About The Novel Nangay paon zindagi by Sadia Afzal
Nangay paon zindagi by Sadia Afzal Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.
Table of Contents
Nangay paon zindagi by Sadia Afzal is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
Novel Detailed Summary in English
A Heart-Wrenching Tale of Trauma and Silence
The world of Urdu literature is filled with stories of love and romance, but every once in a while, a novel comes along that pierces through the soul. “Nangay Paon Zindagi” by Sadia Afzal is one such masterpiece. It is a haunting portrayal of a girl named Ranim Ali Khan, whose life is a journey through broken dreams, unsaid words, and a past that refuses to fade away.
The story follows Ranim, a brilliant architectural engineer. But Ranim has two versions: the one from two years ago—bubbly, energetic, and full of life—and the one today—silent, cold, and traumatized. The transition from the girl who loved rain to the woman who hides from the sound of thunder is the core of this emotional rollercoaster.
Ranim represents every girl who has been silenced by society or family circumstances. Her struggle with her mother’s silence and her father’s absence makes her a deeply relatable and sympathetic character.
Azar is the personification of true friendship. He doesn’t just love Ranim; he understands her silence. In a world where everyone wants her to speak, Azar is content just being there for her.
Every story has a shadow, and Arsalan is the shadow in Ranim’s professional life. Wealthy, arrogant, and manipulative, he views Ranim as a trophy to be won, representing the toxic masculinity often found in corporate environments.
- Mother-Daughter Conflict: The novel explores how a mother’s emotional withdrawal can paralyze a child’s psychology.
- PTSD and Trauma: Ranim’s fear of rain and dark nights is a classic depiction of post-traumatic stress.
- Self-Respect vs. Power: Ranim’s refusal to bow down to Arsalan’s wealth shows her inner strength.
Why You Should Read “Nangay Paon Zindagi”
Sadia Afzal has used the metaphor of “barefoot” (Nangay Paon) to describe Ranim’s vulnerability. Life is like walking on thorns without any protection, and Ranim is doing exactly that. If you are a fan of psychological dramas and social issues, this novel will keep you hooked until the very last page.
“Nangay Paon Zindagi” is a call to action for parents to listen to their daughters and for society to stop judging victims of trauma. It is a story of resilience and the hope that one day, the clouds will clear, and the sun will shine again on Ranim’s life.
***************
Novel Summary in Urdu
“ننگے پاؤں زندگی” محض ایک کہانی نہیں بلکہ ایک ایسی بیٹی کی دبی ہوئی چیخ ہے جس کی ماں نے اس سے بات کرنا چھوڑ دی تھی۔ یہ ناول صدمے (Trauma)، تنہائی اور اس کرب کی داستان ہے جو الفاظ کے ختم ہو جانے سے جنم لیتا ہے۔
کہانی کی مرکزی کردار “رانم علی خان” ایک ایسی لڑکی ہے جو کبھی بارش میں چھم چھم ناچتی تھی، مگر ماضی کے ایک ہولناک حادثے نے اسے ایک متحرک انسان سے ایک سپاٹ اور خاموش بت میں بدل دیا۔ یہ ناول ہمیں کارپوریٹ دنیا کے سرد رویوں، مخلص دوستی (آزر) اور ہوس و خود غرضی (ارسلان) کے درمیان گھومتی زندگی کی تلخ حقیقتوں سے روشناس کرواتا ہے۔
یہ دکھاتا ہے کہ جب قسمت دعاؤں کو نگل لے تو انسان کس طرح ننگے پاؤں کانٹوں بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
یہ اُس بیٹی کی کہانی ہے، جس کی ماں خاموش ہو گئی تھی۔
میں کہتی ہوں، مجھے خوف آتا ہے ماں اور بیٹی کے رشتے میں آنے والی اُس دراڑ سے جو لفظوں کے نہ ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔
بیٹیاں صدیوں سے رُلتی آئی ہیں کبھی معاشرے کے ہاتھوں، کبھی بھائیوں کے ہاتھوں، اور کبھی ماں باپ کی باندھی ہوئی زنجیروں میں قید ہو کر۔
یہ کہانی ایک ایسی باوقار اور باکردار لڑکی کی ہے جو ذہنی طور پر مفلوج ہو جانے کے باعث خاموش ہو گئی۔اس کی خاموشی میں ایک چیخ ہے ایک ایسی چیخ جو سنائی نہیں دیتی، لیکن محسوس ضرور ہوتی ہے۔
والدین کو اپنے بچوں کو اس طرح اکیلا نہیں چھوڑنا چائیے ۔ چاہے بیٹا ہو یا بیٹی۔ماں باپ کو کم از کم اب یہ فرق ختم کردینا چاہئے۔ اگر ما ں باپ بھی اپنے بچوں کا دل دُکھا تے رہینگے تو انکی اولاد کہا جاے گی۔ میں جانتی ہو دور جدید کہ ما ں باپ بہت سمجھدار ہیں۔ مگر سارے ما ں باپ نہیں بھی ہیں۔
ما ں باپ بھی فرشتے نہیں ہوتے انسان ہوتے ہیں۔غلطیاں اُن سے بھی ہوتی ہیں۔ خدارا ایک دوسرے کو سمجھیں ۔ ایک دوسرے پر الزام لگانا ۔ایک دوسرے کو برا بھلا بولنا چھوڑ دیں.
دوسری بات لوگوں نے طلاق کو مذاق بنا دیا ہے۔ بہت آسان ہے طلاق لینا اور ہونا۔ آج کی ہماری دنیا میں بہت عام بات ہے۔ مگر اس لڑکی کے لیے آسان نہیں ہوتا جس نے رشتہ نبھانے کے لیے اپنی ذات کی نفی کی ہو۔ اپنی ہر ممکن کوشش کی بعد بھی جب وہ نا کام لوٹ کر آتی ہے تو کوئی اُس کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا۔
کوئی اُس سے بات نہیں کرتا اور سب کو لگتا ہے ایسی تھی جبھی تو وہ چھوڑ کر چلا گیا۔ وہ ایسی تھی وہ ویسی تھی۔الزام تراشیوں میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا کہ ہم کیسے اُس لڑکی کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیتے ہیں۔کسی کو موت کی گھاٹ اتا ر دیتے ہیں .کسی کو ذہنی مریض بنا دیتے ہیں۔
کئی لڑکیاں ما ں باپ اپنے گھر میں رکھنا پسند نہیں کرتے اور رکھ بھی لیں تو طعنے دے دے کر ہی ما ر دیتے ہیں. مرد کی طلاق ہو جا ئے تو لوگ بھول جاتے ہیں۔ عورت کی طلاق ہو جاے تو سوال در سوال۔
مجھے بہت خوشی ہوگی اگر لوگ میری یہ کہانی پڑھ کر اپنی بیٹیوں سے پوچھیں کے وہ کیسی ہیں۔ اُن کا خیال رکھیں۔ یہ اللہ کی رحمت ہیں۔ بوجھ نہیں۔
مرکزی کردار:
رانم علی خان: کہانی کی جان، جو ایک باوقار آرکیٹیکٹ ہے مگر اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اس کا ماضی ایک خوفناک راز ہے جو اسے اندھیرے اور بارش سے ڈراتا ہے۔
آزر شاہ نواز: رانم کا مخلص دوست اور یونیورسٹی کا ساتھی۔ وہ رانم کا ہمدرد ہے اور اس کی خاموشی کو سمجھنے والا واحد شخص ہے۔
ارسلان: ایک مغرور اور امیر انویسٹر جو لڑکیوں کو اپنی انگلیوں پر نچانا جانتا ہے۔ وہ رانم کو ایک “چیلنج” کے طور پر لیتا ہے اور اس کے تعاقب میں اخلاقی حدیں پار کرتا ہے۔
خدیجہ بیگم: رانم کی ماں، جو اپنے شوہر کی وفات کا ذمہ دار رانم کو ٹھہراتی ہیں اور خاموشی کی دیوار کھڑی کر لیتی ہیں۔
****************
About The Writer, Sadia Afzal
سعدیہ افضل اردو ادب کی ان حساس لکھاریوں میں شمار ہوتی ہیں جو انسانی نفسیات اور معاشرتی رویوں کی عکاسی نہایت درد مندی سے کرتی ہیں۔ ان کے قلم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ خاموش جذبوں کو زبان عطا کرتی ہیں۔ سعدیہ افضل کے کردار گوشت پوست کے جیتے جاگتے انسان معلوم ہوتے ہیں جو اپنی زندگی کی جنگ خود لڑتے ہیں۔
ان کی تحریروں میں عورت کے مختلف روپ، خاص طور پر بیٹیوں کے دکھ اور ان پر گزرنے والی کیفیات کو بڑی مہارت سے بیان کیا جاتا ہے۔ ان کا اسلوبِ بیاں سادہ مگر پر اثر ہے، جو قاری کو کہانی کے اختتام تک اپنے حصار میں لیے رکھتا ہے۔ “ننگے پاؤں زندگی” ان کے قلم سے نکلا ایک ایسا ہی شاہکار ہے جو قاری کے دل پر گہرے نقش چھوڑتا ہے۔
****************
Sneaks Peeks From Novel
”کیا کر رہے ہو یہاں تم؟ شرافت سے مجھے یہ بتاؤ کہ میرا اسائنمنٹ کب بنا رہے ہو تم؟”
”میں تمہارا کوئی اسائنمنٹ نہیں بنانے والا، رانم علی خان!”
”تھپڑ ماروں گی تمہیں، آزر شاہ نواز! ویسے کم زہریلے نہیں لگتے تم مجھے۔ اگر میرا اسائنمنٹ نہ بنایا تو دیکھنا… بات نہیں کروں گی تم سے!”
”تھوڑی دن سکون ہوگا مجھے۔”
”اُف… آزر… پلیز بنا دو نا!” اُس کے چہرے پر سکون، شوخی اور شرارتی سا ایک معصوم تاثر تھا۔
وہ اس کے پاس بینچ پر آ بیٹھی، ہاتھوں کا چھجا اب بھی بنائے ہوئے۔
”اچھا بتاؤ کتنے پیسے چاہیے؟”اس بات پر آذر نے گردن موڑ کر اُسے دیکھا تھا، وہ بھی ناک سکوڑ کر اُسے چِڑانے لگی۔آزر اٹھ کھڑا ہوا۔
”چلو، لائبریری چلتے ہیں ۔ تمہارا اسائنمنٹ بھی بن جائے گا اور باتیں بھی کر لیں گے۔ بہت تیز دھوپ ہے، آ جاؤ!”…اور آزر شاہ نواز کبھی رانم کا کوئی کام نہیں ٹالتا تھا۔
یہ کہہ کر وہ فٹبال ایک لڑکے کی طرف پھینک کر چل پڑا۔ پیچھے رانم اس کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کے لیے دوڑنے لگی کیونکہ آزر اس سے تیز چل رہا تھا۔ وہ پیچھے سے اسے آوازیں بھی دیتی رہی مگر وہ تیز تیز چلتا آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ میں داخل ہو گیا۔
”آزر… آرام سے چلو یار… آاززززرر… آزر رکو… اُففف!”
وہ اس کے پیچھے پیچھے بھاگتی رہی۔
”آزر… زہریلا انسان!” وہ بھی آذر کو آوازیں دیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں داخل ہو چکی تھی۔
****************
Download Nangay paon zindagi by Sadia Afzal in pdf.
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading
اگر آپ سعدیہ افضل کے باقی ناولز پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کریں
مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں
Asrar ul Qasr by Alisha Chaudhry Complete novel
Duaon ka hasil by Kinza Asim Complete novel
Namehram by Rabea Tariq Complete novel
****************
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
- Prime Urdu Novels Facebook Group
- Prime Urdu Novels Instagram
- Likhari Online Magazine Youtube Channel
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
How To Download
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 2.4K Views











