۔ اُس کی آواز میں چُھپی تنبیہ ہر کسی کے حوصلے ہلا دیتی تھی۔ وہ بھی چونک کر سنبھلا اور دو قدم پیچھے ہو گیا۔

"مُجھے آپ سے بات کرنی تھی کچھ" اُس نے گویا تمہید باندھی، مَنّت کے چہرے پر ایک طنزیہ مُسکراہٹ اپنی چھب دِکھا کر غائب ہو گئی ۔

"میں تقریباً سب سے سُن چکی ہوں آپ کی بات۔" کہہ کر وہ جانے کے لیئے پلٹی۔ مُصطفیٰ جو یک دم ساکت ہوا تھا تیزی سے آگے بڑھا اور اس کے عین آگے آ کھڑا ہوا۔ مَنّت کو ٹھہر جانا پڑا۔ اس کے چہرے پر اب کوئی تاثر نہ تھا بس آنکھوں میں ایک عجیب سی ٹھنڈک تھی ۔

"آپ کا کیا جواب ہے، میں ابھی سُننا چاہتا ہوں۔" اس نے بےچینی سے کہا۔

"وہی جو سب جانتے ہیں۔" ہنوز اسی سپاٹ سے لہجے میں کہہ کر وہ اس کے برابر سے ہو کر نکلتے چلی گئی اور مُصطفیٰ ساکت دِل لیئے وہیں کھڑا رہ گیا ۔

۔۔۔۔۔@۔۔۔۔۔@۔۔۔۔@۔۔۔۔@۔۔۔۔@۔۔۔۔

"حدید! یار کہاں جا رہا ہے؟" کیپٹن زاور نے دُور جاتے میجر حدید کو دیکھ کر اوُنچی آواز میں کہا اور حدید فوراً ٹھہر کر پلٹا۔

"بس وہ بابا جان نے بلایا ہے ہاسپٹل ریاض والے کیس کے سلسلے میں آج کسی نیوروسرجن سے بریفنگ لینی ہے۔" زاور کے قریب آنے پر اس نے ہاتھ میں تھامی کیپ سَر پر جماتے ہوئے رسان سے کہا ۔

"چل واپس آ جا پھر کچھ بات کرنی ہے تجھ سے۔" زاور نے اسکا کندھا تھپک کو سلیوٹ مارتے ہوئے کہا تو وہ مُسکراتا ہوا اپنی جیپ کی سِمت بڑھ گیا۔

اس کی جیپ تیزی سے ہاسپٹل کی پارکنگ لاٹ میں آکر رُکی۔ جیپ لاک کر کے وہ تقریباً دُوڑتا ہوا لفٹ کی سِمت بڑھا۔ یہ آرمی کا ہاسپتل تھا سُو کتنے ہی آرمی کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے اسے سلیوٹ کیا۔ سَر کو ہلکا سا خم دیتا ہوا وہ راہداری کی سِمت مُڑا جہاں جلّی حروف میں "میٹنگ رُوم" لکھا تھا۔

اس ہاسپٹل میں آنا جانا اسکا کیسز کے لیئے لگا ہی رہتا تھا سُو معمولی سی دستک دے کر وہ دروازہ دھکیل کر اندر کی سمت آ گیا۔ میٹنگ شروع ہو چکی تھی۔ سبھی نے دروانے کی سمت دیکھا سوائے ڈاکٹر مَنّت کے جو کہ فائل پر کچھ لکھتی ہوئی ساتھ بریف بھی کر رہی تھی۔ وہ ہاتھ سے معزرت کرتا ہوا آگے بڑھتا گیا ۔

سب کے یک دَم خاموش ہو جانے پر مَنّت نے بھی چونک کر سَر اٹُھایا اور اسکے بالکل سامنے والی کرسی پر بیٹھتا حدید وہیں ساکت ہو گیا۔ اسکو لگا وہ کبھی سانس نہیں لے سکے گا دوبارہ کیونکہ سامنے وہ ہستی تھی جس کو حدید کی نظر نے آٹھ سالوں سے کہاں کہاں نہ ڈھونڈا تھا۔ ہر چہرہ، ہر شہر، ہر گلی، ہر مُلک مگر یہ چہرہ حدید کی نظریں نہ پا سکیں تھیں ۔

یہ وہ چہرہ تھا جسے یاد کرتے وقت وہ دِن رات کا فرق بھلا دیا کرتا تھا۔ جس چہرے کو دیکھنے کے لیئے میجر حدید نے اپنی زندگی کے آٹھ سال یونہی پھُونک ڈالے تھے وہی سامنے طمراق سے براجمان اس پر نگاہ جمائے ہوئے تھا ۔

ایک پل کے لیئے مَنّت اِمام کی آنکھوں میں شناسائی کی لہر ابھری مگر صرف کچھ پل کے لیئے اور پھر اس نے دوبارہ سے نگاہ فائل پر جُھکا لی تو حدید کا سکتہ بےساختہ ٹوٹا ۔

"ڈاکٹر مَنّت یہ میجر حدید ہیں اور میجر شی اِز نیورو سرجن۔" ڈاکٹر قریشی نے تعارف کی رسم نبھائی۔

"اسلام و علیکم۔" ڈاکٹر مَنّت نے ہلکے سے مُسکرا کر کہا۔ اس آواز کو حدید کی سماعتوں نے آٹھ سال کے طویل اِنتظار کے بعد سُنا تھا۔ تب وہ آواز شرارت سے لبریز تھی اور آج پر اعتماد، سپاٹ اور بےتاثر۔ وہ جیسے سنبھل کر بیٹھا ۔"وعلیکم اسلام۔" اس نے اِنتا مدہم سا کہا کہ شاید صرف وہی سُن سکا۔ اس کے سارے الفاظ جیسے اپنی موت آپ مر گئے تھے۔

؎ شاید کہ ہو افسردہ وہ بھی ہمارے بغیر عمر گُزار دی ہم نے اِسی خیال کے پیچھے۔۔۔

پہلے وہ زندگی سے بھرپور ہوا کرتی تھی اور اب حدید کو اس میں زندگی کی کوئی رمق تک نظر نہ آ ئی۔ اس کے چہرے پر کوئی پہچان، کوئی شناسائی تک نہ تھی جیسے اسے سِرے سے حدید قوسین یاد ہی نہ ہو۔ یہ سُوچ کر اس کا دِل بےساختہ ڈوب کر ابُھرا ۔

"ایکسکیوز مِی۔" لیفٹینٹ جنرل قوسین نے حیرت سے اپنے بیٹے کو جاتے دیکھا۔ سوائے ڈاکٹر مَنّت کے سب حیران سے دروازے کی سمت دیکھ رہے تھے اور وہ چہرے پر بنِا کوئی تاثرات لائے اہم نکُات اسی روانگی سے لکھتی رہی، بوُلتی رہی ۔

؎ بے رُوح سا وجود میرے پاس رہ گیا یعنی تمہارے بعد مُجھے موت آ گئی؟؟

۔۔۔۔@۔۔۔۔۔@۔۔۔۔۔@۔۔۔۔۔@۔۔۔۔

وہ جس طرح جیپ دوڑاتا ہوا کینٹ میں آیا زاور نے اِنتہائی حیرت سے اسے دیکھا۔ اسِ سے پہلے کہ وہ حدید کو آواز دیتا وہ تیزی سے اپنے آفس میں داخل ہوا اور ریوالونگ چیئر پر بےدم سا ہو کر ڈھے گیا۔ اس کے اعصاب ابھی تک شل تھے۔ وہ خوشی اور افسردگی کے درمیان پنڈولم کی طرح گھوم رہا تھا۔

زاور اس کے آفس میں آیا تو اس کی دگرگوں حالت دیکھ کر پریشان سا اس کی سِمت بڑھا ۔"حدید۔" اس نے حدید کا کندھا ہلایا مگر اس نے جیسے محسوس ہی نہیں کیا ۔

"میجر حدید۔" اب کی بار زاور نے اسے زور سے جھنجُھوڑا۔ ایک گہراسانس لے کر اس نے جب آنکھیں کُھولیں۔ زاور اس کی ضبط سے انگارہ ہوتی آنکھوں کو دیکھ کو دہل گیا۔ یہ حالت اس کی ایک خاص موقعے، خاص ذکر پر ہوا کرتی تھی ۔

"کیا بات ہے یار، کیوں اِتنا پریشان ہے؟ اللہ سب خیر کرے گا۔" زاور نے نرمی سے کہا۔ وہ اس کے دُکھ اور تکلیف کا عینی شاہد تھا۔

"اب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوگا زاور، اس نے گویا مُجھے پہچانا تک نہیں، ایک ہلکی سی شناسائی کا تاثر تک نہیں۔ اسے تو یاد بھی نہیں کہ سید حدید قوسین بھی کوئی تھا ۔" وہ جیسے گہرے دُکھ اور ملال کے زیرِ اثر تھا۔ زاور کا چونک اٹُھنا واجب تھا

۔"کس کی بات کر رہا ہو توُ؟" زاور نے بےیقینی سے پوچھا تو وہ دھیرے سے ہنس پڑا ۔

"جیسے تو جانتا نہیں، مَنّت کی بات کر رہا ہوں۔" نام لیتے ہی اس کے چہرے پر شدید اذیت بھرے تاثرات ابُھر آئے، زاور کو برُی طرح جھٹکا لگا ۔

"کیا۔۔۔۔بھابھی سے مِلا ہے تُو؟ کیسے، کہاں، کب؟؟ اس کے بےیقین سوالوں کی ایک لمبی قطار تھی جس کا جواب حدید دینے کے قابل نہیں تھا ۔

"تیری تلاش ختم ہو گئی ہے یار پھر توُ اِتنا ادُاس اور پریشان کیوں ہے؟؟" دوسری چیئر پر بیٹھتے ہوئے وہ حیرت بھری سنجیدگی سے بولا ۔

"تلاش ختم ہوئی ہے میرے دوست، آزمائش نہیں۔" وہ ایک گہری آہ بھر کر رہ گیا۔

؎ جس سے مِلنے کی تمنا میں کٹی عمر

ہاتھ جب اسُ نے بڑھایا تو مِلایا نہ گیا۔۔۔۔

زاور نے دُکھ سے اپنے جگری یار کو دیکھا جو بےحد بےچین تھا اور

جو ناجانے کب سے اپنی عمر گنواتا آ رہا تھا ۔

۔۔۔۔@۔۔۔۔۔@۔۔۔۔۔@۔۔۔۔۔@۔۔۔۔

؎ روزِ محشر خُدا سے کہوں گی رحم کر سائیاں

میں تیرے ماننے والوں کو جھیل کر آئی ہوں۔۔۔

گھر آتے ہی اس نے تمام بتیاں جلا دیں۔ آہستہ روی سے چلتے ہوئے آ کر اس نے اپنا بیگ سینٹرل ٹیبل پر رکھا اور خود بھی دھپ سے صوفے پر جا بیٹھی۔ جیسے ہی میٹنگ روم میں کسی کی کرسی دھکیل کر جانا یاد آیا تو بوُجھل دِل کے ساتھ اس نے سَر جھٹکا ۔

"مُجھے تم مُصیبت کے وقت کیوں نہیں مِلے سب کی طرح حدید قوسین۔" وہ دھیرے سے بڑبڑاتے ہوئے مُسکرائی۔ وہ بس یوں اکیلے میں ہی مُسکراتی تھی کیونکہ گھر کا سناٹا اسُکے کانوں کو بےحد بَھلا لگتا تھا۔ بَھرے پڑے گھر میں رہنے والی مَنّت اِمام کو اکیلے، دُور سناٹوں میں رہنے کا عادی بننے میں محض دو ماہ لگے اور اب تو وہ آٹھ سالوں کا طویل عرصہ گُزار آئی تھی۔

سب جھٹک کر وہ اوپن کچن کے کاونٹر کے سامنے رکھے ہوئے سٹول پر آ بیٹھی اور پانی گلاس میں ڈال کر گھونٹ گھونٹ پینے لگی ۔

وہ ماضی کو فراموش کر ہی چکی تھی، اسُ آسیب سے آزاد ہو گئی تھی مگر آج اسُ شخص کا آنا پھر سے مَنٗت امِام کو کانٹوں پر دھکیل گیا تھا ۔

۔۔۔۔@۔۔۔۔۔@۔۔۔۔۔@۔۔۔۔@۔۔۔۔

بیسمنٹ میں کھڑا شخص جس کی روشنی کی سمت پشت تھی اور رُخ اندھیرے کی طرف وہ مکمل کا لے لباس میں ملبوس تھا، سیاہ کالا۔ وہ آدھا جُھکا ہوا کچھ کرنے میں مصروف تھا۔ اور پھر وہ بالکل سیدھا ہو

کر پلٹا اور اس نے ہاتھ مار کر بیسمنٹ کی ساری روشنیاں جلا ڈالیں ۔

ایک طرف بنے ریک کو کُھول کر اسُ نے تیزی سے دو پھل والے چاقو نکالے اور جُھک کر باری باری دونوں گُھٹنوں پر لگے اِسٹریپ میں اڑاس لیئے۔ پھر وہ ایک شیشے کے بنے ہوئے خلا کی سمت آیا جس کے اندر طرح طرح کی جدید بندوقیں، پسٹلز اورمُختلف قسم کا اسلحہ تھا۔ شیشے کو کُھول کر اس نے دو جدید پستول نکال کر انُھیں لوڈ کیئے اور انُھیں بھی کالی جیکٹ کے ہک میں اڑاس لیئے۔

مکمل تیاری کے بعد وہ دوبارہ اندھیرے میں گیا اور وہاں سے کچھ پہن کر جب وہ روشنی میں آیا تو اسکے سَر پر کالا ہڈ اور چہرے پر سفید ماسک تھا۔ ویسا ہی ماسک جو جادوگر وغیرہ پہن کو اپنا شو کرتے ہیں۔ ماتھے سے لے کر ٹھوڑی تک اسکا مکمل چہرہ ماسک تلے تھا۔ ہاتھوں میں سیاہ دستانے پہن کر اس نے انُکا مُکہ بنایا اور پھر تیزی سے بیسمنٹ کی سیڑھیاں پھلانگ کر باہر نکل آیا۔

وہ شاید گھر یا کسی سٹوریج ہاوس کا پھچلا حصہ تھا۔ وہاں سے آ کر اس نے شیڈ کے نیچے کھڑی ہیوی بائیک سے ہیلمٹ پہنا اور بیٹھ کر کِک لگائی۔ "زوں" کی تیزر آواز کے ساتھ اسکا بائیک بندوق سے نکلی ہوئی

گولی کی طرح نکلا اور اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو گیا ۔

۔۔۔۔۔@۔۔۔۔۔۔@۔۔۔۔۔۔@۔۔۔۔۔۔@۔۔۔۔

اسی کیس کی فائل جو وہ اس دن آرمی کے ساتھ ڈسکس کر رہی تھی آج اسی کی حتمی رپوڑت جمع کروانے کے لیئے وہ یہاں دوبارہ موجود تھی۔

"لیفٹینٹ جنرل قوسین صاحب یہاں آج موجود ہیں؟ کاونٹر پر کھڑے ہوکر اس نے پوچھا تو کاونٹر گرل نے مُسکرا کر اسے اندر جانے کا اِشارہ کیا ۔

انُکے آفس کا دروازہ کھٹکا کر جب وہ اندر آئی تو اُن کے سامنے سَر جُھکا کر بیٹھے شخص کو دیکھ کر ایک پل کے لیئے اسکا دِل ساکن ہوا تھا مگر پھر رواں دواں ہو گیا اور وہ ماضی کو جھٹک کر دھیرے سے مُسکراتے ہوئے آگے بڑھی۔ قوسین صاحب کی باتوں کے جواب میں "ہوں ہاں" کرتے ہوئے اُس نے قدموں کی آہٹ پر سَر اٹھا کر دیکھا تو نگاہ وہیں ٹھہر گئی۔

"اسلام و علیکم سَر، میں یہ فائل آپ کو دینے آئی ہوں فائنل فورنسیک رپورٹ کے ساتھ۔" انُکو فائل تھماتے ہوئے اُس نے مودبانہ لہجے میں

کہا۔

"وعلیکم اسلام، بیٹھ جاؤ بیٹا۔" انہوں نے فائل پکڑتے ہوئے خوشدلی سے کہا تو وہ سَر ہلا کر انُکے سامنے والے صوفے پر بیٹھ گئی۔ وہ شاید واقعی میجر حدید کی مو جودگی کو بھُلا بیٹھی تھی جو اِردگرد سے بےپرواہ بس دُکھ اور مُحبت سے اُسے دیکھے جا رہا تھا ۔

قوسین صاحب نے ایک سِرسِری نگاہ حدید پر ڈالی تو چونک کر اُسکی نگاہوں کے تعاقب میں دیکھا۔ حدید بِنا پلک جھپکے بہت غور اور اپنائیت سے سائیڈ پر بیٹھی ڈاکٹر اِمام کو فرصت سے دیکھ رہا تھا اور پھر انہوں نے ڈاکٹر اِمام کو دیکھا جو عام سے تاثرات کے ساتھ اُن کو کیس کے بارے میں تھوڑا سا بریف کر رہی تھی۔

"کہیں یہ وہی لڑکی تو نہیں؟" انُہوں نے چونکتے ہوئے ڈاکٹر مَنّت کو اب کی بار غور سے دیکھتے ہوئے سُوچا کیونکہ میجر حدید نے آج تک

کسی کو بھی نظر بھر کر اِتنی فرصت سے دیکھا تک نہ تھا سوائے ایک ہستی کے تو کیا وہ وہی تھی؟؟ ؟

اور اُدھر حدید کے کانوں میں اُس کی پُرجوش سی آواز گونجی۔ "اُو تو آپ آرمی والے ہیں، تبھی میں سوچوں کے بدمعاشوں کو اِیسے کون دُھو سکتا ہے۔" مُسکراتی ہوئی آواز پر کیپٹن حدید نے دِلچسپی سے اُس کی چمکتی آنکھوں کو دیکھا اور بےساختہ ہنس پڑا کیونکہ وہ اُس ڈری سہمی لڑکی سے اب کافی مُختلف لگ رہی تھی ۔

"سچ بتائیں وہ کالے نقاب میں جو بندہ تھا جس نے تین بار میری مدد کی وہ آپ ہی تھے نہ؟؟" آنکھوں میں ڈھیروں تجسس اور یقین کے جگنو لیئے وہ حدید کے دِل میں اپنی جڑیں مضبوط کر چکی تھی۔ اُسکے پُریقین لہجے پر وہ بےساختہ چونکا ۔

"آپ سے کس نے کہا اِیسا؟" جوس کا ٹِن اُس کی سِمت بڑھاتے ہوئے حدید

مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

About the Writer

مصنفہ: Marjaan Qutab

Marjaan Qutab کے قلم سے لکھے گئے مزید بہترین ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔

مصنفہ کے تمام ناولز

مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔

Similar Novels

Frequently Asked Questions

Who is the mysterious ‘Hamzad’ in the novel?

The ‘Hamzad’ is revealed to be Dr. Mannat, who has been operating under this alias to assist Hadeed’s father and others.

What is the nature of Hareem’s condition?

Hareem is blind due to a psychological incident, which has left her traumatized and sensitive to her surroundings.

Why does Sufwan cast Maida out of his house?

Sufwan casts Maida out due to the breakdown of their relationship and the toxic dynamics that had developed between them.

What is the relationship between Hadeed and Hurmat?

Hadeed and Hurmat were twin siblings, and Hurmat’s past connection with Shahsawar Alam is a significant emotional thread in the story.

Does Mannat forgive her brothers at the end?

No, Mannat explicitly states that she is not the type of person who forgives easily, reflecting her firm stance against their past actions.

اگر آپ کو ناول ڈاؤنلوڈ کرنے یا پڑھنے میں کوئی مسئلہ ہو رہا ہو تو ہم سے رابطہ کریں:

👁 1.9K Views

5 thoughts on “Humzad by Marjaan Qutab Complete Novel”

Leave a Comment