Humraz chand by Azka Amjad Complete novel

Humraz chand by Azka Amjad Download pdf

About The Novel Humraz chand by Azka Amjad

Humraz chand by Azka Amjad Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.

Humraz chand by Azka Amjad is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.

Novel Summary in Urdu

یہ اُن تمام دوں کی کہانی ہے جو کبھی کسی اپنے کے ہاتھوں ٹوٹے، خاموش رہے، اور پھر خود کو سنبھالنا سیکھ گئے۔

اس ناول کا مقصد کسی کردار کو غلط ثابت کرنا نہیں تھا۔

نہ اشنور کو…

نہ آیزہ کو…

کیونکہ ہم سب انسان ہیں، اور انسان کبھی نہ کبھی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں۔

اصل مقصد صرف یہ تھ کہ اگر زندگی میں کبھی کوئی آپ کو چھوڑ جائے…

چاہے وہ دوستی کا رشتہ ہو…

یا محبت کا…

تو اپنی زندگی کو وہیں ختم مت کر دیجیے۔

ٹوٹ جانا فطری ہے…

لیکن ٹوٹ کر بکھر جانا ضروری نہیں۔

کبھی کبھی جن لوگوں کو ہم اپنی پوری دنیا سمجھ لیتے ہیں…

وہ ہماری منزل نہیں ہوتے۔

ان کے جانے سے درد ضرور ملتا ہے…

لیکن وہی درد ہمیں اپنے رب کے زیادہ قریب بھی کر دیتا ہے۔

اگر آج آپ کی دعا قبول نہیں ہوئی…

اگر کوئی شخص واپس نہیں آیا…

اگر کچھ سوال آج بھی بےجواب ہیں…

تو یاد رکھیے…

ہر جواب اسی دنیا میں ملنا ضروری نہیں ہوتا۔

بعض اوقات اللہ تعالیٰ ہمارے لیے وہ فیصلہ فرماتے ہیں جس کی حکمت ہمیں بہت بعد میں سمجھ آتی ہے۔

لوگ واپس آئیں یا نہ آئیں…

یہ اللہ کی مشیت ہے۔

لیکن آپ کا اپنے رب کی طرف واپس لوٹ آنا…

یہی اصل کامیابی ہے۔

معاف کرنا دوسروں پر احسان نہیں…

اپنے دل کو آزاد کرنا ہے۔

اور اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دینا…

دل کو وہ سکون دیتا ہے جو دنیا کا کوئی انسان نہیں دے سکتا۔

اگر آپ بھی کسی دکھ سے گزر رہے ہیں…

تو ایک بات ہمیشہ یاد رکھیے۔

لوگ بدل سکتے ہیں…

رشتے بدل سکتے ہیں…

لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت کبھی نہیں بدلتی۔

اپنے رب کا ہاتھ کبھی مت چھوڑیے۔

کیونکہ جب پوری دنیا ساتھ چھوڑ دے…

تب بھی وہ اپنے بندے کو تنہا نہیں چھوڑتا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا میں راضی رہنے والا دل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

****************

About The Writer, Azka Amjad

ازکیٰ امجد کی عمر 20 سال ہے۔ وہ ایک نوجوان لکھاری ہیں جنہوں نے اس ناول “ہمرازِ چاند” سے اپنے لکھنے کے سفر کا آغاز کیا۔

یہ ایک فینٹسی کہانی ہے اور یہ کسی کی حقیقی زندگی پر مبنی نہیں ہے۔

یہ ان کا پہلا ناول ہے جس میں انہوں نے ایک سادہ اور خوبصورت کہانی بیان کرنے کی کوشش کی ہے جو دل اور چاند کے درمیان ایک راز کی طرح جڑی ہوئی ہے۔

****************

Sneaks Peeks From Novel

زو بہت عجیب ہے۔”

“وہ تم سے ضرورت سے زیادہ قریب ہو رہی ہے۔”

“وہ تمہیں استعمال کر رہی ہے۔”

“ہمیں تو شروع سے ہی وہ ٹھیک نہیں لگتی۔”

آیزہ ہر بار کہتی،

“نہیں…

زو ایسی نہیں ہے۔”

مگر…

وہ کبھی ان باتوں کے سامنے مضبوطی سے کھڑی نہ ہو سکی۔

وہ خاموش رہتی رہی۔

اور خاموشیاں…

آہستہ آہستہ یقین کو کھا گئیں۔

پھر ایک دن…

زو نے صبح اٹھ کر ہمیشہ کی طرح آیزہ کو میسج کیا۔

“السلام علیکم، آج جلدی آ جانا۔”

پیغام نہیں گیا۔

اس نے دوبارہ بھیجا۔

پھر بھی نہیں۔

اس نے پروفائل کھولی۔

کچھ بھی نظر نہیں آیا۔

اس کا دل ایک لمحے کے لیے رک گیا۔

اس نے انسٹاگرام کھولا۔

وہاں بھی…

بلاک۔

ہر جگہ…

خاموشی۔

ہر جگہ…

ایک بند دروازہ۔

یونیورسٹی میں…

آیزہ سامنے سے گزری۔

مگر…

ایسے…

جیسے زو کو جانتی ہی نہ ہو۔

زو نے صرف ایک بار…

اسے دیکھا۔

پھر نظریں جھکا لیں۔

وہ چاہتی تو…

سب کے سامنے پوچھ سکتی تھی۔

وضاحت مانگ سکتی تھی۔

اپنا سچ بتا سکتی تھی۔

مگر…

اس نے کچھ نہیں کہا۔

کیونکہ وہ ایک بات اپنے رب سے وعدہ کر چکی تھی۔

“جس شخص نے کبھی مجھ پر اعتماد کر کے اپنی باتیں مجھے بتائی ہوں…”

“میں اس کے راز کبھی کسی کے سامنے نہیں کھولوں گی۔”

چاہے…

اس کی اپنی عزت داؤ پر لگ جائے۔

چاہے…

لوگ اسے غلط سمجھتے رہیں۔

آیزہ کی کچھ دوستیں…

اب زو سے بدتمیزی بھی کرنے لگیں۔

طنز…

اشارے…

اور بےجا باتیں۔

کبھی کبھی…

زو کے اپنے دوست بھی کہتے،

“آخر ہوا کیا تھا؟”

“تم صفائی کیوں نہیں دیتیں؟”

زو صرف اتنا کہتی،

“ہر سچ ثابت کرنا ضروری نہیں ہوتا۔”

“اور ہر راز سنانا امانت داری نہیں ہوتی۔”

“میں اپنے رب کو جواب دوں گی…

لوگوں کو نہیں۔”

مگر…

اس رات…

چار سال بعد…

زو ایک بار پھر ٹوٹ گئی۔

اتنا…

کہ سانس لینا بھی مشکل لگنے لگا۔

اس رات…

زو اپنے کمرے میں اکیلی بیٹھی تھی۔

موبائل کی سکرین بار بار روشن ہوتی…

اور پھر بجھ جاتی۔

مگر…

وہ نام دوبارہ کبھی ظاہر نہ ہوا۔

****************

Download Humraz chand by Azka Amjad in pdf.

نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online Reading

Dar e qafas se ati rahi sada by Zunaira Iqbal Complete novel

Roshni tere naam ki by Ayesha Adeeba Complete novel

****************

About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers

پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔

ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں

ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔

Whatsapp : 03335586927

****************

How To Download

All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.

  1. On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
  2. Wait for 15 seconds.
  3. After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
  4. A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
  5. Click the download button, and the PDF file will start downloading.
  6. The file will be saved in the Downloads folder on your device.
  7. Open the file from your device and enjoy reading it offline.

If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.

If you still have any problem in downloading please let us know here.

WhatsApp : 03335586927

Email : aatish2kx@gmail.com

👁 21 Views

Leave a Comment