Teri Beti Bhi Aurat Hai by Durr e Haala Complete Novel

Teri Beti Bhi Aurat Hai by Durr e Haala Complete Novel

Teri Beti Bhi Aurat Hai by Durr e Haala — About the Novel

Teri Beti Bhi Aurat Hai by Durr e Haala is a poignant exploration of the systemic challenges faced by women in contemporary society. Through the lens of a television journalist, the narrative examines the intersection of domestic violence, societal expectations, and the true essence of Islamic rights. This story challenges the prevailing narratives surrounding gender equality and feminism, urging readers to reflect on the disconnect between religious teachings and the lived realities of women.

It is a raw, unfiltered look at the voices that have been silenced by patriarchal structures and cultural misconceptions.

Novel Summary in Urdu

یہ افسانہ عورتوں پر ظلم کے خلاف لکھا گیا ہے۔ پاکستان میں تقریباً ہر عورت سرواؤ کر رہی ہے۔ کوئی ریپ سے، کوئی تشدد سے، کوئی ذہنی ٹارچر سے، کوئی شوہر کی بے توجہی سے تو کوئی کسی طرح ظلم کی چکّی میں پِس رہی ہے۔ میں نے بس ایک مظلوم اور ایک بہادر عورت کو بیک وقت دکھایا ہے۔ عورت مارچ میں لگنے والے نعروں کا دوسرا رخ دکھانے کی کوشش کی ہے جو شاید کسی پروپیگنڈے کا شکار ہو گئے تھے۔

میں نا تو فیمنیسٹ ہوں نا کبھی عورت مارچ میں شرکت کی ہے۔ مجھے ضرورت ہی نہیں پڑی الحمدللہ مگر ہر عورت کو اس کے جائز اسلامی حقوق نہیں ملتے۔ یہ بات یاد رہے۔ یہ افسانہ ایسی ہی حقیقی عورتوں کی روداد ہے جن کی آواز کو دبا دیا گیا تھا۔ اسلام ایک سچا، پکا دین ہے ہمیں کسی مغربی تحریک کی یا کسی دوسرے مذاہب کی ضرورت نہیں۔

مگر سوال یہ ہے کہ اسلام کے ہوتے ہوئے مسلمان عورت کو فیمینزم کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ قصور وار کون ہے؟ سوچیے گا ضرور! Genre: Gender Equality, Social Realism, Patriarchy, Feminist Fiction. Summary/One liner: This Afsana is based on women Islamic rights, gender equality, Islam vs Feminism.

Novel Detailed Summary in English

The narrative centers on Sana Naaz, a dedicated news anchor who hosts the show 'Bolo Apne Haq Ki Khatir'. Frustrated by the constant stream of reports regarding violence against women, Sana uses her platform to confront societal norms and the controversial views held by figures like SSP Javed.

The story highlights the stark contrast between public rhetoric and private suffering, particularly through the tragic experiences of women like Zara, who endures domestic abuse, and Sara, who shares her harrowing account of violence and lack of justice.

As Sana covers the Aurat March in Islamabad, the novel delves into the complexities of the feminist movement in Pakistan. It questions why, in a society governed by Islamic principles, women feel the need to turn to Western-inspired movements to seek their rights. The author presents a critical perspective, suggesting that the core issue lies not in the lack of rights provided by Islam, but in the failure of society to uphold them.

The story juxtaposes the lives of those who suffer in silence with the public discourse that often ignores or misrepresents their pain.

Through the character of Yusuf, Sana’s husband, the narrative also offers a glimpse into supportive domestic dynamics, contrasting this with the toxic environments faced by other characters. The plot reaches a somber turning point when the consequences of unchecked domestic violence and societal apathy culminate in a tragic loss, forcing the characters and the audience to confront the ultimate price of silence.

By weaving together personal testimonies and broader social commentary, the novel serves as a mirror to the realities of women in Pakistan, challenging the reader to identify the true culprits behind the systemic oppression of women. It is an invitation to reconsider the role of faith and social responsibility in ensuring justice and dignity for every woman.

Genre

Social Realism

Key Themes

  • Women Islamic rights
  • Domestic violence
  • Patriarchy
  • Social justice
  • Feminism vs Islam

Short Scene from the Novel

“میرے جسم پر اللہ کے بعد میرا حق ہے۔ کوئی میرے ساتھ زبردستی نہیں کر سکتا۔ کوئی میرا ریپ نہیں کر سکتا۔ کوئی مجھے چھو نہیں سکتا۔ کوئی میرا قتل نہیں کر سکتا۔ مگر میرے ساتھ بہت کچھ ہوا ہے… اس بینر پر موجود نعرے کو غلط رنگ دے کر میری آواز دبانے کی کوشش کی گئی۔ پروپیگنڈا بھی ہوا ہے… بیرونی عناصر نے بھی فائدے اٹھائے ہیں… عورتوں کو بے حیائی کا فروغ دینے کے لیے فنڈنگ بھی ہوئی ہے۔ نازیبا لباس میں عورت مارچ کے نام پر ڈانس پارٹیاں بھی ہوئی ہیں، غلط حرکات بھی ہوئی ہیں۔ اسے سب نے کوریج دی، مذہبی طبقے نے شور مچایا، مردوں نے برا بھلا کہا مگر اس سب میں میری آواز؟ وہ کہیں دب سی گئی۔ میرا ریپ کیا گیا… مجھ پر تشدد کیا گیا مگر مجھے انصاف نہیں ملا۔ میں اس حق کا مطالبہ کرتی ہوں جو اسلام نے مجھے دیا تھا مگر اس معاشرے نے چھین لیا۔”

*** اب عورتیں آدھی ننگی ہو کر نکلیں گی تو مرد تو دیکھے گا نا.. پھر کتوں کی طرح نوچے گا بھی۔” اس نے بے پرواہی سے عورت کو قصوروار ٹھہرایا۔ نیوز روم میں کھلبلی مچ گئی۔ سب اپنے کام چھوڑ چھاڑ کر سکرین دیکھنے لگے تھے۔ “یعنی آپ کے نزدیک مرد کتا ہے اور اسے خود پر قابو نہیں۔” وہ ایک فاتحانہ مسکراہٹ تھی۔ جاوید گھبرا گیا۔ “مرد کی تضحیک ہے یہ۔ عورتوں کو چاہیے مردوں کی عزت کریں۔ بڑا رتبہ ہے مردوں کا دین میں، عورتوں کو چاہیے پردہ کریں تاکہ ایسے واقعات ہی نہ ہوں۔” ایک بے تکی بحث کا آغاز ہو چکا تھا۔ “مرد خود اپنی عزت کریں اور خود کو جانوروں سے نہ ملائیں تو ہر عورت عزت کرے گی۔ دوسرا یہ کہ نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم تو مرد کو بھی ہے کیا وہ حشر میں اپنے اعمال کا جواب دہ نہیں ہو گا؟” ثناء نے نگاہ اٹھا کر جاوید صاحب کو دیکھا۔ “جس لڑکی کا ریپ ہوا وہ برقعے میں تھی.. مکمل پردے میں مگر ریپ کیوں ہوا؟ مرد کے بے لگام نفس کی وجہ سے۔” جاوید نے ابرو اچکائی جیسے یہ بات اسے کچھ ہضم نہ ہوئی ہو۔ **

Download Novel

نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Editor note: Download URL missing — replace ADD_DOWNLOAD_URL_HERE before publishing.

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

افسانہ:

"تیری بیٹی بھی عورت ہے"

بقلم: دُرِّ ہالہ

مغرب ہونے کو تھی۔ وہ افسردہ چہرے کے ساتھ ہلکا میک اپ کیے، سادہ شلوار قمیض میں ملبوس سر پر دوپٹہ سلیقے سے ٹِکائے سٹوڈیو میں تیار بیٹھی تھی۔

کیمرہ کی روشنی میں اس نے بوجھل نگاہیں لیے سامنے کھڑے کیمرہ پرسن کو دیکھا۔ وہ ریکارڈنگ شروع کرنے لگا تھا۔ وہ مائیک سیٹ کرتی سیدھی ہوئی۔

"کراچی سے افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔ ملزم نے لوہے کے روڈ سے وار کر کے بیوی کو قتل کر ڈالا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ذاتی رنجش پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کیا۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی اور گھر میں واقعے کے دوران کوئی اور موجود نہ تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ گھریلو جھگڑا تھا یا پھر غصے، عدم برداشت اور معاشرتی رویوں کا خطر ناک نتیجہ؟"

وہ آہستہ آہستہ الفاظ پر دباؤ دیتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں خبر پڑھ رہی تھی۔ جذبات پر قابو کیے چہرے پر سنجیدگی اور نرمی بیک وقت برقرار رکھے۔

"کرائم رپورٹر تنویر جائے وقوعہ پر ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ جی بتائیے تنویر آخر کیا وجہ بنی اور کیا پولیس کی طرف سے اب تک کوئی رپورٹ سامنے آئی ہے؟"

وہ اب سکرین پر ایک کونے میں ابھرنے والے کرائم رپورٹر سے مخاطب تھی جو اس واقعے کی تفصیلات شئیر کر رہا تھا۔ دو منٹ کی خبروں کے بعد کمیرہ بند ہوا۔ یہ وقفے کا وقت تھا۔ سٹوڈیو کی لائیٹس بھی مدھم ہوئیں۔ وہ کچھ سوچ کر اٹھی اور نیوز روم میں آئی۔ یہ وسیع ہال تھا… ہر طرف لگی بڑی سکرینوں پر اس کی حالیہ نیوز چل رہی تھی تو کسی پر وقفہ آ رہا تھا۔ وہ ایک نظر ادھر ڈالتی سیدھا باس کے روم کی طرف آئی اور دستک دی۔

"کیا میں اندر آ سکتی ہوں باس؟"

انتہائی بوجھل آواز میں اس نے اجازت چاہی۔

"شیور۔"

باس کے کیبن سے آواز آئی تھی وہ اندر آ گئی۔ وہ اپنی کرسی پر براجمان نیوز پیپر تھامے تھے۔ ٹیبل پر کافی کا مگ تھا جس سے بھاپ اڑ رہی تھی۔ وہ ہنوز نیوز پیپر پر نظریں جمائے تھے۔ کافی مصروف نظر آتے تھے۔ شاید وہ غلط وقت پر آ گئی تھی۔

"بیٹھو۔"

انہوں نے ہاتھ سے اشارہ کیا۔

"کیا بات ہے سب خیریت؟"

انہوں نے نظریں اٹھائے بغیر پوچھا۔ وہ اب ٹیبل پر پڑے پین ہولڈر سے ہائیلائیٹر نکال کر اخبار میں ایک سرخی کو پیلے رنگ سے رنگ رہے تھے۔

"باس! میں… میں نیوز کے علاؤہ ایک شو کرنا چاہتی ہوں۔" باس کے ہائیلائٹ کرتے ہاتھ رکے۔ انہوں نے سر اُٹھایا تو وہ سامنے بے چین بیٹھی تھی۔ انہوں نے نیوز پیپر ایک طرف رکھا اور دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پھنسائے سیدھے ہو کر بیٹھے۔

"کس قسم کا شو مس ثناء؟"

وہ پوچھنا چاہتے تھے۔ کچھ دنوں پہلے تو وہ صرف نیوز پڑھنے پر اکتفا کیے ہوئے تھی اور کسی شو کی آفر ٹھکرا دی تھی مگر اب یوں اچانک کیا ہوا تھا؟

"میں خواتین پر آئے روز تشدد کی خبریں دے کر تھک گئی ہوں۔ میں اس کے خلاف بات کرنا چاہتی ہوں۔ اس کی روک تھام میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔ مجھے خواتین کے حقوق پر شو کرنا ہے۔" وہ خاموش ہو گئی۔

باس نے دیکھا وہ اضطراب کی کیفیت میں تھی۔

"ٹھیک ہے یہ تو بہت اچھا قدم ہو گا۔ کیا آپ وقت دے سکیں گی کیوں کہ آپ نے پچھلی بار مصروفیات کا کہہ کر شو سے معذرت کی تھی… جس وجہ سے ہمیں ارجنٹ ایک اور اینکر ہائر کرنا پڑی تھی۔" وہ دوبارہ اخبار اٹھا کر بیٹھ گئے۔

"جی بالکل.. یہ میں پوری دل چسپی سے کروں گی، شکایت کا موقع نہیں دوں گی۔"

وہ اجازت ملنے پر پرجوش ہوئی۔ تھکا چہرہ پھر کِھل اٹھا۔ آنکھوں میں امید کا چراغ جل اٹھا۔

"شو کا نام کیا رکھیں گی؟" انہوں نے ایک نظر اٹھا کر اسے دیکھا۔

"بولو اپنے حق کی خاطر۔"

لحظے بعد وہ گویا ہوئی۔ باس نے سر ہلا دیا۔ کچھ وقت وہ وہیں بیٹھی ان سے شو کے بارے میں بات کرتی رہی پھر اٹھ کر باہر آ گئی۔ اس نے سکھ کا سانس لیا تھا۔ آخر اس کی پہلی کاوش کامیابی لائی تھی۔ اس نے فون پر اپنے سیکرٹری کو شیڈول ترتیب دینے کا کہہ دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔

ٹی-وی پر ریپ کیس کی خبر چل رہی تھی۔ کسی اٹھارہ سالہ لڑکے نے سولہ سالہ لڑکی کا ریپ کیا تھا۔

"یہ ہوتا ہے اصل مرد۔ شاباش!!!"

اس کا شوہر بڑے محظوظ انداز میں چائے کی چسکیاں لیتے خبر سن رہا تھا۔ چہرے پر افسوس یا ہمدردی کے آثار نہ تھے۔

وہ بھی آ کر وہاں بیٹھی ہی تھی کہ اس نے اچانک چائے کی پیالی زارا کے سامنے پھینک دی۔ چائے ٹیبل اور قالین پر پھیل گئی۔ کپ کرچی کرچی ہوا تھا۔ وہ سہم کر اٹھی۔

"ایک چائے بھی ڈھنگ کی نہیں بناتی یہ عورت۔"

وہ اٹھا اور ساتھ کھڑی بیوی پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کر دی۔ وہ ہاتھ آگے کیے چِلّا رہی تھی۔ پچھلے زخم ابھی بھرے نہیں تھے کہ نئے نشانوں سے جسم بھر گیا تھا۔ وہ اس کی چوٹی پکڑ کر اسے گھسیٹتا ہوا کمرے میں پھینک آیا۔ زارا کو سمجھ نہ آتی تھی یوں اچانک اس کے شوہر کو کیا ہو جاتا تھا۔

وہ دروازے کی اوٹ سے آنسوؤں میں بھیگے چہرے کے ساتھ سامنے چلتی سکرین میں واضح دیکھ سکتی تھی۔ ایس-ایس-پی جاوید پھر سے مردوں کو ہر جرم سے بری الزمہ قرار دیتے ہوئے عورت کے خلاف زہر اگل رہا تھا۔ یہی نتیجہ تھا کہ اس کے شوہر کو بھی بڑھاوا ملا تھا کہ چند ماہ سے وہ اس پر ذہنی اور جسمانی تشدد کرنے کو حقیقی مردانگی سمجھنے لگا تھا۔ اس نے افسوس سے ایک نظر ایس-ایس-پی کو دیکھا، پھر دروازہ بند کر دیا۔ وہ اب زار و قطار رو رہی تھی۔

۔۔۔

اگلے چند روز بعد اس کا پروگرام "بولو اپنے حق کی خاطر" آن ائیر ہونے والا تھا۔ تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں۔

"آپ پہلا پروگرام کس کے ساتھ کر رہی ہیں پھر؟" باس نے میٹنگ کے دوران پوچھا۔

"میں ایس-ایس-پی جاوید صاحب کے ساتھ پروگرام کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کل رات نو بجے کا وقت دیا ہے۔"

اس نے شیڈول سے آگاہ کیا۔

"وہ جاوید.. وہ ایس-ایس-پی؟ جو آئے روز خواتین کے بارے میں زہر اگلتا رہتا ہے؟ آپ نے اسے پروگرام میں بلایا ہے؟" ایک ساتھی اینکر نے حیرت سے پوچھا۔

"آپ کو مشورہ تو کرنا چاہیے تھا مِس ثناء.. اس آدمی کو بات کرنے تک کی تمیز نہیں.." ایک شناسا آواز پر اس نے سر اٹھا کر دیکھا۔ یہ اس کا شوہر تھا یوسف۔ وہ بھی اسی نیوز چینل میں کام کرتا تھا۔ پرفیشنل طریقے سے ہی سہی مگر اس نے خفگی کا اظہار کر دیا تھا۔ وہ لہجہ سمجھ گئی۔

"اسی لیے تو بلایا ہے تاکہ ناظرین کو دکھا سکوں کہ ایسے لوگوں کا پولیس محکمے میں کوئی کام نہیں… جو عورتوں کو تحفظ نہ فراہم کر سکیں بل کہ ان کے خلاف ٹی-وی پر صرف بکواس کریں۔" وہ پورے اعتماد سے بولی۔

کچھ دیر مزید بحث ہوئی اس کے بعد وہ یوسف کے ساتھ گھر چلی گئی۔

۔۔۔۔

اگلے روز رات نو بجے نیوز روم میں ایک ہلچل تھی۔ کانوں میں تبصرے ہو رہے تھے.. تو کوئی خفا بیٹھا تھا۔ شو بس شروع ہونے ہی والا تھا۔

سٹوڈیو میں ایس-ایس-پی جاوید اس کے سامنے والی کرسی پر چائے کا مگ لیے بیٹھا تھا۔ وہ دیکھنے میں بھاری بھرکم جسامت والا مرد تھا۔ سیاہ رنگ اور تنی ہوئیں بھنویں.. وہ سامنے بیٹھی عورت کو حقارت سے دیکھ رہا تھا۔ اسے یہ زہر لگتی تھی۔ ثناء آخری نظر اپنے سامنے رکھے لیپ ٹاپ پر ڈالتی سیدھی ہوئی۔

"تو پھر شروع کریں جاوید صاحب؟"

وہ مسکرائی۔

"کیوں نہیں۔" وہ یوں ہی بیٹھا رہا۔

"السلام علیکم ناظرین! میں ہوں آپ کی ہوسٹ ثناء ناز۔ آپ دیکھ رہے ہیں پروگرام "بولو اپنے حق کی خاطر" اور آج ہمارے ساتھ موجود ہیں مشہور و معروف ایس-ایس-پی جاوید صاحب۔"

کمیرے کا رخ ایس-ایس-پی کے سامنے ہوا تو اس نے نخوت سے سر میں ہاتھ پھیرا۔

"کیسے ہیں آپ جاوید صاحب ٹھیک ہیں؟" اس نے گفتگو کا آغاز کیا۔

"جی اللہ سائیں کا بڑا کرم ہے۔" اس نے چائے کا گھونٹ بھرتے ہوئے کہا۔

"لگتا ہے آپ کو چائے پسند آئی ہے۔ ہمیں خوشی ہے اس بات کی۔ چلیے پھر شروع کرتے ہیں۔" وہ مسکراہٹ دباتی کیمرے میں دیکھ کر بولی۔

سکرین پر ایک طرف وہ تو دوسری طرف جاوید صاحب تھے۔

"سب سے پہلے میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہوں گی۔ پچھلے دنوں جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر آپ کا تبصرہ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ میں اور ناظرین بے صبری سے جاننے کے منتظر ہیں کہ آخر… ایسے حساس وقت پر آپ نے خواتین کے بارے میں… زہر آلودہ جملے کیوں کہے؟"

وہ سنجیدگی سے جواب کی منتظر تھی۔

"سب سے پہلے تو مجھے یہ بتائیں کہ آخر یہ عورتیں ہر وقت رونا کیوں روتی ہیں.. یہ ہو گیا وہ ہو گیا.. آخر کوئی تو غلطی کی ہو گی لڑکی نے.. جہیز تو بس بہانہ ہے مرد کے خلاف بولنے کا۔"

وہ ڈھٹائی سے کہہ گیا۔ ثناء نے بمشکل ضبط کیا۔ وہ لائیو جا رہے تھے۔

خوشخبری) رائٹرز متوجہ ہوں(

ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور ان کی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ اگر آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔

Prime Urdu Novels Publications

Whatsapp : 03335586927

Email: aatish2kx@gmail.com

"یعنی آپ کہنا چاہتے ہیں کہ عورت کی غلطی پر اس کی جان لے لینی چاہیے؟" اس نے حاضر دماغی سے اسے اسی کے جال میں پھنسا دیا۔ وہ ہڑبڑایا۔

"آں… ایسا ہے کہ.. اب مرد کو غصہ آ جاتا ہے ہاتھ لگ گیا ہو گا۔ عورت کو خیال کرنا چاہیے نا آدمیوں کے سامنے زبان کو لگام ڈالیں۔"

اس نے بے شرمی سے جواز پیش کیا۔

"اور اس کے بعد والے واقعے کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے… جس میں ایک لڑکی کا ریپ کر کے اسے مار ڈالا گیا؟"

ثناء نے بھی جال پھینکا۔

نیوز روم میں باس سمیت باقی اینکرز بھی بغور شو دیکھ رہے تھے۔ ماحول میں تناؤ بڑھ رہا تھا۔

ٹی-آر-پی بڑھ رہی تھی۔ ریٹنگ چارٹ میں شو اوپر جا رہا تھا۔

"اب عورتیں آدھی ننگی ہو کر نکلیں گی تو مرد تو دیکھے گا نا.. پھر کتوں کی طرح نوچے گا بھی۔" اس نے بے پرواہی سے عورت کو قصوروار ٹھہرایا۔

نیوز روم میں کھلبلی مچ گئی۔ سب اپنے کام چھوڑ چھاڑ کر سکرین دیکھنے لگے تھے۔

"یعنی آپ کے نزدیک مرد کتا ہے اور اسے خود پر قابو نہیں۔"

وہ ایک فاتحانہ مسکراہٹ تھی۔ جاوید گھبرا گیا۔

"مرد کی تضحیک ہے یہ۔ عورتوں کو چاہیے مردوں کی عزت کریں۔ بڑا رتبہ ہے مردوں کا دین میں، عورتوں کو چاہیے پردہ کریں تاکہ ایسے واقعات ہی نہ ہوں۔"

ایک بے تکی بحث کا آغاز ہو چکا تھا۔

"مرد خود اپنی عزت کریں اور خود کو جانوروں سے نہ ملائیں تو ہر عورت عزت کرے گی۔ دوسرا یہ کہ نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم تو مرد کو بھی ہے کیا وہ حشر میں اپنے اعمال کا جواب دہ نہیں ہو گا؟"

ثناء نے نگاہ اٹھا کر جاوید صاحب کو دیکھا۔

"جس لڑکی کا ریپ ہوا وہ برقعے میں تھی.. مکمل پردے میں مگر ریپ کیوں ہوا؟ مرد کے بے لگام نفس کی وجہ سے۔"

جاوید نے ابرو اچکائی جیسے یہ بات اسے کچھ ہضم نہ ہوئی ہو۔

"یہ کیا موازنہ ہے… مرد کو بڑی برتری حاصل ہے… تم عورتوں کو مقابلے بازی کے سوا کچھ نہیں سوجھتا؟"

اس بار جاوید کا اصل روپ کھل کر سامنے آ گیا۔ ثناء کا مشن کامیاب ہو رہا تھا۔ وہ پُرسکون سی نشست سے ٹیک لگائے اگلے نکتے پر آئی۔

"موازنہ کیسے نہ ہو جاوید صاحب… عورتوں کے بھی حقوق ہیں، عزت ہے.. عورت بھی انسان ہے۔"

"یہ کون سے حقوق مانگتی رہتی ہو تم عورتیں.. اسلام نے دے تو دیے ہیں سارے حقوق.."

ثناء کی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی۔

"درست کہا آپ نے۔ ناظرین کو زرا بتائیں تو صحیح آخر اسلام نے عورت کو کیا کیا حقوق دیے ہیں؟"

وہ منتظر نگاہوں سے اسے تک رہی تھی۔ جاوید صاحب کے پسینے چھوٹ گئے۔

"اب آئی مچھلی جال میں۔"

باس نے ہاتھ اٹھا کر ہوا میں مکا بلند کیا۔ پیچھے بیٹھے رپورٹرز میں بھی مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ یوسف بے دلی سے بیٹھا رہا۔

۔۔۔۔

وہ چائے بنا کر پرچ پیالی میں لائی تھی۔ اس کا شوہر معمول کے مطابق اس وقت صوفے پر دراز، ٹی-وی دیکھنے میں مصروف تھا۔ سامنے مشہور اینکر ثناء ایس-ایس-پی کے ساتھ پروگرام کر رہی تھی۔ اس نے دیکھا اس کا شوہر تضحیک آمیز لہجے میں پھر کچھ بول رہا تھا۔ وہ جاوید صاحب سے متاثر تھا۔ لڑکی نے تاسف بھری نگاہ جاوید صاحب پر اور پھر اس پر ڈالی اور کمرے میں آ گئی۔

وہ دیوار پر لگے قد آور آئنے کے سامنے کھڑی تھی۔ چہرے پر چوٹ کے نشان۔ جو میک اپ لگانے سے بھی نہ چھپے تھے۔ اس نے نرمی سے گالوں کو چھوا اور آنسوؤں کا ایک ریلا اس کے حلق میں اٹک گیا۔

باہر لاؤنج میں بیٹھا اس کا شوہر انہیں مردوں میں شامل تھا جن کے خلاف ثناء ناز آواز اٹھا رہی تھی۔

مگر زارا کو افسوس اس بات کا تھا کہ جس شخص کے ساتھ وہ شو کر رہی تھی وہ کوئی اور نہیں بل کہ اس کا سگا باپ تھا.. جو بیٹی پر ہوتے مظالم سے بے خبر عورتوں کے خلاف زہر اگلتا تھا اور اس کے شوہر جیسے مردوں کو بڑھاوا دیتا تھا۔ آنسو ٹوٹ کر پھر سے گالوں پر پھسلنے لگے تھے۔

۔۔۔۔۔

"بہت سے دیے ہیں جیسے.. جیسے…" جاوید کے لب خاموش ہو گئے۔ اس نے جیب سے رومال نکال کر ماتھے پر آیا پسینہ صاف کیا۔ ثناء کی نگاہوں سے اسے خوف آ رہا تھا کچھ اپنی شکست بھی نا قابلِ منظور تھی۔

"ارے بی بی عورتوں کے حقوق کا عورتوں کو پتا ہو گا اب بھلا ہم مردوں کو کیا پتا۔ میرے خیال سے تو آپ بھی فیمنیسٹ ہیں.. تبھی اسلام کو بیچ میں لا رہی ہیں۔"

وہ یک دم سنبھل گیا۔ وہ واقعی چالاک آدمی تھا۔ ناقابلِ تسخیر مگر سامنے بھی ثناء ناز تھی۔

"دینے تو مردوں نے تھے نا تو پتا مردوں کو ہونا چاہیے.. اس معاشرے کو ہونا چاہیے۔ عورتیں تو حق مانگتے مانگتے سڑکوں پر آ گئیں ہیں مگر مجال ہے جو یہ معاشرہ عورت کو انسان سمجھے۔" وہ ضبط کیے دانت پیس کر بولی۔

"تو کیوں آتی ہیں سڑکوں پر؟ کیا ضرورت ہے انہیں عورت مارچ کی؟"

جاوید نے پھر زہر اگلا۔

"یہی تو سوال ہے.. آخر اسلام کے ہوتے ہوئے مسلمان عورتوں کو عورت مارچ کیوں کرنا پڑا؟ فیمینزم کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ کیوں وہ بیرونی پروپیگنڈوں کا شکار ہوئی ہیں؟ شرم کا مقام ہے

مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

Editor note: Online reading URL missing — replace ADD_READER_URL_HERE before publishing.

About the Writer

Writer illustration

About the Writer

Durr e Haala

Explore more Urdu novels by Durr e Haala, including stories for readers who enjoy Urdu fiction.

View All Novels by This Writer →

مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔

Similar Novels

Frequently Asked Questions

What is the main focus of the novel?

The novel focuses on the struggles of women against domestic violence and the importance of understanding their true Islamic rights.

Who is the protagonist of the story?

Sana Naaz, a news anchor who hosts a show dedicated to women's rights, serves as the central character.

Does the novel support the Aurat March?

The author clarifies that the novel aims to show a different side of the slogans used in the Aurat March, suggesting they may have been influenced by propaganda.

What does the novel say about Islam and feminism?

The novel argues that Islam provides complete rights to women and questions why Muslim women feel the need to adopt Western feminist movements instead of following Islamic teachings.

👁 3 Views

Leave a Comment