Dar e noor by Louba Anees – A Short Novel of Light, Hope, and Spiritual Awakening"

Dar e noor by Louba Anees

Deprecated: WP_Rocket_Mobile_Detect::__construct(): Implicitly marking parameter $headers as nullable is deprecated, the explicit nullable type must be used instead in /home/sites/40a/1/1ac9ff44d7/public_html/wp-content/plugins/wp-rocket/inc/classes/dependencies/mobiledetect/mobiledetectlib/Mobile_Detect.php on line 888 Deprecated: Mustache_Engine::loadSource(): Implicitly marking parameter $cache as nullable is deprecated, the explicit nullable type must be used instead in phar:///usr/local/bin/wp/vendor/mustache/mustache/src/Mustache/Engine.php on line 727 Deprecated: Mustache_Parser::buildTree(): Implicitly marking parameter $parent as nullable is deprecated, the explicit nullable type must be used instead in phar:///usr/local/bin/wp/vendor/mustache/mustache/src/Mustache/Parser.php on line 73

Dar e noor by Louba Anees download pdf

Dar e noor by Louba AneesShort complete novels.

“Dar e noor by Louba Anees“ is a soul-stirring journey from darkness to light—a story of a girl who, overwhelmed by life’s harsh trials and sorrows, turns away from patience and loses herself in despair. She questions divine justice, believes her prayers have been ignored, and feels her fate has betrayed her. The pain of losing her father drives her into rebellion and self-destruction, as she drifts further from the light of faith.

However, Dar e noor by Louba Anees beautifully portrays the turning point when destiny intervenes. A moment of divine realization awakens her soul. She remembers her father’s teachings, and guilt and remorse begin to melt the darkness around her. The same heart that once doubted, now seeks solace in prayer and faith.

Dar e noor by Louba Anees is not just the story of one girl—it’s a reflection of every broken heart, every lost soul, and every seeker who longs for light amidst the shadows. Through trials, rebellion, and hopelessness, the novel leads the reader toward inner peace, healing, and closeness to the Creator.

Ultimately, Dar e noor by Louba Anees teaches that no matter how far one strays, if there is sincerity in the heart, the door to light and guidance is never truly closed.

Louba Anees is an emerging new writer and Dar e noor by Louba Aneesis her new novel that is being written for our platform. She has written many famous novels for her readers. These novels will surely grab your attention. Readers like to read her novels because of her unique writing style.

Dar e noor by Louba Anees is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading Dar e noor by Louba Anees. For better result click on the image to zoom it.

************

Dar e noor by Louba Anees Novel Summary

یہ کہانی ایک ایسے سفر کی ہے جو تاریکی سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے—خدا سے شکوے اور بغاوت سے، اس کے قرب اور سکونِ قلب تک۔ یہ ایک ایسی لڑکی کی داستان ہے جو زندگی کی تلخیوں اور آزمائشوں سے نڈھال ہو کر صبر کے بجائے ناامیدی اور مایوسی کے اندھیروں میں بھٹکنے لگی۔

غموں کے طوفان میں گھر کر، وہ یقین کی ڈور چھوڑ بیٹھی تھی۔ اس کے دل میں سوالوں کا ہجوم تھا، روح بے سکونی کا شکار تھی، اور دعا کی جگہ شکوے نے لے لی تھی۔ وہ سمجھتی تھی کہ خدا نے اس کے باپ کا سایہ چھین کر اس کے ساتھ ناانصافی کی ہے، کہ اس کی دعائیں رد ہوگئیں، کہ قسمت نے اس کے حق میں فیصلہ نہیں دیا۔

اس کے دل میں بغاوت تھی، ایک ایسی ضد جو اسے روشنی سے دور لے جا رہی تھی۔ وہ آہستہ آہستہ اپنی ذات میں قید ہونے لگی، خود کو اور اپنے پیاروں کو تکلیف پہنچانے لگی، مگر اسے اس کا احساس نہیں تھا۔ وہ صحیح اور غلط کا فرق کھو چکی تھی۔ وہ آخری حدوں کو چھونے لگی تھی، جہاں دل سیاہ ہو جاتے ہیں اور ضمیر کی آواز دب جاتی ہے۔

مگر پھر تقدیر نے ایک ایسا لمحہ اس کی جھولی میں ڈال دیا جو اس کے لیے بیداری کا سبب بن گیا۔ آزمائش کی شدت نے اسے اس دہلیز پر لا کھڑا کیا جہاں سے روشنی پھوٹتی ہے۔ کسی دعا کی بازگشت نے اس کی مردہ روح میں زندگی پھونک دی۔

اسے اپنے والد کی تربیت یاد آئی، اور ایک شدید شرمندگی نے اس کے وجود کو گھیر لیا۔ وہ اپنے آپ کا محاسبہ کرنے لگی، تو ندامت نے اس کی آنکھیں کھول دیں۔ جس تاریکی میں وہ ہمیشہ کے لیے گم

ہونے والی تھی، وہاں امید کی ایک کرن چمکی۔ جو لب پہلے شکوہ کرتے تھے، وہ اب دعا کے لیے کھلنے لگے۔ جو دل مایوس تھا، وہ یقین کی راہ پر چلنے لگا۔

یہ کہانی صرف ایک فرد کی نہیں، بلکہ ہر اس دل کی ہے جو کبھی ٹوٹا، ہر اس روح کی ہے جو کبھی بھٹکی، اور ہر اس مسافر کی ہے جو تاریکی میں روشنی کا متلاشی رہا۔

یہ سفر دکھ، ناامیدی اور بغاوت سے شروع ہوتا ہے، مگر صبر، یقین اور محبت کے نور میں نہا کر تسکین اور قربِ الٰہی کی روشنی میں ختم ہوتا ہے۔ یہ سکھاتا ہے کہ اگر دل میں سچائی اور طلب ہو، تو روشنی کبھی دور نہیں ہوتی—بس آنکھوں کو دیکھنے اور دل کو سمجھنے کی دیر ہوتی ہے۔

************

About The Writer, Louba Anees : A New Literary Voice

لعبیٰ انیس کا تعلق نوکوٹ سے ہے، تاہم وہ کئی برسوں سے کراچی میں مقیم ہیں۔ کہانیاں ان کی زندگی کا ہمیشہ سے حصہ رہی ہیں۔ ان کا بچپن “نونہال”، “چندا”، “ٹارزن”، “عمرو عیار”، “قصص الانبیاء” اور “حیاتِ صحابہ” جیسی عظیم اور سبق آموز کتابوں کے ساتھ گزرا۔ اگرچہ کچھ عرصے کے لیے وہ ادب سے دور ہو گئیں، لیکن ایک آن لائن ناول نے انہیں دوبارہ کتابوں کی دنیا میں لوٹا دیا۔

اس دنیا میں انہیں جہاں بے مثال تحریریں دیکھنے کو ملیں، وہیں کچھ غیر معیاری ناولز نے انہیں ادب کے زوال پر مایوس بھی کیا۔ تاہم “جنت کے پتے” اور “مصحف” جیسی کتب نے انہیں یہ سکھایا کہ ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں، اور اچھائی ہمیشہ برائی کے ساتھ موجود رہتی ہے۔ یہی تجربہ ان کے اردو ادب سے تعلق کو مزید گہرا کرنے کا سبب بنا۔

وقت کے ساتھ شدید بیماریوں نے ان کی زندگی کو محدود کر دیا، تعلیم کا سلسلہ رک گیا اور مایوسی نے گھیرا ڈال دیا۔ ایسے وقت میں انہوں نے قلم تھامنے کا فیصلہ کیا، تاکہ نہ صرف اپنی تنہائی کو لفظوں میں ڈھال سکیں بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی کچھ لکھ سکیں جو زندگی سے ہار چکے ہیں۔ ان کی تحریروں کا مقصد بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھانا اور اردو ادب کو مثبت پیغام رسانی کا ذریعہ بنانا ہے۔

لعبیٰ کی ایک دلی خواہش ہے کہ وہ اپنی تحریروں کے ذریعے اپنے والدین کا نام روشن کریں اور ثابت کریں کہ بیٹیاں بھی ماں باپ کا فخر اور سہارا بن سکتی ہیں۔

If you like to read other novels of the writer plz click the link below.

Louba Anees All Novels Link

********

About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers

پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔

ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔

Whatsapp : 03335586927

****************

Short Scene of Dar e noor by Louba Anees

کہتے ہیں گھر کا بڑا گھر کی رونق ہوتا ہے،وہ ایک شجر کی طرح سب کو اپنے مہربان سائے میں پروئے خود تپتی دھوپ کی نظر ہو جاتا ہے، اور جب وہ سایہ ہی نہ رہے تو زندگی کے تمام رنگ ،تمام خوشیاں پھیکی پڑ جاتی ہیں۔بلکل اسی طرح یہ گھر بھی نواز شاہ کے بغیر محض اینٹ، پتھر اور لکڑی کا مجموعہ لگنے لگا تھا۔ جہاں کبھی قہقہوں کی گونج ہوا کرتی تھی، وہاں اب ایک بے روح خاموشی چھائی ہوئی تھی۔

کہنے کو تو گھر میں اور بھی افراد تھے لیکن گویا ان کی زندگی بھی اس شجر کے ڈھے جانے سے رک گئی تھی۔نواز شاہ جن کی ہنسی جیسے ہوا میں کہیں معلق رہ گئی تھی،جو سنائی تو نہیں دیتی تھی، مگر محسوس ہوتی تھی۔ دیوار پر آویزاں ان کی تصویر، وہی مانوس مسکراہٹ، وہی نرم آنکھیں—مگر اب اس میں زندگی کی گرمی نہیں تھی، بس یادوں کی پرچھائیاں تھیں جو سدا بہار تھیں۔اور اس گھر میں موجود افراد کے جینے کا واحد سہارا بھی۔

****************

How To Download Dar e noor by Louba Anees

All novels on the website are available in pdf that can be downloaded in few easy steps mention below.

  1. You will see 3 download links in every post. Click it any of them.
  2. You will see mediafire download page and here click on download button.
  3. Your file will start to download and will be saved in your device download folder.
  4. Open your pdf file from your device and enjoy reading it off line.

If you have any difficulty about downloding or reading this novel plz let us know on our social media accounts. You can also comment below to send us your your sugestions and ideas. We will be happy to hear you and reply you as soon as possible.

If you still have any problem in downloading plz let us know here.

WhatsApp : 03335586927

Email : aatish2kx@gmail.com

👁 654 Views

Leave a Comment