Man o salwa by Umaira Ahmed complete novel review.

Man O Salwa by Umaira Ahmed which is regarding the Rizq-e-Halal and Rizq-e-Haram,. It shows the double standards of our society and the importance of ‘Halaal Rizq’ for the inner peace. It is a story about the curses of poverty that lead to extreme kinds of materialism, that how poverty spoils human emotions and change blood relations. Zainab, Shiraz, Karam Ali, Zarri and Jamal are belongs to poor family and struggling to change their life style and forgot the ethics and moral values and their relations to achieve that.
Umaira Ahmed is a talented Digest Writer who wrote many famous Urdu novels and drama scripts. Her writings are not only true representative of our culture and our society but, also at the same time they touch our hearts and souls. Man O Salwa by Umaira Ahmed is an intense story also taken for Hum Tv drama in 2007 with the same name. Man O Salwa fitstly published in monthly Khawateen DIgest.

Man O Salwa by Umaira Ahmed Summery

Zainab Zia aka Zaini is an extremely beautiful and pious girl who is deeply in love with her cousin and fiancé Sheraz. She is the most obedient, loving and caring and religious daughter of a religious man who had always stuck to Rizq-e-Halal. He is a clerk in income tax department.
Sheraz is a young boy, who is doing preparation for CSS and is a very intelligent talented person. He doesn’t like his fiancé due to his poverty but never shows it to her and takes advantages of her love and caring. He don’t like her father moral values and spoke ill of her father and his “Rizq-e-Halal mania” Zainab is blind in his love that she can’t see his materialistic thinking. Sheraz passes the examination for the civil services with brilliant marks. In the lust of a higher social status he leaves Zainab and marries with Sheena who belongs to a very rich family. He ends his relation with Zainab by spreading rumors and false stories about her in the neighborhood. Zainab really hurts with all this and realizing that poverty was the reason of her misery. She is caught up in a compulsive desire to earn as much money as she could in the shortest time possible. She plans to take revenge and start working as a model and later as a film star. Her father died with that shock and her mother kicked out her from the family but after some time due to financial problems they come back to her and she accept them and proves them the power of money. Zainab forgets the difference of Haram and Halal and gets involved in immoral activities.
Karam Ali is the boy of a poor family who is eldest in his siblings and engaged with her cousin Arfa. Karam faces a lot of difficulties and hardships in different phases of life. He struggled very hard for the needs of his family. He was indeed very dutiful and protective of his family. Karam Ali was more than poor from Sheraz but unlike him, he never considered the possibility of doing it through unlawful means.
He went to Middle East for job and earns a lot of money but his family expends all of his earning. Later he met Shaukat who is an eccentric billionaire. Karam starts working with him. On his death, Shaukat leaves all his property for Karam. Now his family is getting rich and they don’t like their old relatives who are poor so they end his engagement with his fiancé Arfa whom he really loves. They arranged his marriage to Zari who is a very beautiful and too young to him.
Zari also from a poor family and has a desire to escape the clutches of poverty. She has a boyfriend Jamal but she leaves him due to wealth of Karam. When Karam gets to know the truth that she marrie him due to financial shelter and also that his wife loves her boyfriend Jamal and she met with him after marriage, He divorce her and let her to be with Jamal and even gives her financial help. After some time Karam comes to know that Zari has become a hooker. She later gets killed by her greedy husband Jamal.
Karam Ali produces a film in which he offers to Zainab for a main role. She signed the film and they meets for the first time. Zainab, upon meeting and spending time with Karam, begins to develop feelings of affinity for him and also gets to know that he is a huge fan and adorer of her. He neither take advantages of her nor he bothered about the rumors regarding Parizaad spread in the entire industry. Zainab impressed with his attitude.
Sheraz is living an unhappy life with his wife because she treats him like a pet dog and he cannot even break up with her as he owes a lot of money to his father-in-law which he would have to repay in case of a divorce. He came to know that Sheena was married before him and has a son. Her ex-husband comes to his home to meet her and Sheraz will have to keep his mouth close.
After some time Zainab happens to meet Sheraz once again and determined to take revenge. She called him in a guest house and involved him in a scandal. Sheraz have to go to police station and lost his social status. His wife Sheena divorces him and she, along with her father, leaves him to be as he is in the police station. All of his relatives refuse to help him. He requests Zainab to help him for the sake of her late father and Zainab gets him out.
Now Zainab is free from his revenge and she left the modeling and all other activities. She sold her father house and went to Canada and starts living a life free of all sins. Zainab works in a departmental store is own by Karam Ali. She meets Karam Ali but she ignored him. Karam Ali likes her and meets her several time and and they begin to spend time with each other and slowly develop a feeling of love for each other. He invites her to his home to meet with his mother but his but she insults and demeans her, forcing Zainab to leave the house. Karam get angry with his family due to their behavior and he claims that his mother and brother have used him just for amassing wealth to fulfill their needs and to uplift their social status. Karam leaves tormented in search of Zainab. And while looking for her, Karam finds all the things he had given her left at various points on a path that leads to her apartment. But by the time Karam reaches, Zainab had already committed suicide by jumping from the balcony.

من و سلویٰ ہمارے معاشرتی رویوں کی عکاس ایک ایسی تحریر ہے جس میں مصنفہ عمیرہ  احمد نے رزق حلال  اور حرام کو اپنا موضوع بنایا ہے۔ مصنفہ نے بہت خوبصورتی کے ساتھ غربت و افلاس کی زندگی اور اس  زندگی سے نجات حاصل کرنے کے لئے کی گئی تگ و دو میں خونی  رشتوں کے تقدس کی پامالی ، اخلاقی اقدار  اور مذہبی اقدار کے زوال کی نشاندہی کی ہے۔

کہانی کے مین کردار زینب، شیراز، کرم علی، زری اور جمال ہیں جو کہ غریب خاندان سےتعلق  رکھتے ہیں اور اپنے سوشل سٹیٹس میں تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔  مگر ان میں سے اکثر دولت کے حصول میں ہر جائز ناجائز زریعہ اختیار کرتے ہیں۔

زینب ضیاء بہت خوبصورت اور مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے ۔ اسکے والد انکم ٹیکس کے محکمہ میں کلرک ہیں مگر زندگی بھر انہوں نے اپنی اولاد کی پرورش رزقِ حلال پر کی ہے۔ اس بنا پر انکے گھریلو حالات خراب ہیں مگر وہ صبر و شکر کے ساتھ گزارہ کر رہے ہیں۔ زینب اپنے خالہ کے بیٹے شیراز کے ساتھ پیار کرتی ہے اور ان دونوں کی منگنی ہو چکی ہے۔ شیراز سی ایس ایس کا امتحان دے رہا ہے اور قوی امید ہے کہ وہ شاندار طریقے سے پاس ہو جائے گا کیونکہ اس کا تعلیمی ریکارڈ بہت شاندار ہے۔  شیراز بھی مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے اور سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد اپنے گھریلو حالات سدھارنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ وہ زینب کی خوبصورتی سے متاثر ہے مگر کسی امیر  گھرانے کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے تا کہ ایک ہی جست میں زندگی کی دوڑ میں سب سے آگے نکل جائے۔ وہ زینب کے والد کی ایمانداری کو انکی بیماری قرار دیتا ہے جس کے باعث زینب کی فیملی بدترین حالات میں رہ رہی ہے۔  مگر زینب اسکے عشق میں اتنی بری طرح سے گرفتار ہے کہ وہ اسکے خیالات کی بھی پرواہ نہیں کرتی۔

شیراز کا رزلٹ آتا ہے تو حسب توقع اس نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اسکو ایک اچھی جاب مل جاتی ہے اور اب وہ زینب سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے کسی مناسب موقع کی تلاش میں ہے جو کہ جلد ہی اسکو مل جاتا ہے۔ زینب کو محلے میں ایک لڑکا تنگ کرتا ہے اور ایک دن وہ زینب کو زبردستی ایک خط دے رہا ہوتا ہے تو شیراز دیکھ لیتا ہے۔ وہ اس بات کو بہانہ بنا کر نہ صرف زینب کو پورے خاندان میں بدنام کرتا ہے بلکہ اس سے منگنی بھی توڑ دیتا ہے۔ شیراز کی فیملی بھی اب اپنے غریب رشتہ داروں سے تنگ آ چکے ہیں اس لئے وہ شیراز کی حمایت کرتے ہیں۔  اب اسکا راستہ صاف ہو چکا ہے اور وہ اپنے ایک سینئر کی بیٹی شیناسے شادی کر لیتا ہے جو کہ اپر کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔ شینا کے والد شادی کے تحفے میں اسکو ایک بنگلہ گفٹ کرتے ہیں  تو شیراز کے سب گھر والے اس میں شفٹ ہو جاتے ہیں جس پر شینا کا موڈ خراب ہو جاتا ہے۔ وہ شیراز کو صاف الفاظ میں بتا دیتی ہے کہ اسکے والد نے اسکے لئے ایک داماد خریدا ہے اس لئے وہ اس سے کوئی امید وابستہ نہ کرے اور اپنے والدین کو کہیں اور رکھے۔ شیراز صبر کا کڑوا گھونٹ بھر کر خاموش رہ جاتا ہے۔بعد میں شیراز کو پتہ چلتا ہے کہ شینا کی پہلے بھی شادی ہو چکی تھی جس سے طلاق کے بعد اسکی شادی شیراز سے کروائی گئی اور اسکا ایک بیٹا بھی ہے پہلے شوہر سے۔ شیراز کو یہ سب جان کر بہت غصہ آتا ہے مگر وہ بے بس ہوتا ہے۔ شینا کا رویہ شیراز کے ساتھ بہت خراب ہے اور وہ اسکو پالتو کتے کی طرح سے ٹریٹ کرتی ہے۔

زینب کو شیراز کی حرکت کا بہت صدمہ ہوتا ہے اور وہ سمجھ جاتی ہے کہ یہ سب شیراز نے ایک پلان کے تحت کیا ہے۔ وہ سمجھ جاتی ہے کہ شیراز نے اپنا مقصد حاصل کرنے کے لئے اسکو استعمال کیا اور بعد میں اس سے اپنا پیچھا چھڑا لیا۔ اب اسکو دولت کی طاقت کا اندازہ ہوتا ہے اور وہ ہر قیمت پر بےپناہ دولت حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ وہ اپنی ایک دوست کے زریعے ماڈلنگ کی فیلڈ میں چلی جاتی ہے جہاں راتوں رات اسکی خوبصورتی کی وجہ سے اسکو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ جس دن اسکا پہلا شو ہوتا ہے اسی دن اسکے والد ہارٹ اٹیک کے باعث جان سے چلے جاتے ہیں مگر ایڈورٹائزنگ کمپنی کا مالک  زینب سے یہ خبر چھپا لیتا ہے۔  بعد میں جب زینب کو پتہ چلتا ہے تو وہ اسکے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیتی ہے جس سے اسکو بہت نقصان ہوتاہے۔
اب زینب فلموں میں قسمت آزمائی کرتی ہے اور راتوں رات  سٹار بن جاتی ہے۔ اسکا فلمی نام پری زاد رکھا جاتا ہے۔ اور اس کا شمار ملک کی ٹاپ کی ہیروئن میں ہونے لگتا ہے۔ مگر اس سب میں شراب ،سگریٹ نوشی اور بہٹ سی دوسری برائیوں میں مبتلا ہو چکی ہے۔ اور اسکے گھر والوں نے اس سے قطع تعلق کر رکھا ہے۔ والد کی وفات کے بعد اسکے گھر کے حالات بہت خراب ہیں ۔ جب زینب کو پتہ چلتا ہے تو وہ سب کو اپنے ساتھ لے آتی ہےاور  دولت کی طاقت سے گھر والوں کے سب مسائل حل کر دیتی ہے۔

کرم علی نے ایک بہت غریب گھر میں آنکھ کھولی ہے۔ وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہے۔ بچپن سے ہی وہ محنت مزدوری کر کے اپنے والدین کا ہاتھ بٹانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ اسکی اپنی کزن عارفہ سے منگنی ہو چکی ہے اور وہ اس کو بہت پسند کرتا ہے۔ اسکے والدین اسکو کمائی کرنے کے لئے مڈل ایسٹ بھیج دیتے ہیں جہاں  وہ محنت مزدوری کر تا ہے۔کرم علی کو برص کا مرض لاحق ہو چکا ہے۔ ایک دن اسکو ایک عرب شیخ کے ہاں ملازمت مل جاتی ہےجہاں اسکو گھوڑوں کے اصطبل میں رکھا جاتا ہے کیونکہ انکا اعتقاد ہے کہ اسکی وجہ سے شیخ کے گھوڑے نہیں مریں گے۔  کیونکہ اسکے جسم پر برص کا ایک خاص نشان موجود ہے۔ یہاں کرم علی کو اچھی تنخواہ دی جاتی ہے مگر اسکی زندگی خطرے میں ہے۔کرم علی کی بدولت اب اسکے گھر والوں کے حالات اچھے ہیں۔ اس لئے اب انکو اپنے غریب رشتہ داروں میں خامیاں نظر آنےلگی ہیں۔

کرم علی کے جسم پر برص کے داغ بڑھنا شروع ہوتے ہیں تو اسکی جان چھوٹ جاتی ہے۔ اب وہ عرب شیخ کے ساتھ باہر کے ملکوں میں جاتا ہے تو  کینیڈا میں ایک بار میں فرش  صاف کرنے کی ملازمت حاصل کر لیتا ہے ۔ یہاں اس کی ملاقات شوکت سے ہوتی ہے جو کہ ایڈز کا مریض ہے اور بہت دولتمند ہے۔ کرم علی اسکی بہت خدمت کرتا ہے ۔ مرتے ٹائم وہ اپنی سب دولت  کرم علی کے نام کر جاتا ہے۔ اب  کرم علی بے انتہا دولتمند ہے اور اسکی وجہ سے اسکے گھر والے  اب اپر کلاس میں شمار ہونے لگے ہیں ۔مگر وہ سب مکمل طور پر کرم علی پر انحصار کرتے ہیں۔  وہ اب اپنے پرانے محلے اور رشتہ داروں سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔وہ عارفہ سے اسکی منگنی توڑ دیتے ہیں اور اسکی شادی زری سے کر دیتے ہیں جو کہ ایک غریب گھرانے سے ہے مگر اونچی زندگی کے خواب دیکھ رہی ہے۔انکے خیال میں زری ان سے دب کر رہے گی اور وہ کرم علی کو ان سے علیحدہ نہیں کرے گی تا کہ انکی آمدن بند نہ ہو۔

زری جمال کو پسند کرتی ہے جو کہ ایک آوارہ اور نکما شخص ہے۔ مگر دولت کی خاطر وہ جمال کو چھوڑ کر کرم علی سے شادی کر لیتی ہے۔ کرم علی اس سے بہت زیادہ بڑی عمر کا ہے اور وہ زری کو پسند نہیں آتا۔ وہ چھپ کر جمال سے ملتی رہتی ہے۔ مگر کرم علی کو پتہ چل جاتا ہےتو وہ اسکو طلاق دے دیتا ہے اور اسکی مالی مدد بھی کرتا ہے ۔ زری کے پاس اب دولت بھی ہےاور وہ جمال سے شادی کر لیتی ہےمگر جمال اسکی سب دولت جوئے اور شراب میں اڑا دیتا ہے اور زری کو مجبور کرتا ہے کہ اسکے اخراجات پورے کرنے کے لئے جسم فروشی کرے۔ زری کو اب کرم علی کے ساتھ اپنے خراب سلوک پر افسوس ہوتا ہے۔ ایک دن جمال نشے کی حالت میں زری کا قتل کر دیتا ہے۔

کرم علی پری زاد کا مداح ہے وہ اسکی خاطر فلم بناتا ہے جس میں وہ پری زاد کو ہیروئن لیتا ہے۔ پری زاد فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لیتی ہے۔ اس مقصد کے لئے وہ کینیڈا میں کرم علی کے فلیٹ میں رہتی ہے  مگر اسکو شدید حیرت ہوتی ہے جب کرم علی اس پر بری نظر نہیں ڈالتا۔  وہ کرم علی متاثر ہوتی ہے۔ مگر ظاہر نہیں ہونے دیتی۔

کچھ عرصے بعد زینب کی ملاقات شیراز سے ہوتی ہے تو اسکو سب کچھ یاد آ جاتا ہے ۔ وہ شیراز کو پھنسانے کے لئے ایک منصوبہ بناتی ہے۔ وہ شیراز  کو ایک ریسٹ ہاؤس میں بلاتی ہے تو شیراز اسکو بتاتا ہے کہ اسکو چھوڑنے کے بعد اسکی زندگی میں بھی کبھی سکون نہیں رہا۔ شیراز سمجھتا ہے کہ زینب ابھی تک اسکی محبت میں گرفتار ہے۔مگر جب پولیس کا چھاپہ پڑتا ہے ادھر تو تب اسکو سمجھ آتی ہے۔پولیس ان دونوں کو گرفتار کر لیتی ہے جہاں زینب تو ضمانت پر رہا ہو جاتی ہے مگر شیراز کو چھڑوانے کوئی نہیں آتا۔ شینا اس سے طلاق لے لیتی ہے اور اسکی ملازمت بھی ختم ہو جاتی ہے۔ اب شیراز زینب کو اسکے والد کا واسطہ دیتا ہے تو وہ اسکو رہا کروا دیتی ہے۔

زینب کا انتقام پورا ہو جاتا ہے تو وہ شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی کرلیتی ہے۔اور سب چھوڑ چھاڑ کر کینیڈا میں چلی جاتی ہے جہاں وہ ایک سٹور میں ملازمت کرنے لگ جاتی ہے۔ ایک دن اسکی ملاقات کرم علی سے ہوتی ہے جو اسکو وہان دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ آہستہ آہستہ وہ دونوں قریب آ جاتے ہیں اور کرم علی اس کو شادی کی آفر کرتا ہے۔ وہ اسکو اپنی فیملی سے ملوانے لے جاتا ہے  جہاں اسکی ماں اور باقی گھر والے زینب سے بہت برا سلوک کرتے ہیں ۔ وہ کرم علی کو کہتے ہیں کہ زینب نے اس کی دولت کے لئے اس سے شادی کی ہے اور وہ شادی کے بعد دوبارہ فلم نگری میں چلی جائے گی۔ کرم علی کچھ دیر کے لئے انکی باتوں میں آ جاتا ہے جس کا زینب کو بہٹ دکھ ہوتا ہے اور وہھ اسکے گھر سے نکل جاتی ہے تو  کرم علی کو احساس ہوتا ہے کہ اس نے غلطی کر دی ہے۔ وہ اپنی ماں سے کہتا ہے کہ انہوں نے اس کے ساتھ ہمیشہ غلط کیا ہے ۔ وہ اسکو بس پیسہ بنانے والی مشین سمجھتے رہے ساری زندگی اور ان سب کو اسکی خوشی کا کوئی احساس نہیں۔ کرم علی زینب کے پیچھے جاتا ہے تو وہ دیکھتا ہے کہ اس نے راستے میں بیٹھنے والے سب فقیروں میں اس کی دی ہوئی سب چیزیں بانٹ دی ہیں۔ وہ اس کے گھر جاتا ہے مگر تب تک زینب اپنے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر چکی ہوتی ہے۔

Download Link

Man O Salwa by Umaira Ahmed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *