About The Novel Ehd-e-Kamil by MRK
(Current Episode 3)
Ehd-e-Kamil by MRK Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.
Table of Contents
Ehd-e-Kamil by MRK is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
Novel Detailed Summary in English
A Timeless Saga of Love, Partition, and Sacrifice
If you are looking for an epic story that weaves together the threads of history and human emotion, “Ehd-e-Kamil” is a masterpiece in the making. Written with profound depth by M.R.K, this novel explores the haunting memories of the 1947 Partition and its impact on generations.
The Soul of Amritsar: 1945
The story transports us back to pre-partition Amritsar, a city of narrow alleys and grand havelis. We witness the grandeur of “Safaid Haveli,” owned by the dignified Nawab Bibi, and the rigid traditions of “Khatri Haveli.” The contrast between these two households sets the stage for a clash of ideologies and cultures.
The Protagonists: Jahan Ara and Avinash
At the heart of the story are two young souls:
- Jahan Ara: The blue-eyed princess of Safaid Haveli, a student of Urdu literature, embodying grace and modesty.
- Avinash Khatri: A principled young man from a strict Hindu family, who finds himself captivated by Jahan Ara’s silent dignity.
Their encounter at Khalsa College is the turning point where personal feelings begin to challenge societal divides.
The Legacy of the Diaries
Fast forward to 2010, the narrative follows Naila, who returns to Lahore only to find her grandmother (Nani) living with a silent ocean of secrets. When Naila receives her Nani’s diaries, she unknowingly opens a door to a past filled with blood, tears, and an “Ahd” (covenant) that remains “Kamil” (complete) despite the tragedies of migration.
Themes of Humanity and Resilience
“Ahd-e-Kamil” is more than just a romantic story. It highlights:
- The Pain of Displacement: How moving across a line on a map leaves half of one’s existence behind.
- Societal Norms: The depiction of how women like Kushalya Bua were marginalized in the name of tradition.
- Eternal Love: The belief that love is a light that rises above religion and nation.
If you appreciate the literary style of classic Urdu novelists with a modern touch of suspense, “Ehd-e-Kamil” by M.R.K is a must-read. It is a tribute to those who sacrificed everything for their land and their love.
***************
Novel Summary in Urdu
یہ ناول تقسیمِ پاک و ہند کے ایک ایسے پہلو کو اجاگر کرتا ہے جسے تاریخ اور ادب میں عموماً نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔
ناول کی کہانی دو مرکزی کرداروں کے گرد گھومتی ہے:
جہاں آرا ، ایک مسلمان نواب زادی،
اور اویناش کھتری ، ایک کٹر ہندو مذہبی پس منظر رکھنے والا نوجوان۔
یہ ناول کسی روایتی محبت یا رومان کی داستان نہیں بلکہ ایک باوقار، فکری اور انسانیت نواز کہانی ہے، جو اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ کوئی بھی مذہب نفرت کی تعلیم نہیں دیتا۔ تاریخ اکثر اپنے مطلب کا ایک رخ دکھاتی ہے، اور عموماً ایک ادھورا سچ ہمارے سامنے رکھتی ہے۔ ہمیں یہ سکھایا گیا کہ مسلمان ہمیشہ درست اور ہندو ہمیشہ غلط تھے اور یہ حقیقت بھی ہے مگر کچھ پہلو ہمیشہ نظر انداز کئے گئے ہیں ،اور ممکن ہے آئندہ بھی تاریخ کے صفحات پر یہی کچھ درج ہوتا رہے۔
تاریخ ہمیشہ تباہی، خونریزی، بربادی، لٹتے گھروں اور پامال ہوتی عزتوں کا ذکر تو کرتی ہے، مگر وہ قربانی، حفاظت، خوف کے باوجود دکھائی جانے والی بہادری اور انسانیت کو کبھی قلم بند نہیں کرتی۔
اویناش کا جہاں آرا کی حفاظت کرنا اور اسے بحفاظت اس کے وطن تک پہنچانا یہی اس ناول کا مرکزی خیال اور روح ہے۔
مجھے یقین ہے کہ یہ ناول قارئین کو ایک نئی سوچ، ایک نیا زاویۂ نظر اور ایک گہری فکری سمت فراہم کرے گا۔
مرکزی کردار:
ابھیمنیو کھتری: اویناش کے والد، ایک سخت گیر اور کٹر نظریاتی بیوپاری جو تقسیم اور مسلمانوں کے سخت خلاف ہیں۔
نانی (بڑی بی بی / جہان آرا): کہانی کی روح، جن کی نیلی آنکھیں ایک گہرا سمندر چھپائے ہوئے ہیں۔ ماضی میں وہ امرتسر کی سفید حویلی کی باوقار شہزادی تھیں۔
اویناش کھتری: ‘کھتری حویلی’ کا سپوت، ایک سلجھا ہوا اور بااصول نوجوان جو روایات کی زنجیروں میں جکڑے ہونے کے باوجود انسانیت پر یقین رکھتا ہے۔
نائلہ: نانی کی نواسی، جو لندن سے پاکستان آتی ہے اور اپنی نانی کے ماضی کے رازوں کو ڈائریوں کے ذریعے کھوجنے کا فیصلہ کرتی ہے۔
نواب بی بی (کنیز فاطمہ): جہان آرا کی والدہ، ایک نہایت باہمت اور باوقار خاتون جنہوں نے شوہر کی وفات کے بعد حویلی اور کاروبار کو مضبوطی سے سنبھالا۔
************
About The Writer, MRK
ادب سے شغف مجھے بچپن ہی سے رہا ہے، اور میں کم عمری میں ہی ضخیم ناول اور ادبی شمارے پڑھا کرتی تھی۔ بعدازاں انگریزی ادب میں باقاعدہ دلچسپی پیدا ہوئی۔
تاریخ اور تاریخی واقعات سے مجھے خاص لگاؤ ہے۔ سکول ،کالج کے زمانے میں شاعری بھی کرتی رہی، جسے خوب سراہا گیا۔ گزشتہ دو برسوں سے باقاعدگی سے کہانیاں تحریر کر رہی ہوں، اور متعدد انگریزی ناولیٹس بھی لکھ چکی ہوں، اگرچہ اب تک اشاعت کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ “عہدِ کامل” میرا پہلا اردو ناول ہے جو اشاعت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ میری فکری سوچ قارئین تک ضرور پہنچے گی۔
********
Short Scene From Novel
“چلی جائیے، جلدی کیجیے… کوئی دیکھ لے گا! بھاگیں یہاں سے!” اس کی آواز میں التجا بھی تھی اور ایک عجیب سی بے چینی بھی۔ “مڑ کے مت دیکھنا چاہے کچھ بھی ہو، ہماری چنتا مت کرنا!”
لڑکی، اپنے لرزتے لبوں سے صرف اتنا پوچھ سکی، “اگر مڑ کے دیکھوں تو؟”
مرد نے سفاکی سے کہا، مگر اس کی آنکھوں میں جدائی کا کرب لہو بن کر اتر آیا تھا۔ “تو آپ پتھر کی ہو جائیں گی… اس بارڈر کی دیوار کی زینت بن جائیں گی۔ جو ہجرت کے وقت پیچھے مڑ کر دیکھے، وہ کبھی مکمل نہیں جا پاتا، اس کا آدھا وجود پیچھے ہی رہ جاتا ہے۔ جائیے، سمے برباد نہ کیجیے!”
رات کا سیاہ آنچل سرحد کی خاردار تاروں پر پھیل چکا تھا، جہاں خاموشی اتنی گہری تھی کہ دل کی دھڑکنیں بھی کسی نقارے کی مانند سنائی دے رہی تھیں۔ فضا میں دہشت کی بو اور خوف کا پہرا تھا، مگر ان دو روحوں کے لیے یہ لمحہ زندگی اور موت کے درمیان ایک آخری پل تھا۔
اس نے اپنے کپکپاتے ہاتھوں سے اس کالے لباس میں ملبوس، نقاب پوش لڑکی کے سر پر آخری بار ہاتھ رکھا۔ یہ ہاتھ رکھنا نہیں تھا، بلکہ اپنی تمام دعاؤں اور زندگی کی کل پونجی اس کے حوالے کرنا تھا۔
لڑکی ایک پل کو رکی، جیسے ماضی کی زنجیریں اسے پیچھے کھینچ رہی ہوں، مگر سامنے دو جہانوں کا سوال تھا۔ اس نے ایک آخری، الوداعی نگاہ اس پر ڈالی اور پھر تاریکیوں کی جانب دوڑ لگا دی۔
ابھی وہ چند قدم ہی دور گئی تھی کہ سرحد کے اس پار سے دلسوز چیخیں اور دھماکوں کی آوازیں گونجنے لگیں۔ زمین لرز اٹھی اور آسمان دھوئیں سے بھر گیا۔ ان چیخوں میں ایک چیخ ایسی تھی جسے وہ اپنے روح کے اندر پہچانتی تھی… وہ اس کی آواز تھی جس نے اسے بچانے کے لیے موت سے سودا کیا تھا۔ اس کا جی چاہا کہ وہ چیخے، مڑ کر دیکھے، اس کی طرف دوڑے… مگر اسے ‘پتھر’ نہیں ہونا تھا۔ اسے جینا تھا، کیونکہ وہ ان قربانیوں کی گواہ تھی، اسے اپنے وطن کو بتانا تھا کہ اس نے،اور سب نے کیا کیا کھویا ۔
وہ بھاگتی رہی، یہاں تک کہ پاؤں کی بساط ختم ہوگئی اور سانسیں سینے میں قید ہونے لگیں۔ جب بہت دور جا کر اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا، تو وہاں صرف خاموشی کا راج تھا۔ نہ وہ دیس تھا جو دشمن بن گیا تھا، نہ وہ لوگ تھے جو اس کے خون کے پیاسے تھے، اور نہ وہ وجود تھا جس نے اسے بچایا تھا۔
وہ اپنی زمین کی مٹی پر سجدہ ریز ہو گئی۔ برسوں کی وہ مضبوطی، وہ حوصلہ آج ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ وہ مٹی کو مٹھیوں میں بھرتی اور اسے اپنے ماتھے سے لگاتی۔ اس نے سرحد پار کر لی تھی، اس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا تھا، اور اس پیچھے رہ جانے والے وجود نے اپنا عہدِ وفا شاید اپنی جان دے کر کامل کر دیا تھا۔
خاموش آسمان تلے، اس ویران زمین پر اب صرف ایک لڑکی تھی، جس کے پاس اپنی زمین کی مٹی تو تھی، مگر وہ خود کو کہیں پیچھے چھوڑ آئی تھی۔ اس نے سب کچھ کھو کر اپنی زمین پا لی تھی، مگر اس جیت کی قیمت بہت بھاری تھی جو اس نے چکائی تھی۔
اسے ایسا لگا ہوا میں کسی کی آواز نے اسے چھو کر کہا ہو۔
“جائیں، جی لیں اپنی زندگی ،ہم نے اپنا عہد کامل کرلیا۔
****************
Download (Latest Episode 3)
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading
Download (Previous Episodes) Ehd-e-Kamil by MRK in pdf.
پچھلی اقساط پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ڈاؤنلوڈ کریں یا آن لائن پڑھیں
Download Link (All Episodes)
Online Reading (All Episodes Links)
اگر آپ ایم آر کے کے باقی ناولز پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کریں
مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں
Mohabbat aur zimadari ka safar by Zahra Khan Complete novel
Saibaan e wehshat by Rimsha Mazhar Complete novel
Asrar ul Qasr by Alisha Chaudhry Complete novel
************
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
- Prime Urdu Novels Facebook Group
- Prime Urdu Novels Instagram
- Likhari Online Magazine Youtube Channel
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
How To Download
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 686 Views











