Mushkilat e safar by Aiza Sehar Complete Novel

Mushkilat e safar by Aiza Sehar Complete Novel

Mushkilat e safar by Aiza Sehar — About the Novel

Mushkilat e safar by Aiza Sehar follows the determined journey of Musfira, a young woman navigating the pressures of academic expectations and family dynamics. From the initial anxiety of her early studies to the realization of her professional ambitions, the narrative captures the challenges inherent in pursuing a career in the civil services.

As Musfira transitions from a student facing setbacks to an ASP officer, the story highlights the resilience required to overcome societal skepticism and personal hurdles, ultimately leading her back to the very academy where she once sought inspiration.

Novel Summary in Urdu

مشکلاتِ سفر عائزہ سحر کا ایک ایسا ناول ہے جو مسفرہ نامی لڑکی کی جدوجہد اور کامیابی کی کہانی بیان کرتا ہے۔ مسفرہ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جہاں تعلیمی اور گھریلو ذمہ داریوں کا دباؤ موجود ہے۔ کہانی کا آغاز مسفرہ کی تعلیمی پریشانیوں سے ہوتا ہے، جہاں اسے میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس کے خاندان کے کچھ افراد، خاص طور پر اس کی پھپھو، اس کی صلاحیتوں پر شک کا اظہار کرتی ہیں، جس سے مسفرہ کے لیے حالات مزید مشکل ہو جاتے ہیں۔

تاہم، مسفرہ ہمت نہیں ہارتی اور اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھتی ہے۔ وہ سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کا مشکل فیصلہ کرتی ہے اور اپنی محنت سے اے ایس پی (ASP) کے عہدے تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف اس کے لیے بلکہ اس کے والدین اور بہن بھائیوں کے لیے بھی خوشی کا باعث بنتی ہے۔

ناول کا اختتام اس وقت ہوتا ہے جب مسفرہ اسی اکیڈمی میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کی جاتی ہے جہاں سے اس نے کبھی تیاری شروع کی تھی۔ وہ وہاں موجود طلباء کے سامنے اپنی زندگی کے تجربات اور مشکلات کا ذکر کرتی ہے۔ یہ کہانی ثابت قدمی اور خوابوں کی تکمیل کی ایک ایسی داستان ہے جو دکھاتی ہے کہ کس طرح ایک عام طالبہ اپنی محنت سے ایک باوقار مقام حاصل کر سکتی ہے۔

Novel Detailed Summary in English

The story begins with Musfira, a student living in a household where her mother emphasizes the importance of early mornings and discipline. Musfira experiences significant distress after checking her laptop, a moment that marks the start of her personal struggle. Despite the skepticism of her aunt, who doubts her ability to succeed, Musfira remains focused on her goals. Her journey is not without obstacles; she faces a major setback when she fails to qualify for medical school, a dream she had long nurtured.

With the support of her mother, she navigates the administrative process of university admission, eventually moving forward despite the initial disappointment.

As time progresses, Musfira shifts her focus toward the CSS examinations. Her dedication pays off when she successfully clears the exams and is appointed as an ASP officer. This achievement brings immense joy to her family, including her parents, sister Sara, and brother Ahmed. The narrative highlights the contrast between her earlier struggles and her eventual professional success, as she is invited back to the very CSS academy where she once studied.

Now standing as a guest of honor, Musfira addresses a new generation of students, sharing her experiences and the reality of the path she chose. The novel explores the themes of perseverance, the impact of family support, and the transformation of a student into a mentor, illustrating that the path to success is often paved with unexpected turns and personal growth.

Genre

Motivational novels

Key Themes

  • Academic struggle
  • Family support
  • Career ambition
  • Overcoming societal skepticism
  • Personal growth

Short Scene from the Novel

وہ رات مسفرہ کی جاگ کر گزری اس نے کبھی بھی ڈاکٹر کو خواب کے طور پر نہیں لیا تھا بلکہ یہ اس کے لیے ہمیشہ سے ایک حقیقت تھی اس نے خود کے لیے ہمیشہ ڈاکٹری ہی سوچی تھی اس کو لگتا تھا کہ ڈاکٹر تو وہ ضرور بنے گی پر نہ جانے اس کی قسمت کو کیا منظور تھا بے در پہ مشکل اس پر آئی جا رہی تھی اور لوگوں کے چہروں سے نقاب ہٹتے جا رہے تھے۔ ابھی دن میں ہی پھپھو اس کو پرائیویٹ میڈیکل کرنے کا مشورہ دے رہی تھیں کیونکہ ان کے بقول ان کے بھائی کے پاس بے شمار پیسہ تھا کیونکہ بھائی نے کبھی ان پہ خرچ کرنے میں کنجوسی نہیں کی اور نہ ہی کبھی اپنی مجبوریوں کا رونا ان کے اگے رویاتھا

Download Novel

نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

مشکلاتِ سفر

ازقلم: عائزہ سحر

انتساب!

تھکی ہوئی، مایوس روحوں کے نام

🥀🥀🥀🥀🥀🥀

پیش لفظ!

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔امید ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گےاور ایمان کی بہترین حالتوں میں ہوگے (انشاء اللہ،آمین)۔میں تقریباً فرسٹ ایئر میں تھی جب میں نے پہلا ناول پڑھا اور اس کے بعد اس کام میں ایسا دل لگا کے ابھی تک سلسلہ چل رہا ہے۔ ناول پڑھنے والے کے دل میں ناول لکھنے کا خیال تو آتا ہی ہے بس فرق یہ ہے کہ میں نے اس کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں سوچا اور کوششں کی (اور اس سب کا میں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہےکہ اس نےمجھے سمجھ بوجھ آتا کی اور لکھنے کی ہمت دی)۔ میں نے پہلا ناول سیکنڈ ایئر میں لکھا لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے وہ آج تک مکمل نہ ہو سکا۔ شاید مستقبل میں وہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے ۔اگرچہ ترتیب کے اعتبار سےیہ میری دوسری تحریر لیکن یہ میرا پہلا ناول ہے جسے میں نے پبلش کروایا ہے۔ اس کو لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ آج کل کی نوجوان نسل سوشل میڈیا کو دیکھ کر مایوسی کا شکار ہو چکی ہے۔ وہ یہ تو دیکھتے ہیں کہ فلاں نے گاڑی لے لی، گھر لے لیا،فلاں اچھے عہدے پر فائز ہوگیا، لیکن وہ اس کے پیچھے اس انسان کی محنت، کوشش کو نہیں دیکھتے اور بس ڈپریشن کا شکار ہوئے رہتے ہیں۔ آج کی نسل کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خالی خواب دیکھنے، خواہش کرنے سے وہ پورے نہیں ہوتے بلکہ کوشش کرنی پڑتی ہے اور مشکل وقت اور حالات کا سامنا صبر اور شکر گزاری سے کرنا پڑتا ہے۔اگر اس تحریر کے ذریعے سے میں ایک انسان کی بھی سوچ بدل پائی تو یہ ہی اس تحریر کی، میری کامیابی ہے۔ امید ہے آپ کو یہ ناول پسند آئے گا اور اس سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔شکریہ

آپ کی دعاؤں کی منتظر

عائزہ سحر

✨✨✨✨✨

۔ اس ناول کو لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ آج کل کی نوجوان نسل سوشل میڈیا کو دیکھ کر مایوسی کا شکار ہو چکی ہے۔ وہ یہ تو دیکھتے ہیں کہ فلاں نے گاڑی لے لی، گھر لے لیا،فلاں اچھے عہدے پر فائز ہوگیا، لیکن وہ اس کے پیچھے اس انسان کی محنت، کوشش کو نہیں دیکھتے اور بس ڈپریشن کا شکار ہوئے رہتے ہیں۔ آج کی نسل کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خالی خواب دیکھنے، خواہش کرنے سے وہ پورے نہیں ہوتے بلکہ کوشش کرنی پڑتی ہے اور مشکل وقت اور حالات کا سامنا صبر اور شکر گزاری سے کرنا پڑتا ہے ************

صبح کاآغاز ہوچکا تھا بلکہ اماں کے بقول تو فجر کی آذان ہوتے ہی صبح ہو جاتی ہےاس لیے اب سات بجے تک بھی جب ان کےبچے بستر کی جان چھوڑ کر نہیں اٹھے تو وہ مسلسل اُونچی آواز میں بڑبڑاۓ جا رہی تھی۔آخر کار جب صبر جواب دے گیا تو اپنی چھوٹی بیٹی کو سب کچھ جگانے کا کام سونپ کر خود کمرے میں چلی گئیں۔

“آپی -آپی اٹھ جائیں دیکھیں صبح کے سات بج گئے ہیں اماں ناشتہ بنانے کا کہہ رہی ہیں” سارہ نے مسفرہ کا کندھا ہلاتے ہوئے اپنی بڑی بہن کو جگانے کی ایک اور ادنی سی کوشش کی۔

بھائی میں نے سنا تھا لوگوں کی پریشانی سے نیند اڑھ جاتی ہے لیکن یہاں پر تو پریشانی” سے آپی جاگ ہی نہیں رہیں” احمد نے کمرے میں جھانک کر سیب کا آدھا ٹکڑا ہاتھ میں پکڑے ہوئے تبصر کیا۔

جبکہ احمد کی بات سنتے ہی مسفرہ کی آنکھیں جھٹ سے کھل گئی اس نے فوراً ہی لحاف اتار کر ہڑبڑی میں جوتے پہنے۔

تم لوگوں نے مجھے جگایا کیوں نہیں تم لوگوں کو پتہ بھی ہے اج کتنا اہم دن ہے لیکن نہیں” دونوں اپنی دنیا میں ہی مست رہتے ہو۔”مسفرہ نے کمرے میں چیزیں ڈھونڈتے ہوئے اپنےبہن بھائی کو بھی ڈانٹا۔

آپی آپی پرسکون رہیں کیا ہو گیا ہے انشاءاللہ سب ٹھیک ہوگا آپ پریشان نہ ہوں اور میں تو آپ کو کب سے جگا رہی ہوں لیکن آپ ہی اٹھ نہیں رہی تھیں۔

اچھا ٹھیک ہے اب تم دونوں کمرے سے جاؤ مسفرہ نے لیپ ٹاپ آن کرتے ہوئے کہا۔

لو یہ کیا بات ہوئی اماں نے کہا ہے کہ آپ کو اٹھاؤں تاکہ آپ ناشتہ بنائیں آپ نے اٹھتے ہی لیپ ٹاپ پکڑ لیا ہے۔

اماں بھی نا اتنی پریشانی میں بھی کھانے کا ہی سوچ رہی ہیں۔ “مسفرہ نے لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہوئے کہا جب کہ اس کی مسلسل ایک ٹانگ ہل رہی تھی۔

اچھا اچھا ٹھیک ہے میں اماں کو آپ کا پیغام پہنچا دوں گی ۔سارہ نے تنگ کرتے ہوئے کہا

ٹھیک ہے جو بھی کرنا ہے کروپر فلحال جاؤاور دروازہ بند کر کے جانا مسفرہ کی بات پر سارہ نے نفی میں سر ہلایا اور دروازہ بند کر کے چلی گئی۔

مسفرہ کی آنکھیں بے چینی سے لیپ ٹاپ کی سکرین دیکھ رہی تھی۔ ایک، دو، تین اور اچانک سے متعلقہ پیج کھل گیا جبکہ مسفرہ کی آنکھیں یک دم ساکت ہو گئیں۔

✨✨✨✨✨✨✨✨

سارہ نیچے آئی تو اماں کمرے کی چادر ٹھیک کر رہی تھیں ،ساتھ میں تسبیح بھی کر رہی تھیں سارہ کو دیکھتے ہی انہوں نے اشارے سے مسفر کا پوچھا۔

جی اماں بس آرہی ہیں آپ کو پتہ ہے نا ذرا ذرا سی بات پر پریشان ہو جاتی ہیں۔ سارہ نے محبت سے اپنی بہن کا ذکر کیا جس پر اماں نے تاسف سے سر ہلایا۔

ابھی اماں کچھ جواب دیتی کہ مسفرہ کے کمرے سے اونچی اونچی رونے کی اوازیں آنے لگیں جس پر اماں اور سارا دونوں گھبرا گئیں

اماں۔ اماں سارہ آپی۔ مسفرہ آپی کو کیا ہوا ہے احمد بھی صحن سے بھاگتے ہوئے آیا

اماں سارہ اور احمد اوپر مسفرہ کے کمرے میں گئے لیکن کمرہ اندر سے بند تھا

مسفرہ بچے کیا ہوا ہے دروازہ کھولو میرے بچے میرا دل گھبرا رہا ہے اماں نے روتے ہوئے کہا جب کہ مسفرہ بس اندر بیٹھے روئے ہی جا رہی تھی

آپی یہ دروازہ کھولیں پلیز اماں پریشان ہو رہی ہیں احمد اور سارا نے روتے ہوئے کہا

✨✨✨✨✨✨

السلام علیکم بچوں آپ سب لوگوں کو ہماری اکیڈمی میں خوش آمدید ۔آپ سب لوگ اس اکیڈمی میں ایک نیا خواب، ایک نئی امید، ایک نئی خواہش لے کر آئے ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ سب کے لیے وہ کرے جو آپ سب کے حق میں بہتر ہو آپ اس سے راضی ہوں اور وہ آپ سب لوگوں سے راضی ہو۔ آپ سب لوگوں کو تو ویسے کچھ نہ کچھ اندازہ ہو گیا ہوگا کہ سی ایس ایس ہوتا کیا ہے، اس کے امتحان کا طریقہ کار کیا ہے لیکن میں آج آپ لوگوں کو تھوڑی زیادہ معلومات دیتا ہوں اور اس کے بعد آپ سب لوگوں کے لیے ایک سرپرائز بھی ہے۔ سر ساجد نے کلاس میں اتی ہی بچوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ اتنے میں ہی ایک طلبہ کلاس کے دروازے پر آئی

سوری سر اج میں لیٹ ہو گئی اصل میں راستے میں کافی رش تھا ہمنہ نے اپنی کتابیں اور بیگ کو سنبھالتے ہوئے کہا

بیٹا آج اکیڈمی کا پہلا دن ہے اور آپ آج ہی دیر سے آئی ہیں

۔لیکن خیر اگلی بار سے آپ نے اور باقی سب نے دھیان رکھنا ہے وقت کی پابندی دنیا کے ہر میدان میں کامیابی کی کنجی ہے۔ سر نے ہمنہ سے کہا

جی جی سر میں کل سے ٹھیک وقت پر آؤں گی حمنہ نے آکے اپنی دوست کے ساتھ بیٹھتے ہوئے کہا

سر نے ابھی تک پڑھانا شروع تو نہیں کیا ہمنہ نے بیگ سے رجسٹر نکالتے ہوئے اپنی دوست سے پوچھا

ارے نہیں بس ابھی ابھی ہی سر آئے ہیں۔ کہہ رہے تھے کہ ہمارے لیے کوئی سرپرائز بھی ہے۔

کیا واقعی کیسا سرپرائز ہمنہ نے پوچھا

یار پتہ نہیں چلو دیکھتے ہیں علیزہ نے کہا

✨✨✨✨✨

السلام علیکم سر۔ ساری تیاری مکمل ہے۔ بس جیسے ہی میم آئیں گی ہم ان کا استقبال اچھے طریقے سے کریں گے۔ میں نے ایک لڑکے کو پھولوں کا گلدستہ لینے بھی بھیجا ہے۔ علی نے اپنے ہیڈ کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا

خوشخبری) رائٹرز متوجہ ہوں(

ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور ان کی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ اگر آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔

Prime Urdu Novels Publications

Whatsapp : 03335586927

Email: aatish2kx@gmail.com

ٹھیک ہے بس کسی چیز کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ اے ایس پی صاحبہ پہلی بار آ رہی ہیں اور ان کے آنا ہماری اکیڈمی کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔ اس لیے خیال رکھنا۔

جی جی سر آپ فکر نہ کریں۔ علی نے اپنے سر کو تسلی دیتے ہوئے کہا۔ اتنے میں ہی اس کا فون بجنے لگا۔

سر میں ذرا کال سن کر آتا ہوں۔

جی جی جاؤ میں بھی ذرا باقی کے کام دیکھ لوں۔

سر اے ایس پی صاحبہ آرہی ہیں ان کی گاڑی اکیڈمی سے بس پانچ دس منٹ کی دوری پر ہے۔ کال کرنے والے نے علی کو اطلاع دی۔

یہ بات مجھے اب بتا رہے ہو اچھا بکے وغیرہ آگئے ہیں نہ اور باقی چائے پانی کا انتظام بھی ہو گیا ہے؟ کیا میں نے جس بیکری سے بسکٹ نمکو لانے کے لیےکہا تھا۔ لے آئے ۔علی نے ایک ہی سانس میں کئی سارے سوالات کر ڈالے

سر آپ سانس تو لے لیں جی سر سب ہو گیا ہے بس آپ ہیڈ کو لے کر دروازے پر آ جائیں

اوکے ہم آ رہے ہیں۔ علی نے کال بند کرتے ہوئے کہا

سوری سر آپ کو تنگ کر رہا ہوں لیکن اے ایس بی صاحبہ آگئیں ہے بس کچھ ہی دیر میں پہنچ جائیں گے آئیے ہم دروازے تک جاتے ہیں علی نے اپنے ہیڈ کو اطلاع دیتے ہوئے کہا

ہاں چلو چلتے ہیں

✨✨✨✨✨✨

ایس پی صاحبہ کی گاڑی جیسے ہی اکیڈمی کے گیٹ سے اندر ہوئی سٹاف نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی برسات کر دی جس کو دیکھ کر وہ بہت خوش ہوئیں

میم اکیڈمی پہنچ گئے ہیں ہم یہاں پر کتنی دیر کے لیے رکیں گے ڈرائیور نے پوچھا

ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے شاید ایک دو گھنٹے رکیں آپ سائیڈ پر گاڑی پارک کر کے میرا انتظار کیجیے۔

اوکے میم جیسا آپ کہیں۔

گارڈ نے آگے بڑھ کر دروازہ کھولا اور ایس سی پی صاحبہ باہر نکلیں

آپ کا بہت بہت خوش آمدید ہماری اکیڈمی میں۔ آپ نے ہمارے لیے ہمارے بچوں کے لیے وقت نکالا ہے اس کے لیے بہت بہت شکریہ۔ اکیڈمی کے ہیڈ نے بکے پکڑاتے ہوئے کہا

ارے کوئی بات نہیں یہ بچے ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں آج میں جس مقام پر ہوں کل کو انہوں نے اس مقام پر ہونا ہے اس لیے میں نے تو آنا ہی تھا۔ اے ایس پی صاحبہ نے عاجزی سے کام لیتے ہوئے کہا

چلیے اندر چلتے ہیں بچے آپ سے مل کر بہت خوش ہوں گے ہیڈ نے کہتے ہوئے، ان کو اگے بڑھنے کے لیے جگا دی

✨✨✨✨✨

اوکے تو بچو اب تک میں نے آپ کو جتنی باتیں سی ایس ایس سے متعلق بتائی ہیں کیا آپ سب کو سمجھ آئیں ہیں۔ سر نے طلبہ سے پوچھا

جی سر سب نے جوش و خروش سے جواب دیا اتنے میں ہی پیون نے دروازہ بجایا

ایک منٹ بچوں میں آتا ہوں سر نے بچوں سے کہااور پیون سے بات کرنے چلے گئے

اچھا بچوں میں نے کہا تھا آج میں آپ کو سی ایس ایس کے بارے میں بتاؤں گا اور ایک سرپرائز بھی ہے پڑھائی تو ہم نے کر لی اب سرپرائز کی باری ہے۔ سر نے پیون کی بات سن کر واپس آتے ہوئے کلاس سے کہا جس پر سب بچے پرجوش نظر آنے لگے۔

تو ایسا ہے بچوں کہ آپ سب لوگوں کو ہمت دینے اور موٹیویٹ کرنے کے لیے ہم نے آج اپنی اکیڈمی میں ایک سی ایس ایس افیسر کو بلایا ہے جو کہ آپ لوگوں کے ساتھ اپنی کہانی، اپنی مشکلات، اپنے سفر کی داستان شیئر کریں گی تو آئیے میں اپ سب کو ہال میں لے کر جاتا ہوں وہیں پروہ آپ سب سے بات کریں گے۔

واہ یار کتنا مزہ آئے گا ہم اپنے سامنے سی ایس ایس آفیسر کو دیکھیں گے ہمنہ نے پرجوش ہوتے ہوئے کہا

یار واقعی میں مزہ تو بہت آئے گا۔ کیا تم نے اس سے پہلے کسی سی ایس ایس افیسر کو دیکھا ہے علیزہ نے بیگ میں چیزیں ڈالتے ہوئے ہمنہ سے پوچھا

ارے کہاں یار میں تو پہلے ہی بار دیکھوں گی چلو اب چلتے ہیں یہ نہ ہو کہ باقی سب آگے جا کے بیٹھ جائیں پھر ہمیں پیچھے بیٹھنا پڑے گا ہمنہ نے جلدی مچاتے ہوئے کہا

اچھا اچھا چلو چلتے ہیں علیزہ اپنی بکس ہاتھ میں ہی پکڑتے ہوئے باہر جانے لگی

✨✨✨✨✨✨

سب بچے اپنی اپنی جگہ پر بیٹھ جائیں۔ خاموشی کے ساتھ۔ مجھے کسی کی بھی آواز نہ آئے۔ اے ایس پی صاحبہ بس آرہی ہیں۔ ٹیچرز نے بچوں کو بٹھاتے ہوئے کہا اتنے میں ہی گارڈ کے ساتھ اے ایس پی صاحب تشریف لائیں ۔جس کو دیکھ کر سب بچے خوشی سے تالیاں بجانے لگے جبکہ وہ جا کر وی آئی پی کرسی پر بیٹھ گئیں

یار کیا پرسنلٹی ہے۔ یار دیکھو کتنی ڈیسنٹ لگ رہی ہیں۔ یار دیکھو کیسے گارڈذ ان کے آگے پیچھے ہیں۔ یہ سب تو ایک خواب جیسا لگ رہا ہے۔ اف ۔ایسے کئی جملے وہ اپنے لیے سن رہی تھیں اور بچوں کی باتوں پر وہ دل ہی دل میں مسکرا رہی تھیں کیونکہ کبھی وہ بھی ایسے ہی ان کی جگہ پر بیٹھ کر کامیاب لوگوں کو حیرت سے تکا کرتی تھیں لیکن آج حالات مختلف تھے آج کوئی ان کو دیکھ کر موٹیویشن لے رہا تھا اتنے میں ہی ان کی سماعت سے ایک جملہ گزرا

یار یہ کتنی خوش نصیب ہیں۔ کیسے یہ سی ایس ایس افیسر بن گئی اور آج مہمان خصوصی بن کر آئی ہیں۔ کیسے سب ان کو پروٹوکول دے رہے ہیں۔ پتہ نہیں ہمارے نصیب میں یہ ہے بھی یا نہیں حمنہ نے علیزے سے کچھ اشتیاق اور کچھ دکھی لہجے میں کہا

✨✨✨✨✨✨

ارے پیشنٹ کے ساتھ کون لوگ ہیں ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر سے باہر آتے ہوئے کہا

جی میں ہوں۔ میں ان کا ہسبینڈ ہوں ۔ایک آدمی دبلا پتلا سا جس کے بال بکھرے ہوئے تھے ۔شرٹ پر سلواٹیں پڑی ہوئی تھی۔نے ڈاکٹر سے کہا

اوکے آپ کو بہت بہت مبارک ہو آپ کی بیٹی ہوئی ہے ۔ڈاکٹر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ۔لیکن خبر سن کر اس بکھرے مگر خوش شکل نوجوان کو کچھ زیادہ خوشی ہوتی ہوئی نظر نہیں آئی

ابھی ہم پیشنٹ کو روم میں شفٹ کر دیں گے۔ پھر آپ اس سے مل سکتے ہیں۔ فکر نہ کیجیے آپکی بیوی اور بیٹی دونوں ٹھیک ہیں۔ ڈاکٹر نے اس نوجوان کو تسلی دیتے ہوئے کہا اور پھر وہ اپنے کمرے کی طرف چلی گئیں

✨✨✨✨✨✨

جیسے ہی ہاجرہ کو ہوش آیا اس نے بے چینی سے اٹھنا چاہاکہ اتنے میں ہی سامنے کرسی پر بیٹھے اپنے شوہر پر نظر پڑی۔

حماد حماد ۔ہاجرہ نے روتے ہوئے اپنے شوہر کو بلایا۔

ہاں کہو۔ حماد اٹھ کر اس کے پاس آیا

حماد ہمارا بچہ کیسا ہے۔ کہاں ہے۔ وہ ٹھیک تو ہے ناں۔ ہاجرہ نے بےچینی سے پوچھا۔

ہاں ٹھیک ہے۔ بچی ہے۔ مطلب بیٹی ہوئی ہے ۔عجیب موٹی سی ہے۔حماد نے ٹھنڈے لہجے میں اپنی بیوی کو اطلاع دی۔ جس کے بعد ہاجرہ کچھ کہہ ہی نہ سکی۔ان کو اپنے شوہر کی شکل دیکھ کر ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ بیٹی

مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

About the Writer

مصنفہ: Aiza Sehar

Aiza Sehar کے قلم سے لکھے گئے مزید بہترین ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔

مصنفہ کے تمام ناولز

مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔

Similar Novels

Frequently Asked Questions

What is the main goal Musfira pursues in the novel?

Musfira initially aspires to be a doctor, but after failing to qualify for medical school, she shifts her focus to the CSS examinations and eventually becomes an ASP officer.

How does Musfira's family react to her career path?

While her parents and siblings are supportive of her success, her aunt is skeptical and vocal about her doubts regarding Musfira's ability to succeed.

What role does the CSS academy play in the story?

The academy serves as both a place of learning for Musfira and later as the venue where she returns as a guest of honor to inspire new students.

Does Musfira face any major setbacks?

Yes, her primary setback is failing the admission test for medical school, which forces her to re-evaluate her academic path.

👁 294 Views

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ کو ناول ڈاونلوڈ کرنے یا آنلائن پڑھنے میں کسی طرح کا مسئلہ ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔

مزید ناولز اور اپڈیٹس کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوائن کریں:

Leave a Comment