Duha by Areeba Nadeem — About the Novel
Duha by Areeba Nadeem is a compelling narrative that explores the profound intersection of spiritual awakening, family loyalty, and the struggle against worldly illusions. Set against the backdrop of Lahore, the story follows Aynah, a devout young woman whose life is defined by her religious devotion and unique golden eyes.
As she navigates the complexities of her family dynamics and the challenges faced by those around her, the novel examines the contrast between fleeting desires and the pursuit of divine peace, offering a reflective look at personal transformation and the consequences of one’s choices.
Novel Summary in Urdu
اریبہ ندیم کا ناول 'ضحیٰ' روحانی بیداری، خاندانی پیچیدگیوں اور دنیاوی فریب اور الہی سکون کے درمیان کشمکش کی ایک خوبصورت عکاسی ہے۔ کہانی کا آغاز ایک پراسرار منظر سے ہوتا ہے جہاں ایک بااثر شخص ایک لڑکے کو عینہ نامی لڑکی کو تنگ کرنے پر تنبیہ کرتا ہے۔ عینہ، جو کہ سنہری آنکھوں کی مالک اور ایک پاکیزہ سیرت لڑکی ہے، اپنے والدین کی وفات کے بعد اپنے چچا موسیٰ داؤد کے زیر سایہ پلی بڑھی۔
وہ تہجد گزار اور قرآن کی طالبہ ہے، لیکن ماضی میں وہ ایک عام اور بے فکر لڑکی تھی۔ اس کی زندگی میں یہ تبدیلی اپنی سہیلی پاروشہ کی ایک المناک حادثے میں موت کے بعد آئی، جس نے اسے آخرت کی فکر میں مبتلا کر دیا۔ عینہ اب حجاب اور نقاب کی پابند ہے اور اپنی زندگی اللہ کی رضا کے لیے وقف کر چکی ہے۔
دوسری طرف، اس کے کزن زاویار قریشی، جو ایک کامیاب بزنس مین ہیں، اپنی سنجیدگی اور حیا کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ انعم، جو کہ زاویار سے یکطرفہ محبت میں مبتلا ہے، اپنی تلخی اور حسد کی وجہ سے خود کو تنہائی میں دھکیل لیتی ہے۔ ناول میں عرشیہ کی کہانی کے ذریعے حرام رشتوں کے تلخ نتائج کو بھی دکھایا گیا ہے، جو اپنے بوائے فرینڈ ابتسام کی دھوکہ دہی کا شکار ہو کر حقیقت کا سامنا کرتی ہے۔
یہ ناول روحانی سکون کی تلاش اور دنیاوی آزمائشوں سے بچنے کا ایک سبق آموز سفر ہے۔
Novel Detailed Summary in English
Detailed English Summary of “Duha”The novel “Duha” by Areeba Nadeem revolves around themes of spiritual awakening, complex family dynamics, and the contrast between worldly illusions and divine peace. The story opens with a suspenseful prologue in an abandoned farmhouse, where a powerful, authoritative man severely beats a boy tied to a chair. The man warns the boy never to look at or harass a girl named Aynah again, before leaving and reflecting on how his own life and priorities are about to change.
Aynah, the central character, is a devout, pure-hearted girl with unique golden eyes, living in Lahore. Having lost her parents, Azlaan and Hoorain, in a tragic accident, she was raised by her uncle, Moosa Dawood, and his late wife, Hayat. Aynah is deeply religious; she wakes up for Tahajjud, studies the Quran, and delivers inspiring speeches at a local Madrasa about finding peace in Allah and the meaning of Surah Ad-Duha. However, she struggles with asthma and is often careless about her health.
Aynah lives surrounded by her cousins, each with distinct personalities. Hadi, Moosa’s eldest son, is a brilliant and sensitive writer who neglects the family business, much to the frustration of his uncles. Hadeed, his younger brother, is a talkative, charming prankster who frequently teases their younger cousin, Noor. In contrast to the cheerful Noor, Anam—the eldest daughter of Ibaad Dawood—is exceptionally beautiful but bitter and arrogant. Anam’s bitterness largely stems from her obsessive, unrequited love for Zawiyar Qureshi, another cousin.
Zawiyar is the orphaned son of Dawood Mughal’s estranged daughter, Rabia. He is an athletic, brilliant, and highly successful businessman who runs a charitable trust for widows and divorced women. While Zawiyar possesses a captivating smile, he is extremely reserved, strict in his business dealings, and keeps his gaze lowered around women. He remains entirely oblivious to Anam’s intense feelings, which drives her to isolate herself in her art studio, painting his portrait and abandoning her former colorful life.
Anam often projects her frustration onto Aynah, taunting her about her past. Through a flashback, it is revealed that Aynah was not always religious. In her teenage years, she was a modern, carefree girl who loved dressing up. Her spiritual transformation was triggered by the sudden death of her close friend, Paroshah, in a horrific car crash—a car Aynah was supposed to be in. Terrified of the afterlife and the wrath of Allah, Aynah sought guidance from a mentor named Huda.
She entirely changed her lifestyle, adopted the Hijab and Niqab, and distanced herself from non-Mahram men, dedicating her life to Quranic studies. Meanwhile, the novel explores the painful consequences of Haram (forbidden) relationships through Aynah’s other best friend, Arshiya. Arshiya, a beautiful and confident girl, is heartbroken when she discovers her secret boyfriend, Ibtisam, is a manipulative cheat stringing along multiple girls. When she confronts him, he brutally insults her character, leaving her shattered and realizing the toxic reality of her worldly attachments.
Genre
Family based novels
Key Themes
- Spiritual Awakening
- Family Dynamics
- Unrequited Love
- Consequences of Forbidden Relationships
- Divine Peace vs Worldly Illusions
Short Scene from the Novel
ابراہیم کا باپ پٹھان تھا اور ابراہیم آفریدی وہ واحد پختون ہوگا جسے پشتو کی بجائے عربی زبان آتی تھی۔ وہی حال زاویار قریشی کا تھا کہ ایوب کا ددھیال بلوچستان سے تعلق رکھتا تھا لیکن جدہ میں رہنے کے باعث اُسے بھی اردو اور عربی پر ہی عبور تھا۔ ہاں، لاہور آنے کے کافی عرصے بعد یہ ایک تبدیلی آئی تھی کہ حدید، ہادی اور شازم ان تین نمونوں نے مل کر اُن دونوں کو پنجابی ضرور سکھا دی تھی۔ اب اُن دونوں کو انگریزی کے علاوہ تین زبانیں آتی تھیں اور ابراہیم آفریدی کو شاعری کا راگ الاپنے کے لیے اردو زبان ہی ملی تھی، اور اس کے اس شوق کا عذاب ساری زندگی اب زاویار قریشی کو بھگتنا تھا۔
Download Novel
نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ضحیٰ
رات کے اندھیروں سے دن کے اُجالوں تک کا سفر
(از قلم: اریبہ ندیم)
انتساب
اللہ کے نام جو میرا پہلا اور بہترین دوست ہے
کوئی بن گیا رونق پکھیاں دی
کوئی چھوڑ کے شیش محل چلیا
کوئی پلیا ناز تے نخریاں وچ
کوئی ریت گرم تے تھل چلیا
کوئی بُھل گیا مقصد آون دا
کوئی کر کے مقصد حل چلیا
ایتھے ہر کوئی فرید مسافر اے
کوئی آج چلیا، کوئی کل چلیا
جنوری (چند سال قبل)
یہ منظر ایک ویران کھنڈر نما فارم ہاؤس کا تھا جو شہر سے کافی فاصلے پر تھا۔ ایسا کہ اس پہ ایک نظر ڈالتے ہی تمہیں احساس گزرے کہ وہ یقینا بابا آدم کے زمانے کا ہو گا۔ کافی سے زیادہ پرانا اور زیر استعمال تو خیر ہرگز نہ تھا۔ کسی ہارر مووی کی شوٹنگ یا کسی کمزور دل انسان کا ہارٹ فیل کروانے کے لیے یہ جگہ اور علاقہ پرفیکٹ کہلائے۔
وہ سردیوں کی ایک دھند میں لپٹی سرد رات تھی اور ارد گرد کسی ذی روح کا گمان نہ ہوتا تھا۔ وہ دراز قد اور بلاشبہ مضبوط جگرے کا آدمی، ارد گرد سے بے نیاز جیبوں میں ہاتھ ڈالے، متوازن چال چلتا اس بھوت بنگلے نما فارم ہاؤس کے اندر داخل ہوا ۔ اطراف میں روشنی نہ ہونے کے برابر تھی۔ ایسے میں اُس کا چہرہ بھی ٹھیک سے دکھائی نہ دیتا تھا۔ البتہ چاند کی روشنی میں، چلتے وقت سایہ دکھائی دیتا تھا۔
وہ اندر داخل ہوتے ہی سامنے موجود ایک کمرے کی جانب بڑھا۔ پرانی بوسیدہ دیواروں پر جا بجا لگے بڑے بڑے مکڑی کے جالے، اردگرد بکھرے ٹوٹے پھوٹے فرنیچر پہ اٹی من بھر مٹی کو نظر انداز کرتے اس نے دروازے میں قدم رکھے اور نظر سیدھی سامنے موجود کرسی پر بیٹھے اس وجود پر پڑی جو رسیوں میں جکڑا تھا۔ اس نے اسکے اندر آتے ہی چہرہ اُٹھایا۔ وہ کمرہ بھی مکمل اندھیرے میں ڈوبا تھا مگر اس کمرے کے ایک طرف کھڑکی تھی ۔ کمرے میں موجود واحد روشنی کھڑکی میں سے آتی چاند کی مدھم سی روشنی کی تھی جو سیدھ میں سفر کرتی بس ایک ہی جگہ پہ آن ٹھہری تھی۔ آنے والے نے اپنے قدم اُسی مخصوص جگہ پہ رکھے تو اُسکا چہرہ واضح ہوا تھا۔ اب وہ رسیوں میں جکڑا شخص اسے دیکھ سکتا تھا۔
وہ ڈریس پینٹ اور شرٹ پہ سیاہ لمبا گھٹنوں تک آتا کوٹ پہنے کھڑا تھا۔ چہرہ خطرناک حد تک سپاٹ تھا۔ وہ اسے پہچانتا تھا۔ وہ کیا آدھا پاکستان اسے جانتا تھا۔ اُس سے کون واقف نہ تھا ؟ بس وہ خود کے یہاں لائے جانے کے مقصد سے نا واقف تھا۔
آپ ؟ آپ تو ۔۔۔
الفاظ ابھی منہ میں ہی تھے کہ اُس نے نگاہ اٹھا کر اسے دیکھا۔ اُسے لمحے بھر کو اِن آنکھوں سے خوف آیا تھا۔ ہر وقت نرم اور پرسکون رہنے والی وہ آنکھیں اس وقت اتنی سخت تھیں کہ الامان۔ وہ ایک بار پھر بمشکل ہمت کرکے بولا ۔
دیکھیں۔۔۔ میرا آپ سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے پھر مجھے کیوں یہاں لائے ہیں؟
اُس نے بنا جواب دیے اوپر پہنا لمبا کوٹ اُتار کر سائیڈ پر رکھا اور سفید ڈریس شرٹ کے بازو کہنیوں تک موڑے۔ ہلکی روشنی میں کسرتی بازوؤں کی نسیں واضح ہوئیں۔ اس دبلی پتلی جسامت کے لڑکے کو بے اختیار اپنی ہڈیوں کی فکر ہوئی، مگر کوئی اسے اسکا قصور تو بتائے۔ سامنے والے نے تو دہشتناک تاثرات کے ساتھ منہ سی رکھا تھا۔
اس نے دیکھا ، ارد گرد نگاہ گُھما کے اب وہ کوئی شے تلاش کر رہا تھا۔ پھر آگے بڑھا، پرانے میز پر پڑا ایک موٹا ڈنڈا اٹھایا اور پاس پڑی ایک کرسی کھینچ کے اُسکے عین سامنے رکھ کر بیٹھا۔ ٹانگ پہ ٹانگ جما کر انہی سنجیدہ نظروں سے اسے ریکھا۔
اُسکے ہاتھ میں ڈنڈا دیکھ لڑکےنے خشک پڑتے ہونٹوں پر زبان پھیری اور بولنے کی ایک آخری کوشش کی گئی۔
آپ کو مجھ سے کیا چاہیے؟ مجھے کیوں رکھا ہے یہاں ؟
سنا ہے تمہیں لڑکیوں کو خوامخواہ پروپوز کر کے اُن کے پیچھے پڑ جانے کی بڑی گندی بیماری لاحق ہے
ایک ہاتھ میں ڈنڈا گھماتے اب وہ گھمبیر آواز میں بولا تھا۔ لہجہ خطرناک حد تک سنجیدہ اور ٹھہرا ہوا تھا۔
اسکے کہنے پر وہ چونکا۔ بے اختیار تھوک نگلا۔ اسے جیسے اب سمجھ آیا تھا، اور سمجھ آنے پر سردیوں کے اس ٹھنڈے موسم میں بھی ماتھے پر پسینے کی بوند چمکی۔
میری بات سنیں۔۔۔۔ میں عینہ کو۔۔۔
جملہ منہ میں ہی دم توڑ گیا۔ وہ جھٹکے سے اُٹھا اور پوری قوت سے ہاتھ کا مُکا بنا کر اسکے جبڑے پر دے مارا ۔ مُکا اتنا زور دار تھا کہ منہ میں خون کا ذائقہ تک گُھلتا محسوس ہوا۔ وہ کراہ کے رہ گیا۔
اپنی گندی زبان سے آئندہ اُسکا نام نہ لینا
وہ غرا کے بولا تھا۔ آنکھوں میں طیش تھا اور چہرے پر بلا کی سختی۔
اگلے ہی لمحے اُس نے وہ ڈنڈا ہوا میں لہرایا اور رسیوں میں جکڑے اس شخص کے ہاتھوں پہ مارا تھا۔ اسے ایسی جگہ لانے کے مقصد کی شروعات بالآخر اب ہو گئی تھی۔ اُسکی چیخیں بلند ہوتی جا رہی تھیں مگر وہاں سننے والا کوئی نہیں تھا۔ اتنا تو طے تھا ، آئندہ وہ کسی بھی لڑکی کو ہاتھوں میں پھول لیے پروپوز کرتا تو ہر گز نہیں پایا جانے والا تھا۔
اب اُس نے ڈنڈا زمین پر پھینکا۔ سانس غصے کی زیادتی سے پھول رہا تھا۔ چند گہرے سانس لے کے وہ آگے آیا، اُسکا چہرہ اُسی سختی سے پکڑا اور قریب کیا۔
دوبارہ اُسے تنگ کرنا تو دور ، ان غلیظ آنکھوں سے اُسے دیکھا بھی تو یاد رکھنا پھرکبھی دنیا دیکھنے کے قابل نہیں رہو گے
جھٹکے سے چہرہ چھوڑ کر اپنا کوٹ ہاتھ میں اُٹھاتا وہ باہر آیا۔
اندر وه نیم بیہوش سا گِرا ہوا تھا اور باہر اب پہلے سے اُسکا ایک آدمی موجود تھا۔
میک شیور یہ منہ بند رکھے
اتنا کہتے ہوئے وہ فارم ہاؤس سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ گیا۔ چہرے کے تاثرات عجیب اور نا سمجھ آنے والے تھے۔
وہ چند لمحے گہری سوچ میں ڈوبا رہا۔ پھر گاڑی اسٹارٹ کی اور آگے بڑھ گیا۔ آج سے دل، جذبات ، سوچ ، ترجیحات، حتیٰ کہ زندگی بدلنے والی تھی۔ اس پہ آشکار ہوا یہ انکشاف معمولی نہیں تھا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میری قسمت میں بھی ایسا کوئی سجدہ کر دے
جو میرے سارے گناہوں کا مداوا کر دے
ساری دنیا سے چرا کر مجھے اپنا کر دے
میری مٹی کو خدایا سونا کر دے
میں تیرا چاہنے والا ہوں مگر ہے حسرت
جن کو تو چاہتا ہے مجھ کو بھی ویسا کر دے
ایک نظر اپنے گناہگار پہ کر کے مولا
اپنی رحمت کا حق دار ہمیشہ کر دے
یہ پاکستان کے دل لاہور کے ایک پوش علاقے میں واقع سفید ٹائلوں اور سیاہ پتھر والی خوبصورت مسجد کے بالکل برابر والا دو منزلہ گھر تھا۔ رات کی اس گہری خاموشی میں ارتعاش گھر کے نچلے حصے میں واقع ایک کمرے کے مسلسل بجتے الارم نے پیدا کیا تھا ۔ کمرے میں ہلکے نیلے بلب کی مدھم سی روشنی جل رہی تھی۔ شدید سردی کے موسم میں نرم و گرم بستر میں دبکا وہ وجود الارم کی اس ہتھوڑے برساتی آواز سے جھٹکے سے اُٹھا۔ خوابناک اندھیرے میں اس نے ہڑبڑا کے ادھر اُدھر ہاتھ مارا اور آدھ کھلی آنکھوں سے الارم بند کیا۔ کمبل کندھوں سے سِرک کر نیچے آیا تو ہڈیوں میں گھستی سردی نے دانتوں کو آپس میں بجنے پہ مجبور کر دیا۔ اُس ڈھیٹ نے بجلی کی بچت کرتے ہوئے ہیٹر آج پھر نہیں جلایا تھا، اُس پہ کمال یہ کہ کمرے کے دائیں جانب بنا پول کی طرف جاتا شیشے کا دروازہ بھی آدھا کُھل رکھا تھا۔ اور باہر شاید آج بونداباندی بھی ہو رہی تھی ۔ وہ دوسروں کے معاملے میں جتنی ذمہ دار تھی خود کے معاملے میں اتنی ہی لاپرواہ۔ خمار آلودہ آنکھوں سے اس آدھ کھلے دروازے کو دیکھتے سستی سے ماتھے پہ ہاتھ مارا۔
کمبل پرے دھکیلتے بالوں کا ڈھیلا سا جوڑا بنا کے انھیں سمیٹا۔ پاس پڑا اپنا دوپٹہ اُٹھا کر کچھ دعائیں پڑھیں اور اُٹھ کھڑی ہوئی ۔ باتھ روم گئی تو آنکھیں ابھی تک نیند کا شکار تھیں۔ مرے ہاتھوں سے واش بیسن کی ٹونٹی کھولی اور ابھی ایک ہاتھ ہی نیچے رکھا تھا کہ کرنٹ کھا کر ہاتھ واپس کھینچا۔ آنکھیں اب پوری کُھل چکی تھیں، نیند غائب تھی۔ ماتھے پر پھر سے بے اختیار زور سے ہاتھ مارا گیا۔ وہ رات میں پھر گیزر آن کرنا بھول گئی تھی۔ اُف اُف وہ اتنی بُھلکڑ کیوں تھی۔ چاچو کو پتا چلا تو پھر ناراض ہوں گے۔ انہوں نے کتنی ہی بار اس سے کہا تھا کہ جب استعمال کرنا ہی ہے تو بند کرنے کی ضرورت ؟ لیکن اُسکا کہنا تھا کہ خوامخواہ بجلی ضائع کرنے کی ضرورت؟ وہ آگے سے خاموش ہو جاتے تھے۔ اس سے اس گھر میں کوئی بحث نہیں کر سکتا تھا ، یہ تو طے تھا۔ مگر ہر کام کرتے وقت وہ رج کے اپنا پھوہڑ پن بھی دیکھائے گی یہ بھی طے تھا۔
کچھ منٹ تک وہ سوچ میں پڑی رہی، اب کیا کرے ؟ کیا اسے آن کر کے واپس جا کر سو جائے ؟ الله الله نہیں ۔ شیطان کا تو کام ہوتا ہے اِس طرح کے اُلٹے حل دماغ میں ڈالنا۔ اصل مومن تو وہ جو اسے جھٹک کر سیدھے کام کرے۔ اب وہ خود کے ساتھ ہی محوِ گفتگو تھی۔ ساتھ میں واپس ٹونٹی بھی کھول رہی تھی۔ خود کو موٹیویٹ کرنے کا طریقہ اچھا تھا۔ ماشاءاللہ ۔
تم ایک مسلمان لڑکی ہو عینہ- تم ٹھنڈے پانی سے ہرگز نہیں ڈرتی
کہتے ہی ٹھنڈے پانی سے وضو کیا پھر خود کو خود ہی داد دیتی کمرے میں داخل ہوئی۔ ہاں البتہ چاچو کو وہ نہیں بتائے گی کہ اُس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
وضو کر کے وہ کمرے میں داخل ہوئی تو اُسے یکدم اپنا سانس اُکھڑتا ہوا محسوس ہوا۔ وہ تقریباً بھاگتی ہوئی بیڈ سائیڈ ٹیبل تک گئی اور دراز میں سے انہیلر نکالا۔ آہ۔۔ اُسے ایستھما تھا اور زیادہ سردی میں یہ مسئلہ شدّت اختیار کر جاتا تھا۔ اُس پر کارنامہ یہ کہ محترمہ ٹھنڈے پانی سے وضو کر آئی تھی۔
سانس بحال کرنے کے بعد اُس نے کمرے کا ہیٹر آن کیا۔ ٹمپریچر کچھ بہتر ہوا تو گہرا سانس بھرتی سوئچ بورڈ تک گئی اور کمرے کی بتّیاں جلائیں۔ لائٹ کے آن ہوتے ہی وہ سارا کمرہ روشنی میں نہا گیا تھا۔ وہاں کی دیواریں ہلکے گلابی اور سفید رنگ کی تھیں جو صحت پر ایک خوشگوار سا تاثر چھوڑتی تھیں۔ فرنیچر کے نام پر بس ایک سفید رنگ کی الماری اور درمیانے سائز کا بیڈ تھا جو کہ عام بیڈ کے مقابلے گول شکل کا تھا اور اُس کے دونوں اطراف میں سفید رنگ کے پردے مہارت سے اٹکا کر اُس کو واقعی کسی شہزادی کے بستر کی سی شکل دے رکھی تھی۔ ڈریسنگ ٹیبل کے بجائے ایک لمبا سا بیضوی شیشہ بیڈ کے عین سامنے والی دیوار پر لٹکا ہوا تھا۔ اتنے نفیس گھر کے برعکس گھر کے اس ایک کمرے میں موجود اشیاء کی تعداد سے اس کی مالکِن خاصی کنجوس معلوم ہوتی تھی لیکن اُسی کمرے میں موجود بڑی سی بُک شیلف اور اُن میں لا تعداد رکھی کتابوں کے ڈھیر کو دیکھ کر تمہیں اندازہ ہو کہ وہ لڑکی اپنے سارے پیسے کا اصل میں کرتی کیا تھی۔
لائٹ کے آن ہونے سے اب کے روشنی میں اُس کے کپڑوں کا رنگ واضح ہوا تھا۔ اُس نے سیاہ رنگ کی لمبی، گھٹنوں سے نیچے آتی قمیض کے ساتھ کھلا سا ٹراؤزر پہن رکھا تھا۔ درمیانے قد کاٹھ پر وہ لمبی قمیض اچھا تاثر چھوڑتی تھی۔ وہ کوئی بہت دبلی پتلی نہیں تھی تو بہت موٹی بھی نہیں تھی۔ اُسے تم ایک صحت مند جسامت کہہ سکتے ہو۔
خوشخبری) رائٹرز متوجہ ہوں(
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور ان کی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ اگر آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔
Prime Urdu Novels Publications
Whatsapp : 03335586927
Email: aatish2kx@gmail.com
چھوٹے چھوٹے قدم لیتی وہ ذرا آگے آئی اور آئینے کے سامنے کھڑی ہوئی جس میں اس کا عکس جگمگا رہا تھا۔ نکھرا ہوا صاف اور بے داغ چہرہ اس وقت گیلا تھا۔ گول چہرے کے ایک گال پر سیاہ تِل تھا جو اس کی اُجلی رنگت میں مزید واضح ہوتا تھا۔ صد شکر! آئلی اسکن موسمِ سرما کی وجہ سے فی الحال بے داغ تھی ورنہ گرمیوں کے آتے ہی اس قسم کی جلد چہرے کو چند دانوں سے ضرور اپنا شرف بخشتی۔
اس چہرے کے نقوش عام سے تھے، اتنے عام کہ ایک سرسری سی نگاہ اس پر ڈال کر بھول جایا جائے، لیکن وہاں چھائی سادگی اور معصومیت کے ساتھ سب سے خوبصورت چیز تھیں اس کی سُنہری آنکھیں۔ اُسے ایک بار رُک کر دیکھنے پر مجبور بس وہ آنکھیں ہی کرتی تھیں جو دھوپ سی چمکتی پورے چہرے کو روشن کرتی تھیں۔
وہ عنائرہ تھی، بالکل اپنے نام کے جیسی۔
خود پر ایک نظر ڈالتے وہ الماری کی طرف بڑھی اور وہاں سے ایک بڑی سی چادر نکالی۔ چادر کا رنگ بھی خیر سے سیاہ ہی تھا۔ جانے لڑکیوں کو لباس کے معاملے میں سیاہ رنگ سے عشق کیوں ہوتا ہے۔
چادر سے حجاب بناتے اُس نے جائے نماز پکڑی اور تہجّد کی نیّت باندھتی کھڑی ہو گئی۔ یہ اُس کے معمول کا حصہ تھا۔ تہجد کے بعد قرآن پڑھنا، پھر پوری فجر کی آذان سن کر نماز ادا کرنے کے بعد ہی وہ وہاں سے اٹھتی تھی۔ آج جمعہ تھا، لہذا سورۃ کہف بھی پڑھنی لازمی تھی۔
نماز کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھانے لگی کہ ایک ہاتھ بے اختیار دوسرے بازو پہ، کلائی سے نیچے آکر رکا۔ حرکات یکدم سست ہوئیں، ہر بار ہی ہو جایا کرتی تھیں۔ آنکھیں بند کرکے گہرا سانس لیتے اس نے ہاتھ بازو سے ہٹایا اور دعا مانگتے لگی اور شاید یہی وجہ تھی، دعا میں وہ اپنے لیے ہر روز سب سے پہلے ہدایت مانگا کرتی تھی۔
معمول سے ہو کر کمرے سے باہر نکلی تو پورا گھر اندھیرے میں ڈوبا تھا۔ لیکن وہ جانتی تھی اس وقت ایک کمرے کی لائٹ یقیناً جل رہی ہو گی۔ قدم اُسی جانب بڑھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وہ کمرے کے دروازے پر آکر رکی ۔ آہستہ سے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئی۔
وہ وہیں کرسی پر بیٹھے کتاب پڑھ رہے تھے۔ فجر کے بعد وہ اکثر کوئی کتاب پڑھتے تھے اور کتابیں بھی ساری اسی کی تجویز کردہ ہوتی تھیں۔ اُنہوں نے سر اُٹھایا اور اسے دیکھ کر مُسکرائے۔
سرخ و سفید رنگت، ہلکی داڑھی کے بال اب سُرمئی ہو چکے تھے۔ چمکتی سیاہ آنکھیں اور چہرے پر ایک محبت بھری مسکراہٹ۔ وہ اسکے چاچو تھے۔ اس کے جان سے پیارے چاچو۔
وہ اندر چلی آئی تو اس کے آتے ہی انہوں نے چشمہ اُتار کر ہاتھ میں پکڑا۔
آ گئی میری بیٹی ؟
جاگ گئے میرے
مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
About the Writer
مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔
Similar Novels
Frequently Asked Questions
Who is Aynah and what is her backstory?
Aynah is the female protagonist of the novel, distinguished by her unique golden eyes and deep religious devotion. Her parents died in an accident when she was young, and she was lovingly raised by her uncle Moosa Dawood and his wife Hayat.
What caused Aynah’s spiritual transformation?
Aynah used to be a modern, carefree girl until her friend Paroshah died in a tragic car accident. The shock of narrowly escaping death made Aynah fear the afterlife and the punishments of the grave. Guided by a mentor named Huda, she repented, started wearing a Hijab, and devoted herself to studying the Quran.
Who is Zawiyar and how does Anam feel about him?
Zawiyar is an orphaned cousin who is now a highly successful, intelligent, and reserved businessman. Anam, who is incredibly beautiful and arrogant, is obsessively in love with him. However, Zawiyar keeps his gaze lowered and never looks at her, causing Anam to become deeply bitter and isolated in her unrequited love.
What are the differences between Moosa Dawood's sons, Hadi and Hadeed?
Hadi is the eldest son; he is a passionate writer with a deep memory who hates working in the family business and often gets scolded for his carelessness. Hadeed is his younger brother; he is a talkative prankster who avoids studying, relies on last-minute cramming, and constantly teases his younger cousin Noor.
What happens to Aynah's best friend, Arshiya?
Arshiya faces severe heartbreak when she discovers that her secret boyfriend, Ibtisam, has been cheating on her with another classmate. When she confronts him, he hurls toxic insults at her, shattering her pride and exposing the harsh, deceitful reality of their forbidden relationship.
👁 307 Views













