اداکاری سیکھو….
کرنے کے لیے نہیں…..
اپنے اردگرد موجود منافق لوگوں کی اداکاری سمجھنے کے لیے….
Malika e qalb novel by Sania Hussain download pdf
(Current Episode 2)
Malika e qalb novel by Sania Hussain Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which She pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life. It is very famous, social, romantic Urdu novel that is publishing on group of Prime Urdu Novels. Prime Urdu Novels promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We gives a platform to new writers to write and show the power of their words.
Sania Hussain is an emerging new writer and it’s her new novel that is being written for our platform. She has written many famous novels for her readers including
Main teri heer by Sania Hussain Complete
Dil e muntazir by Sania Hussain Complete
Malika e qalb novel by Sania Hussain download pdf
are some of her most popular novels. These novels will surely grab your attention. Readers like to read her novels because of her unique writing style.
Malika e qalb novel by Sania Hussain is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
If you like to read other novels of the writer plz click the link below.
Sania Hussain All Novels Link
Sneaks Episode 3
” تم ایک عام سے ورکر ہو ریو اور میں پھول بیچ کر اپنا گزر بسر کرنے والی لڑکی۔ اس سفید محل کو خریدنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔“ ریو اس کی بات سن کر چند لمحے اس محل کو دیکھتا رہا۔ آنکھوں میں اس محل کو اپنا بنانے کا عزم تھا۔ وہ ہانہ کو دیکھ کر مسکرایا۔
” ایک دن یہ سفید محل میری ملکیت ہوگا۔ یہ میرا تم سے وعدہ ہے۔“ ریو کی بات پر ہانہ کا دل ڈوب کر ابھرا۔ آنکھوں میں کرب سا جاگا مگر وہ خود کو سنبھالے رہی۔ وہ جانتی تھی کہ زمان کے لیے اس محل کو خریدنا کوئی بڑی بات نہیں تھی لیکن ریو ہانہ کے سامنے زمان ہونے کا اقرار کرے…..یہ ناممکن بات تھی۔
کافی دیر بعد وہ اپنے اپارٹمنٹ کے اسی مخصوص کمرے میں موجود تھی۔ اسٹول پر بیٹھی وہ اس کی صورت کو کینوس پر اتار رہی تھی۔ آنکھیں خشک اور ویران تھیں۔ ایک طرف ریو کی آواز کانوں میں گونجتی تو دوسری طرف ابراہم ساما کی محبت ،اس کا یقین، اس کا مان یاد آتا۔ جب آرٹ مکمل ہوچکا تو اس نے اس کے ایک طرف کونے میں لکھا ”تمہاری ہانہ“ وہ باہر جانے کے لیے اٹھی ہی تھی کہ اسے سامنے ابراہم کھڑا نظر آیا۔
” ڈیڈ! “ وہ چونک کر اسے دیکھے گئی۔ باہر اندھیرا تھا۔ صرف وہی کمرہ روشن تھا۔ ابراہم چونکہ دروازے کے پاس باہر کی جانب کھڑا تھا اس لیے اس کا چہرہ وہ واضح طور پر نہ دیکھ سکی۔ وہ دو قدم آگے بڑھی اور آنکھیں چھوٹی کر کے دیکھا۔ غور کرنے پر اسے ابراہم کی مسکراہٹ واضح دکھائی دی۔ اس مسکراہٹ میں پیار تھا، اپنائیت تھی، اپناپن تھا اور سب سے بڑھ کر ”مان“ تھا۔ اور وہ مان ہانہ ہی نے تو رکھنا تھا۔ اس کی آنکھیں ایک دم ڈبڈبا گئیں۔ اس کا جی چاہا کہ وہ فوراً آگے بڑھ کر اپنے باپ کے سینے پر سر رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر روئے۔ اس نے جلدی سے مزید دو قدم بڑھائے ہی تھے کہ اس کی آنکھیں دھندلانے لگیں۔ نہیں شاید…. شاید سامنے کا منظر دھندلانے لگا تھا۔ اس نے آنکھیں بند کر کے کھولیں تو سامنے کوئی نہ تھا۔
” ڈیڈ! “ اس نے ابراہم کو پکارنا شروع کر دیا۔ لہجے میں تڑپ تھی۔ وہ واحد شخص ہی تو تھا جو اس کا اپنا تھا۔ وہ دنیا میں کسی سے بھی نہ ڈرنے والی لڑکی اسے کھونے سے ڈرا کرتی تھی۔ وہ دوڑتی ہوئی دروازے کے پاس آئی مگر وہاں کوئی نہ تھا۔
” ڈیڈ!“ وہ اسے پکارتے ہوئے ہر جانب دیکھ رہی تھی۔ آنکھوں سے آنسو برسنے لگے تھے۔
” ڈیڈ!… آپ… آپ کہاں ہیں ڈیڈ؟“ اس کی آواز کپکپا رہی تھی۔ الفاظ ٹوٹ ٹوٹ کر ادا ہو رہے تھے۔ تب ہی اچانک لائٹس آن ہوئیں اور روزی دوڑتی ہوئی آئی۔
” پرل ساما!“ وہ اس کے پاس پہنچی جو اپنے بالوں کو نوچتے ہوئے چِلا رہی تھی۔
” مجھے معاف کردیں ڈیڈ!“
” پرل ساما! سنبھالیں خود کو۔“ وہ اسے بازوؤں سے پکڑے سنبھالنے کی سعی کرنے لگی مگر سن کون رہا تھا؟
” مجھے معاف کر دیں ڈیڈ۔ اپنی ہانہ کو معاف کر دیں۔“ وہ روتے ہوئے زمین پر بیٹھتی چلی گئی۔ پورا اپارٹمنٹ اس کی آوازوں سے گونج رہا تھا۔
”میں اس سے محبت نہیں کرنا چاہتی تھی ڈیڈ مگر….“ اس کا چہرہ سرد موسم میں بھی پسینے اور آنسوؤں سے بھیگ چکا تھا۔ بال اطراف سے چہرے پر چپکنے لگے تھے۔
” مگر آپ کی ہانہ خود کو بے بس محسوس کر رہی ہے ڈیڈ!“ روزی نے اسے سنبھالنے کی پوری کوشش کی اور آخر کار ہانہ اس سے لپٹ کر کسی معصوم بچے کی طرح بلک بلک کر رونے لگی۔
” روزی میرے ڈیڈ کہاں ہیں؟“ روزی نے زندگی میں پہلی بار اسے اس طرح روتے ہوئے دیکھا تھا۔ وہ لڑکی جو بڑی سے بڑی تکلیف پر کبھی نہ روئی ، جو اپنی ماں کی موت پر نہ روئی، جو اپنے باپ کی موت پر نہ روئی وہ آج شرمندگی کے باعث پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی۔ وہ زمان ساما سے محبت ہو جانے پر رو رہی تھی۔
” روزی پلیز…. پلیز میرے ڈیڈ کو بلاؤ….انہیں کہو کہ اپنی ہانہ کو معاف کر دیں…ان کی ہانہ ایسا نہیں چاہتی تھی مگر…. مگر وہ بے بس ہو چکی ہے۔“
” پرل ساما! خدا کے لیے خود کو سنبھالیں۔ ابراہم ساما یہاں نہیں ہیں اور نہ ہی کبھی لوٹ کر آئیں گے۔“
” مگر انہیں آجانا چاہیے روزی۔ ان کی ہانہ کو ان کی بہت ضرورت ہے۔ ان کی ہانہ کو محبت توڑنے لگی ہے۔ انہیں کہو کہ وہ آجائیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ….ان کی ہانہ محبت کے ہاتھوں ٹوٹ جائے۔“
” پرل ساما! میری طرف دیکھیں۔ کون ہیں آپ؟“ روزی نے اسے بازوؤں سے تھام کر اپنے مقابل کیا۔
” کس کی بیٹی ہیں آپ؟ پرل ساما آپ ابراہم ساما کی بیٹی ہیں۔ آپ پرل ابراہم ہیں۔ آپ وہ ہیں جو کوئی اور لڑکی نہیں ہو سکتی۔ آپ صرف آپ ہیں۔ آپ واحد ہیں۔ آپ کا کوئی ثانی نہیں۔ جو آپ کر سکتی ہیں وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔ آپ پرل ہیں اور پرل…. محبت کو بھی ہرا سکتی ہے۔“
ہانہ کی سسکیاں ایک دم رک گئیں۔ آنکھیں ایک دم خشک ہو گئیں۔ دماغ سائیں سائیں کرنے لگا۔ دل کی دھڑکن اس لمحے رک کر اچانک زور زور سے چلنے لگی۔ آنکھوں میں موجود ٹھاٹھیں مارتا آنسوؤں کا سمندر ایک دم ساکن ہوگیا۔
” آپ یہ کر سکتی ہیں پرل ساما! مجھے یقین ہے۔ ابراہم ساما کو بھی یقین تھا کہ آپ…. آپ زمان ساما کو ہرا سکتی ہیں۔ صرف آپ ہی ہیں جس کے ہاتھوں زمان ساما کی موت لکھی ہے۔ آپ تاریخ بدلیں گی۔ آپ محبت کو ہرائیں گی۔ آپ زمان ساما کو خود قتل کریں گی۔“ انتقام کی جو آگ ابراہم ساما کی موت پر بھڑک اٹھی تھی، روزی کے الفاظ اس میں روح پھونک رہے تھے۔
How To Download
All novels on the website are available in pdf that can be downloaded in few easy steps mention below.
- You will see 3 download links in every post. Click it any of them.
- You will see an advertisement and a popup notification of allow or block.
- Click on block and wait for 5 second. A count down will appear on top from 5 to 0. Meanwhile ignore any kind of advertisement or warning you will see on your screen.
- After 5 second you will see skip add and click on this skip add button.
- You will see mediafire download page and here click on download button. Your file will start to download and will be saved in your device download folder.
- Open your pdf file from your device and enjoy reading it off line.
If you have any difficulty about downloding or reading this novel plz let us know on our social media accounts. You can also comment below to send us your your sugestions and ideas. We will be happy to hear you and reply you as soon as possible.
Click the link below to download this novel in pdf.
Download Link (All Episodes)
Download Link 1 | Download Link 2 | Download Link 3 |
Episode 1 | Episode 1 | Episode 1 |
Episode 2 | Episode 2 | Episode 2 |
Episode 3 | Episode 3 | Episode 3 |
Online Reading (All Episodes Links)
Malika e qalb novel by Sania Hussain Episode 3 Online Reading
If you still have any problem in downloading plz let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com